2025-11-14@22:57:11 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر محنت سعید غنی نے جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد کا شمار ملک کے بہترین سرجنز میں ہوتا تھا۔ ڈاکٹر شاہد رسول کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی۔ وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم...
کراچی: جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول جمعہ کی صبح 10 بجے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ پروفیسر شاہد رسول روبوٹک سرجری کے استاد تھے، مرحوم کی عمر مارچ 2026ء کو 60 سال ہونے والی تھی، مرحوم 2026ء میں اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے جناح اسپتال سے ریٹائرڈ ہونے والے تھے۔ سال 1994ء میں ڈاکٹر شاہد رسول ڈاؤ میڈیکل کالج سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد جناح اسپتال میں میڈیکل آفیسر مقرر ہوئے تھے۔ جناح اسپتال ہی میں جنرل سرجری میں انھوں نے پوسٹ میڈیکل گریجویشن کی تعلیم مکمل کی تھی۔ FCPS کے بعد انھوں نے رائل کالج آف سرجنز سے سرجری میں اعلیٰ تعلیم FRCS بھی مکمل کی۔ وہ جناح اسپتال کے میڈیکل...
— فائل فوٹو جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سابق پی وی سی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر شاہد رسول حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں اپنے دفتر میں دل کا دورہ پڑا تھا، اسپتال منتقل کرکے ان کی جان بچانے کی کوشش کی گئی، تاہم ان کی دل کی دھڑکن بحال نہ ہوسکی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن، ڈاؤ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نازلی حسین، میٹرو پولٹن یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، سیکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن معین الدین اور ڈی جی ہائر ایجوکیشن کمیشن...
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی کے مطابق ڈاکٹر شاہد رسول کو جمعے کی صبح اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ انہیں فوری طور پر رُتھ فاؤ سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی عمر 59 برس تھی۔ ڈاکٹر شاہد رسول کے انتقال پر سیاسی و طبی حلقوں میں دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی طبی شعبے کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کر گئے۔وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر امجد سراج نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پروفیسر شاہد رسول کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ڈاکٹر شاہد رسول 11 ستمبر 2021 سے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے اور ان کی خدمات کو میڈیکل شعبے میں نمایاں مقام حاصل تھا۔ ان کے انتقال پر اسپتال کے اہلکار اور طبی کمیونٹی میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پروفیسر شاہد رسول کی اچانک وفات سے جناح اسپتال کی انتظامی سرگرمیوں...
