2025-11-14@09:10:50 GMT
تلاش کی گنتی: 79
«پی ایس ایل فرنچائز»:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کے لیے آزادانہ تخمینہ کاری کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔ اس عمل کے اختتام پر، تمام مستند پی ایس ایل فرنچائزز کو تجدیدی پیشکش کے خطوط نئی فرنچائز فیس معلومات کے ساتھ باضابطہ طور پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی خط میں تمام فرنچائزز سے مقررہ مدت کے اندر اپنا فیصلہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ Pakistan Super League Franchise Teams Valuation Reports Submitted Read more ➡️ https://t.co/cAtnc9Z2PB#HBLPSL — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2025 پی سی بی نے شفافیت کو یقینی بنانے اور تخمینہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز نے پی سی بی کی جانب سے لیگ میں مزید دو نئی ٹیموں کے اضافے کی تجویز پر ناراضی کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز مالکان نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ٹیموں کی تعداد نہیں بڑھائی جانی چاہیے۔فرنچائز مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے موجودہ چھ ٹیموں کو مالی اور آپریشنل طور پر مستحکم کیا جائے بعد ازاں صورتحال بہتر ہونے پر ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر غور کیا جائے۔فرنچائزز نے موقف اختیار کیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور متعدد انٹرنیشنل لیگز کے شیڈول کے باعث پی ایس ایل کے برانڈ اور ریونیو پر اثر پڑ سکتا ہے۔کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مالک...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام نے اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کے حصول میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام، فرنچائز مالکان اور آفیشلز کی اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ٹیم آفیشلز ویڈیو کال پر موجود رہے، میڈیا اور سوشل میڈیا میں تند و تیز بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین حیران کن طور پر شریک نہ ہوئے، البتہ ان کے نمائندے موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران بورڈ حکام نے فرنچائزز سے یہ بھی کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کے حصول میں آپ بھی اپنا کردار ادا کریں۔ یاد رہے کہ اب تک پی سی بی کو واجبات...
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام، فرنچائز مالکان اور آفیشلز کی اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ٹیم آفیشلز ویڈیو کال پر موجود رہے، میڈیا اور سوشل میڈیا میں تند و تیز بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین حیران کن طور پر شریک نہ ہوئے، البتہ ان کے نمائندے موجود تھے۔ ایک موقع پر ملتان سلطانز کے نمائندے نے کہا کہ پی سی بی بار بار اہل فرنچائز کا کہہ رہا ہے اس کا مطلب کیا ہے، کیا ہم اہل ٹیموں میں شامل ہیں؟ لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے جواب میں کہا کہ اس میٹنگ کے بعد آپ سے الگ بات کروں گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں سپر 6 مرحلہ کروانے کی تجویز کو پذیرائی نہ مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایس ایل حکام، فرنچائز مالکان اور آفیشلز کی اہم میٹنگ ہوئی۔ ٹیم آفیشلز ویڈیو کال پر موجود رہے، میڈیا اور سوشل میڈیا میں تند و تیز بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین حیران کن طور پر شریک نہ ہوئے، البتہ ان کے نمائندے موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر تفصیلی غور ہوا، ورلڈکپ کی وجہ سے آئندہ برس بھی ایونٹ روایتی تاریخوں میں نہیں ہو سکے گا۔ ایونٹ کے اپریل، مئی میں انعقاد کا پہلے ہی فیصلہ ہو...
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 آئندہ برس اپریل اور مئی میں کرانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ لاہورمیں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل اانتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پلیئرز مینجمنٹ، ممکنہ شیڈول، مقامات اور ونڈو کے حوالے سے تجاویزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت پر ٹیم مالکان کو ممکنہ پلان شیئر کیا گیا۔اس کے علاوہ ٹیم مالکان کو ٹائٹل اسپانسر شپ کےمعاہدے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فالو اپ میٹنگز میں مزید امور پر تفصیلی گفتگو پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فرنچائزز کو آئندہ ہفتے ویلیو ایشن کے بارے آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے دو نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ کے آغاز میں دلچسپی کم تھی، مگر پانچ پارٹیز نے اعتماد دکھایا اور ٹیمیں خریدیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کے خلاف متعدد کوششیں ہوئیں، لیکن پی ایس ایل مسلسل آگے بڑھتی رہی۔ سلمان نصیر نے بتایا کہ پی ایس ایل کے معاہدے 10 سال کی مدت کے بعد ختم ہو گئے، اور دسویں ایڈیشن کے بعد ان کی دوبارہ ویلیوایشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اب دو نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی کی جائے گی، جس میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیز کو شہروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔ پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ نئے دس سالہ معاہدے کی تیاریوں کا عمل اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔پی ایس ایل کی چارٹرڈ ویلیوایشن فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ویلیوایشن فرم نے چیئرمین کو لیگ کی مالی قدر و قیمت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔محسن نقوی نے رپورٹ کے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ 2 نئی ٹیموں کے اضافے کے بعد لیگ میں فرنچائزز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہونے جا رہی ہے۔ چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے نمائندوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (محسن نقوی) سے ملاقات کی، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی شریک تھے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، چیف ایگزیکٹو نے تصدیق کردی ملاقات کے دوران محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی...
پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے معاہدوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز کو واضح اختیار دے دیا ہے: یا تو نئی بڑھائی گئی فیس قبول کریں یا اوپن بڈ میں حصہ لیں۔ گزشتہ روز لاہور میں سی ای او سلمان نصیر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے لیگ کی تازہ ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ کے مطابق، نئے 10 سالہ فرنچائز معاہدے نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہوں گے، اور اس ویلیو کا تعین چارٹرڈ فرم ہی کرے گی۔ موجودہ فرنچائزز کی اہل ٹیمیں ہی نئی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔ ویلیوایشن کے دوران نئی تجاویز...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ویلیو ایشن کے دوران نئی تجاویز سامنے آگئیں۔ پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں نئے فنانشل ماڈل سے متعلق تجویز پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ ڈالر کی بجائے پاکستانی روپے میں کرنے پر غورکیا گیا۔ جبکہ نئی فرنچائز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ایک ہفتے میں کنٹریکٹ رینیول ڈرافٹ بنا کر فرنچائزز کو بھیجیے جائیں گے۔ رینیول کنٹریکٹ تسلیم نہ کرنے والی فرنچائزز اوپن بڈ میں جائے گی۔ واضح رہے پی ایس ایل میں شامل...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کا 10 سالہ معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور نئے معاہدے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں تاہم صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی میں شامل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوارٹرز میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جہاں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی، اے وائی مینا کی نمائندگی محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ تیار ہوگا، نیا فرنچائز معاہدہ ٹیموں کی نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر ہو گا۔ چارٹرڈ فرم اے وائی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ پی ایس ایل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ نئی فرنچائز ٹیموں کی فروخت کا کام نومبر میں شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی فرنچائز ٹیموں کو حاصل کرنے کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے، بہت سی پارٹیز ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ سلمان نصیر نے بتایا کہ ویلیوایشن کے ٹی او آرز مارچ میں ہی تمام فرنچائز نے طے کرلیے تھے، چند دنوں میں ویلیوایشن مکمل ہوجائے گی، جو مارکیٹ ویلیو ملے گی وہ فرنچائزز کو...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور مجھے بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے تاہم وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ علی ترین نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لیے ساتھ بیٹھنےکو...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا، ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر بورڈ نے سخت نوٹس لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق معاملے پر...
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معاہدے کی شرائط کی مبینہ خلاف ورزی پر معطلی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد فرنچائز کا معاہدہ ختم کرنے کے لیے باضابطہ نوٹس بھی بھیج دیا ہے، یہ اقدام بورڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک اہم اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی فرنچائز کے مالک علی ترین کے بار بار پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ پر عوامی سطح پر کیے گئے تنقیدی بیانات کے بعد کی گئی۔ اپریل میں علی ترین نے ایک پوڈکاسٹ کلپ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کرتے ہوئے ٹرمینیشن کا باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی پالیسیوں پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے، جسے بورڈ نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کنٹریکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، ملتان سلطانز کو باقاعدہ سسپنشن اور ٹرمینیشن وارننگ نوٹس موصول ہو چکا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر معاملہ خوش اسلوبی سے حل نہ ہوا، تو بورڈ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل فرنچائز کے نئے مالک کی تلاش کا عمل شروع...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا، ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر بورڈ نے سخت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کو معاہدے کی منسوخی (نوٹس آف ٹرمینیشن) کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر معاملات طے نہ ہوئے تو پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیم نئے مالکان کے ساتھ شریک ہوگی۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز اس وقت لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ہے جو تقریباً سوا ارب روپے سالانہ فیس ادا کرتی ہے، تاہم ٹیم کے مالکان گزشتہ کچھ عرصے سے پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے اور بورڈ کے...
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا پہلا پلیئرز آکشن یکم اکتوبر کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز دبئی : دبئی کے فور سیزنز ہوٹل جمیرا بیچ میں بدھ، یکم اکتوبر 2025 کو ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 سیزن 4 کا پہلا پلیئرز آکشن منعقد کیا جائے گا۔ یہ ایونٹ لیگ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں تمام چھ فرنچائزز اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گی۔ اس سے قبل جولائی میں کھلاڑیوں کی ریٹینشن لسٹ جاری کی گئی تھی۔اہم نکات:فرنچائزز کو مجموعی طور پر 1.5 ملین سے 2 ملین امریکی ڈالر خرچ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ کم از کم 8 لاکھ امریکی ڈالر آکشن...
پی ایس ایل سیزن 10 میں حصہ لینے والی ہر فرنچائز کے لیے 97 کروڑ روپے کی سلامی تیار ہونے لگی۔ اس میں سے کھلاڑیوں کی فیس و دیگر اخراجات کی رقم منہا ہوگی، اپنی اسپانسر شپ علیحدہ ہے۔ یوں ایک ارب سے زائد فیس ادا کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے سوا دیگر تمام فائدے میں رہیں گے۔ دوسری جانب ٹیموں کی اکاؤنٹس شیٹس میں تاخیر کے باعث پلیئرز کو اختتامی 30 فیصد معاوضہ آئندہ چند روز میں ملے گا۔ ’’2 رکنی‘‘ ٹیم کے حامل لیگ چیف سلمان نصیر ایشیا کپ کے معاملات میں مصروف رہے، اسی وجہ سے پی ایس ایل کے معاملات بدستور تاخیر کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا انعقاد...
لاہور:پی ایس ایل پھر آئی پی ایل کو ٹکر دینے کیلیے تیار ہے، پی سی بی نے 11ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا فیصلہ کرلیا، 2 نئی فرنچائزز سمیت مجموعی طور پر 8 ٹیمیں آئندہ سال اپریل اور مئی کے دوران ایکشن میں ہوں گی جبکہ میچز کے ساتھ وینیوز میں بھی اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کی تاریخیں فائنل کر لیں، 8 ٹیموں کے ساتھ ایونٹ آئندہ سال اپریل اور مئی میں ہوگا، یوں ایک بار پھر پاکستانی لیگ بھارتی لیگ کو ٹکر دے گی، میچز کے ساتھ وینیوز میں بھی اضافہ ہوگا۔ گزشتہ دنوں منعقدہ میٹنگ میں فرنچائزز نے مطالبہ کیا تھا کہ اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے،...
کراچی: پی ایس ایل فرنچائزز نے سینٹرل پول شیئر میں اضافے پر اعتراض مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پبلک اکائونٹس کمیٹی میں آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر یہ کہا گیا تھا کہ چند برس قبل کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز کا سینٹرل پول شیئر 95 فیصد کیا جس سے اسے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو لاہور میں منعقدہ پی ایس ایل کی میٹنگ میں سی ای او سلمان نصیر نے فرنچائزز کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی، دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت یہ معاہدہ ہوا تب سلمان ہی بورڈ کی قانونی معاملات دیکھ رہے تھے، وہ ان دنوں سی او او پی سی بی بھی تھے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامی سطح پر کی گئی ایک اہم مالیاتی تبدیلی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے سنگین مالی نقصان کے امکانات پیدا کردیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ سرکاری اجلاس کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ فرنچائزز کو کل آمدنی میں سے دیے جانے والے حصے میں مبینہ طور پر قاعدے سے ہٹ کر اضافہ کیا گیا، جس کے باعث پی سی بی کو اربوں روپے کے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر باضابطہ آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ منافع کی تقسیم میں کی جانے والی اس غیر...
اسلام آباد: پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے فرنچائزز کو کل آمدن کے منافع کے تناسب میں خلاف قاعدہ تبدیلی سے پی سی بی کو اربوں روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ آڈٹ پیرا میں بتایا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے فرنچائز کو دیے جانے والے منافع کے تناسب میں تبدیلی سے پی سی بی کو ایک ارب 63 کروڑ کا نقصان ہوا۔ پی سی بی حکام کے مطابق کورونا وبا کے دوران فرینچائزز کے منافع کے شرح میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن منافع کی شرح میں تبدیلی کرنا تھی تو فرنچائزز کے ساتھ معاہدے معطل ہونا ضروری تھے۔ ذیلی کمیٹی نے پی سی بی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں معروف گلوکار ابرارالحق نے پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف پی ایس ایل 10 کی فائنل تقریب کو پاک بحریہ کے نام کیا گیا ہے، جس میں سمندری حدود کے محافظوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ پاکستان زندہ باد، پاکستان بحریہ زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، جبکہ ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا، جس پر شائقین کی جانب سے بھرپور داد دی گئی۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزیر...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پشاور زلمی اس شکست کے بعد پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگلے مرحلے تک پہنچے بغیر ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ بارش کی ووجہ سے 13 اوورز تک محدود کردیا گیا جس میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں کے نقسان پر 149 رنز بنا لیے۔ قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے جارحانہ اوپننگ کرتے ہوئے محض 3.4 اوورز میں 54 رنز کی شراکت داری کی۔ جواب میں پشاور زلمی نے 150 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 128 رنز بناسکی۔ اس...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز میں غیر ملکی پلیئرز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فرنچائزز کی وقت کے ساتھ ریس جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں غیر ملکی پلیئرز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فرنچائزز دن رات کوششوں میں مصروف ہیں، ایونٹ کے آغاز میں 2 دن باقی رہ گئے تاحال تمام اسکواڈز مکمل نہیں ہوسکے۔ پی سی بی نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سمیت کئی کرکٹ بورڈز سے پلئیر کو این او سی کیلئے رابطہ کیا ہے، انہیں یقین دلایا گیا کہ اب جنگ بندی ہوچکی لہذا کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گزشتہ روز ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا انعقاد ہونا تھا لیکن فرنچائزز کے تمام نمائندوں...
کراچی کنگز کے غیرملکی کپتان ڈیوڈ وارنر کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 10 میں بطور دفاعی چیمپئین اپنے مہم جاری رکھنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر ایلکس ہیلز کے پاکستان آنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے میرے دل کے بہت قریب رہی ہے، وہ پہلی ٹیم تھی جس کیلئے میں پاکستان میں کھیلا اور مداحوں کی جانب سے جو سپورٹ ملی وہ ناقابل یقین رہی۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو...
لاہور(اوصاف نیوز)پی ایس ایل 10 بقیہ میچز آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی رواں ہفتے کے آخر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی بنگلہ دیش سیریز سے قبل پی ایس ایل کے میچز ختم کرانا چاہتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز شیڈول ہو سکتے ہیں، پی ایس ایل فرنچائزز نے غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق فیڈبیک بورڈ کو فراہم کردیا ہے۔ شیڈول جاری ہونے کے بعد فرنچائزز غیرملکی کھلاڑیوں سے دوبارہ رابطہ کریں گی، کسی غیرملکی کھلاڑی کی عدم دستیابی پر متبادل غیرملکی یا مقامی کرکٹرکو اسکواڈ...
پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کیا ہے، فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟ پی ایس ایل فرنچائزز کے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے، فرنچائز کو پیغام دیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔ اس سے قبل پاک بھارت...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان اہم مقابلے میں فرنچائز کو اپنے مستقل کپتان بابراعظم کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بابراعظم کراچی کنگز کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں گیند لگنے باعث زخمی ہوگئے تھے۔ فرنچائز کی جانب سے کپتان بابراعظم کے میچ سے باہر ہونے کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ انجری کی نوعیت کو دیکھنے کے بعد ہوسکتا ہے کہ بابراعظم کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز شرکت مشوک ہو۔...
چائلڈ کینسر سے آگاہی کے دن کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خصوصی اعلان کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق 3 مئی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم لاہور آنے والی جس فیملی نے بھی زرد ( یلو) رنگ کا لباس پہنا ہوگا تو اسے کمپلیمنٹری پاسز ملیں گے۔ یہ پاسز وہ ٹی سی ایس باکس آفس لبرٹی مارکیٹ پبلک پارکنگ سے حاصل کرسکیں گے۔ باکس آفس سہ پہر تین بجے کھل جائے گا۔ یہ پاسز پہلے آئیں پہلے حاصل کریں کی بنیاد پرصرف دو انکلوژرز کے لیے کارآمد ہونگے۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مستقبل پر سنگین سوالات اُٹھادیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ایس ایل کے موجودہ نظام اور شیڈولنگ کو "ناقابل قبول" قرار دے دیا۔ انہوں نے بورڈ پر الزام عائد کیا کہ پی سی بی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ا یل) کو بین الاقوامی معیار پر نہیں چلا رہا۔ مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا" علی ترین نے سوال اٹھایا کہ پی ایس ایل کا شیڈول انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کی وجہ سے لیگ کو نقصان ہورہا ہے، اسٹار پلئیرز کی...
بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سیزن میں کمائی پاکستان کے ٹاپ 10 کرکٹرز سے زیادہ نکلی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن پاکستان کے ٹاپ اسٹار کرکٹرز اپنی اپنی فرنچائزز کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم لیگ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر ہیں جنہیں آئی پی ایل کی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی تھی۔ ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض نبھارہے ہیں اور انہیں فرنچائز نے پلیٹینم کٹیگری میں منتخب کیا تھا جس میں انہیں 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد) کے معاوضہ دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں:...
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے قبل میدان کے ساتھ ساتھ پس پردہ بھی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ملتان سلطانز کی جانب سے واضح طور پر عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر فرنچائز فیس میں اضافہ کیا گیا تو وہ ٹیم ری بڈنگ کی طرف جائیں گے جس کے بعد پی سی بی اور فرنچائز کے درمیان معاملات مزید پیچیدہ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے اختتام پر پی سی بی اور تمام فرنچائزز کے درمیان موجودہ معاہدہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد بورڈ ویلیویشن کے عمل کے ذریعے نئی فیس مقرر کرے گا اور موجودہ ٹیموں کو ترجیح دی جائے گی لیکن امکان ہے کہ فیس میں پچیس...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں کمنٹری کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سابق کیوی کپتان کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، جس کیلئے وہ لاہور پہنچ گئے ہیں اور ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کرلیا ہے۔ کراچی کنگز نے کین ولیمسن پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈییٹرز...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز اور 2 کی چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو سونے کے آئی فون تحفے سے نواز دیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرنچائز اونر ثمین رانا ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تحفے کے طور پر گولڈ پلیٹڈ آئی فون 16 پرو بطور تحفہ پیش کررہے ہیں۔ اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑی و سپورٹ اسٹاف بھی انکے ہمراہ موجود ہے۔ فرنچائز کے اونر ثمین رانا نے کہا کہ یہ خصوصی موبائل شاہین آفریدی کیلئے تیار کروایا گیا ہے، جس پر کپتان کا نام اور لاہور قلندرز سے وابستگی کی کندہ کاری...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے 8ویں میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو ایک بار پھر انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا، اس جیت میں فاسٹ بولر حسن علی نے 3 وکٹیں لیکر 28 رنز دیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے 8ویں میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو ایک بار پھر انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا، اس جیت میں فاسٹ بولر حسن علی نے 3 وکٹیں لیکر 28 رنز دیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ https://www.express.pk/story/2756813/psl-gift-of-a-hair-dryer-for-becoming-player-of-the-match-video-goes-viral-2756813 بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لیگ میں فرنچائز کی اونر شپ اور حقوق پی سی بی کے پاس ہیں ہم محض نگراں ہیں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں لاہور قلندرز کے اونر عاطف رانا نے تسلیم کیا کہ پی ایس ایل کے ماڈل کی وجہ سے فرنچائزز کو چیلنجز کا سامنا ہے، جب تک اسے بہتر نہیں بنایا جائے گا لیگ آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق چیئرمینز احسان مانی، نجم سیٹھی، رمیز راجا، ذکا اشرف سب سے یہی کہا کہ اگر لیگ کو چلانا ہے تو ماڈل...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لیگ میں فرنچائز کی اونر شپ اور حقوق پی سی بی کے پاس ہیں ہم محض نگراں ہیں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں لاہور قلندرز کے اونر عاطف رانا نے تسلیم کیا کہ پی ایس ایل کے ماڈل کی وجہ سے فرنچائزز کو چیلنجز کا سامنا ہے، جب تک اسے بہتر نہیں بنایا جائے گا لیگ آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق چیئرمینز احسان مانی، نجم سیٹھی، رمیز راجا، ذکا اشرف سب سے یہی کہا کہ اگر لیگ کو چلانا ہے تو ماڈل ٹھیک...
’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے مشہور سابق قومی کرکٹر، دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی فرنچائز کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ روز ایک نجی پروگرام کے دوران ایک سوشل میڈیا صارف نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ اگر آپ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلتے تو کِس فرنچائز کے لیے کھیلنا پسند کرتے؟ اس سوال کے جواب میں شعیب اختر نے بھرپور اور جوشیلے انداز میں کہا کہ میں کسی فرنچائز کے لیے نہیں کھیلتا بلکہ میں اپنی فرنچائز بناتا، یا تو میں کسی فرنچائز کا مالک ہوتا یا اپنی فرنچائز ’پنڈی ایکسپریس‘ لانچ کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)...
سابق کرکٹر و راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین بالر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی فرنچائز کی ڈیمانڈ کردی۔ گزشتہ روز ایک پروگرام ڈگ آؤٹ میں گفتگو ایک صارف کی جانب سے دلچسپ سوال کیا گیا تھا جس میں سابق فاسٹ بولر سے پوچھا گیا تھا کہ آپ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کِس فرنچائز کیلئے کھیلتے؟۔ جس پر جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں کسی فرنچائز سے نہیں بلکہ اپنی فرنچائز بناتا، جس میں زیادہ تر فاسٹ بولر بولرز کو رکھتا۔ مزید پڑھیں: عمر میں فرق 6 سال؛ ملک پھر بھی پلئیر لیکن سرفراز ٹیم ڈائریکٹر! کیوں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی...
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اسلام آباد میں چھ فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس دوران ایک صحافی کے سوال نے ماحول کو گرما دیا اور محفل میں سنجیدگی چھا گئی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ کی کپتانی سے پاکستانی ٹیم نے تو بہت کچھ سیکھا اب کیا فرنچائز کو بھی جیت کی راہ پر گامزن دیکھیں گے یہ سوال سن کر رضوان واضح طور پر ناراض ہو گئے اور انہوں نے ساتھ بیٹھے شاداب خان اور بابراعظم کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ کیا ہم...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ پی ایس ایل میں 3 بار کی چیمپئین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں فرنچائز نے آسٹریلوی کرکٹر الیکس کیری کو جنوبی افریقی بیٹر راسی وین ڈرڈیوسن کی جگہ جزوی طور پر شامل کیا تھا۔ تاہم لیگ کے آغاز سے محض چند گھنٹے قبل آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں انکی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے باعث وہ بھی ٹورنامنٹ میں شرکت سے دستبردار ہوگئے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار فرنچائز کے انکے متبادل کیلئے کسی غیر ملکی پلئیر کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا۔...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں نظر آ سکتا ہوں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی تھی، ہم پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئے لیکن آگے نہ جاسکے، اس سیزن میں ٹیم زیادہ مضبوط ہے اور اب فائر پاور بھی ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن ایلن اور حسن نواز نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی دکھائی، مارک چیپمین، شون ایبٹ اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں موجود ہیں، اگر آپ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سلمان بٹ کو پاکستان سپر لیگ کے کمنٹری پینل میں شامل کیے جانے پر فرنچائزز نے ناراضگی کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق 2010 میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ پر پاکستانی کپتان سلمان بٹ اور پیسرز محمد آصف و محمد عامر کو لندن میں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی، پابندی ختم ہونے کے بعد صرف عامر ہی دوبارہ قومی ٹیم تک پہنچ سکے۔آصف طویل عرصے سے امریکا میں مقیم جبکہ سلمان لاہور میں غنی گلاس انسٹی ٹیوٹ آف کرکٹ کے سربراہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کو جب علم ہوا کہ سلمان بٹ کو کمنٹری پینل میں شامل کیا جارہا ہے تو انھوں نے حکام کو ایک مشترکہ خط...
پی ایس ایل سے متعلق بیان، بورڈ بھی میدانِ جنگ میں کود پڑا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل سابق چیمپئین فرنچائز کے مالک علی ترین کے بیانات پر کرکٹ بورڈ نے بھی جوابی وار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے اعلی عہدیدار نے پی ایس ایل کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کے بیانات پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ انکے بیانات سے ٹورنامنٹ کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کے مطابق ہمیں فرنچائز مالکان کے خلاف ڈسپلن کی کارروائی کا اختیار ہے لیکن اس...
اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کمنٹری پینل میں شامل کیے جانے پر فرنچائزز نے ناراضگی کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 2010 میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ پر پاکستانی کپتان سلمان بٹ اور پیسرز محمد آصف و محمد عامر کو لندن میں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی، پابندی ختم ہونے کے بعد صرف عامر ہی دوبارہ قومی ٹیم تک پہنچ سکے۔ آصف طویل عرصے سے امریکا میں مقیم جبکہ سلمان لاہور میں غنی گلاس انسٹی ٹیوٹ آف کرکٹ کے سربراہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کو جب علم ہوا کہ سلمان بٹ کو کمنٹری پینل میں شامل کیا جارہا...
ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر تنقید کے بعد ایک اور فرنچائز مالک نے اپنے لب کشائی کردی۔ سابق چیمئین ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ملتان سلطانز کے اونر علی ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے، ہم سب بطور فرنچائز مالکان اسکا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ہم پر شک کیا گیا، بھارت اور کچھ دیگر ٹی وی چینلز سے تنقید کا سامنا رہا لیکن سب سے زیادہ دکھ تب ہوتا ہے جب ہمارا ہی ایک ساتھی، ٹیم کا مالک لیگ کا مذاق اْڑاتا اور توہین کرتا ہے۔ سلمان...
ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر تنقید کے بعد ایک اور فرنچائز مالک نے اپنے لب کشائی کردی۔ سابق چیمئین ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ملتان سلطانز کے اونر علی ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے، ہم سب بطور فرنچائز مالکان اسکا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ہم پر شک کیا گیا، بھارت اور کچھ دیگر ٹی وی چینلز سے تنقید کا سامنا رہا لیکن سب سے زیادہ دکھ تب ہوتا ہے جب ہمارا ہی ایک ساتھی، ٹیم کا مالک لیگ کا مذاق اْڑاتا اور توہین کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: پی...
پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ کراچی کنگز نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر اپنی ابتدائی مشقیں کیں۔ جمعہ سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں کراچی کنگز اگلے روز ہفتے کو اپنا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے لیے ابتدائی روز فرنچائز میں شامل مقامی کرکٹرز نے تربیت کا آغاز کیا۔ان میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر حسن علی، عامر جمال، عباس آفریدی ،زاہد محمود، فواد علی اور محمد ریاض اللہ سمیت دیگر شامل تھے۔ ابتدائی مشقوں میں ہیڈ کوچ روی بوپار اور اسسٹنٹ و بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کھلاڑیوں کی نگرانی کی۔ اس موقع پر بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بورڈ کے فرنچائز ریٹین کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کی ہے۔ کرک وک کو دیئے گئے انٹرویو میں معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیگ کی تمام فرنچائزز فی الحال ایک “رینٹل ماڈل” پر چل رہی ہے، جس میں ٹیموں کے مالکان کو حقیقی ملکیت حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہیں جبکہ...
کرکٹ ایسوی ایشن آف حیدرآباد کا معروف فرنچائز کو ٹکٹوں کیلئے بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جارحانہ کھیل کے باعث مشہور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے صدر جگن موہن راؤ فرنچائز کو ملنے والے 10 فیصد اضافی ٹکٹیں (3900 ٹکٹس فی میچ) سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں اور انکار پر فرنچائز کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: "کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں" لکھنؤ سپر جائنٹس اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان میچ سے قبل ایسوسی ایشن کے صدر نے حریف ٹیم کے...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 10 کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کل ہوگی۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کل ہوگی، مختلف فرنچائزز کے کھلاڑی ذاتی مصروفیات و نیشنل ڈیوٹی کے باعث شروع کے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے، کراچی کنگز کے 2 کھلاڑی کین ولیمسن شروع کے 3 جبکہ بنگلہ دیش کے لٹن داس پہلے 7 میچز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل ڈیوٹی کے باعث ناہید رانا کا پشاور زلمی کے شروع کے میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے، نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی بچے کی پیدائش کی وجہ سے دستیاب نہیں ہونگے۔ پی ایس ایل...
پاکستان سپر لیگ میں ایک سابق فرنچائز آفیشل کی تقرری پر سوالات اٹھنے لگے ہیں جس پر بعض فرنچائزز نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں اپنے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو ان کے عہدے سے ہٹا کر پی ایس ایل کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کیا تھا اس وقت وہ لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں حالیہ دنوں میں پی ایس ایل میں ایک سینئر منیجر کی تقرری کی گئی جو اس سے قبل اگست 2023 میں ملتان سلطانز کی پہلی خاتون جنرل منیجر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل وہ فرنچائز سے الگ ہو گئیں اور بعد میں...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سابق فرنچائز آفیشل کی تقرری پر سوال اٹھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی او او سلمان نصیر سے ذمہ داری واپس لے کر انھیں پی ایس ایل کا سی ای او بنادیا تھا۔ ان دنوں وہ دسویں ایڈیشن کے بااحسن انداز میں انعقاد کیلئے کوششیں کررہے ہیں، حال ہی میں ایک سینئر منیجر کا تقرر کیا گیا، انھیں اگست 2023 میں ملتان سلطانز کی پہلی خاتون جنرل منیجر بننے کا بھی اعزاز حاصل تھا،کچھ عرصے قبل بعض وجوہات کی وجہ سے فرنچائز سے راہیں الگ ہوگئیں، پھر وہ سرکاری ٹی وی سے وابستہ ہوئیں مگر اب معاہدہ ختم ہو چکا۔ گزشتہ دنوں ان کو...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اہم غیر ملکی اسٹارز کی شمولیت فرنچائزز کی جیب پر بوجھ نہیں بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرافٹ سے قبل غیر ملکی اسٹارز کی جو فہرست کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز کو بھیجی اس میں بعض کے سامنے خصوصی نوٹس بھی درج تھے، ڈیوڈ وارنر کا کم سے کم معاوضہ 3 لاکھ ڈالر لکھا گیا تھا، انہیں کراچی کنگز نے منتخب کیا یوں وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔ البتہ یہ پورے 3 لاکھ ڈالر فرنچائز کو نہیں دینے ہوں گے، چند برس قبل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ جب سینٹرل پول میں براڈکاسٹ کی نیٹ آمدنی 3 بلین روپے تک...
کراچی: پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو دھچکا لگا ہے کیونکہ ہیڈ کوچ شین واٹسن نے پی ایس ایل 10 میں خدمات دینے سے معذرت کرلی۔ فرنچائز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق آسٹریلیوی آل راونڈر شین واٹسن کی پی ایس ایل 10 کے لیے خدمات دستیاب نہیں ہوں گی، لیگ میں تبدیلی ان کے پہلے سے طویل المدتی معاہدے کو متاثر کرنے کا سبب بنی۔ واضح رہے کہ 43 سالہ شین واسٹن کی بطور کھلاڑی موجودگی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر چار سال بعد پلے آف مرحلہ میں رسائی پانے میں...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس میں کئی نامور کرکٹرز فرنچائزز کے اسکواڈ کا حصہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنے حتمی اسکواڈز تشکیل دیے۔ پلئیرز ڈرافٹ میں فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی بڑھ چڑھ کر بولی لگائی اور کئی سُپر اسٹارز کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا، اس میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر شامل ہیں جنہیں ریکارڈ قمیت میں خریدا گیا۔ کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں...
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ آج فرنچائزز اپنی ٹیموں کی تشکیل کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ ڈرافٹ کا آغاز آج دوپہر ایک بجے لاہور کے حضوری باغ میں ہو گا، جہاں چھ فرنچائزز مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، جن میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری شامل ہیں۔ اس ڈرافٹ میں دنیا بھر کے کئی معروف کرکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی اور مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ اور شان ایبٹ، انگلینڈ کے جیسن روئے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی، بنگلا دیش...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گا، ایونٹ کی 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ آج حضوری باغ لاہور میں ہوگا، تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کے لیے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،میتھیو شارٹ ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے ، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان...
کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے بعد خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں سرفراز نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ 2025 کے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ’میرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ جاری 9 سال کا سفر اختتام پذیر ہوگیا، یہ میرے لیے بہت اچھا، شاندار اور خوبصورت سفر رہا۔ انہوں نے لکھا کہ ’میں فرنچائز کے مالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا اور بطور کپتان ہر چیز فراہم کی، اس تعاون کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ سرفراز نے مزید لکھا کہ میری نیک...
