2025-12-09@20:50:43 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«ڈیتھ سیل میں»:

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو بھارت کی تہاڑ جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی،  یہ فیصلہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری قیادت کو دبانے اور ان کی سیاسی آواز کو خاموش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ مشعال ملک نے وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کو گزشتہ کئی ماہ سے سخت حراست میں رکھا گیا ہے،  حریت رہنما کو اس وقت ڈیتھ سیل میں منتقل کیا گیا جب بھارتی حکام نے ان کے قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی شروع کی ، یاسین ملک کی...
    عدالتی معاون نے بتایا کہ سی پی سی کے آرڈر کے تحت فوجداری کیسز میں ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نہیں بلایا جاسکتا، سی آر پی سی اس معاملہ پر خاموش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں آج ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالتی معاون قرۃ العین افضل عدالت میں پیش ہوئیں۔ ملزم کے وکیل قاضی ظفر، پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ، عدالتی معاون بیرسٹر حیدر رسول مرزا اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل...
      اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قانون اجازت دیتا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے جب کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق 6 لوگوں کو ملنے کی اجازت ہے۔ ہم نے توہین عدالت کی درخواست دی ہے۔ عمران خان سے ملنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت جو حرکتیں کررہی ہے اس سے ہم احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں، کیوں کہ اس وقت عمران خان سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ عمران خان کو اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دے کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کو 10 دن ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، فیصل چوہدری انہوں نے کہاکہ ہم نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر...
    سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو دہشتگردوں کی طرح ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، انہیں ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی جاتی۔پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟ مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی رسائی اپنے قائدین تک ہے ہماری رسائی بانی تک ختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ہماری پہلی ملاقات جامع نہیں تھی، ہم کھلے ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مجرموں کو قید تنہائی میں رکھنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ مجرموں کو صبح ساڑھے 7بجے ناشتے کے بعد لان میں بھیجا جاتا ہے،شام پانج تک مجرم باہر لان میں ہوتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ لان کونسا ہے، ڈیتھ سیل والا لان تو نہیں ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ نہیں سر، یہ وہ والا لان نہیں جو آپ نے دیکھا ہوا ہے،جیل میں ٹک شاپ ہے، کافی وغیرہ بھی پی سکتے ہیں،گھروں سے مجرموں کو میٹرس بھی...
۱