2025-11-14@04:10:08 GMT
تلاش کی گنتی: 21198
«ک م سینگ ہائپ»:
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا دیگر ججزکے ہمراہ پمز ہسپتال میں زیر سماعت جوڈیشل کمپلیکس واقعہ کے زخمیوں کی عیادت اور شہید وکیل زبیر اسلم گھمن کے گھر جا کر تعزیت کا اظہارکیا۔ گذشتہ روز چیف جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان کے ہمراہ پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور خودکش حملہ میں زخمیوں کی عیادت کی۔ چیف جسٹس نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، دریں اثناء کچہری دھماکے کے بعد دوسرے روز بھی عدالتوں میں ہڑتال رہی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی اکثریت پیش نہ ہوئی۔ ہائی کورٹ کے4 ججز نے صرف...
خرطوم: سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین عبدر فتاح البرہان نے کہا کہ شمالی دارفور اور کورڈوفان میں پرامیلیٹری فورسز ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملوں سے بے گھر ہونے والے شہری ہزاروں کلومیٹر پیدل چل کر محفوظ علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ایل فاشر، بارا اور النہود سے جبری طور پر نقل مکانی کرنے والے شہری نیالا یا الفولا یا دارفور کے دیگر علاقوں میں ملیشیا کے کنٹرول میں نہیں گئے بلکہ وہ ریاستی اور سرکاری فورسز کے زیرِ کنٹرول علاقوں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں انہیں سکیورٹی اور بنیادی ضروریات زندگی میسر ہیں۔ خیال رہےکہ گزشتہ ماہ RSF نے شمالی دارفور کے...
سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ہندو گرو سری روی شنکر پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ روی شنکر نے آج میر واعظ عمر فاروق سے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ علاقے میں بات چیت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔ میرواعظ نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری سیاسی بحران کے سلسلے میں جو لوگ قید ہیں انہیں ہمدردی اور افہام و تفہیم کے طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ میر واعظ کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان...
اسلام آباد:وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قانون سازی صرف پارلیمنٹ کا حق ہے اور ہم یہ عمل جاری رکھیں گے، پارلیمان ہی ریاستی قانون سازی کا اصل مرکز ہے، اس کا اختیار کسی اور ادارے کو نہیں دیا جا سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسلام آباد کچہری دھماکے کی تحقیقات اور تفتیش جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ مملکت نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داریاں دیگر شہروں کے مقابلے میں زیادہ ہیں، کیونکہ یہاں سفارتی مشنز، غیر ملکی وفود اور عالمی کانفرنسیں منعقد ہوتی ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور (نامہ نگار)شہدادپور کے ہیڈ ماسٹر جام عزیز جکھرو کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے حراستی ہلاکت کے خلاف نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر ہالہ بائی پاس پر دیا گیا احتجاجی دھرنا آج صبح ختم کر دیا گیا۔ دھرنا پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے مقتول کے ورثاء کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کے بعد ختم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جام عزیز جکھرو کو گزشتہ دنوں شہدادپور پولیس نے تاوان طلب کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، جہاں وہ مبینہ پولیس تشدد کے باعث ہلاک ہو گئے۔ ورثاء اور علاقے کے عوام نے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری کے مطالبے پر ہالہ بائی پاس...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں رات گئے ہلچل دیکھی گئی جہاں وفاقی دارالحکومت کے آئی جی اور چیف کمشنر بھی وہاں پہنچے اور چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی رات گئے ہائی کورٹ میں موجود تھے جہاں آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر آئے اور چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی حلف برداری تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں منعقد ہونے کا امکان ہے، چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان حلف اٹھانے کے بعد باقی ججوں سے حلف لیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا...
کراچی (نیوزڈیسک): پاکستان کی ہونہار طالبات نے ڈپریشن سے بچانے والا چشمہ ایجاد کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔پاکستان سے برین ڈرین یعنی ذہین دماغوں کی بیرونِ ملک منتقلی ایک سنجیدہ مسئلہ ضرور ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان میں قابلیت، جدت اور سائنسی سوچ رکھنے والے نوجوانوں کی کمی نہیں۔ ہر روز ہمارے ہونہار طلبہ اپنی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے نئی کامیابیاں رقم اور دنیا کو حیران کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال جامعہ کراچی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی باصلاحیت طالبات نیہا شاہ اور جویریہ لطیف نے قائم کی ہے، جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل ذہنی دباؤ کم کرنے والی جدید اینٹی ڈپریسنٹ گاگلز ایجاد کیے ہیں۔یہ حیرت انگیز گاگلز بیک وقت...
سعودی ڈیٹا اینڈ اے آئی اتھارٹی (SDAIA) نے اعلان کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے موضوع پر چوتھا گلوبل اے آئی سمٹ 15 سے 17 ستمبر 2026 تک ریاض میں منعقد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم یہ سمٹ سعودی ولی عہد، وزیر اعظم اور ایس ڈی اے آئی اے کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس بین الاقوامی اجلاس میں مختلف ممالک کے سرکاری رہنما، فیصلہ ساز، بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان، ماہرین، موجدین اور محققین شرکت کریں گے تاکہ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ سعودی عرب...
ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے کہا کہ پاکستان ایک نئے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، سرحدیں پہلے غیرمحفوظ ہیں، دشمن اپنی ناپاک عزائم کر رہا ہے ہمیں قومی وحدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، 27ویں آئینی ترمیم ملک کے مفاد میں نہیں، یہاں چند افراد کو نوازنے کے لیے سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آزاد خارجہ پالیسی کے خواہاں ہیں، بدقسمتی سے ہمارے پالیسی ساز ادارے قومی مفاد کے بجائے شخصی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں، 27ویں آئینی ترمیم ملک کے مفاد میں نہیں، یہاں چند افراد کو نوازنے کے لیے سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نسلی بنیادوں پر خواتین اور بچوں کو قتل و زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی کی خواتین کی تنظیم نے کہا ہے کہ سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نسلی بنیادوں پر خواتین اور بچوں کو قتل و زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔الفاشر شہر کے زوال نے جنگ میں دارفور کے خطے پر ریپڈ سپورٹ فورسز کی گرفت کو مضبوط کیا ہے، اڑھائی سال سے آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔الفاشر سے بے گھر ہونے والوں نے بتایا کہ عام شہریوں کو سڑکوں پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ڈرونز کے ذریعہ حملے کیے جارہے ہیں، الفاشر سے فرار...
جسٹس اطہر من اللّٰہ : فائل فوٹو جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ہمیشہ پوری دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی کوشش کی، آج وہی حلف مجھے اس نتیجے پر پہنچنے پر مجبور کرتا ہے اپنا استعفیٰ پیش کروں، آئین، جس کی پاسداری کا میں نے حلف لیا تھا، اب موجود نہیں رہا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو بھجوادیا۔استعفے متن میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ 11 سال قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا، چار سال بعد اسی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا، مزید 4 سال بعد سپریم کورٹ آف...
اسلام آباد میں وکلاء کی شہادت پر اپنے مذمتی بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کا واقعہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں خطرے کی گھنٹی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ سیکورٹی ادارے پہلے سے زیادہ جانفشانی سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے ان دہشت گردوں کو جہنم واصل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کچہری اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے سے معزز وکلا کی شہادتیں اور وکلا کا زخمی ہونا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کا واقعہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں خطرے...
ڈی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے قیمتی آلات کی چوری تشویشناک ہے، جس سے شہر کے سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے نصب سیف سٹی سسٹم کے آلات بھی چوروں کے نشانے پر آگئے۔ ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب کیمروں کیلئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری کر لیا گیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بکس چوری ہونے کے بعد متعلقہ کیمرے بند ہوگئے، جنہیں مزید نقصان سے بچانے کیلئے کھمبوں سے اتار کر محفوظ کر لیا گیا ہے۔ ڈی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق...
لاہور/ کراچی: وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں آصف وحید ایڈووکیٹ نے ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ کے توسط سے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو غیرآئینی قرار دیا جائے اور وفاقی آئینی عدالت بنانے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 70 سال سے تمام آئینی فیصلے سپریم کورٹ کر رہی ہے، ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت پر نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:شہر کے مصروف تجارتی علاقے لائٹ ہاؤس کے لُنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کپڑوں کے متعدد پتھاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ دوپہر کے وقت لائٹ ہاؤس کے قریب لُنڈا بازار میں لگی، جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ابتدائی کارروائی کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ریسکیو 1122 کے مزید تین فائر ٹینڈرز بھی آپریشن میں شامل کر لیے گئے، یوں مجموعی طور پر پانچ فائر ٹینڈرز نے آگ...
وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں آصف وحید ایڈووکیٹ نے ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ کے توسط سے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو غیرآئینی قرار دیا جائے اور وفاقی آئینی عدالت بنانے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 70 سال سے تمام آئینی فیصلے سپریم کورٹ کر رہی ہے، ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت پر نہیں ہوگا،...
افغانستان دہشتگردی کی اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہا ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز کچھ دن پہلے کے حملے میں بھی افغان شہری ملوث تھے اور اب اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری نکل آئے ہیں،اس کا جواب دینا ہوگا،وزیر دفاعہم بار بار افغانستان کو بتا رہے ہیں مگر کابل ذمہ داری نہیں بھی لیتا تو یہ شہادت ساری دنیا کے سامنے ہے، افغانستان دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہیکہ افغانستان دہشتگردی کی اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ دن پہلے کے حملے میں بھی افغان شہری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے فروغ اور مشکل حالات میں تعاون پر سری لنکن ٹیم اور بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ سری لنکا کی اس دوستی کو یاد رکھے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ جب دنیا کے کئی ممالک ہچکچاہٹ کا شکار تھے، تب سری لنکا نے دوستی اور کھیل کے جذبے کے تحت پاکستان کا ساتھ دیا، پوری قوم سے درخواست ہے کہ میدانوں کا رخ کریں اور کرکٹ کے کھیل کو سپورٹ کریں۔ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بھی سری لنکا کے جذبہ خیرسگالی کو...
سینیٹ نے اسلام آباد حملے کے بعد پاکستان میں کھیل جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن حکومت اور کرکٹ بورڈ سے اظہار تشکر کی قرارداد منظور کر لی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے باوجود کھیل جاری رکھنے پر سری لنکن حکام کے شکر گزار ہیں۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، قرارداد میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر فیصلہ واپس لیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان دہشتگردی کی اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ دن پہلے کے حملے میں بھی افغان شہری ملوث تھے اور اب اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری نکل آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار افغانستان کو بتا رہے ہیں مگر کابل ذمہ داری نہیں بھی لیتا تو یہ شہادت ساری دنیا کے سامنے ہے، افغانستان دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہاہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ بھی جیتی ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے، دہشتگردی کے پیچھے عناصر کا زمین...
---فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور ہندوستان افغانستان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بار بار افغانستان کو بتا رہے ہیں، کچھ دن پہلے کے حملے میں بھی افغان شہری ملوث تھے، اب اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری نکل آئے ہیں۔ کوئٹہ FC ہیڈ کوارٹر حملہ، دوسرا خودکش حملہ آور افغان شہری نکلا، ناقابل تردید شواہد سامنےاسلام آبادکوئٹہ FC ہیڈ کوارٹر حملہ، دوسرا خودکش... خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل اگر ذمہ داری نہیں بھی لیتا تو یہ شہادت ساری دنیا کے سامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جنگ...
— اسکرین گریب کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ کے مطابق لائٹ ہاؤس کے قریب پرانے جوتوں اور کپڑوں کی دکانوں میں آگ لگ گئی۔ 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔فائر بریگیڈ کے مطابق لائٹ ہاؤس پر آگ نالے کے اطراف پرانے کپڑوں کی دکانوں میں لگی ہے۔ 8 سے 10 عارضی دکانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ کو پھیلنے سے روکا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 2 میں کابینہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے تناظر میں اہم قانون سازی کی منظوری دے گی۔
سٹی42ؒ: لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری ہے جبکہ ناکہ جات سے گزرنے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ علی الصبح ناکہ شیرا کوٹ پر کارروائی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران غیر ملکی باشندوں پر شک گزرنے پر انہیں روکا گیا۔ تمام مشتبہ افراد کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاہور میں داخل ہو رہے تھے۔ مشتبہ افراد کے قبضے سے ایک خاتون کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس کی بنیاد پر انہوں نے بس...
صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و تعمیراتِ عامہ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت اور عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار تا ٹنڈو آدم سڑک، اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ صوبے کے اہم اور اسٹریٹجک نوعیت کے منصوبے ہیں جو معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہائی وے اور سڑکوں کی تعمیر کے یہ منصوبے علاقائی اور بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جس سے تجارت، زراعت، اور صنعتی شعبوں کو فروغ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کر دیا۔ ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا ہے، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت نے حکم معطل کیا۔ انٹرا کورٹ اپیل پر مزید سماعت عدالت نے دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے ختم کرنے کا پراسس شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لیے نصب سیف سٹی سسٹم کے آلات بھی چوروں کے نشانے پر آگئے۔ ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب کیمروں کے لیے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری کرلیا گیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بکس چوری ہونے کے بعد متعلقہ کیمرے بند ہوگئے، جنہیں مزید نقصان سے بچانے کے لیے کھمبوں سے اتار کر محفوظ کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق کیمروں سمیت سیف سٹی پروجیکٹ کے آلات کے تحفظ کے لیے پہلے ہی ڈسٹرکٹ پولیس کو ہدایت دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے قیمتی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا تھا ، ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کر دیا۔ جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز، بنچ ڈی لسٹ عدالت نے سنگل...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کوسکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نےسینٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئےکہا فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کوسکیورٹی کی یقین دہانی کرائی،سری لنکن صدر نےرابطہ کیا،جس پر ہم نے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کےحوالے سے یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا سری لنکن بورڈ اورکھلاڑیوں کے خدشات تھے،اسلام آباددہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرکے جرات کامظاہرہ کیا ہے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں خیال رہےکہ سری لنکا کے چندکھلاڑیوں نےاسلام آباددھماکے کےبعد پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم بورڈ نے...
لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں درخت نہ کاٹنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور ہائیکورٹ نے انتظامیہ سے ایک نجی بیکری کے باہر سے درخت کاٹنے کی تفصیلات طلب کیں۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل درخت نہ کاٹنے کے حکم پر عملدرآمد کروائے۔ موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ای پی اے کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ موٹر وے پر گاڑیوں کی چینکنگ کے لیے پوائنٹس مقرر کردیے ہیں۔ مزید براں موٹر وے پر چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ عدالت میں موٹر وے پر عملے کی ڈیوٹیوں کا روسٹر بھی پیش کیا گیا۔ پی ایچ اے کے وکیل کے مطابق غالب...
دونوں فریقین نے غزہ کے تازہ ترین واقعات اور سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے پیش کردہ حالیہ قرارداد پر بھی اظہار خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور ان كے قطری ہم منصب "شیخ محمد بن عبدالله آل ثانی" کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں وسعت کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ایران و قطر نے اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے علاقائی ممالک کی کوششیں نہایت اہم ہیں۔ دونوں فریقین نے غزہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی منصوبے کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ باکس سیف سٹی کیمروں کو بجلی اور نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے، اور اس کی چوری کی واردات 6 نومبر کو پیش آئی، تاہم اب تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس کا وزن اور اونچائی کافی زیادہ ہے، اس لیے اسے چوری کرنا بظاہر آسان کام نہیں۔ پولیس اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ باکس کس طرح غائب ہوا۔انہوں نے بتایا کہ...
کراچی میں بلاول ہاؤس کےقریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے جس کی چوری ہونے کی واردات 6 نومبر کو ہوئی تاہم اس حوالے سے تاحال کچھ پتا نہیں چل سکاہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن باکس کافی اونچا اور وزنی ہے اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں، ڈسٹری بیوشن باکس کیسے غائب ہوا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ ایک گاڑی کی مدد سے ڈسٹری بیوشن باکس پرکام کیا جارہا تھا، سیف سٹی کیمروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-6 اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آج سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل(ر) فریڈ سری ویراتنے نے ملاقات کی۔سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیمز کے مینجرز، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف کمشنر اسلام آباد۔ آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے سری لنکا ٹیم کو فراہم کردہ سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سری لنکا کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ سری لنکا کے ہائی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-4 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے سینئر رپورٹر شاہدمیرانی کے والدرحیم بخش میرانی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-2 لاہور(آن لائن ) پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار،چیئرمین محمود غزنوی،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری اور وائس چیئرمین راجا وسیم حسن نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضو ں کے چنگل سے چھٹکاراپائے بغیر سیف اللہ
سٹی42:لاہور میں سرکاری افسران اور ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت اور ترقیاتی کاموں کے لیے 2 ارب 22 کروڑ روپے کے فنڈ دینے کی سمری پنجاب حکومت نے مسترد کر دی۔ جی او آرز میں 6 نئی ترقیاتی اسکیمیں آئندہ اے ڈی پی 2025-26 میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ منصوبے میں سرکاری افسران کے لیے 6 منزلہ رہائشی عمارتوں کی تعمیر بھی شامل تھی۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں اس کے علاوہ جی او آرز اور وحدت کالونی میں 60 پرکولیشن ویلز کی تنصیب کی تجویز دی گئی تھی تاکہ زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنائی جا سکے اور بارش کے پانی کو محفوظ...
کراچی: شہر کے کاروباری مراکز لائٹ ہاؤس میں لُنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کئی پتھارے جل کر خاکستر ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کپڑوں کے متعدد پتھاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ لائٹ ہاؤس کے قریب لُنڈا کے پتھاروں میں لگی، جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر روانہ کر دی گئیں۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ 2 فائر ٹینڈرز کے ساتھ ابتدائی طور پر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہوا، جس کے بعد کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے مزید 3 فائر ٹینڈرز بھی...
لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں درخت کاٹنے سے روک دیا اور نجی بیکری کے باہر درخت کاٹنے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ سرکاری وکیل درخت نہ کاٹنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کروائیں۔ جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیے لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کیس میں تحریری حکم نامہ جاری، درختوں کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری پر زور تحریری حکم کے مطابق، موٹر وے پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے۔ مزید کہا گیا کہ موٹر وے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں، جہاں گاڑیوں کا باقاعدہ معائنہ کیا جائے گا۔ عدالت میں موٹر وے...
پنجاب کے کالجز کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام سرکاری و نجی کالجز کو سخت سیکیورٹی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق کالجز میں صرف ایک مرکزی دروازے سے داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام داخلی راستے بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ طلبا اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر وقت اپنے شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، جب کہ کالجز میں بغیر اسٹیکرز کے گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کر دیا۔ ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا ہے، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت نے حکم معطل کیا۔ انٹرا کورٹ اپیل پر مزید سماعت عدالت نے دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ واضح...
عرفان ملک:پاکستان میں غیر قانونی طورپرمقیم افغان مہاجرین کی مہم جاری، افغان مہاجرین کو پناہ دینے والوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوانے کافیصلہ کیاگیا۔ لاہور پولیس کی جانب سے ابتک 112 مقدمات کا اندراج کیا جا چکا، مہاجرین کو پناہ دینے والوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے۔ پناہ دینے پر ایف آئی اے قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے قانون کے تحت کارروائی کی جائےگی۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-01-3 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، پاکستان میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بیرک گولڈ پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی تعاون کی کامیابی کی سند ثابت ہوگا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کے پاکستان میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر طارق علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر معاون خصوصی طارق فاطمی...
لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں درخت نہ کاٹنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور ہائیکورٹ نے انتظامیہ سے ایک نجی بیکری کے باہر سے درخت کاٹنے کی تفصیلات طلب کیں۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل درخت نہ کاٹنے کے حکم پر عملدرآمد کروائے۔ موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ای پی اے کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ موٹر وے پر گاڑیوں کی چینکنگ کے لیے پوائنٹس مقرر کردیے ہیں۔ مزید براں موٹر وے پر چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ عدالت میں موٹر وے پر عملے کی ڈیوٹیوں کا روسٹر بھی پیش کیا گیا۔ پی ایچ اے کے وکیل کے مطابق غالب مارکیٹ...
بھارت میں حکام نے القاعدہ سے مبینہ تعلق کے نام پر 5ریاستوں میں بنگلہ دیشی مہاجرین اور مقامی مسلمانوں کے خلاف بیک وقت چھاپے مارے، جس سے متعدد علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) نے مغربی بنگال، تریپورہ، میگھالیہ، ہریانہ، اور گجرات میں 10 مقامات پر کارروائیاں کیں۔ ان چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لی گئیں۔ اگرچہ کارروائی کو ’انسدادِ دہشتگردی آپریشن‘ کے طور پر پیش کیا گیا، تاہم مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ چھاپوں سے عام زندگی متاثر ہوئی اور بے گناہ افراد کو ہراساں کیا گیا، جن کا مبینہ مشتبہ افراد سے کوئی تعلق نہیں۔ مقدمے کی تفصیل یہ کیس 2023 میں...
مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے ریمارکس، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست میں 19جنوری تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے ضمانت کی تمام درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی اوربشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،پی ٹی آئی وکلا نے کہاکہ سر یہ سال اچھا نہیں تو آئندہ سال کی کوئی تاریخ دے دیں۔...
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار و گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ان کی سابقہ منگیتر کی انٹری پر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کے کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو گلوکار بھی خاموش نہ رہ سکے اور وائرل ویڈیو کی حقیقت بتا دی۔ ان دنوں عاصم اظہر ملک بھر کے مختلف شہروں میں منعقدہ کنسرٹس میں مصروف ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by WOW 360 (@wow360pk) مذکورہ وائرل ویڈیو میں عاصم اظہر کو ’دوستی ایسا ناتا‘ پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شائقین میں ان کی سابقہ...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) گزشتہ کئی ہفتوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس بابر ستار صرف ٹیکس امور سے جڑے کیسز کی سماعت کر رہے ہیں اور انہیں کوئی آئینی کیس سماعت کیلئے نہیں دیا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال اگست میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دیا تھا جو خصوصی طور پر ٹیکس سے جڑے کیسز کی سماعت کیلئے تھا اور اس کیلئے ’’کمرشل لٹیگیشن کوریڈور‘‘ کی کیٹگری بنائی گئی تھی، یہ نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلے کے عین مطابق تھا۔ 13؍ اگست 2025ء کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بینچ میں جسٹس...
معروف امریکی گلوکار ایکون کو گزشتہ ہفتے امریکی ریاست جارجیا کے ڈی کالب کاؤنٹی DeKalb County میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق چیمبلی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ایکون کو اس وقت حراست میں لیا جب ٹنٹ ورلڈ (Tint World) نامی آٹو اسٹائلنگ سینٹر کے باہر سیکیورٹی کیمروں نے ایک ایسی گاڑی کی نشاندہی کی جس کے خلاف وارنٹ جاری تھا۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو گاڑی کے مالک کی شناخت معروف گلوکار ایکون کے طور پر ہوئی، حکام کے مطابق انہوں نے گرفتاری کے دوران کوئی مزاحمت نہیں کی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ایکون کو تقریباً چھ گھنٹے جیل میں رکھا گیا، جس کے بعد انہیں باقاعدہ کارروائی کے بعد رہا کر دیا...
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و تعمیراتِ عامہ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت اور عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار تا ٹنڈو آدم سڑک، اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ صوبے کے اہم اور اسٹریٹجک نوعیت کے منصوبے ہیں جو معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہائی وے اور سڑکوں کی تعمیر کے یہ منصوبے علاقائی اور بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جس سے تجارت، زراعت، اور صنعتی...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا تیزی تیزی سے جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز تقریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا ہے، اب تک 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت کیا جا رہا ہے، ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی انہیں سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان مہاجرین کی واپسی کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ افغانستان میں جاری جنگ اور خانہ جنگی...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران شہری حسان لطیف نے اپنی درخواست واپس لے لی، جسٹس چوہدری اقبال نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر اسے نمٹا دیا۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے عدالت کو بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید تبدیلیاں زیرِ غور ہیں لہٰذا یہ درخواست قبل از وقت ہے اور ممکن ہے کہ تبدیلیوں کے بعد درخواست گزار کے اعتراضات ختم ہو جائیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار درخواست واپس لینا چاہتا ہے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ مقسط سلیم نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ فی الحال درخواست واپس لے رہے ہیں...
کراچی (نیوزڈیسک) بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کیلئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی کیمروں سے منسلک ڈی بی باکس چوری ہوا ہے جس کے بعد کیمرے بند ہوگئے جنہیں کھمبے سے اتار لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ہوتا ہے، چوری ہونے پر الارم کیوں نہیں بجا اس کی بھی معلومات لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چوری کی مذکورہ واردات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کراچی میں فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین...
پشاور (ویب ڈیسک) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے صوبائی ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو 7 ارب روپے جاری کئے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لئے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے...
افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک روز میں تقریباََ 11 ہزار 6 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس بھیجا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ16 لاکھ96 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔ ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے جبکہ افغان مہاجرین کی واپسی کا اقدام پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔ مزید برآں افغان مہاجرین کیلئے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے ناصرف رہائش بلکہ کھانے کا...
۔ ۔ ۔ گوگل نے اپنے فوٹوز ایپ میں کئی نئے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی فیچرز شامل کرنے اور موجودہ خصوصیات کو مزید ممالک تک وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز جاری کیے گئے بیان کے مطابق، کمپنی کی سب سے نمایاں پیش رفت نینو بنانا (Nano Banana) نامی امیج ایڈیٹنگ ماڈل کو ایپ کے ایڈیٹر میں ضم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل اور گوگل میں 1 ارب ڈالر کا معاہدہ، کیا ’سری‘ گوگل کے جیمنی اے آئی سے چلے گا؟ کمپنی نے پوچھنے کے لیے نیا بٹن آسک یعنی Ask بھی شامل کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر سے متعلق سوالات گفتگو کے انداز میں کر سکیں گے۔ ان میں سے بعض خصوصیات...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے پراونشل ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں۔ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے، پولیس کو 7 ارب روپے جاری کیے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لیے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف...
پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ ایک روز کے دوران قریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ اب تک مجموعی طور پر قریباً 16 لاکھ 96 ہزار مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: باقی ماندہ افغان باشندوں کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم، چمن بارڈر پر بے پناہ رش پاکستانی حکام کے مطابق ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے اور واپسی مکمل طور پر قانونی اور منظم طریقے سے کی جا رہی ہے۔ ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے مہاجرین کے لیے رہائش اور کھانے کا بھی انتظام کیا جا رہا...
سرینگر میں پی ڈی پی ہیڈکواٹرز پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن بے گناہ لوگوں کو ہرگز نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی پولیس کی طرف سے دلی بم دھماکے میں کشمیری ڈاکٹروں کو ملوث کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پی ڈی پی ہیڈکواٹرز پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن بے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وطن واپس نہیں جا رہا اور تمام کھلاڑی پاکستان میں قیام پذیر رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم مکمل طور پر سیریز کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے پرعزم ہے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کچھ سری لنکن کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپسی پر غور کر رہے ہیں، تاہم بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے صورتحال کو سنبھالنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں سیکیورٹی انتظامات مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے ماہرین آثارِ قدیمہ نے ملک کے مغربی ساحل کی تہ سے 600 برس پرانے بحری کارگو جہاز کی باقیات نکال لیں۔ نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم ہیریٹیج کا کہنا تھا کہ ماڈو 4 نامی پندرہویں صدی کے اس جہاز کو برسوں کی کوشش کے بعد صحیح حالت میں نکال لیا۔ یہ جہاز اس وقت کے کی سلطنت کے سمندری ٹیکس اور نقل و حمل کے پیچیدہ نظام کا سب سے واضح مادی ثبوت ہے۔یہ جہاز پہلی بار 2015 ء میں دریافت کیا گیا جس کے بعد برسوں تک یہ جہاز محققین کے مطالعے اور اس جو محفوظ کرنے کے کام کی وجہ سے زیر آب رہا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، ہمیں شوق نہیں کسی کا الزام کسی پر لگائیں۔ افغانستان سے بات چیت ناکام ہونے کی وجہ افغانستان کی ہچکچاہٹ ہے۔ تصدیق کر رہا ہوں اسلام آباد میں حملہ کرنے والا افغان شہری تھا، افغانستان کے پاس فضائیہ نہیں، پھر لانگ رینج حملوں کا دعویٰ کیسے کیا؟ خود کش حملہ آور کو نہ پاکستانی زبان آتی تھی نہ پاکستانی کرنسی کا معلوم تھا، افغانستان صرف خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کر سکتا ہے۔ ثالثوں کے سامنے رکھنے کیلئے ہمارے پاس بہت سارے ثبوت ہیں ۔ کالعدم ٹی...
اداکار و میزبان یاسر حسین کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں دوسری اولاد کی ممکنہ آمد سے متعلق خوش خبری سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شوبز کی مقبول ترین جوڑی دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھی جس کے دو سال بعد یعنی 2021 میں اُن کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔ یاسر حسین اور اقرا نے بیٹے کا نام کبیر رکھا جو اب اسکول جانے لگا ہے۔ A post common by IQRA AZIZ HUSSAIN???????? (@iiqraaziz) اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’انشاء اللہ، ہم 4 ہونے والے ہیں‘۔ ان تصاویر میں اقرا عزیز، یاسر حسین اور اُن کا بیٹا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور کے قریب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول راہوجہ میں سید ریاض حسین شاہ کی ریٹائرڈ الوداعی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ڈی ئی او ہائر سیکنڈری خیرپور عبدالسمیع بھنبھرو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک اہم کارروائی کے دوران چاندی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز انٹیلی جنس یونٹ نے ہانگ کانگ سے آنے والے تین مشتبہ پارسلز کی جانچ پڑتال کے دوران مجموعی طور پر 79.18 کلوگرام خالص چاندی برآمد کرلی جس کی بازاری مالیت تقریباً 6 کروڑ 69 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ کارروائی ائر فریٹ یونٹ (AFU) میں اس وقت کی گئی جب ہانگ کانگ سے آنے والے تین پارسلز کو فیشن جیولری کے طور پر ظاہر کر کے راولپنڈی بھیجا جا رہا تھا۔ مشکوک قرار دیے جانے پر پارسلز کو اسکین کیا گیا جہاں غیر معمولی دھات کے آثار ملنے پر انہیں کھولا گیا تو اندر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور (نمائندہ جسارت) شہدادپور میں پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج، میت کے ہمراہ مظاہرین نیشنل ہائی وے بلاک کرنے ہالہ روانہ ۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور میں دو روز قبل پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر عزیز جکھرو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پی پی رہنماؤں فدا حسین ڈیرو، عبدالحمن تھیم سمیت شہر کی مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد، رات گئے ختم ہونے والا دھرنا ورثاء کی جانب سے نامزد کیے جانے والے ملوث پولیس اہلکاروں کی عدم گرفتاری پر ایک بار پھر شروع کر دیا گیا اور ہالہ چوک کو مکمل طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، نائب صدر قاسم جمال، جنرل سیکریٹری محمد عمر شر، NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکریٹری عبد الستار سیال ، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سنیئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکریٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن شیخ اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں روزنامہ ایکسپریس گروپ حیدرآباد کے بیرو چیف جنید خانزادہ کی پھوپھی کے انتقال پر گہر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں دورہ جاری رکھنے کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پی سی بی چیئرمین پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے کے فیصلے پر وہ شکر گزار ہیں اور یہ کھیل کے اصل جذبے اور بین الاقوامی یکجہتی کی روشن مثال ہے۔پی سی بی کے مطابق پاک سری لنکا ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں سیکیورٹی فورسز کی خصوصی...
وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کرنے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں سری لنکن ٹیم کا کردار قابل تعریف ہے، ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ Our special thanks to the Sri Lankan Cricket Team for their visit and for a good display of cricket. Our best wishes and gratitude #FriendshipNotOut — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 12, 2025 وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ My heartfelt gratitude to the Sri...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم: اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین آئی او ایم نے بتایا کہ اس سال وسطی بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والے مہاجرین کی تعداد پہلے ہی 1,000 سے تجاوز کر چکی ہے اور ہر نئی سانحے کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق حالیہ واقعے میں 8 نومبر کو لیبیا کے ساحل کے نزدیک ایک پلاسٹک کشتی الٹ جانے کے بعد 40 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، کشتی زوارا سے روانہ ہوئی تھی اور چھ گھنٹے بعد بلند لہروں کی وجہ سے انجن فیل ہو گیا۔ 49 افراد سوار تھے، جن میں 47 مرد اور 2 خواتین شامل تھیں، لیکن صرف سات مرد...
اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے، انہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونا چاہیے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان آ جاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکی، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں تو ضرور منگوائیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے اس میں ہمیں کوئی معاشی نقصان نہیں ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا...
قریبی بھائی کی وفات پر اپنا دکھ بیان نہیں کرسکتا؛ نواز شریف کی سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر میں اہل خانہ سےاظہار تعزیت
سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر پہنچ گئے ۔محمد نوازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، فاتحہ خوانی اور اظہار ہمدردی کیا۔ محمد نواز شریف نے کہا،عرفان صدیقی کی وفات میرے لئے بہت گہرا اور بڑا صدمہ ہے، عرفان صدیقی بہت قابل ، باصلاحیت اور عالم انسان تھے، عرفان صدیقی وفا اور خلوص کا پیکر تھے ۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے محمد نوازشریف نے کہا عرفان صدیقی نے صحافت کے بعد سیاستدان کے طورپر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،میری سینیٹر عرفان صدیقی سے قلبی تعلق تھا، ایک قریبی بھائی کی وفات پر...
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر،ٹیم منیجرسے ملاقات،مہمان ٹیم دورہ مکمل کرے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر،ٹیم منیجرسے ملاقات، مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔بورڈ ذرائع کے مطابق دورہ ادھورا چھوڑنے والے کھلاڑی پر 2سال کی پابندی لگے گی، پاکستان اور سری لنکا کیدر میان 3 میچوں کی سیریز کادوسرا و ن ڈیکل راولپنڈی میں کھیلاجائیگا ۔پاکستان میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے ساتھ ٹرائی سیریزبھی ہونی...
کوریا(ویب ڈیسک) جنوبی کورین ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ملک کے مغربی ساحل کی تہہ سے 600 برس پرانا بحری کارگو جہاز کی باقیات نکال لیں۔ نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم ہیریٹیج کا کہنا تھا کہ ماڈو 4 نامی 15 صدی کے اس جہاز کو برسوں کی کوشش کے بعد گزشتہ ماہ صحیح حالت میں نکال لیا۔ یہ دریافت سے پہلی بار جوسون دور (1392–1910) کا کوئی جہاز مکمل طور پر کھدائی کے بعد نکالا گیا ہے جو اس وقت کے کی سلطنت کے سمندری ٹیکس اور نقل و حمل کے پیچیدہ نظام کا سب سے واضح مادی ثبوت ہے۔ یہ جہاز پہلی بار 2015 میں دریافت کیا گیا جس کے بعد برسوں تک یہ جہاز محققین کے مطالعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: قرضوں سے نجات کے لیے پیاف نے حکومت کو کفایت شعاری اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مختلف تجاویز دی ہیں۔پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار ،چیئرمین سید محمود غزنوی ،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری اور وائس چیئرمین راجا وسیم حسن نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضو ں کے چنگل سے چھٹکاراپائے بغیر پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑ انہیں ہوسکتا۔،رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مختلف آئی ایم ایف پروگرامز کے تحت 2.69ارب ڈالر کے مساوی سود کی مد میں ادا کیے ہیں جس میں 2008سے جون 2025تک 401.24ملین ایس ڈی آر کے اضافی چارجز بھی شامل ہیں۔قرض اتارنے کی ابتداءکرنے کےلیے سب سے پہلے وفاقی اورصوبائی...
سینیٹر افنان اللہ کی نواز شریف سے ملنے کی کوشش، پنجاب پولیس کا DSP بیچ میں آگیا، روکنے کی کوشش، نواز شریف کا اظہار ناپسندیدگی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ میں اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی۔ میاں نواز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے اور اسی دوران دیگر لوگوں کو الوداع کر رہے تھے۔ گاڑی کی دوسری طرف سے سینیٹر افنان اللہ خان نے آکر نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو دونوں میں تھوڑی کھینچا تانی ہوئی لیکن افنان اللہ اپنے قائد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان اور افغانستان کی جنگ دراصل دونوں ملکوں کی ہار جیت نہیں...
کراچی (نیوزڈیسک) شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، بلال اشرف اور مایا علی کی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم ’خان تمہارا‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ’خان تمہارا‘ کی شوٹنگ کافی عرصہ قبل ہی مکمل کی جا چکی تھی لیکن فلم کی ٹیم نے اسے ریلیز کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔ اب فلم کی ٹیم نے ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ کے موقع پر سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ مختصر دورانیے کے ٹیزر میں بلال اشرف اور مایا علی کے کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جو جدید ترین اسلحے کا استعمال کرکے دشمنوں کو دھول چٹاتے نظر آتے ہیں۔ ٹیزر...
آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹو آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال پر عدالتوں سمیت صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ کچہریوں، عدالتوں، ججز کے رہائشی علاقوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پنجاب بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سختچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کے احکامات پر پنجاب بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق سی ٹی ڈی کی زیرِ نگرانی اہم روٹس و مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، عدالتی کمپلیکسز، چینی پروجیکٹس و رہائش گاہوں کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ...
—فائل فوٹو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کے احکامات پر پنجاب بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔جاری کیے گئے بیان میں لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اسلام آباد کچہری کے باہر دہشت گردی کے افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز، عدالتی عملے، وکلاء اور سائلین کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام عدالتوں میں ججز، عدالتی عملے، وکلاء، سائلین کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، انصاف کی فراہمی کے عمل کو ہر قسم کے خوف و خطرے سے محفوظ بنانا عدلیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔ اسلام آباد کچہری خود کش دھماکے کی ویڈیو سامنے...
لاہور(نیوزدیسک) 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کے خلاف ہے ،صوبوں کی مشاورت کے بغیر ترمیم سے آئینی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ترمیم کے تحت استثنیٰ آئین کے بنیادی آئین کے ہی خلاف ہے، ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی کوشش کی گئی ہے جب کہ ترمیم سے عدالتی اختیارات کم کر کے عدالتی آزادی کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایم ڈی کیٹ امتحانات اور داخلوں کی رجسٹریشن پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار میڈیکل طلبہ کے وکیل راجا رضوان عباسی کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت دی ہے، دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ بنیادی طور پر صوبائی نوعیت کا ہے کیونکہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیمی امور سے متعلق زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔ جسٹس...
سٹی 42: موجودہ سکیورٹی صورتحال،عدالتوں سمیت صوبہ بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچہریوں، عدالتوں، ججز کے رہائشی علاقوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ،سی ٹی ڈی کی زیر نگرانی اہم روٹس، مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز تیزی سے جاری ہے ۔ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کردی۔ عدالتی کمپلیکس، چینی پراجیکٹ و رہائشگاہوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہے۔ججز، بارز، متعلقہ اداروں کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کیا گیا۔سیف سٹی کیمروں کی نگرانی اور کوریج کا دائرہ کار تمام جوڈیشل کمپلیکس تک بڑھایا گیا ۔عدالتی...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ججز کی تعیناتی کے عمل میں ایگزیکٹو اتھارٹی عدلیہ سے مشاورت کے بغیر فیصلے نہیں کر سکتی۔ مزید پڑھیں: سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے ججز تعیناتی کی منظوری عدالت نے واضح کیاکہ حکومت کو عدلیہ کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے تمام تقرریوں میں مشاورتی عمل کو یقینی بنانا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس بابر ستار نے وکیل عمار سہری کی دائر کردہ درخواست منظور کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ریاست کے تینوں ستون مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ ایک دوسرے سے آزاد ہیں اور کسی ادارے کو دوسرے پر فوقیت حاصل نہیں۔ ایسا کوئی بھی قانون یا انتظامی اقدام جو عدلیہ کی...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں ججز تعیناتی کے لیے ایگزیکٹیو کی عدلیہ سے مشاورت کو لازمی قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عمار سہری ایڈووکیٹ کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے کے مطابق ریاست کے تین ستون مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ آزاد ہیں اور کسی کو دوسرے پر بالادستی حاصل نہیں، کوئی بھی قانون یا انتظامی عمل جو عدلیہ کی آزادی کو متاثر کرے وہ آئین سے متصادم اور باطل ہے۔جسٹس بابر ستار نے فیصلے میں کہا ہے کہ ماتحت عدلیہ بھی اسی آئینی تحفظ کی حقدار ہے جو اعلیٰ عدلیہ کو حاصل ہے، ججز کی سروس کی شرائط میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور بیرونی دباؤ سے آزاد...
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی نے فیصل آباد میں وحدت امت کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کے بچے، مرد، خواتین اور شہداء امت کیلئے رول ماڈل ہیں، پاکستانی قوم بیدار ہو تو تاریخ کے دھارے کا رخ بدلا جا سکتا ہے۔ غزہ کی سرزمین آج انسانیت کے ایمان، غیرت اور ضمیر کا آئینہ بن چکی ہے، وہاں بہنے والا ہر قطرۂ خون امت کے سکوت پر سوال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام سالانہ وحدتِ اُمت کانفرنس بعنوان "غزہ کے میدان میں اُمت کا امتحان‘‘ فیصل آباد میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت سربراہ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ اس موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے...
27ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکینکی غلطی نہیں، قومی اسمبلی نے کچھ اچھی تجاویز دیں جس پر غور ہورہا ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سینیٹ سے منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکنیکی غلطی نہیں ہوئی ہے بلکہ قومی اسمبلی میں بحث کے دوران 2، 3 اچھی تجاویز آئی ہیں اور اسی پر غور ہورہا ہے۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قیاص آرئیاں پھیلائی جارہی ہیں کہ سینیٹ سے مںظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم میں کچھ تکینکی غلطیاں ہوئی ہیں جسے ٹھیک کرنے پر غور ہورہا ہے، لیکن ایسا نہیں بلکہ کچھ اچھی تجاویز ملی ہیں جن پر بات ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: 27ویں ترمیم: قومی اسمبلی سے بل پاس کرانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ...
چین کی اسلام آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین اس حملے کی شدید مذمت ، متاثرین سے تعزیت ، اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ابھی تک اس واقعے میں کسی چینی شہری کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے...
اسلام آباد میں ججز کی تقرری کے لیے ایگزیکٹو کی عدلیہ سےمشاورت لازمی قرار دے دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ججز کی تقرری یا برطرفی کے معاملات میں وفاقی حکومت اپنے اختیارات اسلام آباد ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد استعمال کرے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز کی سروس کی شرائط میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ، بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر اختیارات کا استعمال شامل ہو گا، ججز کی تقرری یا برطرفی کے معاملات میں وفاقی حکومت اپنے اختیارات اسلام آباد ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد استعمال کرے۔ فیصلے کے مطابق اسلام آباد میں دوسرے صوبوں سے...