2025-12-09@17:04:06 GMT
تلاش کی گنتی: 100
«کسانوں کو فراہم کیے»:
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے گھریلو صارفین کے لیے صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کی واضح ہدایت کی ہے، موسمِ سرما میں گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، اسی لیے وزیراعظم نے گیس صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کی دستیابی کے معاملے پر متعدد اجلاس کیے ہیں اور...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر وقت ضائع کرنے کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیں، کیونکہ عوام نے انہیں عوامی فلاح کے لیے منتخب کیا ہے، جیل کے باہر بیٹھنے کے لیے نہیں۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر دور میں ترقی کے عملی اقدامات میں نظر آئی ہے، چاہے وہ ایٹم بم، موٹرویز، بنیان مرصوص یا حرمین شرفین کی حفاظت ہو، یا اندھیروں سے روشنی تک کا سفر۔ انہوں نے میانوالی اور گجرات کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے لوگوں نے اعلیٰ عہدوں پر فائز...
لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ملکی معاشی صورتحال، سیاسی کشیدگی اور امن و امان کی بگڑتی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے غافل ہے جبکہ اہم فیصلے طاقت کے مراکز میں تقسیم کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت جاری ترامیم کا عوام سے کوئی تعلق نہیں، یہ تمام تبدیلیاں طاقت کے نظام میں بٹوارے سے متعلق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی اندرونی حالات انتہائی خراب...
چین (ویب ڈیسک) ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے سامنے ایسے شواہد آئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ چین میں ہزاروں برس قبل مرد و خواتین کو مختلف مقاصد کی وجہ سے قربان کیا جاتا تھا۔ ماہرین نے چین میں 3800 سے 4300 برس قبل پتھر کے دور کے ایک معاشرے میں ایسے شواہد ملے ہیں جن کے مطابق وہاں مردوں اور عورتوں کو مختلف مقاصد کے لیے قربان کیا جاتا تھا۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ شمال مغربی چین میں پتھر کے دور کی ایک بستی میں اشرافیہ کی قبروں میں خواتین کی لاشیں پائی گئی جن کو ہزاروں برس قبل رسماً قربان کیا گیا تھا۔ تحقیق میں پہلی بار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی کے محکموں کے ملازمین کو ہر ماہ 300 سے 1300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ان اداروں میں ڈسکوز، جینکوز، این ٹی ڈی سی، پی آئی ٹی سی اور واپڈا کے ملازمین شامل ہیں جنہیں مفت بجلی کی فراہمی کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔گزشتہ روز سینیٹ کو بتایا گیا کہ ہر گریڈ کے ملازمین کو کتنی بجلی مفت دی جاتی ہے۔ سب سے زیادہ مفت بجلی آئیسکو میں فراہم کی جا رہی ہے، جہاں ماہانہ 2 لاکھ 56 ہزار 500 یونٹ ملازمین کو دیے جاتے ہیں۔ گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین کو 300 یونٹ، گریڈ 5 سے 10 تک 600 یونٹ، گریڈ 11 سے...
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی اسپیشل برانچ کو باضابطہ طور پر ایک اسپیشلائزڈ یونٹ اور علیحدہ کیڈر کی حیثیت دینے کی منظوری دے دی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس حوالے سے بڑے انتظامی اور مالی فیصلے کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں اسپیشل برانچ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 1221 نئی اسامیوں کی تخلیق کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ محکمے کے انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور جدید ضروریات کے مطابق اپگریڈیشن کے لیے 1820 ملین روپے مختص کیے گئے، اس کے علاوہ موٹر وہیکل فلیٹ کی بہتری کے لیے 904.7 ملین روپے بھی منظور کیے گئے۔ حکومت نے اسپیشل برانچ کو درکار 98 گاڑیاں اور 404 موٹر سائیکلیں ترجیحی...
کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی سفیر نے کالعدم ٹی ٹی پی کو خطرہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کی سفیر کرسٹینا مارکس لاسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو موجود ہیں جو مسلسل خطے کی سکیورٹی کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ اور تعاون فراہم کر رہی ہے جو پورے خطے میں دہشت گردی کے خطرات کو مزید بڑھا رہی ہے۔کرسٹینا مارکس لاسن...
حکومت سندھ نے حال ہی میں اسداللہ ابڑو کو سیکرٹری لیبر سندھ جبکہ ذوالفقار نظامانی کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ مقرر کیا ہے۔ ان تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، وقار میمن، فرحت پروین، اسلم سموں، ری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
سرینگر میں پی ڈی پی ہیڈکواٹرز پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن بے گناہ لوگوں کو ہرگز نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی پولیس کی طرف سے دلی بم دھماکے میں کشمیری ڈاکٹروں کو ملوث کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پی ڈی پی ہیڈکواٹرز پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن بے...
برطانیہ میں واٹر کمپنیاں اور حکومت آئندہ سال متوقع شدید خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کر رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال موسمِ سرما میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے پانی کی قلت بڑھ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں مہنگائی میں ایک اور غیر متوقع اضافہ، معاشی خدشات بڑھ گئے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر رواں موسمِ سرما خشک رہا تو پانی کے ذخائر نازک سطح تک گر سکتے ہیں اور پابندیاں محض ’ہوز پائپ بین‘ تک محدود نہیں رہیں گی۔ ⚡️JUST IN: England faces its worst drought in decades in 2026, with low reservoirs and dry groundwater forcing emergency water restrictions beyond hosepipe bans, including...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-01-4اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ بار کے صدر ہارون الرشید اور سیکرٹری ملک زاہد اسلم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، جس میں عدالتی کارکردگی میں بہتری اور وکلا کی سہولت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے ایڈووکیٹس آن اسپیشل کاز کو کیس فائل کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی، جسے چیف جسٹس نے منظور کرتے ہوئے متعلقہ دفتر کو عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے۔ بار کے اعلامیے کے مطابق، پبلک فسیلیٹیشن سینٹر میں سروسز بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی رجسٹرار تعینات کرنے کی تجویز بھی دی گئی، جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ڈپٹی رجسٹرار روزانہ مخصوص اوقات میں خدمات فراہم کریں...
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کو ان وعدوں کا جوابدہ بنایا جائے جو اس نے دوحا معاہدے اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر کیے تھے مگر پورے نہیں کیے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طالبان نے دوحا معاہدہ (2020) اور متحدہ عرب امارات و پاکستان کے ساتھ سہ فریقی معاہدے میں تحریری و زبانی یقین دہانیاں کرائی تھیں، جن کے عوض انھیں مالی امداد اور سفارتی قبولیت ملی، مگر انھوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے بین الافغان مذاکرات کے وعدے کی بھی خلاف ورزی کی۔ دوحہ معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان قیدی رہا کیے گئے تھے، جن میں سے متعدد دوبارہ عسکریت پسندی میں ملوث ہو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا 30واں اجلاس ہوا جس میں عوامی فلاح، شفافیت، تعلیم، زراعت اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پنجاب میں خدمت کی رفتار اور عوامی فلاح کا سفر نئے عزم اور نئے رخ کے ساتھ جاری ہے۔ عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کابینہ نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔وزیراعلیٰ...
لاہور میں انسداد سموگ اقدامات کا جائزہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے، فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے۔ انسداد سموگ اقدامات کا جائزہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسانوں کو کاشت کاری کے لیے جدید زرعی آلات فراہم کیے گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کے فائدہ کے لیے سپرسیڈرز کی تعداد بڑھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (ISMO) اورکمپٹیٹوٹریڈنگ بائیلیٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ (CTBCM) کا آغازملکی معیشت کے لیے فیصلہ کن سنگِ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے دیرینہ بحران نے پاکستان کی صنعتی مسابقت کو شدید متاثرکیا ہے، اوریہ اصلاحات بجلی کے شعبے میں مؤثرتبدیلی لا سکتی ہیں۔ اب درمیانے اوربڑے صنعتی صارفین (Bulk Power Consumers) کوپہلی باریہ موقع حاصل ہوگا کہ وہ نیپرا کے مقررہ ٹیرف کے بجائے بجلی کے پیدا کنندگان سے براہِ راست معاہدے کرکے سستی اورقابلِ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، خدشات کےخاتمے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے، آنے والے مہینوں میں دیکھنا ہو گا کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251017-08-22 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کسان بورڈ سندھ نے حکومت کے کسان کارڈ کو مستردکرتے ہوئے اسے ’’لولی پاپ‘‘ قرار اور مطالبہ کیا ہے کہ دھان کے کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت دی جائے اور غیر قانونی کٹوتی بند کی جائے۔ 19 اکتوبر بروز اتوار کسانوں بالخصوص دھان کے کسانوں کے حقوق کے لیے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے۔ بدین میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کسان بورڈ سندھ کے صدر عبدالقدوس احمدانی نے کراچی میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی...
لاہور: پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ انتہا پسند جماعت کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کرکے غربت میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق تعلیم، صحت اور...
—فائل فوٹو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی اور انس رضوی کو ٹریس کر لیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ان کے زخمی ہونے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن اگر وہ زخمی ہیں تو انہیں فوری اپنے آپ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنا چاہیے تاکہ انکا علاج کروایا جاسکے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان نے پُرتشدد احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے۔ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا۔ پُرتشدد احتجاج میں ایک پولیس افسر شہید اور درجنوں اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعہ 12/13...
طالبان حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نا کیے تو پاکستان اپنےعوام کےدفاع کے لیے دہشت گرد اہداف کو نیوٹرالائز کرتا رہے گا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید زرعی ترقی کے لیے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے پورٹل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہوگا۔ پروگرام کے تحت 12 اقسام کی ہائی ٹیک زرعی مشینری کے حصول کے لیے کسانوں، سروس پرووائیڈرز اور ایگری کمپنیوں کو 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ قرض کی ادائیگی کے لیے 6 ماہ کی رعایتی مدت رکھی گئی ہے جبکہ اقساط 5 سال میں سہ ماہی بنیاد پر ادا کرنا ہوں گی۔ مزید پڑھیں: مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف سیکرٹری...
واشنگٹن: امریکا کی معروف دفاعی کمپنی ریتھیون (Raytheon) نے اپنے معاہدے میں ترمیم کے بعد پاکستان کو جدید درمیانی فاصلے کے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے اے ایم ریم (AMRAAM) میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان کو اُن ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جو یہ جدید میزائل خریدیں گے۔ امریکی وزارتِ دفاع کے مطابق، 30 ستمبر کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ریتھیون کے موجودہ معاہدے میں 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت سی 8 (C-8) اور ڈی 3 (D-3) ماڈلز کے نئے اے ایم ریم میزائل تیار کیے جائیں گے۔ اس ترمیم کے بعد معاہدے کی کل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کی دفاعی کمپنی ریتھیون نے اپنے معاہدے میں ترمیم کے بعد پاکستان کو جدید درمیانی فاصلے کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (AMRAAM) فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاہدے میں ترمیم کے تحت پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو یہ میزائل خریدیں گے۔30 ستمبر کو امریکی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ریتھیون کو پہلے سے دیے گئے معاہدے میں 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ’ فِرم فکسڈ پرائس’ ترمیم کی منظوری دی گئی ہے، یہ ترمیم سی 8 اور ڈی 3 ماڈلز کے جدید اے ایم ریم میزائلوں کی پیداوار سے متعلق ہے۔بیان میں کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے متعلق اپنے زیر التوا معاملات کو فوری طور پر حل کریں تاکہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی مالیاتی معاہدے (ای ایف ایف) کے دوسرے جائزے پر جاری مذاکرات ہفتے کے اختتام تک کامیابی سے مکمل ہوسکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نے اتوار کی رات صوبائی دارالحکومتوں میں تعینات وفاقی افسران سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ زیر التوا معاملات اور آئندہ اہداف پر پیش رفت کو آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔یہ ہدایات صرف ای ایف ایف کے لیے نہیں بلکہ...
لاہور: گندے ترین برتن، ناقص کھانے پینے کی اشیاء اور کھانا فراہم کرنے والے ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی ایکسپائری نکلے، یہ ہے پاکستان ریلویز کے مسافروں کو فراہم کیا جانا والا کھانا پینا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کے دوران سفر مسافروں کو دیے جانے والے کھانے پینے کی اشیاء کی از خود چیکنگ کے باوجود دوران سفر ٹرین کی ڈائننگ کار میں مسافروں کو کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء اور ایکسپائر ڈبل روٹی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسافر ہزاروں روپے ادا کرنے کے باوجود غیر معیاری اشیاء کھانے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کے مطابق معائنے کے دوران حفظان صحت کے حوالے سے بعض بے ضابطگیاں سامنے...
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے تحفظ کو ترجیح دینی ہوگی تاکہ ہم زمین کا تحفظ کر سکیں۔ گلوبل نیبرہُڈ فار میڈیا انوویشن (GNMI) نے کراچی میں منعقدہ تقریب میں اپنے نئے منصوبے ’’تحفّظِ ماحولیاتی صحافت: Empowering Environmental Reporters for Climate Action‘‘ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سینیئر صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماحولیاتی رپورٹرز نے پاکستان میں ماحولیاتی صحافت کو درپیش خطرات اور اس کے تحفظ کی فوری ضرورت پر گفتگو کی۔ تقریب کے نمایاں شرکاء میں سینیئر صحافی ناجیہ اشعر، عافیہ سلام، سید مسعود رضا، حسن بلال زیدی، نعمت خان، سول سوسائٹی نمائندگان احمد شبّر اور یاسر دریا سمیت ماحولیاتی رپورٹرز شامل تھے۔ جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر نے اپنے ابتدائی...
حکومت نے بدھ کو منعقدہ ٹریژری بلز (ٹی بلز) کی نیلامی میں 175 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 201.8 ارب روپے جمع کرلیے، یوں مقررہ ہدف سے زیادہ رقم جمع ہوئی تاہم کٹ آف منافع کی شرح تقریباً برقرار رکھی، اس نیلامی میں بولیاں ایک کھرب روپے سے زائد موصول ہوئیں، لیکن حکومت نے مقررہ حد کے اندر رہتے ہوئے ہی فنڈز حاصل کیے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کُل ایک ہزار 71 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں جن میں سے 145.86 ارب روپے مسابقتی بولیوں اور 56 ارب روپے غیر مسابقتی بولیوں کے ذریعے منظور کیے گئے، یوں کُل 201.8 ارب روپے حاصل ہوئے۔ اسٹیٹ...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان، کیا وزیراعلیٰ وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں؟ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ بلوچستان میں پہلی ٹرانس جینڈر پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پروانشل ایوی ایشن اسٹریٹجی اور 2025 تا 2027 کے تین سالہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں ساکرن اور کربلا کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ قانون شہادت...
وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ صوبے میں لاکھوں نئے رجسٹرڈ ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ نے سندھ بینک کو کارڈ کی تیاری کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی وزیر زراعت کے مطابق سندھ میں 80 ہزار نئے ہاریوں کی رجسٹریشن اور تصدیق مکمل ہوچکی ہے، سندھ بینک رواں ماہ کے آخری ہفتے میں 50 ہزار کارڈ جاری کرے گا جب کہ بعد ازاں ہر 20 روز بعد مزید 50 ہزار کارڈ جاری کیے جائیں گے، ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ سردار محمد بخش مہر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ڈرپ ایریگیشن سسٹم...
ترکیے نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسرائیل کے اقدام سے ظاہر ہوتا ہےکہ اسرائیل جنگ ختم کرنے کےکسی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جنگ بندی کی بات چیت جاری ہونے کے دوران حماس کے مذاکراتی وفدکو نشانہ بنانا اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کا مقصد امن تک پہنچنا نہیں بلکہ جنگ کو جاری رکھنا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہےکہ اسرائیل نے خطے میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسی اور دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اپنا لیا ہے۔ Post Views: 5
اسلام آباد: عالمی بینک رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا قرضہ فراہم کرے گا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق یہ قرضہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے پاکستان میں 16.6 ارب ڈالر مالیت کے 57 منصوبے جاری ہیں جن کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو، مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومن کیپٹل، سوشل سروسز اور گورننس سے ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق عالمی بینک نے گزشتہ 7 برس میں پاکستان کو 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کیے، جن میں سب سے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 3 ماہ کے بعد بھارتی ایئر چیف خواب خرگوش سے جاگ اٹھے اور انہیں خیال آیا کے انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ ھوئی سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بدترین شکست پر بوکھلاہٹ، بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز بیان ان کا کہنا تھا کہ مودی وطن میں اور دنیا میں ٹکے ٹوکری ہو چکے ہیں، ایسی بھونڈی کوشش نے بھارت کی رہی سہی ساکھ کو بھی مٹی میں ملا دیا۔ 3ماہ کے بعد بھارتی ائیر چیف...
تصویر،اسکرین گریب پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز ’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘ سے نوازا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول کمانڈر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکیے کے دورے میں نیول چیف کی ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔پاک بحریہ کے ملجم...
سربراہ پاک بحریہ کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز 'لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز' سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر سے نوازا گیا۔پاکستان کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول کمانڈر ، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سربراہ پاک بحریہ...
طلال چوہدری — فائل فوٹو وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو مضبوط بنانے کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز مختلف رنگوں کی وردیان پہنتی ہیں، وردیوں کے رنگ مختلف ہونے سے ان کی کارکردگی مختلف نہیں ہوتی، پولیس کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پولیس کی تنخواہ، مراعات اور شہداء پیکیج بہتر کرایا، حکومت نے اسلام آباد پولیس کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے ہیں، وزیراعظم یہاں آئے تھے، شہداء کے لیے پیکیج کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں...
بھارت کی پارلیمان (لوک سبھا) میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بار پھر پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی روایت برقرار رکھی، اور ”آپریشن مہادیو“ کے نام پر تین افراد کی ہلاکت کو اپنی حکومت کی کامیابی قرار دیا۔ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ تینوں افراد اپریل 22 کو پہلگام حملے میں ملوث تھے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم، بھارتی حکومت نے حسبِ معمول کوئی آزاد یا غیر جانب دار شواہد پیش نہیں کیے۔ بلکہ جن چیزوں کو شواہد بناکر پیش کیا وہ انتہائی ناقابل اعتبار تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ نے کہا کہ مارے گئے افراد میں ”سلیمان، افغانی اور جبران“ شامل تھے۔ حیران کن طور پر،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمااورسابق یو سی ناظم/چیئرمین سی سی28 گلستان کالونی وممبرامن کمیٹی میاںطاہر ایوب نے کہاہے کہ فیسکوکے سب ڈویژنز میںآن لائن شکایت کی صورت میں مسئلہ حل کیے بغیر ہی شکایت کو حل شدہ قرار دے کر صارفین سے دھوکہ کیاجارہاہے ۔ بلز پر شکایت کیلئے پرنٹ کیے گئے موبائل نمبر بھی غیر فعال ہیں، مسائل کے شکار صارفین پریشانی سے دوچارہیں ۔صارفین کی شکایات کو محض فائلوں میں نمٹانے کی روایت شدت اختیار کر چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہریوں کی جانب سے آن لائن یا فون کے ذریعے کی جانے والی شکایات کا ازالہ کرنے کے بجائے متعلقہ اہلکار بوگس انٹریز کے ذریعے ریکارڈ میں یہ ظاہر کردیتے ہیں کہ مسئلہ حل کر دیا...
جام اکرام دھاریجو نے لاڑکانہ انڈسٹریل زون کے منصوبے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، اور بلاول بھٹو سے سابقہ دورِ حکومت میں اس کا افتتاح بھی کروایا، لیکن سات سال گزر جانے کے باوجود منصوبے پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ سعید غنی پر بھی بلاول بھٹو زرداری کو گمراہ کرنے اور محکمہ بلدیات کے امور بہترانداز میں ادا نہ کرنے کے الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ کے تین اہم ارکان کو ناقص کارکردگی پر ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ان تینوں وزرا کو کابینہ سے فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کسی بھی قلمدان سے محروم رکھنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ متوقع...
پاکستان اور افغانستان نے علاقائی روابط کو پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی تذویراتی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر طے پانے والے فیصلوں کے تسلسل میں منعقد کیے گئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے افغانستان و مغربی ایشیا، سفیر سید علی اسد گیلانی نے جبکہ افغان وفد کی سربراہی افغان وزارت خارجہ کے فرسٹ پولیٹیکل ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ دفتر خارجہ کی...
مذہبی اور مسلکی رواداری کے فروغ کے لیے علما کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، علامہ طاہر اشرفی
محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک رواداری، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اس سال بھی پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ہمراہ کوششوں کا آغاز کر دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بین المذاہب و بین المسالک رواداری کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات علماء و مشائخ کی طرف سے کیے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل محمد طاہر اشرفی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے اکابر علماء و مشائخ کا اجلاس بلایا جس میں تقریباً ملک کی 50 سے زائد تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ‘پیغام...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک پتن میں بچوں کی اموات، سانحہ سوات اور کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعات حکومتوں کی ناکامی ہیں، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، پورا نظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، تعلیم، صحت، پولیس، گورننس بد سے بدتر ہو رہی ہے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں قانون کے خلاف کئی عمارتیں بنی ہوئی ہیں، پورا نظام تبدیل کیے بغیر آگے...
ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بڑھتے نرخوں کے باعث عوام میں یہ سوال شدت سے زیرِ بحث ہے کہ آخر بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ماضی میں حکومتوں نے کیا اقدامات کیے؟ وی نیوز کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے مختلف حکومتوں نے مختلف ادوار میں منصوبوں کا اعلان کیا، مگر ان منصوبوں کے ساتھ ایسے طویل المدتی معاہدے بھی کیے گئے جن کی قیمت آج عوام بھگت رہی ہے۔ وزارت توانائی کی سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں متبادل توانائی پر سب سے زیادہ انحصار کرتے ہوئے 16 منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن کی مجموعی پیداواری...
کراچی: سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کے الیکٹرک کو ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے ماہانہ 70 کروڑ روپے ہر ماہ صوبائی حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ حکومت کے اداروں کے 30.9 ارب روپے کے واجبات ادائیگی تک کے الیکٹرک کو ستمبر 2024 سے ہر ماہ صارفین سے ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے 70 کروڑ روپے ہر ماہ سندھ حکومت کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم...
سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ خصوصی افراد کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، شراکت دار تنظیموں کا کردار خصوصی افراد تک مدد پہنچانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی بھی خصوصی فرد پیچھے نہ رہ جائے، خصوصی افراد کو سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک میں مؤثر انداز میں شامل کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ فنڈز کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا، امداد ان افراد تک پہنچنی چاہیے جو واقعی اس کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کے لیے سندھ حکومت رہنمائی کا کردار ادا کر رہی ہے،...
مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت میں جلد نئے وزراء شامل کیے جا رہے ہیں ۔بانی پی ٹی آئی کا ان پر مکمل اعتماد ہے اسی لیے ان کی ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجٹ ایک آئینی تقاضا تھا جسے ہم نے کامیابی سے پاس کیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بجٹ سے متعلق جو تجاویز پیش کیں وہ تمام تجاویز بجٹ میں شامل کی گئی ہیں۔ انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ کو 10...
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ آفیسر سے انگلش ٹائپنگ کی غلطی ہوئی جس سے بیان میں تضاد پیدا ہوا۔ فیصلے میں عدالت نے کہا کہ قانون کی منشا یہی ہے کہ ماتحت عدالتوں میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے اور بیانات گواہوں کی مادری زبان میں درج کیے جائیں، تاکہ شفاف اور درست عدالتی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم عدالتی فیصلے میں ٹرائل کورٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ گواہوں کے بیانات انگریزی کیساتھ ساتھ اردو میں بھی تحریر کیے جائیں، تاکہ انصاف کے تقاضے پوری طرح پورے کیے جا سکیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ ماتحت عدالتوں میں اردو زبان میں بیانات درج کرنے کا نوٹیفکیشن پہلے...
امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے قبل امریکا نے خفیہ طور پر اسرائیل کو تقریباً 300 ہیل فائر میزائل فراہم کیے۔ یہ انکشاف ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے کیا ہے جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔ حکام کے مطابق یہ ترسیل اسرائیل کے ایران پر حملے سے صرف چند دن قبل کی گئی، اور اتنی بڑی مقدار میں میزائلوں کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی جنگی منصوبہ بندی سے آگاہ تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کی ترسیل اور دیگر اسلحہ فراہمی کی خبریں خفیہ رکھی گئیں اور میڈیا میں کہیں رپورٹ نہیں...
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ اگر تمام ترقیاتی منصوبے سندھ حکومت کو منتقل نہ کیے گئے تو پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں وفاقی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے (شاہراہِ بھٹو) کے پہلے مکمل سیکشن کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر انہوں نے نئی تعمیر شدہ سڑک پر سفر کیا اور اسے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے کراچی کے عوام کے لیے ایک اہم تحفہ قرار دیا جس سے ٹرانسپورٹ، معیشت اور صنعتی رابطے بہتر ہوں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن،...
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5جون کو طلب ، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5جون کو طلب کر لیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری دی جائے گی ،اجلاس میں وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
بیجنگ () یوکرین کے غیر ملکی انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ انہوں نے ان معلومات کی تصدیق کی ہے کہ چین نے روس کی 20 فوجی فیکٹریوں کو اہم مصنوعات فراہم کی جن میں دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے خصوصی کیمیائی مصنوعات، بارود اور دیگر اجزاء شامل ہیں۔منگل کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے معاملے پر چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے اور چین جنگ بندی اور امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل رہا ہے۔ چین نے کبھی بھی تنازع کے کسی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے اور فوجی و عوامی دوہری استعمال کی اشیاء...
نیب کی 88ارب روپے سے زائد کی وصولیاں، 86ارب اداروں کو واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) نیب نے سہ ماہی وصولیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قومی احتساب بیورو نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ)کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم برآمد اور تقسیم کی۔ نیب کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں سے 2 اعشاریہ0847ارب روپے کی براہِ راست، اور 86ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں، جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔8ماہ میں 3کھرب سے زائد پلی بارگین سے وصول کیے گئے برآمد شدہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تاریخ رقم کر دی، صرف 3 ماہ کے مختصر عرصے میں ایک لاکھ7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے قرضے دے دیے گئے، پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 روز میں 57 ہزار 319 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بھی بن گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آسان کاروبار اسکیم کے تحت نئے کاروبار شروع کرنے کے لیے 23 ارب 91 کروڑ روپے کے قرض جاری کیے گئے، پہلی مرتبہ 6 ہزار 753 خواتین نے کاروبار چلانے کے لیے 3 ارب 42کروڑ روپے کے قرضے لیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آسان کاروبار فنانس اور کارڈ لون کے لیے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم...
نئے مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش کیے جانے کا امکان، حکومت کی تیاریاں عروج پر، اہم اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کرلیے ہیں اور بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کو ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے حکومت نے نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کر لیا ہے اور نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا اور نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کا پورا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا، 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، پاکستان نے پچیس ڈرونز تباہ کیے ہیں جن میں سے کچھ جام کرکے اور کچھ کو ہٹ کرکے تباہ کیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان کی وجہ سے دنیا کو پیغام گیا کہ ہم ایک ہیں، دشمن نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، بھارت جسے رافیل طیاروں پر بڑا ناز تھا کہ پتا نہیں پاکستان کا کیا کردیں گے مگر جس ارادے سے پاکستان کی طرف دیکھ رہے...
وزیراعظم شہباز شریف نے رواں ماہ 3 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا اور گھریلو صارفین کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی فوری کمی کی خوشخبری دی تھی۔ رواں ماہ بجلی کے بل عوام کو موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں تاہم گھریلو اور صنعتی صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ اس ماہ کے بل میں کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد عوام کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ آنے والے بجلی بلوں میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی ہوگی...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) حالیہ پہلگام حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے پاکستان کو 100 جدید اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے ہیں۔ اس اسلحہ فراہمی سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ میزائل انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور پاکستان کی فوجی تیاریوں کو ایک نیا انداز بخشیں گے۔ اگرچہ ان میزائلوں کی مکمل تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئیں، لیکن ماہرین اسے خطے میں ایک اہم اسٹریٹجک پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب کشمیر...
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئی نہروں کی تعمیر کا معاملہ حل ہو گیا ہے اور یہ فیصلہ ہوا ہے کہ نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت پیش رفت نہیں کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یہ فیصلہ ہوا ہے کہ نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت پیش رفت نہیں کرے گی، میں شکر گزار ہوں آج میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دو مئی کو سی سی آئی کا اجلاس ہو گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ دریا=ں میں اتنا پانی نہیں کہ نئی نہروں کا منصوبہ بنایا جائے. ان کا...
خیبر پختونخوا کابینہ نے پیکا ایکٹ ترامیم مسترد کرتے ہوئے آزادی صحافت کی حمایت کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 31 واں اجلاس منعقد پوا۔ کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا چیریٹیز ایکٹ 2019 کے سیکشن 12 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ویسٹ پاکستان لینڈ ریونیو رولز 1968 میں نئی ترامیم کی منظوری دی، رولز میں زمین کی حدبندی اور ناجائز قابضین کے انخلا کے لیے قواعد شامل کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے لیے 2 ممبران کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا فنڈ تنخواہوں و آپریشنل اخراجات کے لیے استعمال کرنے کی...
---فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسٹیشنری شاپ کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران موقع سے جعلی پیدائشی اور وفات کے سرٹیفکیٹس برآمد کیے گئے۔کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور کے نام سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور اسٹامپ پیپرز بھی برآمد کیے ہیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کی شرائط نہ ماننے پر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2.2 ارب ڈالر کی امداد منجمد غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران وفاقی حکومت نے ہارورڈ کی طرف سے غیر قانونی مطالبات کو ماننے سے انکار کے بعد کئی اقدامات کیے ہیں۔ ایلن گاربر نے کہا کہ ہم نے فنڈنگ کے تعطل کو روکنے کے لیے ایک مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ یہ غیر قانونی ہے اور حکومت کے اختیارات سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی مسلم مخالف، عرب مخالف...
لاہور: پنجاب کا ایک بھی محکمہ رواں مالی سال میں ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے کارکردگی کا پول کھول دیا۔ صوبائی اسمبلی میں پوسٹ بجٹ بحث کے لیے رواں مالی سال کے تیسرے کوارٹر کی فنانشل رپورٹ نے سرکاری محکموں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ، جس کے مطابق پنجاب کا ایک بھی سرکاری محکمہ رواں مالی سال کے تیسرے کوارٹر کے طے شدہ اہداف حاصل نہیں کرسکا ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے تیسرے کوارٹر کے لیے مجموعی طور پر 488 ارب 43 کروڑ روپے جاری کیے ، تاہم رواں مالی سال کے تیسرے کوارٹر تک مجموعی طور پر 355 ارب 43 کروڑ روپے خرچ کیے جاسکے ۔ محکمہ زراعت کو...
محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے نے بتایا ہے کہ پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب روپے سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک...
اورسیز پاکستانیز کنونشن کے تیسرے روز تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس کنونشن میں دنیا بھر میں مقیم 1200 سے زائد اوورسیز پاکستانی شریک ہیں جو اس تقریب کے لیے خصوصی طور پر پاکستان پہنچے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے کچھ اہم اعلانات کیے۔ وہ اعلانات کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب میں شہباز...
پاکستان نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط کے حصول کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت رواں ماہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تین ارب روپے مالیت کے گرین بانڈز جاری کرے گی ان بانڈز کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے والے منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈنگ حاصل کرنا ہے یہ اقدام پہلی بار آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے اور ان بانڈز کی میچورٹی مدت تقریباً تین سال رکھی گئی ہے بانڈز کے اجرا سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہوگی آئی ایم ایف نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز پروگرام کے تحت پاکستان پر یہ شرط عائد کی ہے کہ ملک کو مقامی...
پشاور (نیوزڈیسک) مرکزی سکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو طعنے دینے والوں نے آئی ایم ایف کیساتھ 3 سالوں میں4 معاہدے کیے۔ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا ہے کہ آپ ہمیں بار بار بارودی سرنگوں کے طعنے دے رہے تھے، 8 فروری کے بعد ہی بارودی سرنگیں بچھائی ہوں گی۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب کہہ رہے تھے یہ پی ٹی آئی نہیں، پی ٹی آئی آئی ایم ایف ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں، ہم انتظار کر رہے ہیں پی ڈی ایم ون...
حکومت کا خاصا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔ اتحادی حکومت مکمل یکسوئی سے کام کر رہی ہے وزیراعظم کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کے نہروں سے متعلق فیصلے پر بیان بازی کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ ، خواجہ سعد رفیق شامل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں...
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں جمہوریت کی بحالی، عوامی مفادات کی حفاظت اور "طاقتور افراد کے ذریعے پالیسی سازی" کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا سمیت مختلف ممالک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی اتحادی ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق "Hands Off!" کے عنوان سے ہونے والے اس احتجاج نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی جس میں عوام نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صرف نیویارک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر 20000 سے زائد مظاہرین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔نجی چینل کے مطابق بلوچستان واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس لائنزکے باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس لائنز، آئی جی آفس سے ملحق سڑک کو ایک طرف سے بند کردیا گیا ہے جب کہ پولیس لائنز کو جانے والی شاہراہ پر گیٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس لائنز کے باہر کنکریٹ کے بلاکس رکھ کر خار دار تاریں بچھادی گئی ہیں۔ نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور...
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور—فائل فوٹو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھرپور وسائل فراہم کیےجا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی کے لیےانتہائی پروفیشنل، کرائم فائٹر افسران کا انتخاب کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں کراچی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور... انہوں کہا ہے کہ سی سی ڈی جرائم پیشہ افرادکے لیے خوف کی علامت اور شہریوں کے لیے تحفظ کی ضمانت ثابت ہو گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی سی ڈی کوجدید کرائم ڈیٹا مینجمنٹ، سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ...
ظاہر شاہ طورو---فائل فوٹو وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ مسلم ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو صرف خیبر بختون خوا حکومت کے خلاف بیانات دینے پر کابینہ میں رکھا گیا ہے۔ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری پنجاب حکومت کی ناقص کارکرگی چھپانے کے لیے کے پی حکومت کے خلاف بولتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پنجاب کے لوگ مزید وہاں جعلی حکومت کو برداشت نہیں کر سکتے۔ مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے...
کراچی: انجرڈ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اتوار کو دبئی میں پاک، بھارت ٹاکرے سے قبل آئی سی سی ایوارڈز بھی وصول کر لیے، وہ اس کے لیے بطور خاص دبئی پہنچے تھا۔ بمراہ کمر کی انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہیں، تاہم انھوں نے اسٹینڈ میں بیٹھ کر یہ میچ دیکھا، وہ آئی سی سی چیف جے شاہ کے ہمراہ بیٹھے رہے۔ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو کونسل نے سال کے بہترین پلیئر اور بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈز سے نوازا ہے۔مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی؛ کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کی درخواست پر بمراہ نے ٹیم کی وارم اَپ روٹین میں بھی شرکت کی...
میرپور ماتھیلو: کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد فراہم کیے جانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خطاب کررہے ہیں
میرپور ماتھیلو: کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد فراہم کیے جانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خطاب کررہے ہیں
گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اردن کے بادشاہ سے ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکال کر اردن اور مصر میں دوبارہ آباد کرنے کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے بادشاہ نے سعودی وزیر سے ملاقات میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے کوششوں میں اضافے اور عوام کو بےدخل نہ کرنے کی اہمیت پر تقکید کی۔ فارس نیوز کے مطابق، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے بدھ کے روز عمان کے بسمان الزاہر محل میں سعودی وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی۔ عبداللہ دوم نے اس ملاقات میں عرب دنیا بالخصوص مسئلہ فلسطین کی حمایت میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا اور عرب ممالک...
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ اور معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔ اور حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا۔ نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔ اور سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ...
وزیراعظم اورترکیہ کے صدرکے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ کا جاری بیان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید وسعت دینے، متنوع اور ادارہ جاتی بنانے کا روڈ میپ بھی دیتا ہے۔ بیان کے مطابق فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے 24 مفاہمت کی یادداشتوں، معاہدوں اور پروٹوکولز پر بھی دستخط کیے۔
حماس نے ہفتے کو یرغمالی رہا نہ کیے تو غزہ پر شدید حملے شروع ہوجائیں گے، اسرائیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس نے ہفتے کے روز یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو جنگ بندی ختم ہوجائے گی۔ منگل کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس نے گزشتہ روز یرغمالیوں کی رہائی روکنے کا اعلان کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیلی صدر نے کہا کہ اگر حماس نے ہفتے کے روز دن 12 بجے تک یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو جنگ بندی ختم کردی جائے گی اور اسرائیلی فوج غزہ پر شدید حملے شروع کردے...
الیکٹرک چارجنگ ( ای وی) اسٹیشنزکو 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت نے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے نئے نرخ مقرر کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔ اسٹیشنز کو فی یونٹ بجلی 23 روپے 57 پیسے تک فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔ٹیکسز میں نظرثانی کے بعد چارجنگ اسٹیشنز کو بجلی 39 روپے میں پڑے گی۔ نیپرا کو حکومتی درخواست میں موقف لیا گیا ہے کہ پہلے سے نافذ نرخ اور نئے نرخ میں فرق کو کراس سبسڈی کے ذریعے مینج کیا جائے گا۔ 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنا ہے۔ ای وی چارجنگ اسٹیشنز پر موجودہ نرخ تقریبا 45 روپے فی یونٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) اس واچ ڈاگ کی سی ای او مائرہ مارٹینی نے ایک بیان میں کہا، ''بدعنوان قوتیں چیک اینڈ بیلنس کے ڈھانچے کو منہدم کردیتی ہیں اور موثر ماحولیاتی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔‘‘ کرپشن پرسیپشنز انڈیکس 2024 ء کیا ظاہر کرتا ہے؟ گزشتہ برس یعنی 2024ء کے لیے جاری کردہ 'کرپشن پرسیپشنز انڈیکس‘ سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے ممالک، چاہے وہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے نمٹ رہے ہوں یا اقوام متحدہ کے موسمیاتی اجلاسوں کے میزبان رہے ہوں، ان کے انفرادی اسکور پہلے سے کم ہوئے ہیں۔ پاکستان، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بدعنوانی انڈکس کی 140 ویں پوزیشن پر قائم مثال کے طور پر برازیل، جس نے اس...
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو سہولت فراہم کرنے کے لیے فنانس ایکٹ 2024 کے تحت پلاٹس اور کمرشل پراپرٹی کی منتقلی پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ بزنس ریکارڈ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں یہ ٹیکس مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اس سے ہونے والی آمدن انتہائی معمولی رہی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکومت کو تجویز دینے جا رہا ہے کہ کمرشل پراپرٹی کی الاٹمنٹ یا منتقلی اور کھلے پلاٹس یا رہائشی پراپرٹی کی پہلی الاٹمنٹ یا پہلی منتقلی پر ایف ای ڈی ختم کر دی جائے۔ پنجاب میں...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 8فروری کو ملک گیر یوم سیاہ پر سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 8فروری کو ملک گیر یوم سیاہ پر سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
محمد فہد عباس کا گھرانہ 1958 سے کراچی میں موسیقی کے آلات کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تقسیم کے بعد ان کے والد نے یہ ہنر سیکھا، اور پھر 1200 روپے خرچ کرکے دکان لی اور 3 ہزار روپے کا اس میں سامان ڈالا۔ فہد عباس کے مطابق اس وقت ہارمونیم کا بہت کام تھا اور ان کے والد ناصرف ہارمونیم بیچتے تھے بلکہ اس کی مرمت بھی کیا کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موسیقی ترتیب دیجیے، گوگل نے بڑی سہولت فراہم کردی انہوں نے کہاکہ ان کے والد نے محنت کرکے کام کو بڑھایا۔ کیونکہ اس وقت موسیقی کا بہت کام تھا، اب وقت بدل...
’جیو نیوز‘ گریب حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا ہے۔
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگرمذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کل کی حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ اہم ہے، اپوزیشن کا بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں، اپوزیشن نے 7 ورکنگ دنوں میں مطالبات پورا کیے تھے اور ہم نے مکمل طور پر ان کے تمام مطالبات کے جواب تحریری طور پر بنا رکھے ہیں۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کے تمام مطالبات کے جواب کل...
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گوگل نے حماس کی زیر قیادت حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کو اپنی تازہ ترین مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی کوشش کی، حالانکہ اسٹاف کے احتجاج جاری تھے، جنہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل اس ٹیکنالوجی کو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے قتل عام میں استعمال کر رہا ہے۔ اخبار کے مطابق، داخلی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ گوگل نے اسرائیلی وزارت دفاع اور اسرائیلی فوج کے ساتھ براہ راست کام کیا، جبکہ اسٹاف کے احتجاج کے دوران عوامی طور پر ملک کے قومی سلامتی کے نظام سے فاصلہ رکھنے کا تاثر دیا۔ دستاویزات کے مطابق، اسرائیلی وزارت دفاع نے 7 اکتوبر کے بعد کے ہفتوں میں گوگل کی...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کااجلاس ہورہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علاقے میں مڈل اسکولوں کی کمی کے باعث پرائمری پاس کرنے والے 46 فیصد طلبہ کے اسکول چھوڑنے پر تشویش کا اظہا کرتے ہوئے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے پرائمری اسکولوں میں دو پہر کو مڈل اسکول کلاسز کی شفٹیں متعارف کرائیں۔ مراد علی شاہ کا پسماندہ علاقوں میں این جی اوز کے تحت چلنے والے اسکولوں کادورہ، این جی اوز کی کوششوں کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کودرپیش 2 بڑے چیلنجز...
فائل فوٹو۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں ایک اور جاں بحق پاکستانی نوجوان کی ایجنٹوں کے ہاتھوں پھنسنے کی کہانی سامنے آگئی۔ موریطانیہ کشتی سانحہ میں سیالکوٹ کا 18 سالہ ابوبکر بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے، نواحی علاقے دھرم کوٹ سے تعلق رکھنے والے ابوبکر کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے 15 روز میں اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ایجنٹوں نے 13 روز تک کشتی کو سمندر میں روکے رکھا۔ بیٹے کو کشتی میں تشدد کر کے مارنے کے بعد سمندر میں پھینک دیا گیا۔ بیٹے کو اسپین بھجوانے کےلیے ایجنٹ اعجاز کو 34 لاکھ روپے دیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی...
اسرائیلی کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے بھی حماس سے ڈیل منظور کرلی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ سے متعلق مندوب نے بنجمامن نیتن یاہو کو معاہدہ منظور کرنے پر مجبور کیا۔ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اطلاق کل ہوگا، اسرائیل نے پہلے مرحلے میں حماس کی قید سے رہائی پانیوالے 33 اسرائیلیوں کی تصویریں جاری کردی ہیں۔ جواب میں رہا کیے جانیوالے 95 فلسطینیوں کے نام بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے اجلاس کے دوران 2 روز قبل قطری وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیے گئے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی۔ سیکیورٹی...
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے ان کے خاندان نے تین نسلوں سے خدمات انجام دی ہیں اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ماڈل اپنایا جا رہا ہے۔ وہ کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کر دیا ہے، جو نہ صرف کراچی بلکہ پورے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں کراچی کے عوام کو روزگار فراہم کرنے اور شہر کی صنعتی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات...