2025-12-09@12:04:07 GMT
تلاش کی گنتی: 10246

«کہ صنعت»:

    فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تاجر برداری کا معیشت کی بہتری میں بہت اہم کردار ہے۔ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔لاہور میں صنعت کاروں اور تاجروں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ چین جیسے ممالک ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہمیں سوچنا ہے کہ چین کے ساتھ ہم کیسے اپنے نمبر کو اوپر لے کر جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، تاجر برآمدات بڑھانے کی کوشش کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلی حکومتیں ڈنڈے کے زور پر معشیت کو چلانا چاہتی تھیں، میں سمجھتا ہوں...
    --فائل فوٹو مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کرپشن کے لحاظ سے پنجاب سب سے اوپر جبکہ کے پی سب سے نیچے ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ صوبوں کے محکمہ پولیس میں سب سے زیادہ 34 فیصد کرپشن پنجاب میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس میں 22 فیصد اور سندھ پولیس میں 21 فیصد کرپشن ہے جبکہ خیبرپختونخوا پولیس کا نمبر سب سے نیچے 20 فیصد ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر کی دو قسطیں منظور کرلیں، شرح نمو 3.25 تا 3.5 فیصد تک رکنے کا امکاناسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے... ان کا کہنا تھا کہ معیشت مستحکم، پولیس...
    اکہترکی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے 9 دسمبر کو یادگار دن ہنگور ڈے کے طور پر منایا جا رہا ہے، ہنگور ڈے آبدوز ہنگورکی بہادری اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت ہے۔اس موقع پر اپنے بیان میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا پاکستان خود مختاری...
    ویب ڈیسک :چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔  پاک بحریہ کی جانب سے 9 دسمبر کو یادگار دن "ہنگور ڈے" کے طور پر منایا جا رہا ہے، ہنگور ڈے"آبدوز ہنگور"کی بہادری اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت ہے۔  اس موقع پر اپنے بیان میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا پاکستان خود مختاری اور دفاعِ وطن کے لیے عزم محکم رکھتا ہے، 9 دسمبر71کو آبدوز ہنگورکے عملے نے جانبازی کی درخشندہ تاریخ رقم کی جو آج تک دشمن کے ذہن پر...
    چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلیے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے 9 دسمبر کو یادگار دن "ہنگور ڈے" کے طور پر منایا جا رہا ہے، ہنگور ڈے"آبدوز ہنگور"کی بہادری اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت ہے۔اس موقع پر اپنے بیان میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا پاکستان خود مختاری اور دفاعِ وطن کے لیے عزم محکم رکھتا ہے، 9 دسمبر71کو آبدوز ہنگورکے عملے نے جانبازی کی درخشندہ تاریخ رقم کی جو آج تک دشمن کے ذہن پر نقش ہے، یہ دن...
    فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد 1900 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 1900 روپےکم ہو کر4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہو کر3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 4195 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کی دیواروں نے ایک شخص کو ذہنی مریض بنا دیا، دھمکیاں دینےوالا آج مظلوم بنا بیٹھا ہے، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پی ٹی آئی نےملک کودیوالیہ کرنےکیلئےہرحربہ استعمال کیا، بانی اپنے دور میں مخالفین کودھمکیاں دیتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا معائنہ ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ذہنی مریض کیلئے سپیشل ٹیم بنائے، بانی منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے چھوڑوں گا نہیں، اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے،...
    ---فائل فوٹو  ایبٹ آباد میں قتل ہونے والی ڈاکٹر وردہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جَلد منظرِ عام پر لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک روانگی کے وقت ڈاکٹر وردہ اپنے پاس موجود 67 تولہ سونے کے لیے پریشان تھی، ملزمہ رِدا نے ڈاکٹر وردہ کا اعتماد حاصل کر کے67 تولہ سونا اپنے پاس امانتاً رکھوانے پر آمادہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کا سونا گروی رکھوا کر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کر رکھے تھے۔ ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو کس طرح قتل کیا گیا، اہم انکشافات سامنے آگئےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید...
    مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے، جبکہ ساحلی شہر ینبع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ شدید بارشوں کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں نے شہر اور آس پاس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ساحلی شہر ینبع میں بھی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ تیز ہواؤں کے ساتھ برسنے والی بارش سے شہری اور صحرائی علاقے زیر آب آگئے جبکہ شاپنگ سینٹرز اور گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا جن کے ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں بھی...
    شارجہ میں پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے، ڈاکٹرز نے اسے نایاب کیس قرار دے دیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہرا عبد الرحمٰن کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، بچی صحت مند ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ اسے’ولادی دانت‘ کہتے ہیں جو پیدائش کے فوراً بعد یا چند دن میں ظاہر ہوتے ہیں۔ Medical miracle: Doctors stunned as Sharjah infant shows fully formed tooth only 6 days after birth! Read more: https://t.co/7EKEvMaU7e pic.twitter.com/3qXcZwKv5D — Gulf News (@gulf_news) December 7, 2025 دوسری جانب بچی کے والد کا کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر میں بہت خوش اور حیران رہ گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہرا...
    وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا۔ گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب گورننس کی کمی ہو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب حکومت اپنے کام نہ کر رہی ہو۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت امن وامان، انسداد دہشت گردی میں ناکام اور گورننس ایشو ہوں تو گورنر راج آپشن ہے۔ لوگوں نے فوج مخالف بیانیہ کو مسترد کردیا ہے، لوگ پشاور جلسے میں نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں سفارش بالکل ختم کردی...
    شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ دو ڈی ایس پیز زخمی ہو گئے ہیں۔ ایس ایس پی شکارپور کے مطابق یہ مقابلہ منچر شیخ کے علاقے میں ہوا، جس میں 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی تاحال جاری ہے اور موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں تاکہ حالات کو مکمل کنٹرول میں رکھا جا سکے۔
    پاکستان نے سمندروں کو امن اور مشترکہ خوشحالی کے خطّے قرار دے دیا۔ پاکستان نے اقوامِ متحدہ پر سمندر سے متعلق قانون کے دفاع پر بھی زور دیا ہے۔ سمندروں پر بالادستی قائم کرنے یا ساحلی ریاستوں کے حقوق کمزور کرنے کی کوششوں پر اظہار تشویش کیا۔ پاکستانی مشن کے فرسٹ سیکریٹری ذوالفقار علی نے جنرل اسمبلی کے سالانہ مباحثے میں کہا کہ عالمی سمندر تعاون، قانونی عملداری اور منصفانہ ترقی کے خطّے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا سمندری ماحولیاتی بحرانوں کے ایک سلسلے کا سامنا کر رہی ہے، اقوام متحدہ کے قانون سمندر پر پاکستان نے رواں سال دستخط کیے ہیں۔
    اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوالالمپور میں تیسرے گلوبل مسلم بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مسلم دنیا کے درمیان اقتصادی تعاون، اختراع اور مشترکہ ترقی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ چیئرمین سینٹ نے  کہا کہ مسلم ممالک کو محض بیانات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اور مربوط معاشی حکمتِ عملی اپنانی چاہیے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے نئے راستے کھولے جا سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مشترکہ منصوبوں ٹیکنالوجی کے تبادلے اور کاروباری تعاون کے ذریعے مسلم ممالک اپنی اجتماعی معاشی صلاحیت کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر فورم میں انڈونیشیا سے پروفیسر دین شام الدین، برطانیہ سے سر اقبال...
    شکارپور: شکارپور کے علاقے جاگن لنک روڈ پر ڈکیتی کی اطلاع پر پہنچنے والی اسٹورٹ گنج پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر مہر سکنہ رستم کے نام سے ہوئی ہے، جو اقدامِ قتل، پولیس مقابلوں، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے 11 مقدمات میں مطلوب تھا۔ موقع پر موجود ڈاکو دو موٹر سائیکلز پر گلاب سعد خانانی، واجد سومرو اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنالیا گیا، ادارہ ترقیات کراچی نے غیر اعلانیہ ٹارگیٹیڈ کارروائیوں کی تیاریاں مکمل کرلیں، تبدیلی استعمال اراضی پر شہر کے ہزاروں پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، افسران نے شہر میں بڑی کارروائی کیلیے نوٹسز کا ڈرافٹ تیار کرنا شروع کردیا، مس یوز آف پلاٹس پر شروع کی جانے والی کارروائیوں کے لیے افسران نے تیاری کرلی ہے، ممبر ایڈ منسٹریشن کی نگرانی میں نوٹسز کا ڈرافٹ اور آپریشن کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی نے شہر قائد میں تبدیلی استعمال اراضی (مس یوز آف پلاٹس) پر غیر اعلانیہ طور پر بڑی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد معطل کرنے پر پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال ختم کردی۔ اتوار کی رات گئے سے پیر کی دوپہر تک پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہی۔ صوبے میں ہڑتال کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ریلوے اسٹیشنوں پر رش میں اضافہ ہوگیا۔ دوپہر کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کمیٹی کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی، اراکین تنویر خان، نبیل محمود، ملک ندیم حسین اور دیگر نمائندوں سے مذکرات کیے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس کو منسوخ کر رہے ہیں،جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ عصمت اللہ نیازی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251209-08-24 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، صوبے کے حالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر صوبائی حکومت سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج سے کچھ نہیں ملے گا، اس بار پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرسکے گی، فیصلہ...
    رواں سال کے گیارہ مہینے گزر چکے ہیں، لیکن شہر میں اسٹریٹ کرائم بدستور بے قابو ہے، پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر جاری سرچ آپریشنز، کومنگ آپریشنز ، اسنیپ چیکنگ اور مبینہ پولیس مقابلوں کے باوجود شہری عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیئے اور اس دوران شہر کی گلیاں، سڑکیں اور رہائشی علاقے جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ جبکہ شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوتے رہے ہیں۔  اس عرصے میں جرائم کی نوعیت کی تعداد اور اس کی شدت پولیس افسران کی جانب سے اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں کمی کے دعوے زمینی حقائق سے بالکل برعکس دکھائی دیئے ، رواں سال کے 11 ماہ کے دوران شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں ایک کم عمر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 15 سالہ عبداللہ اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک فائرنگ کی ایک گولی اس کے سر میں آ لگی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان اور اس کا بھائی ڈیفنس فیز 2 میں مکینک کی دکان پر کام کرتے تھے اور واقعے کے وقت دونوں گھر بلدیہ ٹاؤن کی سمت جا...
    وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو مائنس نہیں کیا، ہرکام میں نواز شریف سے مشاورت کی جاتی ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، ن لیگ نے موٹروےکا جال بچھایا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، نئی نسل کو حقائق کا معلوم ہونا چاہیے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہم 9 مئی والے نہیں ،28 مئی والے ہیں، ملک کے وقار اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوا، ماضی میں جب بھی ہمارے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں ہم نے بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو مائنس نہیں کیا، ہر کام میں نواز شریف...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر رہے، یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے، اس سے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، انہیں کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے، اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اراکین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان نے این ڈی یو ورک شاپ کے حوالے سے بانی کے پیغام پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہم قربانیاں دے رہے ہیں ہمیں معلومات نہ تھیں جس کی وجہ سے ورکشاپ میں گئے۔ ذرائع کے مطابق ارکان کا کہنا تھا کہ بانی کی بہنوں نے گفتگو کی کہ شرکت کرنے والے میر جعفر میر صادق ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ بات خان صاحب نے کہی تھی تو میڈیا پر کہنے کی کیا ضرورت تھی، پہلے پارٹی کو...
    لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پرتشدد اور انتشار کی سیاست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عادت قرار دے دی۔ ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں مریم اورنگزیب کا نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پرتشدد اور انتشار کی سیاست، پی ٹی آئی کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں پر حملہ ہوتا ہے تو ادارے ردعمل دیتے ہیں، دوبارہ کسی کو 9 مئی کی اجازت نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے ساتھ قومی سلامتی کے دشمنوں جیسا سلوک ہوگا۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن کے ساتھ نیکسز بنا کر ملک دشمنی کریں گے تو وہ آزادی اظہار رائے نہیں، ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی...
    سائنسی دنیا میں شہرت رکھنے والے کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا مجوزہ قانونی مسودہ سندھ ایچ ای سی پہنچ گیا ہے۔ سندھ اعلی تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے اس حوالے سے خصوصی اجلاس 12 دسمبر کو طلب کرلیا، جس میں اس مسودے میں موجود قانونی شقوں پر غور کیا جائے گا جبکہ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس سے متعلق خطوط اراکین کو ارسال کردیے ہیں۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ جو قانونی مسودہ کمیٹی کو بھجوایا گیا ہے یہ وہی مسودہ ہے جو سوشل میڈیا پر پہلے ہی سفر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میانمار میں4.0 کی شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس کے باعث کافی دیر تک زمین لرزتی رہی، جہاں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بے ساختہ گھروں سے نکل پڑے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا مذکورہ حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلہ 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا، اس کے بعد وقفے وقفے سے آفٹر شاکس بھی آتے رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال گہرے زلزلوں سے زیادہ سنگین ہوتی ہے کیونکہ ان کی توانائی سطح پر پہنچتے ہی کم ہو جاتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے چند روزقبل بھی3.9 کی شدت کا زلزلہ 35 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔...
    کراچی (نیوزڈیسک) گلشن اقبال کے علاقے بلال ون میں فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے لرزہ خیز واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کے بھائی اسلم کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلم نے اقبال کے بیٹے کی شادی اور اس کی نوکری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ واقعہ تاحال پراسرار ہے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، صوبے کے حالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، صوبے کے حالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر صوبائی حکومت سپورٹ نہیں کرتی...
    سٹی42:  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے معرکہ حق میں غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔ معرکہ حق کے ملٹی ڈومین آپریشنز مستقبل کی جنگوں کے لیے نصابی کیس سٹڈی بن چک ہیں۔  چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے تینوں خدمات کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا  کہ معرکہ حق کے دوران پوری پاکستانی قوم بالخصوص پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر مردوں اور خواتین نے  پیشہ ورانہ مہارت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ معرکہ حق کے ملٹی ڈومین آپریشنز اب مستقبل کی جنگ کے لیے نصابی کتاب کی مثال اور کیس اسٹڈی بن چکے ہیں۔ سی او اے ایس...
    گلشن اقبال میں 3 سالہ بچے ابراہیم کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی  قائم کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے محکمہ بلدیات کی ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، پیپلز پارٹی کے تین ارکان اسمبلی کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ماہرہ خان کا مین ہول میں گر کر بچے کی موت پر سوال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ماہرہ خان نے کہا کہ کراچی میں ایک ماں کی وہ ویڈیو دیکھی جو اپنے بچے کے لیے بے بسی سے چیختے اور روتے ہوئے مدد مانگ رہی تھی۔ کمیٹی حادثے...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، صوبے کے حالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر صوبائی حکومت سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج سے کچھ نہیں ملے گا، اس بار پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرسکے گی، فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق  اپنے حالیہ بیان کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں ندا یاسر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر ڈیلیوری کے وقت ’چینج‘ نہیں لاتے، ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مرضی سے ان کو ٹپ دے دیں تو وہ اور بات ہے لیکن اگر وہ جھوٹ بول رہے ہیں تو میں ڈرائیور کو بلاتی ہوں اور کہتی ہوں جا کر کھلے پیسے لے کر آؤ۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا ندا یاسرکے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری...
    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج، پیر 8 دسمبر 2025 کو منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔ یہ رقم 2مختلف پروگرامز کے تحت جاری کی جائے گی، جن میں 1 ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت دوسری جائزہ رپورٹ کی تکمیل پر جبکہ 20 کروڑ ڈالر ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت دیے جائیں گے، جو قدرتی آفات سے بچاؤ اور پائیدار ترقی کے لیے ہیں۔ یہ پیش رفت اکتوبر میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ (SLA) طے پانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ قسط کی منظوری سے قبل پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے تجویز...
    بھارت نے مبینہ طور پر آبی دہشت گردی کرتے ہوئے اچانک دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 58 ہزار 300 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے جان بوجھ کر ڈیم خالی کیے تاکہ پاکستان کی گندم کی فصل کو نقصان پہنچایا جا سکے، جبکہ بعد ازاں یہی ڈیم دوبارہ بھر کر بہاؤ کو صفر تک لانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔واپڈا ترجمان کے مطابق آج صبح 6 بجے تک ہیڈ مرالہ اور دیگر مقامات پر پانی کی صورتحال میں واضح اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں دریائے سندھ کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک رہا، جبکہ منگلا میں...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی---فائل فوٹو  چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں معاشی تعاون وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، مشترکہ منصوبوں سے مسلم ممالک اپنی طاقت یکجا کر سکتے ہیں۔ملائشیا میں گلوبل مسلم بزنس فورم 2025ء سے خطاب کے دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم دنیا کو مشترکہ اقتصادی حکمتِ عملی اپنانی ہوگی، اسلامی فنانس اور فِن ٹیک مستقبل کی معاشی ترقی کی بنیاد ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ابھرتی ہوئی منڈی بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیائی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ایس آئی ایف سی...
    کراچی:آسٹریلیا نے برسبین میں دوسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8 وکٹ سے مات دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ دوسرے ٹیسٹ میں فتح سے آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (2025-27) میں خود کو ناقابل تسخیر بنائے رکھا۔ کینگروز اب تک نئے دورانیے کے تمام پانچوں میچز میں کامیاب رہا ہے جبکہ انگلش ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعد ساتویں نمبرپر چلی گئی۔ ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقا حسب سابق دوسرے، سری لنکا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے، چھٹا نمبر نیوزی لینڈ کے قبضے میں آگیا ہے۔
    فائل فوٹو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیو، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے، دہشت گردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان کے مطابق لاہور سے دہشت گرد سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان، سرفراز کو گرفتار کیا، فیصل آباد سے دہشت گرد دانش کو دھر لیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پشاور میں جلسے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ساری باتیں سچ ثابت کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ کل پشاور میں پی ٹی آئی نے جلسہ کیا، لوگ سمجھ رہے تھے پی ٹی آئی اپنی 13سالہ کارکردگی کے بارے بات کرے گی، جلسے میں گالم،گلوچ اورتنقید کے علاوہ کچھ نہیں کہا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی کے جلسے میں ثابت ہوگیا ڈی جی آئی ایس پی آر کی ساری باتیں سچ اورحقیقت ہیں، فوج سیاست میں مداخلت نہیں کررہی، آپ اپنی سیاست...
    لاہور: تحریک انصاف کے دور میں ہونے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگیوں پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 300 ملین کی ریکوری کر لی۔ محکمہ تعلیم نے ریکوری کی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں پیش کر دی تاہم کئی مالی بے ضابطگیوں کا آڈٹ ڈپمارٹمنٹ کو ریکارڈ بھی پیش نہ کیا گیا۔ سابق حکومت کے دور میں پرائیویٹ اسکولوں سے رجسٹریشن فیس وصول نہیں کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں خریداری میں مالی ہیر پھیر کی گئی۔ اسی طرح، عملے کو غیر قانونی الاؤنس دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اکائونٹس کے نام پر غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔
    ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاک پور نے کہا ہے کہ گذشتہ ایران اسرائیل معرکہ آرائی میں شاید امریکیوں اور اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ وہ ہمارے کمانڈرز کو شہید کریں گے تو ہمارا کمانڈ اسٹرکچر تباہ ہو جائے گا لیکن وہ غلط فہمی میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست سے مستقبل کی ممکنہ معرکہ آرائی کے لیے ایرانی افواج اسٹیلتھ میزائل کی تیاری شروع کریں گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاک پور نے کہا ہے کہ گذشتہ ایران اسرائیل معرکہ آرائی میں شاید امریکیوں اور اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ وہ ہمارے کمانڈرز کو...
    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوچکی، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہےہیں، انہیں ملک سےمحبت نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب برداشت ایک انچ بھی نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے، مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس۔فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہوگا، پیر سے ترقی شروع ہوجائےگی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سارے لوگ سرنڈر کرچکے...
    کوٹلی ستیاں(نوائے وقت رپورٹ)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں عالمی سطح  پر پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ وزیراعظم کا  جہاز جس ملک میں داخل  ہوتا ہے سلامی دی جاتی ہے۔ کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دنیا آج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، پی ٹی آئی والوں نے اپنے دور  حکومت میں لوگوں کی عزتیں اچھالنے کے سوا عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا، عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا،گالم گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-08-23 اسلام آباد ( نمائندہ جسارت ) ٹرانسپورٹرز نے بھاری ٹریفک جرمانوں کے خلاف کل احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔راولپنڈی اسلام آباد کے ٹرانسپورٹرز نے کل پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیاہے، چیئرمین متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج تمام بس اڈے بندرکھیں گے۔ چیئرمین متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عرفان نیازی کاکہنا ہے کہ پہیہ جام پنجاب بھر میں ہوگا جو غیر معینہ مدت تک ہو سکتا ہے، حکومت ہماری پریشانی سمجھے اور خود بھی بحران سے نکلے،25 ہزار کمانے والے موٹرسائیکل سوار کو 2ہزار جرمانہ ناانصافی ہے۔ راولپنڈی میں ترمیمی ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ شہر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی...
    ملتان: شجاع آباد میں ایک نجی کلینک میں دورانِ علاج خون چڑھانے کے فوراً بعد 10 سالہ بچہ وقاص ولد محمد اکرم جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے ڈاکٹر پر شدید غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ وقاص کو گزشتہ روز تیز بخار کی شکایت پر والدین نجی کلینک لے کر آئے، ورثاء کے مطابق ڈاکٹروں نے بغیر ٹیسٹ اور مکمل معائنہ کیے بچے کو خون چڑھانا شروع کر دیا۔ خون چڑھنے کے چند منٹ بعد ہی وقاص کی طبیعت بگڑ گئی دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہو گئی لیکن ڈاکٹر نے توجہ نہ دی۔ بچے کے بھائی کاشف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خون چڑھاتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک ذہنی مریض ہے، ان کی پارٹی والی کہتے ہیں کہ خان نہیں تو کچھ نہیں، ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسی سوچ پر، کیوں کہ پاکستان نہیں تو کچھ نہیں۔ لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک جماعت کی ساڑھے 12 سال سے حکومت ہے اور وہ صوبے میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کراسکی، صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کو کھنڈر بنا دیا ہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے صوبے میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں فرانزک لیب جیسا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملکی وقار، خودمختاری اورقومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔خواجہ آصف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان ہےتوہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردِعمل کے پیچھے اسی شخص اور اس کےحواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیزہرزہ سرائی ہے، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افواج ریاست پاکستان کی نظریاتی،جغرافیائی سرحدوں کی امین ہیں، تفریق ڈالنےکی کوشش قابلِ مذمت ہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے میںایک کارکن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے گاڑ ی کو حادثہ پشارو رنگ روڈ پر پیش آیا اس افسوسناک واقعے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ 3کارکنان زخمی ہوئےجنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق کارکن کی شناخت حسیب کے نام سے کرلی گئی جبکہ زخمیوں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے  افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
    سٹی 42: خواجہ آصف  نے ایکس پر پیغام  دیتے ہوئے کہا پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فردِ واحد اپنے مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے اور ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ریاست اور اس کے اداروں کو نشانہ بنائے تو ایسے شخص  کو delusional mind یا بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں دیے جانے والے ردِعمل کے پیچھےاسی شخص اور اس کے حواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیز ہرزہ سرائی ہے جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ریاستِ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی امین...
    وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج نےتاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پشاور میں رنگ روڈ پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کا کہنا ہے کہ حادثے میں 1 کارکن جاں بحق ہو گیا، جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔تحریکِ انصاف کے زخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔حادثے میں جاں بحق کارکن کا نام حسیب معلوم ہوا ہے۔
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں حرمین رائل ریزیڈنسی کے ایک فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع گھر میں موجود جاں بحق خاتون کے بیٹے نے دی، جس کے بعد پولیس، کرائم سین یونٹ اور دیگر متعلقہ افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کلفٹن سے نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا اور 19 سالہ ثمرین کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ 30 سالہ یاسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں، بیٹی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےکہا ہےکہ پاکستان کے مفاد  میں جو  ہوگا ہم ساتھ دیں گے، یہ کہتے ہیں خیبرپختونخوا  سیکیورٹی  معاملات  پر  سنجیدہ نہیں ، ہمارا  قصور نہیں،  آپ  اپنی  پالیسیاں تبدیل کریں۔ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا،گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے، پشاور نے 2013 سے 2024 تک مسلسل تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور کلین سوئپ کیا ہے، پشاور کے لیے 100 ارب روپے کا پیکج لا رہے ہیں جس میں پانچ ہزار بیڈز کا میڈیکل کمپلیکس ، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر انڈر پاسسز اور...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے کبھی اپنے رہنما کو پاکستان سے بڑا نہیں سمجھا، اور اسی اصول کے تحت غیر ذمہ دارانہ رویے سے لاتعلقی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنے قائد کو ملک سے بڑا سمجھتی ہے تو انہیں جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حالات کہیں پاکستان کی سیاست میں بیرونی مداخلت کے امکانات کو تقویت نہ دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی سوچنے کی ضرورت...
    پشاور: عوام پاکستان کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ادارے ایک دوسرے کے خلاف کھرے ہیں اور نفرت سے کام لیا جا رہا ہے۔ پشاور پریس کلب میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 26 ویں اور27ویں ترامیم آئین پاکستان پر سیاہ دھبہ ہیں کیونکہ آئین میں ترامیم کبھی بھی ذاتی مفاد اور فائدے کے لیے نہیں کی جاتیں بلکہ ملک وقوم کے مفاد میں ہوتی ہیں۔ شاہدخاقان عباسی نےکہا کہ ہمارا سیاست کا مقصد ملکی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود ہے،کرسی نہیں، ملک کو قانون وآئین کے مطابق چلانا ہوگا...
    —فائل فوٹو  کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے ملنے والی تینوں لاشیں خواتین کی ہیں، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ گیس لیکیج کے باعث تینوں افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ گھر سے ایک مرد بھی بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے۔واقعے کے حوالے سے وزیرِ داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ضلع شرقی سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیرِ داخلہ سندھ نے انہیں ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
    سٹی 42 : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے، اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔ سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں...
    مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی، تاہم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی اداروں نے دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ صدارتی دفتر کے مطابق صدر پیٹریس ٹیلون مکمل طور پر محفوظ ہیں اور باقاعدہ فوج نے اہم اداروں پر دوبارہ اپنی رٹ قائم کرلی ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا کہ بغاوت کی کوشش کرنے والا گروہ انتہائی محدود تعداد میں ہے، جو صرف سرکاری ٹیلی وژن پر قابو پا سکا تھا، جبکہ مجموعی صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ اس سے قبل ایک فوجی گروہ سرکاری ٹی وی پر نمودار ہوا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اقتدار سنبھال لیا ہے، سرحدیں بند کردی گئی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں معطل کردی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ نے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے پاکستانی ریاستی اداروں کے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور مذمت کرتا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج، قومی سلامتی کے ستون ہیں جو ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ مئی 2025 کے تنازع نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو واضح طور پر ثابت کیا، کسی بھی قسم کی پروپیگنڈا مہم...
    عمران خان ذہنی مریض ، خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں،عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے بنانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائیگا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کوبھی خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عطا تارڑ...
    لاہور (طارق محمود سمیر) — وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے سرگرم رہی ہے اور حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی عوام کے درمیان تھے اور آج بھی براہِ راست لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حلقے میں بنیادی سہولیات کے متعدد منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا۔ ان کے مطابق، ملک کے ہر بڑے منصوبے پر نواز شریف کی خدمات واضح طور پر نظر...
    —فیس بک ویڈو اسکرین گریب  کراچی میں  شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ریلی کے شرکاء نے  پولیس پر پتھراؤ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کے لیے کہا گیا،  ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے جبکہ پتھراؤ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو کالا پل سے صدر کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
    کوئٹہ: بلوچستان میں شدید سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سخت سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔  رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد کے قریب یا اس سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت متعدد شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،  اس تبدیلی کے بعد صوبے کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، جس سے پاکستان کی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مضبوطی ملی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی سطح پر کسی بھی اجلاس یا بیٹھک میں پاکستان کی نمائندگی کے بغیر معاملات نہیں چل سکتے، فوج میں تنظیم سازی کا مقصد تینوں مسلح افواج کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ثابت ہو گئی ہیں۔ علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے عالمی...
    پاکستان اورمصر کی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور مصرکے مابین اقتصادی شراکت داری ، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی مصر کے وزیر سرمایہ کاری حسن الخطيب سے ‘ڈی-8 ‘ کے تجارتی وزراءکونسل کی میٹنگ کے دوران اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کو بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور مصرنے ٹیکسٹائل، زراعت، فارما اور دیگر شعبہ جات میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔...
    راولپنڈی: راولپنڈی میں ترمیمی ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔  شہر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی 8 دسمبر کو پاکستان متحدہ ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی اعلان کردہ ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر شکیل قریشی کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام اڈے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کی نئی شرح قابلِ مذمت ہے اور یہ فیصلے ٹرانسپورٹروں پر غیر ضروری بوجھ ہیں۔ انہوں نے کسٹمز قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو ’’ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل‘‘ کے مترادف قرار...
    سندھ کے شہر خیرپور کے رہائشی معروف ٹک ٹاکرنے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے اپنے کپڑے کی دکان میں خود کو گولی مار لی ہے۔پولیس حکام کے مطابق عمیر عباسی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور اپنے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ کے بارے میں بتایا۔ ویڈیو میں عمیر عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے دوستوں کی جانب سے بلیک میل اور ہراساں کیا گیا، میں انتہائی مجبوری میں یہ قدم اٹھا رہا ہوں۔خیرپور پولیس نے ٹک ٹاکر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔  
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آج عالمی سطح پر کوئی بھی بیٹھک پاکستان کے بغیر نہیں ہوتی ہے اور مختلف ممالک کے وفد پاکستان کے دورے کر رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت قائم ہوئی ہے، ہماری فوج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی کام کیا۔ میں اور پوری قوم سید عاصم منير کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوٹ چھاپ کر خسارے پورے کرتے ہیں تو مہنگائی جنم لیتی ہے، ٹیکسوں کو بڑھایا گیا، اخراجات کو کم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتہ: انڈونیشیا شدید بارشوں اور وسیع پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، جہاں ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 900 سے زائد ہو چکی ہے۔ قدرتی آفت نے نہ صرف نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے بلکہ کئی خطوں میں خوراک کی سنگین قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث مزید جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں سے جاری بارشوں نے وسیع علاقوں کو پانی میں ڈبو دیا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں دیہات مٹی کے تودوں تلے دبا دیے ہیں،  متاثرہ صوبوں میں آمدورفت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہے اور امدادی سرگرمیاں انتہائی سست روی کا شکار ہیں، جس کی بنیادی وجہ ٹوٹ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)رواں سال میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی بڑا معرکہ سر انجام نہ دے سکی،5 میں سے2 ہی میچز میں کامیابی ملی، شان مسعود سب سے زیادہ 397رنز بنانے میں کامیاب رہے، واحد سنچری کپتان ہی نے بنائی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 2025 میں صرف 5 ٹیسٹ ہی کھیلنے کا موقع ملا جس میں 2 فتوحات حاصل ہوئیں، تین میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ٹیم نے سال کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے کیا جس میں 10 وکٹ سے مات ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں ہوم سیریز1-1 سے برابر رہی، ٹیم نے پہلا مقابلہ 127رنز کے بڑے مارجن سے جیتا، اگلے میچ میں 120 رنز سے ناکامی کا...
    پاکستان کے معتبر علماء نے قوم کو تقسیم کرنے والے فتنہ پرور بیانیوں کے بارے میں اسلام کی روشنی میں واضح رہنمائی فرما دی۔ پاکستان کے معروف عالمِ دین مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے، جو لوگ ملک کے اندر فساد اور جھوٹ پر مبنی انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں، ان کو روکنا ناگزیر ہے۔ مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اور انتشار پھیلانے والوں سے بھی گزارش ہے کہ انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ قوموں کی تعمیر اور...
    ناسا کے معروف سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ کی خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی ایک حیرت انگیز تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہے، جس میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔ ڈونلڈ پیٹٹ رواں سال خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس آئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مکہ مکرمہ کی یہ تصویر شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ مدار سے لی گئی تصاویر میں شہر کے مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے اور خلا سے بھی نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔ Orbital views of Mecca, Saudi Arabia. The bright spot in the center is the Kaaba,...
    ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی میڈیکل افسر مبینہ طور پر اغوا ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ اسپتال سے گئی تھیں، رات گئے تک گھر نہیں پہنچیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈاکٹر وردہ کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹی نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانتاً رکھوایا تھا۔
    ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان کی آئی ٹی و ٹیکنالوجی برآمدات کے 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ دوحہ فورم میں معاشی استحکام پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قطر نے پاکستان کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے جبکہ پاکستان اور جی سی سی کے مابین فری ٹریڈ ایگریمنٹ پہلے سے موجود ہے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا محمد اورنگزیب کے مطابق امریکا سے ٹیکسٹائل ٹیرف میں 19 فیصد ریلیف حاصل کیا گیا ہے، پرائمری بیلنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی یہ مؤقف اختیار کرے کہ وہ پارٹی کے بانی عمران خان کے بیانیے سے لاتعلق ہے، تو مذاکرات کے دروازے کھل سکتے ہیں۔اپنے بیان میں عطا تارڑ نے واضح کیا کہ اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سہیل آفریدی کو پہلے ہی ناکے سے واپس کر دیا جائے گا، اور اگر عمران خان کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر نہیں لگنے دیا جا سکتا۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارتِ خارجہ کے حکام سے گفتگو متوقع ہے۔محسن نقوی تین روزہ دورے پر برطانیہ میں موجود رہیں گے۔ اس دوران وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جو اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے ملاقات طے ہے، جس میں چند مطلوب پاکستانیوں کی حوالگی کا مسئلہ زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محسن نقوی ان افراد سے متعلق شواہد پہلے ہی پاکستان میں...
    کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی تفصیلی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں انتہائی سردی کی لہر دوڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ سمیت شمال مغربی اضلاع میں موسم مطلع ابر آلود رہے گا، اور کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور ان کے گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ یہ صورتحال صوبے کے پہاڑی علاقوں میں مزید سردی کو جنم دے سکتی ہے جس سے مسافروں اور مقامی آبادی کو احتیاط...
    ان کا کہنا تھا کہ تعلیم سے متعلق اچانک فیصلوں اور انتظامیہ کی طرف سے رابطے کے فقدان کی وجہ سے ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں یونیورسٹی کے طلباء نے مسلسل غیر یقینی صورتحال کے خلاف کیمپس کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی طلباء نے پہلے اور پانچویں سمسٹر سے متعلق حالیہ تعلیمی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے سے ان کی تعلیم میں خلل پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم سے متعلق اچانک فیصلوں اور انتظامیہ کی طرف سے رابطے کے فقدان کی وجہ سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین میں آلودہ پانی کی فراہمی،ہزاروں بچے مضر صحت زہر آلودہ پانی پینے پر مجبور ، حکومت اور انتظامیہ کی فوری اقدامات کی اپیل ۔بدین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں ضلع کی سب سے بڑے تعلیمی ادارے گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین میں زیر تعلیم ہزاروں بچوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہ ہونے پر کالیج کی انتظامیہ نے کالج میں فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی کے غیر معیاری اور انسانی صحت کے لیے خطرناک ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ سرکاری اداروں سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ گورنمنٹ ڈگری اسلامیہ کالج بدین کے پرنسپل پروفیسر عبدالحمید جونیجو کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں خونی ڈمپر شہریوں کو کچلنے لگے، حیدرآباد کے گدوچوک پر ڈمپر نے رکشہ کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک،دو افراد زخمی ہوگئے، حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا،لطیف آباد نمبر4کے سنگل روڈ پر جبکہ بھٹائی اسپتال لیکر گیارہ نمبر تک کے گنجان آباد علاقوں میں دن کے اوقات میں ڈمپر کھومنے لگے حیدرآبادکے مصروف شاہراہ گدو چوک پر بے قابو ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد اصغر محمد علی اور رمشا زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ...