2025-12-07@05:11:43 GMT
تلاش کی گنتی: 64
«گوجرانوالہ کے»:
—فائل فوٹو گوجرانوالہ میں رشوت کے الزام میں تھانہ سبزی منڈی کے معطل ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان مطابق گوجرانوالہ پولیس نے تھانے کے 2 تفتیشی افسران کو بھی گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے گوجرانوالہ، اڈا کلرک اورایڈیشنل ایس ایچ او کیخلاف مقدمات درج کرنیکاحکم ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افسران نے رشوت لے کر شہری کے خلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دورانِ انکوائری الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے تینوں افسران کو گرفتار کیا گیا۔
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی فضا آج دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔ گوجرانوالہ کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 722 پارٹیکولیٹ میٹر ریکار کی گئی ہے جبکہ فیصل آباد کی فضا میں آلودگی کی تعداد 507 ہے۔اسی طرح ملتان کی فضا میں 483، بہاولپور 239 اور لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 437 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکار کی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
سٹی42:باغوں کا شہر لاہور فضائی آلودگی کے شدید نرغے میں آ گیا ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں گوجرانوالہ نے پہلے نمبر کا مقام حاصل کر لیا ہے ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 521ریکارڈ کی گئی ہے۔ باغوں کے شہر لاہور میں سانس لینا دشوار ہوگیا، شہر کی فضا زہریلی اور ایئر کوالٹی انڈیکس 398 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کئی علاقوں میں آلودگی کی شرح 1000 سے بھی تجاوز کر گئی۔ سول سیکرٹریٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1018، ساندہ روڈ پر 997، راوی روڈ پر 820 جبکہ جی سی یونیورسٹی کے اطراف 686 ریکارڈ ہوئی۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی سطح 598، اقبال ٹاؤن 563، سید مراتب علی روڈ 561 اور صدر کے...
صوبٔہ پنجاب کے بالخصوص وسطی علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، متعدد اضلاع میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ملتان کے علاقے قادر پوراں کی فضا میں سب سے زیادہ آلودگی 719 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح قصور کی فضا میں آلودگی کی مقدار 668 پرٹیکیولیٹ میٹر، فیصل آباد میں 562، گوجرانوالہ میں 550، لاہور اور شیخوپورہ میں 480 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لودھراں اور رحیم یار خان میں بھی فضا کا معیار انتہائی مضر صحت ہے۔ دوسری جانب اسموگ نگرانی و پیشگی سسٹم کے مطابق پنجاب میں ہوا کارخ آج مشرق سے مغرب کی سمت ہے، بھارتی علاقوں ہریانہ، لدھیانہ، پٹیالہ...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور عملے کو کام تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت دی۔ مختلف کاونٹرز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے محنت سے کام کرنے کی تلقین کی اور انچارج نادرا سنٹر کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات دیے۔ شہریوں نے نادرا سنٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر شہری وی آئی پی ہے، کام اسی دن مکمل ہونا چاہیے اور دستاویزات مقررہ مدت میں فراہم کی...
گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پر قلعہ دیوان سنگھ کے قریب ٹرک اور کیری ڈبے میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، جن کی شناخت امجد، جبران، اذان، رخسانہ اور نسرین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ...
مذہبی جماعت کےاحتجاج کے پیش نظرگوجرانوالہ میں سخت سیکیورٹی اقدامات کے تحت سادھوکی، کامونکی میں جی ٹی روڈ بند کردی گئی ہے،جبکہ کئی جگہوں پر خندقیں کھودی گئیں ہیں۔ شیخوپورہ روڈ، سیالکوٹ روڈ اور عزیز کراس بائی پاس کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے،وزیرآباد کے قریب بھی خندقیں کھود دی گئیں،دوسری جانب لاہور میں پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے،اورنج لائن اور میٹر بس سروس معطل کردی گئی ۔ جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش کے باعث دوسرے روز بھی نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے سو سے زائد راستوں کو کنٹینر اور خار دار تاریں لگا کر بند کردیا گیا،میٹرو بس سروس سمیت انٹرسٹی...
—فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق لڑکی اسپتال میں 10 روز زیرِ علاج رہنے کے بعد چل بسی۔ یہ بھی پڑھیے پشاور: میاں بیوی نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی 12 ستمبر کو کلاسکے کے رہائشی سے شادی ہوئی تھی، جہیز کم لانے پر شوہر اور ساس کا بہو سے جھگڑا ہوا تھا۔گوجرانوالہ پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی نے تیزاب خود پیا یا اسے پلایا گیا، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کا شوہر زیرِ حراست ہے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات کے دوران کیا۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ نے طلباء سے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، طلباء نے آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر فوجی سازوسامان کی خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، طلباء کی جانب سے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے...
گوجرانوالہ: گورنر پناجب سردار سلیم حیدر خان ٹویوٹا موٹرز کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔جیل حکام کے مطابق قیدی قاسم کھوکھر 9 مئی کے مقدمے میں سینٹرل جیل میں قید تھا۔جیل حکام کا بتانا ہے کہ اے ٹی سی نے قاسم کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) روزنامہ نوائے وقت کے نیوز ایجنٹ اقبال پرویز رضائے الہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں چمن شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں صحافیوں، اخبار فروشوں، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جبکہ اخبار فروش یونین کے صدر تنویر کمبوہ، سینئر نائب صدر ظفر اللہ نیازی، جنرل سیکرٹری علی حسن بھٹی، اقبال حسین، اختر حسین قادری، حامد شاہ، قاضی نوید احمد، سلیم بٹ، راشد حسن، سلیم سٹال، حاجی جعفر حسین، گلشاد احمد، صابر حسین، علی اکرم، شہباز احمد، حافظ عبدالغفور، مرزا منظور حسین، ملک اعجاز احمد، سمیت اخبار فروشوں...
پنجاب اس وقت دریائے چناب، دریائے راوی اور دریائے ستلج میں بلند درجے کے سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گوجرانوالہ میں وفاقی اداروں کی معاونت سے 10واں سپیل الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک ہیوی رین سپیل پر مشتمل ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کارروائی بارشوں کے باعث متاثر ہو رہی ہے جبکہ تینوں دریاؤں میں گزشتہ 5 سے 6 ہفتوں سے ہائی فلڈ کی صورتحال برقرار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے بعد لائف جیکٹ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہیڈ سیلمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ دریائے چناب نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے۔ بیشتر اضلاع شدید متاثر ہوئے تاہم...
گوجرانوالہ میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری ہے۔ بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے سیلابی پانی سے دریائے چناب کے قریبی دیہات زیر آب ہیں، دریائے چناب ہیڈخانکی کے قریب سیلابی پانی کے باعث مختلف علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔ سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اپریشن جاری ہے، پاک فوج کے جوان کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ متاثرین سیلاب نے پاک فوج کے اس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا ہے، پاک فوج اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے گوجرانوالہ بیان کی مذمت نہ کرنے پر مجھے 6 ماہ قید کاٹنا بڑی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے تاریخ کے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ایک بار جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلایا اور بیسمنٹ میں لے جا کر کہا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ کی تقریر میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام آیا ہے تم اس کی مذمت کرو اور خود کو اس سے الگ کرو۔ انہوں نے کہا کہ رانا تنویر اس بات کے گواہ ہیں، میں نے جنرل باجوہ کے سسر سے کہا کہ ایسا نہیں کروں گا...
فائل فوٹو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی گھریلو ملازمہ تھی، گھر کے مالک نے فون پر بتایا کہ ان کی بیٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ہے۔والد کا کہنا ہے کہ بیٹی پر تشدد کیا گیا اس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔
لاہور؍ ڈسکہ؍ سیالکوٹ؍ گوجرانوالہ؍ قصور؍ حافظ آباد؍ نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندگان) سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں چوہنگ میں خاتون سے گینگ ریپ کے ملزم سمیت آٹھ افراد مارے گئے تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چوہنگ میں خاوند کے سامنے اس کی بیوی سے گینگ ریپ کے ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے قصور میں چھاپہ مارا۔ ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔ اس گینگ کے تین ملزم اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔ دوسرا پولیس مقابلہ گرین ٹاؤن میں ہوا۔ جہاں زیر حراست ملزم بابر علی مارا گیا۔ تیسرا مقابلہ کاہنہ میں ہوا۔ سی سی...
کراچی کے علاقے چائنا پورٹ سے ملنے والی میاں بیوی کی لاشوں کا معمہ حل ہوگیا۔ قاتل خاتون کا بھائی نکلا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث نکلا ہے، اس نے اعترافِ جرم بھی کرلیا ہے۔ وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی اس ہولناک واقعے میں ملوث ہیں۔ ملزمان عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھےکراچی گئے۔ مقتول ساجد کےساتھ اس کا دوست احتشام بھی کراچی گیا تھا۔ پولیس کے مطابق احتشام ملزم عاصم کا بھی دوست ہے۔ شبہ ہےکہ احتشام کےذریعے ہی عاصم، ساجد اور ثناء تک پہنچا۔ قتل کے بعد سے احتشام غائب ہے جبکہ ملزم عاصم اور عمران کی تلاش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے...
کراچی میں گوجرانوالہ کے مقتول جوڑے کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کا بھائی وقاص ہی بہن اور بہنوئی کے قتل میں ملوث نکلا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث ہے، اس نے اعتراف جرم کرلیا، وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی قتل میں ملوث ہے۔ملزم وقاص کا کہنا ہے کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعےقتل کروایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی کراچی: چائنا پورٹ پر لڑکی اور لڑکے...
کراچی میں گزشتہ روز گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کی پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کا بھائی حراست میں ہے، بھائی نے کراچی کا سفر نہیں کیا جبکہ مقتول ساجد کے اہلخانہ کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چائنا پورٹ کے قریب سنسان علاقے سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں اور دونوں بہت قریب تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کرائم سین یونٹ اور ریسکیو رضاکار وقوعہ پر پہنچے جنہوں نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال منتقلی کے بعد لڑکے کی شناخت ساجد مسیح اور لڑکی کی ثنا کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ کے ایک گاؤں سے تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں لڑکی ثنا کے...
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے حافظ آباد میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ سیلاب زدگان سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے ‘انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے سینکڑوں سیلاب متاثرین میں ایک ماہ کا راشن بھی تقسیم کیا۔وزیراعلیٰ کی کوآرڈنیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ،کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،اراکین صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین بھٹی،عون انتصار بھٹی بھی انکے ساتھ تھے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر حکومت پنجاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی انکے نقصانات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائیگا،سینئر صوبائی وزیر نے...
لاہور (لیڈی رپورٹر+ نامہ نگاران) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات (فرسٹ اینول) 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز سیکرٹری و کنٹرولر لاہور بورڈ رضوان نذیر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ 1193 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن دار ارقم گرلز ہائی سکول الہ آباد ضلع قصور کی طالبہ حرم فاطمہ رولنمبر 115235 نے حاصل کی۔ پاک گیریژن گرلز سکول ننکانہ صاحب کی طالبہ نورالہدیٰ رولنمبر 119842 اور پاک گیریژن ہائی سکول بوائز ننکانہ صاحب کے طالب علم رولنمبر 220365 حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ پنجاب بوائز سکول ٹائون شپ لاہور...
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق عفان جی ٹاؤن کے رہائشی جمیل کی 20 سال قبل انجم ناز سے شادی ہوئی جو 7 بچوں کی ماں تھی۔ ملزم کا بیوی انجم ناز کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا، ملزم اکثر مقتولہ کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتولہ نے میکے فون کر کے شوہر کے تشدد کے بارے میں اپنے اہلخانہ کو آگاہ کیا اور میکے لیجانے کا کہا۔ ملزم نے اسی رنجش پر انجم ناز کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ مقتولہ کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی اور سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی...
گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )گوجرانوالہ کے نواحی علاقے وانیا والا میں ایک نوجوان نے اپنے گرفتار والد کی ضمانت کروانے میں ناکامی پر خودکشی کر لی، متوفی کے والد کو مبینہ بجلی چوری کے الزام میں 25 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا نجی ٹی وی کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محنت کش محمد بوٹا بجلی کا 30 ہزار روپے کا بل ادا نہ کر سکا، جس پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے اس کے گھر کی بجلی منقطع کر دی، بوٹا نے مبینہ طور پر شدید گرمی کے باعث صرف پنکھا چلانے کے لیے مین لائن سے براہ راست تار جوڑ لی.(جاری ہے) گیپکو کی ٹیم نے دوران معائنہ غیر قانونی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (انٹرنیشنل ویب ڈیسک)پاکستان کے صوبہ پنجاب میں قتل ہونے والی 2 بہنوں کے مقدمے میں والدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قتل ہونے والی 2 بہنوں کے مقدمے میں پولیس نے لڑکیوں کے والدین کو گرفتار کیا ہے، جنہوں نے خود گزشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی اور بیٹیوں کے قتل پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ 19 مئی کو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 22 اور 19 سالہ 2 بہنوں کے قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مگر اب پولیس کے دعوے کے مطابق مذکورہ بہنوں کے قتل میں ان کے والدین...
گوجرانوالہ کے کیپری تھیٹر میں اسٹیج پرفارمنس کے دوران معروف اسٹیج اداکارہ سلک جٹ کو پولیس نے اسٹیج سے ہی گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن پولیس گوجرانوالہ نے سلک جٹ کو ایک مقدمے میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا۔ اداکارہ کو ڈراما کے دوران اچانک اسٹیج پر آ کر گرفتار کیا گیا جس پر تھیٹر میں موجود ناظرین بھی حیران رہ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلک جٹ کے خلاف درج مقدمے کی نوعیت اور تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا رہیں تاہم انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
سٹی 42: عید کے دوسرے روز صوبہ پنجاب میں 1955 ٹریفک حادثات ہوئےریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے دوران 19 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف اضلاع میں ہونیوالے حادثات میں 2560 افراد زخمی ہوئے،1203شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 1357معمولی زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی،ٹریفک حادثات میں زخمی افراد میں 1990 مرد، 570 خواتین شامل ہیں ریسکیو حکام کے مطابق لاہورمیں عیدکےدوسرےروز303حادثات میں 414 افراد زخمی ہوئے،فیصل آباد 120، ملتان 103،گوجرانوالہ میں96 حادثات رپورٹ ہوئے،پنجاب کےمختلف اضلاع میں آگ لگنےکے153واقعات رپورٹ ہوئےعیدکےدوسرےروزلاہورمیں آتشزدگی کے43واقعات پرامدادی کارروائیاں کی گئیں،عیدکےدوسرےروزصوبےمیں دریاؤں اورنہروں میں ڈوبنےکے9واقعات پیش آئے،لاہورمیں2 اور سیالکوٹ میں بھی2 ڈوبنے کےواقعات پیش آئے،گوجرانوالہ اورفیصل آبادمیں ڈوبنےکاایک،ایک واقعہ پیش آیا،،جہلم،گجرات،منڈی بہاؤالدین میں بھی...
طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں ملکی سلامتی، جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری حکام نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور نوجوان نسل کو قومی یکجہتی، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا۔ منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز نے جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں ملکی سلامتی، جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ کورکمانڈرز نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی...
—فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے کوٹلی گل محمد میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور منشیات اسمگلرز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 منشیات اسمگلر مارے گئے۔اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر جاں بحق اور خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مارے گئے منشیات اسمگلروں کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس لاہور کی ٹیم شیخوپورہ سے ملزمان کا تعاقب کر رہی تھی۔پولیس کے مطابق کار سوار ملزمان شیخوپورہ سے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہوئے تھے، ہلاک ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کے احاطے اور اردگرد سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ایجنٹ گرفتار کرلئے۔ گرفتار ایجنٹ شہریوں سے جلد پاسپورٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محسن شہزاد ، سجاد علی، محمد علی ، محمد افضال ، حافظ اسامہ اختر، مہر علی حسن، محمد عمران صدیقی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کارروائی میں فیصل مشتاق، بابر اکرم، محمد اقبال، محمد طارق ، عبداللہ سعید ، محمد اسد بھٹی...
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دو بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نوشہرہ ورکاں میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 18 اور 20 سالہ دو بہنوں کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔مقتول بہنوں کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اٹلی میں مقیم تھا اور حال ہی میں واپس پاکستان آیا تھا۔ 12 لاکھ روپے اور 3 ہزار یورو لاکر بیٹیوں کو رکھنے دیے تھے، واقعے کے وقت گھر سے باہر تھا۔انہوں نے بتایا کہ واپس آیا تو دیکھا بیٹیوں کو قتل کردیا گیا تھا اور تمام رقم غائب تھی۔پولیس کے مطابق مقتول بہنوں میں ایک نے ایم اے کر رکھا تھا، دوسری دوسری...
اسلام آباد+گوجرانوالہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی ) صدر زرداری نے ہفتہ کو گوجرانوالہ چھائونی کا دورہ کیا اور معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے بلا اشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کے پختہ عزم اور غیر متزلزل جرات کا اعتراف کیا۔ وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ چھائونی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر منگلہ اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔ صدر نے معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل...
بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے انعام بٹ پہلوان اکھاڑے میں یومِ تشکر منایا۔ کیک کاٹا گیا، افواجِ پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے، اور وطن سے محبت کے اظہار میں روایتی بھنگڑے ڈالے گئے۔ ننھے پہلوان شاگرد بھی اپنے استادوں کے ساتھ جشن میں شریک ہوئے۔ تقریب میں انعام بٹ نے کہا ’ہم افواجِ پاکستان کی اس شاندار کامیابی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، یہ جیت صرف میدان کی نہیں، قوم کے دلوں کی فتح ہے!‘ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گوجرانوالہ کے اکھاڑوں میں تربیت پانے والے سینکڑوں پہلوان صرف کشتی کے ماہر ہی نہیں بلکہ جذبہ حب الوطنی سے بھی سرشار ہیں۔ یہ پہلوان گری بادام یوں ہی نہیں کھاتے بلکہ ان کے جسموں میں فولاد ہے اور دلوں میں پاکستان۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا سے گوجرانوالہ کا سفر، سکھ نوجوان نے نانا کی خواہش پوری کردی ان پہلوانوں کا کہنا ہے کہ اگر وقت آیا تو وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ سرحد پر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ پہلوان کہتے ہیں کہ بس ایک اشارہ درکار ہے، پھر دشمن کو وہ سبق سکھائیں گے جو تاریخ یاد رکھے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
سٹی 42 : افواج پاکستان سے اظہار یکجحتی کیلئے سول سوسائٹی، علمائے اکرام اور تاجر برادری کی طرف سے ریلی نکالی گئی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ نے اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد ڈوگر کے ہمراہ ریلی کی قیادت کی ۔ ریلی کے شرکا نے باآوازِ بلند کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں گھر میں گھس کر ملزمان نے ایک خاتون سے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر خاتون کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ واقعہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں واقع محلے میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت شگفتہ نورین کے نام سے ہوئی، واردات ایسے وقت میں ہوئی جب کہ خاتون گھر میں اکیلی تھی اور اس کا شوہر دوائی لینے گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ معاملہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نہیں ہے، دوسرے معاملات اور پہلوؤں کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس کا کہنا تھا ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد...
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گذشتہ رات گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ محلہ ریتانوالہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوا تو اس کی بیوی زمین پر گری ہوئی تھی، اس کے کپڑے پھٹے اور پاؤں نالے کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔ کراچی: صندوق سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئیکراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے گھر سے ملحقہ مکان کئی ماہ سے خالی...
مرکزی ملزم کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا تبصرے ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ –> Tagsپاکستان
---فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے پیپلز کالونی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کراچی: 3 زخمی ڈاکو گرفتار، شہریوں کو لوٹنے کی ویڈیو سامنے آ گئیکراچی کے علاقے قائد آباد پُل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ڈکیتی و راہزنی کے 23 مقدمات درج ہیں۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،...
لاہور+ سیالکوٹ+گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی ) وزیراعلی مریم نواز اچانک بلا شیڈول گوجرانوالہ پہنچ گئیں۔ گوجرانوالہ اندرون شہر اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ کھارادان بازار، گوندلانوالہ بازار، دیگی بازار، چوک فاروق اعظم اور دیگر بازاروں کے دورے بھی کئے۔ دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت کی۔ گوجرانوالہ کے شہری وزیراعلی مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہوگئے۔ ایک دکاندار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپنی لیڈر کو اپنی ہی دکان پر دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔ وزیراعلی نے شہریوں سے صفائی ستھرائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ٹریفک اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ میں رات بہت مطمئن ہوا، وزیر خزانہ کہہ رہے تھے کہ عام آدمی تک ریلیف نہیں پہنچ رہا کیونکہ اس کا فائدہ مڈل مین اٹھا رہا ہے تو رات مجھے وہ مڈل مین مل گیا جو ریلیف نہیں پہنچانے دے رہا ہمارے تک وہ میرے پرائم منسٹر ہیں، اللہ کے فضل سے، پچھلے پندرواڑھے میں انھوں نے10 روپے نہ دے کہ ساڑھے 7 روپے کا ایک احسان کر دیا کہ میں نے 7 روپے 41 پیسے بجلی سستی کر دی چونکہ انھوں نے آئی ایم ایف سے اپروول لے لی تھی بجلی ویسے سستی کرتے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ...
حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، جو ایکسپورٹر ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا، گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوجرانولہ ایکسپو 2025 کے دوران اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے گوجرانوالہ چیمبر کو ایک کامیاب اور تاریخی ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر...
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوںاورچوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرانچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصرجاوید موہل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسد ڈکیت گینگ کے02 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02موٹرسائیکلیں اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے۔(جاری ہے) گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسداورناصر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج...
گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے 3بچے اور 3خواتین شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،بتایا گیا ہے کہ گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈرمیں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔واضح...
لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت محمد پرویز اور عمران صابر کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم پرویز کا نام انتہائی مطلوب اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے، گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ کا اہم ملزم ہے جس کا تعلق گجرات سے ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کمپوزٹ سرکل گجرات میں درج متعدد...
گوجرانوالہ کی فلاحی تنظیم کی جانب سے شہر میں 30 سحری کچن قائم کیے گئے ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد پر 500 دیگیں تیار کی جا رہی ہیں۔ اس تیار شدہ کھانے کو مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی شخص کھانے کے بغیر روزہ نہ رکھے۔ فلاحی تنظیم کا یہ اقدام نہ صرف مستحقین کو کھانا پہنچا رہا ہے، بلکہ رمضان کی اصل روح یعنی باہمی ہمدردی اور خیر خواہی کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سحری کچن گوجرانوالہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اﷲ پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کے مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ سدرہ گل نواز نے رانا ثناء اﷲ کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اکتوبر 2020 ء میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق جناح سٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق رانا ثناء نے سٹیڈیم کے باہر پولیس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔
—فائل فوٹو گوجرانوالہ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلے میں بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزم ملزم حسن علی نے 2 روز قبل 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، زیادتی کے بعد ملزم نے بچی کو قتل کر کے گھر کے صحن میں دفن کر دیا تھا۔ملزم کو بچی کی لاش کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ گجرات: مقابلے میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیاپولیس کے مطابق ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی۔ گوجرانوالہ کے کلوکلاں روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔اس مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست ملزم زخمی ہو گیا، جو...
گوجرانوالہ کے گاؤں میں6 سال کی بچی کی لاش پڑوسی کےگھر سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق پڑوسی کے گھر تازہ مٹی کی کھدائی دیکھ کر شبہ ہوا، اور تلاشی پر لاش صحن میں دفن کر دی گئی تھی، بچی کو گلے میں پھندا ڈال قتل کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کے شبے پر ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم حسن نشےکا عادی ہے اور اس سے قبل جیل بھی جا چکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کے والد سےملزم کا معمولی جھگڑا ہوا تھا، معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی ہے۔بدھ کی رات لاہور ، فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کوہ سفید پر برف باری بھی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
GUJRANAWALA: نامعلوم ملزمان نے جھنگی کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ فیروز والا کی حدود جھنگی میں دو افراد اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے آکر ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جاں بحق دونوں افراد کی شناخت رانا تنویر اوررانا سیف کے ناموں سے ہوئی جو سگے بھائی تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ...
گوجرانوالہ ،انسداد تجاوزات کا عملہ بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کررہاہے
اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل، رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز سیل کردیے، گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریاں بند کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ پر سخت کارروائی کی گئی، اوگرا کی ٹیموں کی جانب سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ اوگرا کے مطابق اوگرا نے خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل، رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز سیل کردیے، گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریاں بند کردی گئیں، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھماکوں پر مقامی عملے کی غفلت کی رپورٹ تیار کرلی۔ اوگرا کے مطابق گیس...
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں خواجہ سرا کی جانب سے کمسن بچی پر تشدد اور زبردستی اپنے ساتھ رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گوجرانوالہ میں کمسن بچی کو خواجہ سرا گرو کی جانب سے زبردستی تحویل میں رکھنے اور تشدد کرنے کے واقعے کی فوری تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور بچی کو بازیاب کرانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق خواجہ سرا گرو کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے جس میں غیر قانونی تحویل، ٹریفکنگ، اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔ بچی کے ساتھ جنسی استحصال کا بھی خدشہ ہے جس کی وجہ سے معاملہ اور بھی سنگین ہو گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم بچی...
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...
GUJRANAWALA: خرچہ نہ دینے پر پہلی بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے ماں بیٹے کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تھانہ سول لائن پولیس کے مطابق ملزمہ نجمہ بی بی نے بیٹے احمد کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، وجہ عناد یہ تھی کہ مقتول نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی اور وہ پہلی بیوی نجمہ کو گزراوقات کے لیے پیسے نہیں دیتا تھا۔ پولیس کے مطابق پہلی بیوی ملزمہ نجمہ بی بی مقتول سے گھر چلانے کے لیے خرچہ مانگتی تھی مگر مقتول سارے پیسے دوسری بیوی کو دیتا تھا جس پر ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر...