2025-12-09@17:35:35 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«گولڈ میڈل اپنے نام کیا»:
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم 81.81 میٹر تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔اس شاندار جیت پر ارشد ندیم نےگولڈ میڈل اپنے نام کیا جب کہ مقابلے میں واپڈا کے یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا جنہوں نے 70.77 میٹرو کی تھرو کی۔دوسری جانب مقابلے میں پاکستان آرمی کے ابرار علی نے برانز میڈل جیتا جنہوں نے 67.68 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔بعد ازاں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپک چیمپین ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز ہمارے نوجوان پلیئرز کیلئے کافی اہم ایونٹ ہے، انہی گیمز سے...
راولپنڈی: پاکستان آرمی کی ٹیم نے عالمی فوجی مشق “کیمبرین پٹرول 2025” میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ عالمی سطح کی سب سے مشکل فوجی مشقوں میں سے ایک ہے جو برطانیہ کے علاقے ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہی۔ اس مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان آرمی کی ٹیم نے کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں نے 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا دشوار گزار فاصلہ طے کیا...
کراچی(سپورٹس ڈیسک) پشاور سے تعلق رکھنے والی اسکواش کھلاڑی ماہنور علی نے یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کا ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ لیوٹکی میر ایتھلیٹک سینٹر، بالٹی مور (امریکہ) میں کھیلے گئے فائنل میں ماہنور نے اپنی ہی بہن سحرش علی کو 1-3 سے شکست دے کر 22 واں انٹرنیشنل گولڈ میڈل حاصل کیا۔ میچ میں ماہنور نے پہلا گیم 7-11 سے اپنے نام کیا۔ دوسرے گیم میں سحرش نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے 9-11 سے کامیابی حاصل کی اور مقابلہ برابر کر دیا۔ تاہم اس کے بعد ماہنور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے دونوں گیمز 6-11 اور 7-11 سے جیت کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔...
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، انہوں نے ازبکستان میں جاری ورلڈ اسٹرونگ مین چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار ورلڈ اسٹرونگ مین کا اعزاز حاصل کر لیا۔ نوح بٹ نے چیمپیئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت کر نہ صرف اپنا ٹائٹل کامیابی سے برقرار رکھا بلکہ عالمی سطح پر اپنی برتری کو ایک بار پھر تسلیم کروا لیا۔ ابتدائی مقابلوں میں ہی تمام پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے نوح نے اپنی مکمل برتری ثابت کی اور پُراعتماد انداز میں ایونٹ میں شریک رہے۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے گزشتہ...
