2025-11-12@15:13:01 GMT
تلاش کی گنتی: 25753

«یو زیدی نے»:

    کراچی: کھارادر پولیس نے شہریوں پر رعب جمانے اور انہیں ہراساں کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی کے مطابق گرفتار جعلی پولیس اہلکار کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے پولیس ٹی شرٹ، پولیس کیپ اور 2 بیگ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کھارادر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو ہراساں کر کے پولیس کو بدنام کر رہا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ کھارادر پولیس نے دوران پیٹرولنگ ملزم کو روکا تو اس نے خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس اسے تھانے لے گئی اور تفتیش کے دوران وہ...
    ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف نے C/16 کا ایوارڈ سنا دیا ، 1078 پلاٹس کے حقدار،،، 47 حویلیاں کا رقبہ کم ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف نے سی سولہ کے بی یو پی کے ایوارڈ کا اعلان کر دیا، 1078 پلاٹس کے حقدار ، 47 حویلیاں کا رقبہ کم قرار دیا گیا۔سب نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق سپارکو کی جانب سے 1125حویلیوں کا سروے دیا گیا تھا جن میں سے47حویلیاں 300سکویئر فٹ سے کم واقع ہوئی ہیں۔1078شہریوں کے ناموں کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق وہ پلاٹ لینے کے اہل قرار پائے ہیں۔سی سولہ کے ایوارڈ میں...
    بولی وڈ اداکارہ اور ٹیلی ویژن شخصیت شہناز گِل نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گِل اور اپنے حوالے سے کی جانے ولی قیاس آرائیوں پر وضاحت دے دی۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گِل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ دونوں پنجاب کے ایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے شبھمن گِل ان کے بھائی ہو سکتے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں پر ہنستے ہوئے شہناز کا کہنا تھا ’عین ممکن ہے کہ وہ امرتسر سے ہوں۔ جب وہ ٹرینڈ کرتے ہیں تو میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں۔ ان کے درمیان بہن بھائی کا رشتہ ہوگا۔‘ شہناز نے شبھمن گِل کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے...
    لندن (ویب ڈیسک)کم عمر اسٹار یو زیدی نے چین کے نیشنل گیمز، شینژن میں شاندار تیراکی کے ساتھ ایشین ریکارڈ قائم کر کے دنیا بھر کے تیراکی کے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔ خبر رساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق 13 سالہ یو زیدی نے 11 نومبر کو خواتین کے 200 میٹر انفرادی میڈلے میں 2 منٹ 7 اعشاریہ 41 سکینڈز کے ٹائم کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ شمالی صوبہ ہیبئی سے تعلق رکھنے والی اسکول طالبہ نے اپنی ہم وطن تیراک یے شی وین کا 2012 کے لندن اولمپکس میں بنایا ہوا 2 منٹ 5 اعشاریہ 57 سیکنڈز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، یہ وہ وقت تھا جب یو زیدی پیدا...
    کراچی: یونیورسٹی روڈ پر کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئیں، ریڈ لائن اور کے فور منصوبے نے تمام امور ٹھپ کر کے رکھ دئیے، بیت المکرم مسجد سے اردو سائنس کالج تک سیوریج کا پانی سڑکوں پر الگ جمع ہوگیا، مرکزی سڑک کے ساتھ ساتھ سروس روڈ بھی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن پروجیکٹ، کے فور منصوبے نے پوری شاہراہ کو کھنڈرات میں بدل کر رکھ دیا، شہریوں کے مطابق منصوبہ مسلسل تاخیرکا شکار ہورہا ہے جبکہ یونی ورسٹی روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں شہری طے کرنے پر مجبور...
    روس نے امریکی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ نیو اسٹارٹ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کی تجدید میں روس کی پیشکش کے برابر قدم اٹھائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر امریکا بھی ایسا کرے تو روس ایک اور سال کے لیے معاہدے کی حدود کی پابندی کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کا ’سوجا اور زخمی‘ ہاتھ، روسی صدر کس بیماری کا شکار ہوگئے؟ نیو اسٹارٹ معاہدہ فروری 2026 میں ختم ہونے والا ہے اور 2023 میں روس نے شرکت معطل کر دی تھی، تاہم صدر ولادی میر پوتن نے ستمبر میں اعلان کیا کہ روس 1,550 تعین شدہ جوہری وار ہیڈز اور 800 ڈیلیوری سسٹمز کی حدیں ایک سال کے لیے برقرار رکھے گا۔ ...
    ایک طاقتور شمسی توانائی کے اخراج نے زمین کے مقناطیسی میدان کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکا کی 21 ریاستوں میں دل موہ لینے والی ناردرن لائٹس  کے نظارے دیکھے گئے۔  حیران کن طور پر یہ روشنیوں کے پردے اس بار جنوبی ریاستوں جیسے ٹیکساس، الاباما، جارجیا اور شمالی فلوریڈا تک دکھائی دیے۔ Northern Lights out loud and proud tonight in #Minnesota #AuroraBorealis pic.twitter.com/e69WHvy1rw — Kamie Roesler (@KamieRoeslerTC) November 12, 2025 سورج سے خارج ہونے والی توانائی کے کئی دھماکے، جنہیں کورونل ماس ایجیکشنز  کہا جاتا ہے، اگلے دو دنوں میں زمین کے مقناطیسی میدان سے ٹکرانے کی توقع ہے۔ Northern Lights are visible across Northern California right now (where we are getting breaks in the...
    ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلامی (ف) کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ غیرجماعتی سطح پر بلدیاتی انتخابات سمجھ سے بالاتر ہیں، حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اگر بااختیار بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو جے یو آئی بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ جے یو آئی ضلع ملتان نے لوکل گورنمنٹ 25 ایکٹ کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس جنوبی پنجاب کے انعقاد کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان سے رابطے شروع کر دئیے ہیں، اس سلسلے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے سیاسی و مذہبی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 313 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 58 ہزار 183 پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس313 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 58 ہزار 183 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 480 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جبکہ 235 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 188 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ فارما کمپنیوں کے منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27ویں آئینی ترامیم پر ووٹنگ سے قبل اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ جے یو آئی نے حکومتی آئینی ترامیم پر پارٹی پالیسی واضح کر دی۔ اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی و سینیٹ ترامیم کے خلاف ووٹ دیں گے، پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا رکن آئین کے آرٹیکل 63/A کے تحت نااہلی کا حقدار ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی ستائیسویں ترمیم یا دیگر حکومتی ترامیم کی مخالف ہے۔ مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق، ترمیم...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ حزب اختلاف کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، اور اذانیں دینا شروع کردیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews احتجاج اذانیں بلاول بھٹو چیئرمین پی پی پی قومی اسمبلی وی نیوز
    2 افراد کو فوری امدادی کارروائی کے دوران زندہ بچا لیا گیا، تاہم دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں منوڑہ کے مقام پر سمندر میں نہاتے ہوئے 5  افراد ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ان کی تلاش شروع کر دی، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ڈوبنے والے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس ہیں، اسٹوڈنٹس کا گروپ سمندر پر پکنک کی غرض سے آیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے، تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دو افراد کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت...
    علامتی فوٹو پنجاب کے شہر سرگودھا میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے شخص کے فون سننے پر ای چالان بھیج دیا گیا۔گاڑی لیفٹ ہینڈ ڈرائیو تھی، جس کے سبب ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے شخص کے فون سننے پر چالان بھیجا گیا۔سیف سٹی حکام کے مطابق 7 نومبر کو چالان جاری ہوا تھا، تاہم تصدیق ہونے کے بعد چالان منسوخ کر دیا گیا۔
    فائل فوٹو کراچی میں منوڑہ کے سمندر میں ڈوب کر 3 افراد جان سے گئے، جس میں سے 2 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے 5 میں سے 3 افراد کو بیہوشی کی حالت میں نکالا گیا تھا، جس میں سے ایک شخص دوران علاج چل بسا، 2 افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ 2 کی لاشیں نکال لی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین اور طلباء ہیں، پکنک کےلیے منوڑہ گئے تھے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 15 لوگ پکنک منانے گئے تھے، پکنک ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے نہیں تھی۔
    کارروائیوں کے دوران تقریباً 100 لوگ حراست میں لئے گئے جن سے پوچھ گچھ کی گئی، ان میں سے کئی کو پابند ضمانت کیا گیا اور بعض کو انسدادِ تخریب کاری قوانین کے تحت ضلع جیل مٹن، اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کار بم دھماکہ کے بعد وادی کشمیر بھر میں ہائی الرٹ جاری ہے۔ بھارتی ایجنسیوں، پولیس و فورسز کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں، قومی شاہراہوں پر تلاشی اور مشکوک افراد کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی کشمیر کے خلاف ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے ضلع بھر میں 200 سے زائد مقامات پر...
    مصر میں پیش آنے والا ایک روح پرور اور جذباتی واقعہ سوشل میڈیا پر دلوں کو چھو گیا۔ حج 2026 کی قرعہ اندازی کے دوران تین بہن بھائیوں کا ایک ساتھ نام نکل آیا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ لمحہ ایسا تھا کہ خوشی کے آنسو بہہ نکلے، اور وہاں موجود ہر شخص اس منظر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ یہ بھی پڑھیں: حج 2026: حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے 15 نومبر کی ڈیڈلائن واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑے بھائی نے اپنی بہن کا نام قرعہ اندازی میں سن کر شکرانے کے طور پر سجدہ کیا۔ جذبات سے لبریز اس لمحے میں اگلا نام انہی کا پکارا گیا، اور...
    اپنے یورپی ہم منصبوں کیساتھ ملاقات میں تین یورپی ممالک کے ایران مخالف موقف و اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ یہ ایران کا فرض ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کی حقیقی شفافیت کو یقینی بنائے! اسلام ٹائمز۔جرمن وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی وزیر خارجہ نے اپنے برطانوی اور فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں ایرانی جوہری پروگرام پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں جرمن وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں، جو جی 7 اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی، جوہان وڈفول نے یووت کوپر (Yvette Cooper) اور جین نول بیروٹ (Jean-Noël (Barrot...
    ایڈائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف سفر سے گریز کریں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں بطور احتیاط ہائی کمیشن کے عملے کو اسلام آباد میں نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے پاکستان اور بھارت میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ برطانوی حکومت نے شہریوں کو پاک بھارت سرحدی علاقے کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ ایڈائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف سفر سے گریز کریں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں بطور احتیاط...
    اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، گزشتہ ماہ امریکی صدر کی منظوری سے نافذ کی گئی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ تازہ فضائی و زمینی حملوں کے نتیجے میں تین مزید فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غزہ کے شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ شہر میں ایک کلینک کی تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 35 ایسی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے دو...
    غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، جبکہ ایک تباہ شدہ کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، گزشتہ ماہ امریکی صدر کی منظوری سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، تازہ فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں تین مزید فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شہر کے ایک تباہ شدہ طبی مرکز (کلینک) کے ملبے سے 35 ایسی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ہو...
    خورشیدرحمانی: نادراحکام نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں۔نادراحکام کاکہناہے کہ شہری بلاضرورت اپنی اصل دستاویزات فوٹوکاپی نہ کرائیں بلکہ صرف اصل دستاویزات دکھائیں۔نادرا حکام کے مطابق نادرا دفاتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلاً شناختی کارڈ، ایف آر سی، ب فارم وغیرہ اصل کے بجائے اس پر لکھا ہوا نمبر ساتھ لائیں۔  نادراحکام کے مطابق دیگر اداروں کی جاری کردہ مطلوبہ دستاویزات کو ساتھ لانا ضروری ہے،نادرا دفاتر میں دستاویزات اسکین کرنے کے بعد واپس کر دی جائیں گی۔   کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-22 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-18 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)80فیصد خالی جگہوں کے باعث ایک ملازم دس آدمیوں کا کام کرنے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے کام کا شدید دباؤ، کام پر آنے کا وقت ہے جانے کا نہیں جو ادارے میں حادثات کا نہ رکنے والا سبب بن رہا ہے، ہمارے ملازمین قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود 100% ملازمین کی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر لوگوں کو روشنیاں فراہم کررہے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں انکی خدمات کے عوض ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر (بونس)اعزازیہ دیا جائے، بھرتیاں کھولی جائیں، افسران کی طرح ہمارے ملازمین کی بھی ترقیاں، اپ گریڈیشن کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین...
    اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں جنگبندی شروع ہونے کے بعد سے لیکر اب تک 271 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 622 دیگر کو زخمی کیا ہے اسلام ٹائمز۔بچوں کی امداد کیلئے اقوام متحدہ کے عالمی ادارے یونیسیف (UNICEF) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، بچوں کی ویکسینیشن کے لئے سرنجوں اور فارمولا دودھ کی بوتلوں کو غزہ میں داخل ہونے سے مسلسل روک رہا ہے۔ یونیسیف نے وضاحت کی کہ غزہ میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے، اسرائیل نے 107 بچوں سمیت 271 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 221 بچوں سمیت 622 افراد کو زخمی کیا ہے۔ اپنی رپورٹ میں یونیسیف نے تاکید کی کہ...
     وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی مدد کرنے والے ایک نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دھماکے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد کرنے والے ایک نوجوان کی بہادری دکھائی گئی ہے۔ اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکہ کے بعد کچہری کنٹین پر کام کرنے والے ویٹر اسد نے بہادری کی مثال بن گیا ، اسد دھماکہ کے وقت کنٹیں پر مصروف تھا...
    رواں سال تھائی لینڈ میں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے اپنی رنگت پر ہونے والی تنقید کا خوبصورت اور پُرعزم انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری جلد اسی رنگ کی ہے جس کی پاکستان کی مٹی ہے۔ روما ریاض نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ جیسی ہے، اسی رنگ کی عورتوں نے ہمارے خاندان، ہمارے گھر بنائے اور اپنے دلوں میں اس وطن کو بسایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ پاکستانی خاتون جو کبھی یہ سن چکی ہے کہ وہ بہت سانولی ہے، بہت نڈر ہے یا بہت...
    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بچوں کی ویکسینیشن کے لیے لاکھوں سرنجوں کی فراہمی روک دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیسیف کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے اسرائیلی قابض افواج نے بچوں کے لیے ضروری سامان جس میں دودھ کی بوتلیں اور ویکسین کے لیے سرنجز کی فراہمی روک دی ہے۔ یونیسیف کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کی نازک صورتحال کے باوجود غزہ میں بچوں کے لیے ویکسینشن مہم کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلے میں ویکسینیشن کے لیے 1 اعشاریہ 6 ملین سرنجز اور شمسی توانائی پر چلنے والے فریج کا حصول ادارے کے لیے ایک چیلنج بنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-10 سکھر (نمائندہ جسارت)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی، چاہے اس کے لیے کوئی بھی قربانی دینا پڑے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی آسامیاں خالی ہیں، جبکہ حکومت نے نئی بھرتیاں بند کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے موجودہ ملازمین پر کام کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ب ایک ملازم سے دس ملازمین کا کام لیا جا رہا ہے اور ملازمین پر کہا جا رہا ہے کہ ریکوری بڑھائیں۔ اگر واقعی ریکوری بڑھانی ہے تو پہلے نئی بھرتیاں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-7 خیرپور (جسارت نیوز) میونسپل کمیٹی خیرپور کی جانب سے دکانوں کا کرایہ 18 فیصد اضافہ کو تاجر برادری نے مسترد کردیا سکھر میونسپل کارپوریشن کی طرح ہر تین سال بعد 10 فیصد اضافہ مقرر کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تاجر برادری نے میونسپل کمیٹی خیرپور کی جانب سے دکانوں کے کرایہ میں 18 فیصد اضافہ کو مسترد کردیا شہر بھر میں بینرز آویزاں اس سلسلے میں تاجروں نے بتایا کہ 2021 میں سکھر میونسپل کارپوریشن نے عدالتی نگرانی میں میونسپل دکانوں کے کرایہ میں سینکڑوں فیصد اضافہ کیا تھا جس کے بعد میونسپل کارپوریشن اور تاجروں کے درمیان معاہدہ کے تحت ہر تین سال بعد کرایہ میں 10 فیصد سکھر انتظامیہ کی جانب سے...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں خودکش دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے پر وہ بےحد رنجیدہ ہیں۔ ترجمان یو این کے مطابق انتونیو گوتریس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے تمام واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یو این ترجمان نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں واقع جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جی الیون کچہری میں منگل کے روز ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سات افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، جن میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی شامل ہے۔انتظامیہ کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 12 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 10 کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دو لاشوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد 36 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 18 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ...
    کراچی:   سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات وقتی ہیں، تاہم ترقیاتی منصوبے شہری سہولیات کے ساتھ ساتھ شاندار مستقبل  کی نوید  ہیں۔   شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور شہر کے پائیدار مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔    انہوں نے کہا کہ کے۔فور منصوبہ کراچی کے عوام سے کیا گیا وہ وعدہ ہے، جس کے تحت شہر کو صاف، معیاری اور وافر پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔   اپنے...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 80 سینئیر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلوں سے بھونچال آگیا۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت بڑے ٹیکس سینٹرز ،کسٹم فارمیشنز کے ڈائریکٹر جنرل اور کلیکٹر کمشنرز ممبر تبدیل کر دیے گئے۔ہر نوٹیفکیشن کے تحت بی ایس 19، 20 اور 21 کے سینئر افسران کو احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔منگل گیارہ نومبر کو ایف بی آر میں بھونچال کا سماں دیکھا گیا، وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 80 سینئیر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلے کر دیے۔اعلامیے کے مطابق تمام افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ چارج سنبھالنے کی رپورٹ فوری طور پر ایف بی آر ہیڈکوارٹر کو ارسال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-2محراب پور(جسارت نیوز)بیکری میں آتشزدگی کا واقعہ،منگریو اور ڈیپر برادری میں گروہی تصادم ہوگیا متعدد افراد زخمی ،مورو پولیس تھانہ کی حدود میں واقع بلال بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے پوری بیکری کو اپنی لپیٹ میں نے لے لیا، فائر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، بیکری مالکان کے مطابق انکا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے،گروہی تصادم کا واقعہ کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں منگریو اور ڈپیر برادری میں دوبارہ سے تصادم ہوگیا، جس میں لوہے کی راڈ، ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادنہ استعمال ہوا جس میں سلیم ڈیپر، علی بخش ڈیپر، علی حسن ڈیپر سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے تصادم کے بعد دونوں جانب...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خود پر بہت کنٹرول کر رہا ہوں کہ جو جج خط لکھ رہے ہیں کسی دن میڈیا پر بیٹھ کر ان کے ماضی پر بھی نظر دوڑاؤں۔ ایک ٹی وی شو میں ججز کی طرف سے خطوط پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ججز ہم سیاستدانوں سے بڑے سیاستدان ہیں، پاکستان میں عدلیہ کی تاریخ دیکھیں، جسٹس منیر سے لے کر گڈ ٹو سی یو تک ان کا ضمیر نہیں جاگا۔ یہ بھی پڑھیے: اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر جمہوریت ممکن نہیں، خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہا کہ ججز ایک معیار کا اطلاق ہم پر کرتے ہیں لیکن اس کا اپنے اوپر اطلاق نہیں کرتے، سیاستدانوں کو...
    سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے والے جمیعت علما اسلام کے سینیٹرنے اگر چند روز میں استعفیٰ دیدیا تو ٹھیک ہے ورنہ ان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی شروع کردی جائے گی۔ آے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ان کی جماعت کے سینیٹر کو ہمنوا بنانے پر مولانا فضل الرحمان کی واپسی پر یقیناً گلہ کریں گے۔ کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہر دو طرف واضح کردیا گیا تھا کہ وہ ہمارے افراد پر ہاتھ نہ ماریں لیکن اس کے باوجود یہ کیا گیا۔ ’میں تو گلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں...
    ویب ڈیسک:  کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا یے کہ کیسے کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکہ کیا گیا۔واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  دھماکے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کر دیا تھا۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق معصوم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام اجتماعِ عام کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کریں گے۔یہ اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے گریٹر اقبال پارک کے اوپن ایئر ہال میوزیم میں ہوگا، جہاں ملک بھر سے انتظامی ذمہ داران، صوبائی ناظمین اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان شریک ہوں گے۔اجلاس میں ناظم اجتماع، ناظم طعام، ناظم استقبالیہ، ناظم قیام گاہ، ناظم ٹرانسپورٹ، ناظم سیکورٹی، ناظم خواتین امور سمیت دیگر اہم ذمہ داران شریک ہوں گے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف صوبوں اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے انتظامی انچارجز بھی اپنی تیاریاں اور انتظامات کی تفصیلات پیش کریں گے۔اجلاس میں...
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آگے بڑھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صحافت اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں اے آئی ٹیکنالوجی سے ترقی کرسکتے ہیں۔ معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں سکول آف ماس کمیونیکیشن کے زیر اہتمام صحافت میں اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے صحافت، زراعت سمیت ہر شعبے میں ترقی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر...
    اپنی پوسٹ میں ممبر پارلیمنٹ نے لکھا ہے کہ میں لال قلعہ کے باہر کار دھماکے کی خبر سے بہت غمزدہ ہوں، میں زخمیوں کی جلد صحتیابی اور اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کیلئے صبر کی دعا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے لال قلعہ کے باہر کار دھماکے پر اے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسد الدین اویسی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے تحت سخت سزا دی جانی چاہیئے۔ پارلیمنٹ ممبر اسد الدین اویسی نے اس واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے "میں...
    لاہور: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے سان فرانسسکو میں واقع ایک نئی سائنسی کمپنی، پریونٹیو  کے ماہرین خفیہ طریقے سے بذریعہ جین ایڈیٹنگ ایسا ’’ڈیزائنر بے بی ‘‘تخلیق کرنے کو تحقیق وتجربات کر رہے جو نہ صرف تمام بیماریوں اور پیدائشی نقائص سے پاک ہو گا بلکہ ذہانت کا اعلی معیاربھی رکھے گا۔  گویا جین ایڈیٹنگ کی مدد سے اس کی سبھی ناقص جین نکال دئیے جائیں گے، مگر ایسی تحقیق امریکہ میں غیر قانونی ہے اسی لیے چوری چھپے کی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی، اوپن آئی کی سربراہ، سام آلتمان اور کرپٹوکرنسی ایکسچینج، کوائن بیس کے شریک بانی، برائن آرمسٹرانگ نے پریونٹیو میں...
    مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھماکا سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے ٹوئٹس ہونے لگے،ذرائع اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسلام آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت...
    بھارتی پراکسیز کے پاکستان کے معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں،شہباز شریف اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور معصوم پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔اسلام آباد کچہری میں ہونے والے بم دھماکے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اسلام آباد ضلع کچہری میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا...
    ذوالفقار بلیدی کی ملی بھگت سے تعمیراتی دہشت،سیوریج تباہ، سڑکیں تالاب میں تبدیل شیٹ نمبر 5پلاٹ 92پر دُکانیں اور غیر قانونی کمرشل پورشن کی تعمیرات تکمیل کے قریب ضلع کورنگی کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مبینہ ملی بھگت سے ہونے والی غیرقانونی تعمیرات نے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، جہاں سیوریج کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوچکا ہے اور سڑکیں مسلسل کھڑے پانی سے تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، جبکہ شہریوں کی مشکلات میں انتہائی تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے باعث سیوریج لائنیں مسلسل پھٹنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) اجتماعِ عام میں شرکت کے لیے جانے والے افراد کی سہولت، ضروریات اور بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم ذمے داران کی نشست منعقد کی گئی۔ اس اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کی نمائندگان، شعبہ جات کی نگراں خواتین اور منتظمین نے شرکت کی۔نشست کی صدارت ناظمہ کراچی حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے کی۔ انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعِ عام صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر تحریکی جذبے کی علامت ہے۔ اس موقع پر ہر کارکن اور ذمے دار کو اپنی خدمت، نظم و ضبط اور حسن انتظام سے اپنی ذمے داری کا حق ادا کرنا ہوگا۔اجلاس میں سفر، قیام، طعام، طبی امداد، بیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب /غزہ/ دوحا /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن /صباح نیوز) اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے پہلے مرحلے میں ایک بل کی منظوری دی ہے جو فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کی اجازت دیتا ہے۔ ترکیے کے خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے ’کان‘ نے رپورٹ کیا کہ یہ بل پیر کی رات 120 ارکان میں سے 39 کی حمایت سے منظور ہوا، بل کے خلاف 16ووٹ ڈالے گئے۔ اجلاس کے دوران عرب رکنِ پارلیمنٹ ایمن عودہ اور انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے درمیان سخت تکرار ہوئی، جو تقریباً ہاتھا پائی کی صورت اختیار کر گئی۔ یہ قانون سازی بن گویر کی انتہاپسند یہودی پاور پارٹی کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) چیئرمین سینیٹ و بانی چیئرمین انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاکستان عالمی سطح پر امن و ترقی کے فروغ کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو درپیش غیر یقینی حالات، تنازعات اور ماحولیاتی بحرانوں کے دور میں پارلیمان کو رہنمائی کا کردار ادا کرنا ہوگا۔امن، سلامتی اور ترقی ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی پارلیمانیں مکالمے اور تعاون کو اپنی پالیسیوں کا محور بنائیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ تاریخی اجتماع دنیا بھر کے پارلیمانی رہنماؤں کی یکجہتی، عزم اور تعاون کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-01-6 اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا نے اسلام آباد میں کچہری کے باہر ہونے والے افسوسناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پمزاسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے پُرامن شہر میں عدالت کے باہر دھماکا ریاستی اداروں کے لیے لمحہ فکر ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف معصوم جانوں کے ضیاع کا باعث بنا بلکہ ہمارے نظامِ امن و انصاف پر ایک سنگین سوالیہ نشان بھی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے کی مکمل، غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو فوری گرفتار کر کے قرارِ واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے زخمیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسپورٹسڈیسک) انٹریونٹ باسکٹ بال چیمپئن شپ 2025 منگلا میں منعقد ہوئی، جو سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی گئی۔ چیمپئن شپ میں چھ یونٹس فیصل آباد، منگلا، گوجرانوالہ، لاہور، این ٹی ڈی سی اور ملتان کی ٹیموں نے شرکت کی۔فیصل آباد کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ منگلا ہائیڈل ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔چیمپئن شپ کے فائنل کے مہمانِ خصوصی جی ایم اسپورٹس امداد میمن تھے۔ اس موقع پر چیف انجینئر منگلا طارق، ڈی جی اسپورٹس فاروق، ایریا پاور کے نوید اور فیصل آباد کے اسپورٹس آفیسر بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔تیسری پوزیشن کے لیے کھیلا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں سمندری طوفان ’کلمیگی کے باعث شدید ساحلی کٹاؤ سے صدیوں پرانے جہاز کا ملبہ ظاہر ہوگیا۔ جہاز پہلی بار 2023 ء میں ہوئی آن کے ساحل کے قریب دریافت ہوا تھا۔ 57 فٹ لمبا یہ جہاز تقریباً مکمل حالت میں محفوظ پایا گیا، جس کا مضبوط لکڑی کا ڈھانچہ صدیوں تک سمندری طوفانوں اور لہروں کا مقابلہ کرتا رہا، تاہم حکام کے بازیابی سے پہلے ہی اسے دوبارہ سمندر نے ڈھانپ لیا تھا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روشنیوں کا شہر کراچی، حکمرانوں کی نااہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، چھوٹی بڑی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جگہ جگہ گٹر اُبل رہے ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہی سے دوچار ہے، اسٹریٹ کرائم عروج پر ہیں، عوام پانی جیسی بنیادی ضرورت تک سے محروم ہیں۔ رہی سہی کسر ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر نے پوری کردی ہے، یونیورسٹی روڈ کو انتظامی غفلت اور منصوبوں کی سست روی نے اسے شہریوں کے لیے نا قابل استعمال بنا دیا ہے، اب اطلاع آئی ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کے ساتھ ساتھ 2 ماہ تک پانی کی لائنیں بچھانے کے لیے نیپا سے حسن اسکوائر تک تقریباً ڈھائی کلو میٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    کرسٹیانو رونالڈو نے جلد ریٹائرمنٹ سے متعلق دیے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے ایک یا دو سال تک کھیلتے رہیں گے۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو بیان میں جلد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ میرے لیے جلد کا مطلب 10 سال ہے، نہیں بلکہ میں مذاق کر رہا ہوں اور میں اس وقت کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال میں جب آپ عمر کی ایک حد تک پہنچ جاتے ہیں تو پھر آپ کو لگتا ہے مہینے جلد گزر رہے ہیں۔ رونالڈو نے کہا کہ اس وقت میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں گولز بھی کر رہا ہوں اور فٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم نے امارات کی شیخہ ناصر النویس کو ادارے کی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کی جانب سے 160 سے زائد ممالک کی حمایت سے امارات کی شیخہ ناصر النویس کو 2029ءتک کے لیے ادارے کی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ تقرر تنظیم کے پروٹوکول کے مطابق نامزدگی اور انتخابی عمل کے تمام مراحل کو مکمل کرنے کے بعد گزشتہ مئی میں سربراہی کونسل کی جانب سے ان کی ابتدائی نامزدگی کے بعد ہواہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ شیخہ ناصر النویس اس شعبے میں 16 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔ محمد ایوب
    پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جلمود اول تربیلا میں دو ہفتے جاری رہنے کے بعد  اختتام پذیر ہوگئیں، مشقوں میں  یرغمالیوں کے ریسیکیو آپریشنز پر توجہ مرکوز کی گئی،، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جلمود اول میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور یو اے ای کے صدارتی گارڈز کے دستے شامل تھے۔ پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ یو اے ای کے اعلیٰ فوجی حکام اور سفارت کار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ مشق کا مقصد یرغمالیوں کی بازیابی سمیت انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں...
    ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس اب 13 نومبر بروز جمعرات شام بجے کے بجائے بدھ کی شام 5 بجے ہوگا۔ سینیٹ اجلاس تیرہ نومبر کی بجاے کل بارہ نومبر کو طلب۔۔۔سینیٹ اجلاس کل بارہ نومبر پانچ بجے ہو گا نوٹیفیکشن جاری۔۔۔تاریخ اور وقت کی تبدیلی کے حوالے سے اراکین سینیٹ کو آگاہ کر دیا گیا — Zahida Rao (@zahidarao123) November 11, 2025 چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے اجلاس جلد بلانے کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے تمام ارکان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی۔...
    ویب ڈیسک : مریکا، چین، ترکیے، برطانیہ،  یورپی یونین، فرانس، آسٹریلیا  اور قطر  نے اسلام آباد میں دھماکے کی مذمت  کی ہے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ  اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہم دردی کا اظہار کرتے ہیں۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  اسلام آباد میں...
    صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا سید عامر عباس ہمدانی نے کی، جبکہ اراکین صوبائی مجلس عاملہ شریک میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف تجاویز بھی دیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس شیعہ علماء...
    کراچی:(نیوزڈیسک)یونیورسٹی روڈ پر کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئیں، ریڈ لائن اور کے فور منصوبے نے تمام امور ٹھپ کر کے رکھ دئیے، بیت المکرم مسجد سے اردو سائنس کالج تک سیوریج کا پانی سڑکوں پر الگ جمع ہوگیا، مرکزی سڑک کے ساتھ ساتھ سروس روڈ بھی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن پروجیکٹ، کے فور منصوبے نے پوری شاہراہ کو کھنڈرات میں بدل کر رکھ دیا، شہریوں کے مطابق منصوبہ مسلسل تاخیرکا شکار ہورہا ہے جبکہ یونی ورسٹی روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں شہری طے کرنے پر مجبور ہیں۔ حسن اسکوائر سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ آور خارجیوں کے خلاف جاری آپریشن میں طلباء کی اکثریت کو باحفاظت ریسکیو کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی پاک فوج کے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت طلباء کو باحفاظت ریسکیو کیا جارہا ہے. وزیرِ اعظم مجھ سمیت پوری قوم تمام طلباء کے باحفاظت ریسکیو اور پاک فوج کی آپریشن میں کامیابی کیلئے دعاگو ہے. وزیرِ اعظمپاک فوج کے افسران و جوان خارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں. وزیرِ اعظم مجھ سمیت پوری قوم آپریشن میں شامل افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.
    پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ’جلمود اول‘ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربیلا میں پاک فوج اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدارتی گارڈز کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ’جلمود اول‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ یہ مشق ہاسٹیج ریسکیو آپریشنز (یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی) پر مرکوز تھی، جس میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور یو اے ای صدارتی گارڈز کے دستوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر...
    کابل: (نیوزڈیسک) افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے، ترانوں...
    سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ حکومت اقتدار بچانے میں مصروف ہے، عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہے۔ طاقت کے حصول کی یہ جنگ ملک کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے۔ حکومت عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد کچہری دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اقتدار بچانے میں مصروف ہے، عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہے۔ طاقت کے حصول کی یہ جنگ ملک کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے۔ حکومت عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اپنے...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، افغانیوں نے پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، انہیں فوری نکالا جائے۔ زخمی شہریوں نے دہشتگردوں کو واضح پیغام دیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک ہے، روز اول سے قربانیاں دے رہے ہیں اور ملک کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی زخمی کا کہنا ہے کہ افغانی دہشتگرد بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کر رہے ہیں اور افغانی عناصر نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف غداری کی ہے، اس لیے انہیں فوری نکالا جانا چاہیے۔...
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ آر یو جے ہی علاقائی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم ہے، آر یو جے کا یہ تاریخی ٹرین مارچ ملک بھر کے علاقائی صحافیوں کے آئینی حقوق اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کے حصول کی جدوجہد کا تسلسل ہے، علاقائی صحافی قوم کی حقیقی آواز ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد مغل، سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب رضوان الحسن قریشی اور سیکرٹری سوشل میڈیا اویس مغل نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آر یو جے پاکستان اپنے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ جس میں علاقائی صحافیوں...
    انکرہ (ویب ڈیسک)ترک فوجی کارگو طیارہ سی-130 آذربائیجان سے واپسی کے دوران جیورجیا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ترک خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ترک سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے آرہا تھا کہ جیورجیا اور آذربائیجان کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ طیب اردوان نے بتایا کہ ہماری امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور شہیدوں کے لیے ہماری دعائیں۔ ترک وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ جیورجیا کے حکام کے تعاون کے ساتھ...
    ANKARA: ترک فوجی کارگو طیارہ سی-130 آذربائیجان سے واپسی کے دوران جیورجیا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ترک خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ترک سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے آرہا تھا کہ جیورجیا اور آذربائیجان کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ طیب اردوان نے بتایا کہ ہماری امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور شہیدوں کے لیے ہماری دعائیں۔ ترک وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ جیورجیا کے حکام کے تعاون کے ساتھ...
    برطانیہ کا اسلام آبادکچہری کے باہرخود کش دھماکے پر تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانیہ کا اسلام آباد دھماکے کی اطلاع پر تشویش کا اظہار۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے میں کئی افراد ہلاک، صورتحال پر برطانوی حکومت کی کڑی نظر ہے، برطانوی شہری سفر سے متعلق ہدایات پر عمل کریں، جانوں کے ضیاع کے شکار افراد کے اہلِ خانہ سے برطانیہ کی ہمدردی ،دھماکے کی تحقیقات اور صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں،واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔وزیراعظم نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے کاروائی کرتے بھارتی ایماء پر سرگرم فتنہ...
    یونیسف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بچوں کی ویکسین کے لیے استعمال ہونے والی سرنجز اور بیبی فارمولے کی بوتلیں داخلے سے روکی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے امدادی ادارے جنگ زدہ علاقے میں ضرورت مندوں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ یونیسف نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ بچوں کی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلا رہا ہے اور نازک جنگ بندی کے دوران 1.6 ملین سرنجز اور ویکسین کی بوتلیں رکھنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے فریج غزہ پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ سرنجز اگست سے کسٹمز سے کلیئرنس کے انتظار میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہر گھنٹے 3 خواتین اور...
    کراچی: جامعہ کراچی اسکول آف لا کے طلبہ کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی کے بغیر امتحانات میں شرکت کی اجازت کے معاملے پر احتجاج کی وجہ سے یونیورسٹی میں آمد و رفت کا سلسلہ مفلوج ہوگیا جہاں طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے یونیورسٹی کا فارمیسی چوک چاروں جانب سے بند کرکے احتجاج کیا تاہم وائس چانسلر نے امتحانات ری شیڈول کرکے ایک ہفتے کا موقع دے دیا۔ جامعہ کراچی میں دوپہر کو شروع ہونے والا احتجاج شام گئے تک جاری رہا، جس کے سبب یونیورسٹی کے کم از کم دو داخلی دروازوں مسکن اور کنیز فاطمہ سوسائٹی گیٹ کے راستوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ کنیز فاطمہ سوسائٹی کی جانب سے یونیورسٹی کے اندر...
    الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا۔طلال چوہدری پر بھائی بلال چوہدری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا الزام ہے الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی، ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 187 کی خلاف ورزی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کے ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران کو بھی ہدایت جاری کر دیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)تل ابیب:۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنیسے)  کا پاس کر دہ بل فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کی اجازت دیتا ہے۔بل وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی پارٹی جیوش پاور نے پیش کیا، جس کے مطابق اُن فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دی جا سکے گی جو اسرائیلی شہریوں کے قتل میں ملوث ہوں، اگر ان کے اقدامات “نفرت یا اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے ارادے” سے کیے گئے ہوں۔یہ بل 120 ارکان میں سے 39 کے مقابلے میں 16 ووٹوں سے ابتدائی طور پر منظور ہوا۔ بن گویر نے اس نتیجے کو سوشل میڈیا...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسلام آباد دھماکا حیران کن حقائق کیڈٹ کالج حملہ وی ٹاک وی نیوز
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیر قانون نے پمز اسپتال اسلام آباد میں اسلام آباد خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ وزیر قانون نے زبیر اسلم گھمن ایڈووکیٹ کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسپتال انتظامیہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ حملے قوم...
    گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے نے پاکستانی معاشرے میں دوسری شادی کے بارے میں دلچسپ رجحانات کو بے نقاب کیا ہے۔ سروے کے مطابق ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ اس مسئلے پر تقسیم نظر آتا ہے، جہاں 40 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حق میں جبکہ 60 فیصد اس کے مخالف ہیں۔ مخالفین نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی صورت میں دوسری شادی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق دوسری شادی کے حامیوں نے بھی یہ حمایت غیر مشروط نہیں کی بلکہ اسے مالی استطاعت سے مشروط قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کے پاس دونوں بیویوں کا خرچ اٹھانے اور انصاف سے پیش آنے کی اہلیت ہو تو...
    یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے پاکستان کا ہر شہری اس وقت غلام ہے ، کسی کے پاس کوئی حقوق نہیں ہیں ۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاقانونیت وردی میں ہمارے سامنے کھڑی ہے ۔ یہ اس ملک اوراس کے آئین پر یہ حملہ آور ہیں۔ یہ قانون سازی نہیں آئین اور قانون پر حملہ ہے۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے۔ پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو منہدم کیا...
    افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران پڑھے گئے پاکستان مخالف ترانوں نے خطے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران پڑھے گئے ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے۔تقریب میں پاکستان کے خلاف شدید نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی جس نے سفارتی حلقوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد یہ...
    قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈی جی گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے)کے ڈائریکٹر جنرل، مسٹر گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ایک اہم ملاقات ۔ ملاقات کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)کو حتمی شکل دینی ہے۔نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے ایم او یو کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں این سی اے کے مثبت ردعمل اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغان طالبان کے حملوں کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، دہشت گردی کے پیچھے موجود عناصر تک پہنچ کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغان فتنہ الخوارج اور بھارتی فتنہ الہندوستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،...
    کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ میچ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر تاریخی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ یہ تاریخی ٹیسٹ میچ 2027 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 11 مارچ سے 15 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ The countdown has begun to a once-in-a-generation event at the @MCG. More on ticketing & event info: https://t.co/N3r5ewkbok pic.twitter.com/rW6M0QoNii — Cricket Australia (@CricketAus) November 11, 2025 ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 2604 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ انگلینڈ واحد ٹیم ہے جو ایک ہزار سے زائد (1089) ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جبکہ آسٹریلیا سب سے زیادہ (422) ٹیسٹ...
    اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں اور اب پوری قوم متحد ہو کر ان فتنہ انگیز عناصر کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد کی جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کا تسلسل ہے، جو پاکستان میں دہشت اور عدم استحکام پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں، وکلا اور سائلین...
    کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا یے کہ کیسے کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکہ کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ  10 نومبر کو افغان خوارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا، جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کر دیا تھا، معصوم قبائلی بچوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے، نا...
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندر موجود تینوں خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پے افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جب کہ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے اب تک 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندر موجود تینوں خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پے افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے...
    معروف سوشل میڈیا اسٹار اور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی شادی کی ویڈیوز حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے عروسی جوڑے کی قیمت ایک کروڑ روپے جبکہ زیورات ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے ہیں۔ ڈاکٹر نبیہہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، تاہم انہیں اس حوالے سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ متعدد صارفین نے ان کے بیان کو دکھاوے اور غیر ضروری فخر کا مظہر قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات اور ایک کروڑ کا لباس، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ڈاکٹر نبیہہ کی شادی توجہ کا مرکز تاہم، بعد ازاں ڈاکٹر نبیہہ علی خان...
     طاہر جمیل:افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل جاری ہے. حالیہ پاک افغان کشیدگی کے بعد شہر سے تاحال 639 افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام افراد غیر قانونی طور پر صوبائی دارالحکومت میں رہائش پذیر تھے۔ڈی پورٹ سے قبل ان افراد کو ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ ہولڈنگ کیمپس میں رکھا گیا، جہاں نادرا ٹیموں نے ان کا بائیو میٹرک ڈیٹا مکمل کیا,بائیو میٹرک کے ذریعے افغان شہریوں کی غیر قانونی رہائش کی تصدیق کی گئی۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی فی الحال مزید 60 مشکوک شہریت کے حامل افراد کیمپوں میں موجود ہیں، جنہیں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ڈی پورٹ یا ریلیز کرنے کا فیصلہ...
      اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر مبینہ خودکش دھماکے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ رپورٹ کے مطابق 9 شہید اور 21 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، سڑک پر پڑا ہوے ایک سر کے حوالے سے قیاس کیا جا رہا کہ یہ  مبینہ  خودکش بمبار کا سر ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر ایمبولینسز سے زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ پولیس کی گاڑیوں میں بھی...
    فائل فوٹو جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا کے اندر موجود تین خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ کالج میں موجود تینوں خارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے، یہ تینوں دہشتگرد ٹیلیفون پر مسلسل افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں۔خوارج ایک عمارت میں چھپے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے، لیکن پانچ سو کے قریب کیڈٹس اس وقت وانا کیڈٹ کالج میں موجود ہیں۔گزشتہ روز افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ ٹوٹ گیا تھا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو...