آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘: نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘: نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پہنچ کر نیچے پروازیں کرتے رہے جس سے بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہوش اڑ گئے۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کی فضاؤں میں پاکستانی ڈرونز کی مسلسل پروازیں جاری رہیں جس سے بھارت کے دارالحکومتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرونز کی موجودگی بھارت کے دفاعی نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے تحت بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح ون میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس اور براہموس میزائل اسٹوریج کو تباہ کر دیا گیا۔
پاکستانی فوج کی جانب سے اس کارروائی کو دشمن کے جارحانہ اقدامات کے خلاف ایک منظم اور ٹھوس ردِعمل قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تاحال سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر دیا اور پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کئی ممالک متحرک پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کئی ممالک متحرک پاکستان نے بھارت کی ملٹری سیٹلائٹ جام کر دی آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن “بنیان مرصوص”کا مطلب کیا ہے؟ وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا پاکستان کا سائبر اٹیک: بی جے پی، اہم دفاعی اداروں سمیت درجنوں ویب سائٹس ہیکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں پاکستانی ڈرونز کی بنیان مرصوص دہلی میں نئی دہلی
پڑھیں:
چینی فوج نے پرانے سوویت دور کے J-6 طیارے کو جدید ڈرون میں بدل دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پرانے جے-6 فائٹر طیاروں کو بغیر پائلٹ ڈرونز میں تبدیل کر کے ایک نیا جنگی یونٹ متعارف کرایا ہے، جو حالیہ چانگ چن ایئر شو میں دکھایا گیا۔ تبدیل شدہ ڈرونز میں پائلٹ کے ساز و سامان ہٹا کر آٹو پائلٹ، خودکار فلائٹ کنٹرول اور نیوی گیشن سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔
نمائش میں بتایا گیا کہ یہ ڈرونز اسٹرائیک یا تربیتی اہداف کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں، اور اضافی ہتھیارِی اسٹیشنز لگانے سے ان کی حملہ آور صلاحیت بڑھائی گئی ہے۔ چونکہ بیس پہلے کا فریم برقرار رکھا گیا ہے، یہ حل نسبتاً کم لاگت اور بڑے پیمانے پر تعیناتی کے لیے موزوں سمجھا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جتھوں میں استعمال ہونے پر یہ ڈرون دشمن کے دفاعی نظام کو تھکانے اور ریڈارز کی جگہ ظاہر کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں، جس کے بعد چین کے الیکٹرانک وارفیئر آلات یا اینٹی ریڈیشن ہتھیار ان ریڈار سائٹس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ پی ایل اے کے پاس اندازاً ہزاروں جے-6 فریم موجود ہیں، جو اس منصوبے کو پیمانے پر نافذ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ حکمتِ عملی روایتی فضائی دفاعی خطرات کو پیچیدہ بنائے گی اور کم جدید ایویانکس کے باعث بعض جدید الیکٹرانک ہتھیاروں کے خلاف نسبتاً کم شکار رہے گی، مگر اس کے حفاظتی اور اسٹریٹجک مضمرات پر علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بحث جاری رہے گی۔