غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)غیر رجسٹرڈ اور کلون شدہ موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ ہوگیا، پی ٹی اے نے شہریوں کو غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کے استعمال سے خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل فون کے استعمال کے خلاف پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے آپریشن میں تیزی آگئی جبکہ جعلی، کلون اور جے وی موبائلز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے سزائیں دی جائیں گی اور فون بھی قبضے میں لے لیے جائیں گے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت غیر قانونی ڈیوائسز کا استعمال قابل سزا جرم ہے، غیر قانونی موبائل استعمال پر ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کی خردوفروخت کی اطلاع ایف آئی اے کو دیں، ڈی آئی آر بی ایس سے رجسٹر نہ ہونے والی ڈیوائسز بلاک کردی جائیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف کی تیاریاں نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف کی تیاریاں عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم یا رومانوی تصور نہیں، سابق بھارتی آرمی چیف ملکی میڈیا پر برہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری،3نہتے طلبا کو شہید کردیا جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے،فورسز اور قوم الرٹ رہیں، عمران خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی کا بھارت پرسائبر حملہ، بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز،انڈین ایئر فورس، الیکشن کمیشن کا ڈیٹا لیک
سائبر حملے میں ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ،بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی، رپورٹ
پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ بھی ہیک ہوگئی۔ہیک کی گئی دیگر ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے ۔ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کردیا ہے ۔ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں۔پاکستانی سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو ہیک کر لیا، پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں بجلی مکمل طور پر بند ہے ۔اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا۔اس کے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لئے گئے ہیں۔