سفارتی محاذ پر بھارت کو بڑا دھچکا ؛ ورلڈ بینک کا سندھ طاس معاہدے پر واضح مؤقف سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: بھارت کو سفارتی محاذ پر اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔
بھارت نے پہلگام فالس آپریشن کے بعد یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے حالیہ انٹرویو میں اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ: “سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی شق معاہدے میں شامل نہیں۔ اس معاہدے کو صرف دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے ختم یا اس میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔”
صدر ورلڈ بینک نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار بنیادی طور پر سہولت کار کا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے صدر کا حالیہ انٹرویو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔ ان کے مطابق: “معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔”
ماہرین نے کہا کہ ورلڈ بینک کے واضح مؤقف کے بعد بھارت کے مکروہ عزائم بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، اور یہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران تمام پابندیوں کے خاتمے کی شرط پر جوہری پروگرام ہمیشہ کیلئے روکنے پر رضامند ایران تمام پابندیوں کے خاتمے کی شرط پر جوہری پروگرام ہمیشہ کیلئے روکنے پر رضامند وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان سے شکست کا غصہ، بھارتی سیاحوں نے ترکی اور آزربائیجان کو نشانے پر رکھ لیا برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کردیا جج کے ٹرانسفر کو عدلیہ کی آزادی کے تناظر میں دیکھا جائے،وکیل منیر اے ملک آئندہ بجٹ میں پراپرٹی منافع پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے ورلڈ بینک

پڑھیں:

معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، عطاء تارڑ

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہوگیا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو مات ہوئی، قوم نہ صرف یوم آزادی کا جشن بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہوگیا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو مات ہوئی، قوم نہ صرف یوم آزادی کا جشن بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں، عوام اپنی فیملیز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت دیگر اہم عمارتوں کے سامنے قومی پرچموں کے سائے تلے خوشیاں منا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم سب پاکستانی ہیں اور بحیثیت پاکستانی اپنا جشن منا رہے ہیں، یہ جشن بھارت کیلئے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا تحفظ اور فتح کی خوشی کس طرح مناتی ہیں، آج رات ٹھیک 12 بجے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ٹی وی سکرینز پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات میں ملی نغمے اور پریڈ بھی شامل ہوں گی، کل صبح ملک کے مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی، شکر پڑیاں میں بھی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، پوری قوم کو جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح مبارک ہو۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاریخی موقع پاکستان کے اتحاد، عزم اور حوصلے کی علامت ہے، مری میں ہونے والے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوئی تھی، مریم اورنگزیب ملک سے باہر تھیں اور میرے ایک بھائی ایک حلقے سے امیدوار ہیں، اس لئے میں اس اجلاس میں شرکت نہیں کر سکا۔

متعلقہ مضامین

  • جشن آزادی کے موقع پر قوم پرست جماعتوں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان
  • بھارت کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کی ورلڈ کپ کی میزبانی خطرے میں
  • معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، عطاء تارڑ
  • معرکہ حق کی فتح  اور آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • معرکہ حق کی فتح اور آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے: وفاقی وزیر اطلاعات
  • انڈس واٹر ٹریٹی: کیا پاکستان کے حق میں فیصلہ آنے کی کچھ خاص وجوہات ہیں؟
  • سندھ طاس تنازع: پاکستان کی طرف سے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم
  • پانی کی تقسیم کامعاملہ،عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کے حق میں بڑافیصلہ سنادیا
  • عالمی عدالت کا بھارت کو پاکستان کا پانی نہ روکنے کا حکم، حکومت کا خیرمقدم
  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی عمومی تشریح پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم