ایپل نے صارفین کو خبردار کر دیا، اہم فیچر فوری بند کرنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ایپل نے دنیا بھر کے کروڑوں آئی فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوراً اپنے موبائل فونز میں موجود ”ایئر پلے“ فیچر کو بند کر دیں۔ یہ انتباہ ایک معروف اسرائیلی سائبر سیکیورٹی کمپنی اولیگو (Oligo) کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں موجود ہیں۔
ایئر پلے وہ فیچر ہے جو آئی فون صارفین کو اپنے فون سے آڈیو اور ویڈیو مواد دوسرے اسمارٹ ڈیوائسز جیسے سمارٹ ٹی وی پر بغیر تار (وائرلیس) کے ذریعے چلانے کی سہولت دیتا ہے۔ تاہم اولیگو کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسی فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرز کسی بھی وائی فائی نیٹ ورک پر موجود ایئر پلے سے منسلک ڈیوائسز کو ہیک کر سکتے ہیں۔
اولیگو کے چیف ٹیکنیکل آفیسر گل ایل باز کے مطابق: ”چونکہ ایئر پلے کا استعمال بہت سی مختلف ڈیوائسز میں ہوتا ہے اس لیے ان میں سے کئی میں یہ مسئلہ برسوں تک حل نہیں ہو سکے گا اور بعض میں شاید کبھی بھی نہ ہو۔ یہ سب ایک ہی سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے ہو رہا ہے جو متعدد آلات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔“
رپورٹ کے مطابق ایئر پلے پروٹوکول اور اس کے سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کٹ میں 23سیکیورٹی خامیاں دریافت کی گئی ہیں، جو کہ تھرڈ پارٹی ڈیوائسز کو ایئر پلے کے قابل بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ان خامیوں کی مدد سے ہیکرز “زیرو کلک حملے “کر سکتے ہیں، جس کے ذریعے وہ بغیر صارف کی مداخلت یا اطلاع کے فون تک رسائی حاصل کر کے میلویئر انسٹال کر سکتے ہیں اور حساس معلومات چوری کر سکتے ہیں۔
محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل اقدامات کریں:
اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جا کر ایئر پلے ریسیور کو ”بند“ کر دیں۔
اگر مکمل طور پر بند نہ کرنا چاہیں تو رسائی کو صرف ”موجودہ صارف“ تک محدود کریں۔
کسی معتبر تحفظی سافٹ ویئر یا اینٹی وائرس کا استعمال کریں جو ایئر پلے کے مسلسل پسِ منظر میں چلنے والے سگنلز پر نظر رکھ سکے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ایپل نے سیکیورٹی خطرات کے باعث صارفین کو اپڈیٹ کرنے یا فیچرز بند کرنے کا مشورہ دیا ہو۔ اس سے قبل فروری 2025 میں ایپل نے انکشاف کیا تھا کہ کچھ صارفین کو نشانہ بنانے والے ”انتہائی جدید“ ہیکنگ حملے کیے گئے تھے جن میں آئی فون کا یو ایس بی ریسٹریکٹڈ موڈ بھی غیر فعال کر دیا گیا۔ ایپل کے مطابق: ”ہمیں رپورٹ ملی ہے کہ یہ خامیاں انتہائی ماہر حملہ آوروں نے کچھ خاص افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کی ہیں۔“ واضح رہے کہ یو ایس بی ریسٹریکٹڈ موڈ وہ فیچر ہے جو آئی فون کو لاک ہونے کی صورت میں کسی بھی بیرونی ڈیوائسز جیسے یو ایس بی یا لائٹننگ پورٹ کے ذریعے ڈیٹا کے اخراج سے بچاتا ہے۔ یہ فیچر 2018 میں آئی او ایس 11.
صارفین سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر ایئر پلے فیچر بند کریں اور اپنے آئی فون کو تازہ ترین سیکیورٹی اپڈیٹس سے اپڈیٹ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ سائبر حملے سے بچا جا سکے۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کر سکتے ہیں صارفین کو ایئر پلے ایپل نے آئی فون
پڑھیں:
آئی فون 17 پرو میکس سے متعلق بڑی خبر!
ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون کے 17 ویں ایڈیشن کے حوالے افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس اپنے ماضی کے ایڈیشنز کے مقابلے زیادہ طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ آئی فون 17 پرو میکس بالآخر وہ پہلا آئی فون ہوگا جس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔
5000 ایم اے ایچ کی بیٹری اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں ایک ڈیفالٹ فیچر کی حیثیت اختیار کر گئی ہیں۔
لیکن ایپل کے آئی فون پرو میکس کی لائن میں آئی فون 14 پرو میکس کے علاوہ ہر نئی جنریشن کی فون بیٹری سائز میں معمولی اضافہ کیا جاتا رہا ہے۔