بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا
وزیرِ اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے،جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست فاش دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو فور سٹار ایئر فورس افسر اور پاکستان کے 16 ویں چیف آف ایئر سٹاف ہیں۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے 19 مارچ 2021 کو اپنے پیشرو ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ا پریشن بنیان مرصوص میں اہم

پڑھیں:

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

اسکرین گریب

چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف  کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا، اس دوران شہید کے بلندی درجات کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے دشمن کے حملے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دشمن کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر اور وزیراعظم کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد

صدرِ مملکت آصف علی ذرداری نے دفاعِ وطن میں جان کا نذرانہ دینے پر شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی، شہدا کو بھرپور عقیدت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق  ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کے حوصلے اور عزم کی تعریف کی۔

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے۔ 

ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس ہر قیمت پر وطنِ عزیز کی فضائی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گی، پاکستان ایئر فورس اپنے جانثاروں کی شجاعت و قربانی کی عظیم روایات کو زندہ رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی
  • حکومت کا ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • جنرل سید عاصم منیرکی بطور فیلڈ مارشل ترقی، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کوریٹائرنہ کرنے کافیصلہ
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
  • ایئرچیف مارشل ظہیر احمد کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
  • پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر صدیق کی اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت