2025-11-07@20:41:42 GMT
تلاش کی گنتی: 9124
«بی جے پی حکومت»:
آئی سی سی نے ایشیا کپ ٹرافی تنازع کے حل میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں بورڈ میٹنگ کے دوران وقفے میں ارکان نے اس حوالے سے بات کی۔ یہ معاملہ باقاعدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا لہذا میٹنگ میں اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ سائیڈ لائنز پر چند رکن ممالک نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع حل ہونا چاہیئے،صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے بھی حل پر آمادگی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے طے ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں کی گئی۔
کراچی: سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے عہدیدار کو قتل کر دیا، مقتول کو اس وقت گولیاں ماری گئی جب وہ قران پاک کی تلاوت کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگ زیب خٹک اور علاقے کے ایس ایچ او ولایت شاہ نے بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 55سالہ سمیع اللہ باجوڑی کو قتل کردیا اور فرا ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک اور ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرو اور میکسیکو کے درمیان سفارتی کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب پیرو کی پارلیمنٹ نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا، یہ اقدام صدر شین باؤم کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے پیرو کی سابق وزیراعظم بیٹسی چاویز کو سیاسی پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔پیرو کے وزیر خارجہ ہیگو دے زیلا نے اعلان کیا کہ ان کا ملک میکسیکو سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر رہا ہے، میکسیکو نے پیرو کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے،دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا آغاز 2022 میں ہوا تھا، جب میکسیکو نے سابق پیرو...
مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئی، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ59فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے جن کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مہنگی،12 کی قیمتوں میں کمی آئی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4اعشاریہ 18فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 18اشیائے ضروریہ مہنگی،12کی قیمتوں میں کمی آئی، ایک ہفتے میں انڈے 8روپے 33پیسے فی درجن مزید مہنگے ہوئے، بڑا گوشت 10روپے 66پیسے،چھوٹا گوشت 2 روپے 52...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو بورڈ میں کوئی نئی ذمہ داری یا عہدہ تفویض نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’قومی ٹیم کی کامیابی کے سوا کچھ نہیں چاہتا‘، وہاب ریاض کا نیا بیان سامنے آگیا پی سی بی کے ترجمان کے مطابق وہاب ریاض اس وقت پی سی بی کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں اور اپنی خدمات اسی حیثیت میں فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان نے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی بھی تردید کی جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہاب ریاض کو کسی نئے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے بقول یہ معلومات غلط...
ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ارباب شیر علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی۔ وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست...
پشاور(نیوزڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ارباب شیر علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی۔ وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے اس کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، درخواست گزار کلائمیٹ چینج کنونشن میں شرکت کے لیے برازیل جارہے ہیں مگر نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے درخواست...
رہنما جماعت اسلامی عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی جرگے کی دعوت دی ہے، کوآرڈینیشن کمیٹی فیصلہ کرے گی کون شرکت کرے گا، ہم جرگے کی دعوت قبول کرتے ہیں، جماعت اسلامی اختلاف برائے اختلاف سے گریز کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لیے جرگہ 12 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، جس کے لیے حکومتی جماعتی پی ٹی آئی تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کے تحت تحریک انصاف کا وفد جماعت اسلامی سیکرٹریٹ پہنچا اور جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں صوبائی وزیر آفتاب عالم، سابق وزیر کامران بنگش، عرفان سلیم اور شیر علی ارباب شامل تھے۔ صوبائی وزیر شیر علی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 10 نومبر (پیر) تک اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، پی ٹی آئی وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر اور اپوزیشن کے دیگر اراکینِ اسمبلی شریک تھے، ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران پی ٹی آئی وفد نے محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیرسٹر گوہر خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم...
نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ ریاستی درجہ بحال کیا جائیگا مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا، اسکے باوجود ہماری حکومت وعدوں کی تکمیل کیلئے سنجیدگی سے کوشش کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور ایم ایل اے بجبہارا ڈاکٹر بشیر ویری نے میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ پارٹی نے انہیں نگروٹہ اسمبلی حلقہ میں این سی امیدوار شمیم بیگم کی انتخابی مہم کے لئے مقرر کیا ہے اور وہ اس وقت جموں میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر بشیر ویری سے جب یہ پوچھا گیا کہ وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے نگروٹہ میں انتخابی جلسے کے دوران مائیک میں خرابی کے باعث تقریر...
پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں آج ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ پارٹی کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جو صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر سید صادق آغا، صوبائی نائب صدر نواب خان دمڑ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے داود شاہ کاکڑ نے کہا کہ شہر بھر کو کنٹینرز اور ٹرکوں کے ذریعے بند کر دیا گیا ہے، جس سے کارکنان اور شہریوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق انتظامیہ حالات کو کشیدہ بنا کر 26 نومبر جیسے واقعات دہرانا چاہتی ہے۔ داود...
ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے بتایا کہ صوبائی قیادت نے عوامی مشکلات، امن و امان اور کارکنان کی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ جلسہ منسوخ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے عوامی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کو منسوخ کر دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی قیادت کی جانب سے عوامی مشکلات، امن و امان اور کارکنان کی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ میں آج کے جلسے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جلسے کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل پریس کانفرنس میں بتائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ آج اس...
سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو پی سی بی کی جانب سے پھر اہم عہدہ مل گیا۔ ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان ویمن کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وہاب ریاض وقتی طور پرپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے اور ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کے پلانز ترتیب دیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بھی ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی جلد پاکستان ویمن...
اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ ٹی ایل پی کے 6 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں میں ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر سماعت 10 نومبر کو مقرر کرتے ہوئے سعد رضوی، دیگر امیدواروں اور متعلقہ آر اوز کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیے جانے کے باعث امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے گئے تھے، جس پر امیدواروں نے الیکشن...
آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق آئین میں ممکنہ ترمیم کے بعد تشکیل پانے والی آئینی عدالت کی منتقلی شریعت کورٹ کی جگہ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور پر فیڈرل شریعت کورٹ کی منتقلی کا امکان ہے اور اس حوالے سے یہاں سے سامان دوسری جگہ منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔میڈیا...
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق آئین میں ممکنہ ترمیم کے بعد تشکیل پانے والی آئینی عدالت کی منتقلی شریعت کورٹ کی جگہ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور پر فیڈرل شریعت کورٹ کی منتقلی کا امکان ہے اور اس حوالے سے یہاں سے سامان دوسری جگہ منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ترمیم کے بعد وفاقی آئینی عدالت اعلیٰ ترین عدالت، سپریم کورٹ اپیل...
—فائل فوٹو مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی شریعت کورٹ کی بلڈنگ میں منتقلی کی تجویز ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر فیڈرل شریعت کورٹ کی منتقلی کا امکان ہے۔ اسلام آباد ہائی...
پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ہاکی گرائونڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ،موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی ہے تاہم پی ٹی آئی نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
بعض مبصرین کی رائے ہیں کہ انٹرنیٹ اور راستے پی ٹی آئی کے ہونیوالے جلسے کو روکنے کیلئے بند کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری طور پر حکومت نے اس صورتحال پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل سروسز معطل کر دیئے گئے ہیں، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت متعدد اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں، جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ مبینہ طور پر یہ انتظامات پاکستان تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے کو روکنے کے لئے کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری طور پر حکومت نے اس صورتحال پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان تحریک انصاف اور...
بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ آج انہوں نے اپنے بیٹے کا دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اپنے بیٹے کی آمد کو اپنی زندگی کا بے حد خوشگوار لمحہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ جوڑے نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ ان کا “خوشیوں کا تحفہ” دنیا میں آ چکا ہے، اور وہ مداحوں کی جانب سے دی گئی محبت اور نیک خواہشات کے لیے سب کے مشکور ہیں۔ پیغام میں بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی درج تھی...
پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں آج ہونے والے اعلان کردہ جلسے کے باعث شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مختلف مرکزی شاہراہوں اور داخلی راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز کے ذریعے بند کر دیا ہے، جس سے شہریوں، بالخصوص اسکول و کالج جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق، شہر کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات ہے۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کا کوئٹہ جلسہ خطرے میں، ضلعی انتظامیہ نے اجازت کی درخواست مسترد کردی ضلعی انتظامیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 177 مدارس اور 330 مساجد کو مرحلہ وار تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے حوالے کرنے پر صوبائی حکومت اور تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق ناظمِ اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی نے ایک میمورنڈم کے ذریعے حکومتِ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تنظیم صوبے میں ان مدارس کا انتظام و انصرام سنبھالتے ہوئے طے شدہ شرائط کی مکمل پاسداری کرے گی۔معاہدے کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ تمام مدارس قومی سلامتی، ملکی استحکام اور معاشرتی امن کے پابند ہوں گے۔ مدارس کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ میں کسی مشکوک یا شرپسند شخص کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی،...
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتاری کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت پیش کردیا گیا، ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے، اسی دوران اسلام آباد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حامد رضا کو ایک مخصوص مقام پر روکا گیا اور بعد ازاں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ادھر قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حسن رضا نے حامد رضا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کو اس اقدام پر شدید تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل پُرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آج ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وکی کوشل نے کچھ دیر قبل اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے۔ اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09) انہوں نے لکھا کہ ہماری خوشی کا بنڈل آ گیا ہے، بے پناہ محبت اور تشکر کے ساتھ، ہم اپنے بچے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی تاریخ پیدائش بتاتے ہوئے لکھا کہ اس کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی ہے۔ وکی کوشل کی جانب سے...
کوئٹہ: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آج ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرک اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی ہے تاہم پی ٹی آئی نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا مگر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اجازت نامہ مسترد کر دیا گیا، کسی صورت...
کوئٹہ: پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آج ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جبکہ موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا مگر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اجازت نامہ مسترد کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا مؤقف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں موسم سرما ہے، تاہم سیاسی درجہ حرارت گرم ہے، جہاں پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے جلسے کی اجازت مسترد کر دی ہے اور شہر کے تمام مرکزی راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینروں سے بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس فیصلے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت بنانے پر پی پی اور مسلم لیگ ن متفق ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں 27 ویں آئینی ترمیمی کے اہم نکات بتاتے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنا چاہتے آرٹیکل 243 فورسز کو آئینی کردار دینے سے متعلق ہر گز نہیں بلکہ آرمڈ فورسز کی چیف آف کمانڈ سے متعلق ہے 27 ویں ترمیم کا مسودہ آج وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا سپریم کورٹ اور آئینی عدالت کا سٹیٹس ایک ہوگا آئینی عدالت میں ممبر کی تعداد آٹھ کے قریب ہو سکتی آئینی عدالت کے چیف جج اور سپریم کورٹ کے...
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جس کی منظوری کے بعد اسے سینیٹ اور بعدازاں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ ترمیمی مسودہ کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو بھی ارسال کیا جائے گا، جہاں اس پر دو روز تک بحث متوقع ہے، اگر سینیٹ پیر کے روز مسودہ منظور کر لیتا ہے تو قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے مزید تین دن درکار ہوں گے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا، مجسٹریسی نظام بحال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 27ویں آئینی ترمیم کو منفی رنگ دے رہی ہے، پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کا انتہائی غیر سنجیدہ کردار ہے ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی متنازع بات کرکے مشہوری چاہتے ہیں۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور آبادی پر ملک بھر میں ایک پالیسی درکار ہے، تعلیم اور آبادی سے متعلق تجاویز ہیں جن پر بات ہوتی ہے ، چوہدری شجاعت کی پرانی تجویز تھی کہ تعلیم کو وفاق کے پاس رہنے دیں،...
اسلام آباد:۔ نیپرا میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی سماعت کرتی ہے۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں ۔ وزیراعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی۔ ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر قانون نیب ترمیمی بل واپس لینے کی تحریک پیش کریں گے، رولز 115 کے تحت سینیٹ میں نیب ترمیمی بل واپس لیاجائیگا۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے کل کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا جس کے مطابق حکومت کی جانب سے نیب ترمیم 2023 واپس لینے کیلیے تحریک پیش کی جائے گی۔ میڈیارپورٹس مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل ہونے والے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا۔ 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی ایجنڈے میں بھی شامل نہیں ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں فیڈرل پراسکیوشن سروس ترمیمی بل 2025 کی منظوری، سی ڈی اے...
کے پی کے حکومت کا 12 نومبر کو جرگہ بلانے کا اعلان، کسی عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، بابر سلیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ اعلان اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے گزشتہ روز معاونِ خصوصی اطلاعات شفیع جان، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر، جنرل سیکرٹری پشاور ریجن شیر علی، عرفان سلیم اور کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر اسپیکر بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں امن و امان کے حوالے سے دو ماہ تک تفصیلی بحث ہوئی ہے اور سیاسی قیادت کا متفقہ مؤقف یہی...
وفاقی حکومت نے مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائےگا۔ آئینی تقاضوں کے مطابق کسی بھی آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے، اسی مقصد کے لیے یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئینی ترمیم...
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج امن و امان کی صورتحال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے، تیسری بار حکومت میں آئے ہیں جو فیصلہ ہوگا وہ بھی ہماری مرضی سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج امن و امان کی صورتحال ہے، گورنر کے پی کو بھی کمیٹی میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیر اہتمام کل 7 نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کے لیے اجازت طلب کی گئی تھی تاہم امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر درخواست منظور نہیں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ کل صوابی میں ہوگا، ٹکراؤ سے گریز کا اعلان بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی ہے، جبکہ محکمہ داخلہ پہلے ہی دفعہ 144 کے تحت اجتماعات پر پابندی عائد...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے احتجاج میں ہم تھے، لیکن جو ہوا غلط ہوا، جس نے پریس کانفرنس کی اس کے سارے گناہ معاف ہوئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ میرا نام بطور وزیر اعلیٰ نامزد ہوا، وفاقی وزراء نے پریس کانفرنسز شروع کردیں، انہیں مجھ پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگنی چاہیے، میرا جو بیان 24 نومبر احتجاج سے متعلق چل رہا ہے وہ پچھلے سال کا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا: اختیار ولیاختیار ولی نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز...
خیبرپختونخوا حکومت نے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی عسکری کاروائی کی اجازت نہیں دینگے۔تیسری بار حکومت میں آئے ہیں۔جو فیصلہ ہوگا وہ بھی ہماری مرضی سے ہوگا، صوبے کے امن و امان کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ شامل ہیں۔ ان باتوں کا اظہار گزشتہ روز اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے معان خصوصی اطلاعات شفیع جان، صوبائی سیکرٹری علی اصغر،جنرل سیکرٹری پشاور ریجن شیر علی،عرفان سلیم اور کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں امن وامان پر دو ماہ تک تفصیلی بحث ہوئی۔صوبے میں امن و امان...
فائل فوٹو سینیٹر قراۃ العین مری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کے اجلاس میں کمیٹی نے دو وفاقی وزراء کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں منصوبوں کو مسترد کر دیا۔قائمہ کمیٹی نے شيخوپورہ میں بین الاقوامی ادارے نے سینٹر آف ایکسیلنس بنانے پر اظہار تشویش کیا۔ چیئر پرسن کمیٹی نے کہا کہ ادارہ فنڈز بھی نہیں دے رہا اور سینٹر آف ایکسیلنس بنایا جا رہا ہے، وفاقی حکومت کےفنڈز وہاں استعمال کرنےکا پلان ہے جہاں دو زرعی تحقیقی ادارے ہیں۔کمیٹی نے نارووال کے ان دو منصوبوں کے لیے فنڈز نہ دینے کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی رکن سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ہمارے دو ریسرچ ادارے موجود ہیں نئے ادارے کی ضرورت...
پشاور:(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے، تیسری بار حکومت میں آئے ہیں جو فیصلہ ہوگا وہ بھی ہماری مرضی سے ہوگا۔ یہ اعلان اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے معان خصوصی اطلاعات شفیع جان، صوبائی سیکرٹری علی اصغر، جنرل سیکرٹری پشاور ریجن شیر علی،عرفان سلیم اور کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں امن وامان پر دو ماہ تک تفصیلی بحث ہوئی، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کچھ اچھی نہیں ہے سیاسی قیادت کا واضح موقف...
تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، بلاول بھٹو زرداری بااختیار ہیں، وہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مگر انہوں نے بہتر سمجھا ہے کہ اس اہم معاملے پر پارٹی خود فیصلہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے یونیورسٹیز و بورڈز سندھ اسماعیل راہو نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں آٹزم بحالی مرکز اور پیڈی ایٹرک ڈینٹسٹری یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک آغاز ہے، جسے مستقبل میں مزید وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شارع بھٹو پر 70 ایکڑ زمین اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے مختص کی گئی ہے اور سندھ حکومت...
وفاقی حکومت نے ستائیسویں آئینی ترمیم کو باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کل سینیٹ کے اجلاس میں ترمیم کا مسودہ پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی مسودہ پیش کیے جانے کے بعد اسے مزید غور و خوض کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کیا جائے گا۔ کمیٹی ہفتہ اور اتوار کو خصوصی اجلاس منعقد کرے گی تاکہ مسودے کی شقوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی اپنی رپورٹ پیر کے روز سینیٹ میں پیش کرے گی۔ رپورٹ کی منظوری کے بعد ترمیمی مسودہ قومی اسمبلی میں متعارف کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکمران اتحاد نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری تک تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو دارالحکومت میں رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا مجوزہ بل جمعہ کے روز سینٹ میں پیش کیا جائے گا، پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی بھجوادیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں صوبائی خود مختاری کو نہیں چھیڑا جائے، صوبوں نے اپنے قوانین بنا رکھے ہیں اس میں عمل دخل دینے کی ضرورت نہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، ابھی تک ہمیں معلوم نہیں اس 27 ویں آئینی ترمیم کا کیا ڈرافٹ ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں بھی جو ڈرافٹ ہمارے ساتھ شیئر کیا گیا وہ پیش نہیں کیا گیا اس کا میں نے باقاعدہ مولانا صاحب کو بھی بتایا تھا۔ علیمہ خان کے 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 12 بینک اکاؤنٹس منجمد ان...
فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر اغوا خاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کاہنہ سے مبینہ اغوا خاتون کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حیرت ہے آپ سے ایک خاتون ریکور نہیں ہورہی، فوزیہ کا سراغ اس کے گھر سے ملے گا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ انہیں چاروں صوبوں اور گینگز کو چیک کرنے کی مہلت دیں، فوزیہ بی بی جاتے ہوئے خود سامان پیک کر کے لے گئی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ فوزیہ کو جن اٹھا کر لے گئے۔ آئی جی نے کہا کہ 109 فون نمبرز کی سی ڈی آر لے کر...
تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر تقریبا ساڑھے آٹھ ارب روپے بوجھ پڑے گا۔ نیپرا میں سرکاری ڈسکوز کیلئے بجلی کے ٹیرف میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 45 پیسے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 ارب 41 کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین نے کہا وزیر اعظم نے تین ماہ کیلئے بجلی کی قمیت 7 روپے 41 پیسے کم کی۔ ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ گردشی قرض بڑھ رہا ھے۔ ابھی زرعی...
مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کوئٹہ میں پی ٹی آئی کیجانب سے ہونیوالے جلسے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے پاکستان تحریک انصاف کو کوئٹہ میں جلسے کی اجازت دینے سے گریز کر دیا۔ حکومت کا موقف ہے کہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کی سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ جلسے میں ناخوشگوار واقعہ رونماء ہو سکتا ہے۔ بلوچستان کے مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کوئٹہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے والے جلسے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اجازت سکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر نہیں دی گئی۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث...
اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان سے ایک بھی نمائندہ شامل نہیں ہے۔ نمائندگی کوئی احسان نہیں، ہمارا حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے بورڈ میں بلوچستان کی عدم نمائندگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں سرفراز بگٹی نے وفاقی محکمہ انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کی جانب سے جاری پی ٹی وی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے اور باصلاحیت صوبے کی پی ٹی وی بورڈ میں عدم نمائندگی باعث افسوس ہے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے...
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے فائل واپس چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کسی دوسرے بینچ میں لگانے کی سفارش کردی۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حسان نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 9 مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، تھانہ سرور روڈ پولیس نے میری کسٹڈی ملٹری کو دے دی، کسی عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی طور پر مجھے ملٹری کے حوالے کیا گیا۔ استدعا کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے بڑھتے ہوئے قرضوں کے پیش نظر نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ محدود کرنے کی تجویز دے دی ہے۔بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ نے مالیاتی گنجائش کا بڑا حصہ متاثر کیا ہے اور حکومت این ایف سی کے تحت صوبوں کے شیئر میں کمی لانے پر غور کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان سمیت بڑی سیاسی جماعتوں اور ماہرینِ معیشت کی جانب سے ایس ڈی پی آئی (SDPI) سالانہ کانفرنس کے دوران اس موضوع پر بحث سامنے آئی۔دوسری جانب حکومتی اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تیاری میں ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے رکن سید علی قاسم گیلانی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موبائل فونز پر عائد کئے گئے غیر معمولی بلند ٹیکسوں کا فوری جائزہ لے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیکس نظام لاکھوں پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل سہولتوں تک رسائی میں رکاوٹ بن رہا ہے اور ملک کی ٹیکنالوجی کی ترقی کی رفتار کو سست کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کمیٹی کے ارکان کو ارسال کیے گئے ایک خط میں گیلانی نے کہا کہ سمارٹ فون اب تعلیم، کاروبار اور سرکاری و مالیاتی خدمات تک رسائی کے لیے ناگزیر ہو چکے ہیں۔ اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ، لاہور پولیس...
مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے7 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائی وے (قومی شاہراہ N-10) پر کنڈ ملیر کے قریب نلی اترائی کے مقام پر کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کوچ میں 5 اور ٹرک میں 2 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد آگ لگنے سے کوچ اور ٹرک مکمل...
ویب ڈیسک :تحریک انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کو ہرسطح پر مسترد کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور کیا گیا ، اپوزیشن لیڈر کی فوری تعیناتی اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں توازن کی ضرورت کا مطالبہ کیا گیا، اس کے علاوہ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے احمد چٹھہ اور...
منجھی ہوئی اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں خواتین کی زندگی میں آنے والے مراحل، ذمہ داریاں اور تبدیلیوں کے بارے میں گفتگو کی جس میں ان کے ذاتی تجربات بھی شامل تھے۔ ان خیالات کا اظہار ثانیہ سعید نے ایک پوڈ کاسٹ میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورت کو ایک کم تر مخلوق سمجھا جاتا ہے جس کا کام صرف بچے پیدا کرنا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ عورت کی زندگی اصل کہانی تو 35 سال بعد شروع ہوتی ہے لیکن ہمارے ڈراموں میں اس عمر کی خواتین کی کہانی نہیں دکھائی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں میں عورت کو بس جوانی، محبت اور شادی تک محدود کردیا کیا گیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا...
تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز کا غیر اعلانیہ احتجاج معاملات حل ہونے تک صرف ضروری پروازوں کی کلیٔرنس کی یقین دہانی ،میڈیارپورٹ قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے احتجاج پر موجود ائیر کرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز نے غیر اعلانیہ احتجاج کیا تاہم ضروری امور انجام دیے گئے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ائیرکرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور انجینئرز سے ضروری پروازوں کی کلیٔرنس کرنیکی بھی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیرکرافٹ انجینئرز نے معاملات حل ہونے تک صرف ضروری پروازوں کی کلیٔرنس کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد آج تمام...
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔پی ٹی آئی رہنما متعدد بار طلب کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-01-2 اسلام آباد(صباح نیوز)آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔ سیف اللہ
کراچی: شہر قائد میں ضلع بلوچستان کی مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر نلی اترائی کے قریب ایک خوفناک حادثے میں کوچ اور ایل پی جی گیس کے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثہ کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث شدید جانی نقصان ہوا۔ جھلسنے والے افراد کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی میتوں کو سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوٹاوا: کینیڈا کی حکومت نے 141 ارب کینیڈین ڈالر (121 ارب امریکی ڈالر) کا نیا وفاقی بجٹ پیش کردیا، جسے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی تجارتی پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بجٹ پارلیمنٹ میں منظور ہونا ابھی غیر یقینی ہے کیونکہ حکمران لبرل پارٹی کے پاس ایوان میں اکثریت نہیں اور بجٹ کی منظوری کے لیے انہیں کم از کم تین دیگر جماعتوں کی حمایت درکار ہوگی، یہ بجٹ ان کینیڈین شہریوں اور صنعتوں کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے جو امریکی ٹیرف کے باعث متاثر ہوئے ہیں یا جنہیں روزگار کے مواقع کھونے کا خدشہ...
طالبان رجیم کے قندھار گروپ، کابل حکومت اور حقانیوں کے درمیان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے معاملے پر سخت اختلافات پائے جاتے ہیں۔ قندھار شوریٰ ٹی ٹی پی پر سخت کنٹرول کی حامی ہے، جبکہ حقانی گروپ اور کابل حکومت اس سے گریزاں نظر آتے ہیں۔ حقانی گروپ کی سٹرٹیجک ترجیحات حقانی دراصل پاکستان کے قبائلی علاقوں کو اپنی strategic depth کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ حقانی قندھار اور کابل کے طالبان گروپوں کے مقابلے میں پاکستان کے قبائلی علاقوں کو جغرافیائی اور انکی افرادی قوت کو اپنے زیر اثر لانا چاہتے ہیں۔ تا کہ مستقبل کی خانہ جنگی میں دوسرے دھڑوں کے مقابلے میں انکی پوزیشن مضبوط ہو۔ کابل حکومت کا موقف اور شیخ ہیبت...
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، ان کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ علی امین گنڈاپور کےخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دانش مندی سے فیصلے کرے، ساتھ ہی واضح کیا کہ پاک افغان مذاکرات اسی وقت کیے جاتے ہیں جب پیش رفت کے امکانات موجود ہوں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مذاکرات میں کیا بحث ہو رہی ہے، کچھ اعتراضات سامنے آئے ہیں، اس لیے اس وقت تبصرہ کرنا مناسب نہیں، پاکستانی وفد استنبول روانہ ہو چکا ہے جہاں کل سے مذاکرات کا آغاز ہوگا، اگر بات چیت میں پیش رفت کی امید نظر آئے تو مذاکرات جاری رکھے جاتے ہیں،...
اورنگ آباد:۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ طلبا سوشل میڈیا کے ساتھ مصروف رہیں تاکہ تعلیم، صحت اور روزگار کے سلگتے ہوئے مسائل پر توجہ نہ دے سکیں۔ وزیر اعظم مودی کے پاس جعلی ڈگری ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شعبہ تعلیم سے بے رخی برت رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راہل گاندھی نے بہار کے ضلع اورنگ آباد میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سوشل میڈیا کی لت کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو ریل، انسٹا گرام، فیس بک کی لت لگ جائے، یہ 21وی صدی کا نیا نشہ ہے ، نریندر مودی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق انہیں پیکا کے تحت جی تھرٹین کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق احمد جواد کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی ٹیم نے کارروائی کے دوران جی تھرٹین، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ احمد جواد کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ احمد جواد ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔بعد ازاں وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ذرائع کے مطابق احمد جواد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ...
مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دیا تھا جس کے بعد انہیں پولیس سروس میں تقرری کی پیشکش ہوئی۔ حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ یہ امتحان انہوں نے والدہ کی خواہش پر دیا تھا اور جب اس امتحان کے نتائج آئے تو ان توقع سے زیادہ نمبر آئے جس کے بعد انہیں پولیس سروس میں تقرری کی پیشکش بھی ہوئی۔ حمزہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ پولیس محکمے کو پاکستان کا ایک مضبوط ادارہ سمجھتے ہیں، تاہم وہ جانتے تھے کہ سرکاری ملازمت ان کے مزاج کے مطابق نہیں۔ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے...
اسلام آباد:(نیوز ڈیسک ) آئی ایم ایف نے حکومت کو نئے این ایف سی ایوارڈ میں تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی، نئے این ایف سی فارمولے میں آبادی کا حصہ کم جب کہ تعلیم، صحت اور ٹیکس وصولی جیسے عوامل کو شامل کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے نیا فارمولا تیار کرنے کی کوششوں کی تناظر میں آئی ایم ایف نے بھی حکومت کو تیکنیکی معاونت کی پیش کش کی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی این ایف سی پر باقاعدہ مشاورت نہیں ہوئی، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ نئے این ایف سی کا فارمولا کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دانش مندی سے فیصلے کرے، ساتھ ہی واضح کیا کہ پاک افغان مذاکرات اسی وقت کیے جاتے ہیں جب پیش رفت کے امکانات موجود ہوں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مذاکرات میں کیا بحث ہو رہی ہے، کچھ اعتراضات سامنے آئے ہیں، اس لیے اس وقت تبصرہ کرنا مناسب نہیں، پاکستانی وفد استنبول روانہ ہو چکا ہے جہاں کل سے مذاکرات کا آغاز ہوگا، اگر بات چیت میں پیش رفت کی امید نظر آئے تو مذاکرات جاری رکھے جاتے...
کئی یورپی رہنماؤں نے یورپی یونین، لاطینی امریکا اور کیریبین ممالک کے درمیان ہونے والے اجلاس سے اپنا نام واپس لے لیا ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اس اجلاس میں شرکت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناراض کر سکتی ہے۔ یہ سمٹ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ میزبان ملک کولمبیا پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ فوجی کارروائی کرنے کا حکم بھی دے چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کولمبیا یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ سے 221 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق فنانشل ٹائمز کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین، جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آئندہ ہفتے سانتا مارٹا میں ہونے والے سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے حکومت کو نئے این ایف سی ایوارڈ میں تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی، نئے این ایف سی فارمولے میں آبادی کا حصہ کم جب کہ تعلیم، صحت اور ٹیکس وصولی جیسے عوامل کو شامل کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے نیا فارمولا تیار کرنے کی کوششوں کی تناظر میں آئی ایم ایف نے بھی حکومت کو تیکنیکی معاونت کی پیش کش کی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی این ایف سی پر باقاعدہ مشاورت نہیں ہوئی، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ نئے این ایف سی کا فارمولا کیا ہوگا تاہم نیا این...
علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ عدالت نے آج کیس فرد...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے اور ترمیم کا حق صرف ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، موجودہ حکومت نے 16 نشستوں کے ساتھ حکومت سنبھالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم ایک سنجیدہ معاملہ ہے، بھارت کے آئین میں اب تک 106 ترامیم ہوئی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم کی ضرورت کے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا معاملہ کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔ای سی پی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی 13 نومبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 15 میں ترمیم درکار ہے، اس کےلیے کئی بار الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو تحریر کرچکا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے آخری مراسلہ مورخہ 23 اکتوبر 2025ء کو الیکشن کمیشن کو موصول ہوا۔ وزارت داخلہ نے...
آئرلینڈ نے بنگلہ دیش میں جاری پولیس اصلاحاتی عمل میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شفاف اور انسانی حقوق پر مبنی طرز حکمرانی کے فروغ میں اپنا تجربہ اور مہارت شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دفاعی صنعت میں انقلاب، بنگلہ دیش کا ڈیفینس اکنامک زون قائم کرنے کا منصوبہ یہ پیشکش جولائی 2024 کی عوامی تحریک کے بعد سامنے آئی ہے۔ یہ بات اس وقت کہی گئی جب آئرلینڈ کے غیر مقیم سفیر کیوِن کیلی اور شمالی آئرلینڈ کی پہلی پولیس محتسب بیرو نیس نیولا او لون نے بدھ کے روز اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔ بیرو نیس او لون، جو دو روزہ دورے...
ویب ڈیسک : سید اصغر علی شاہ عرف سخی جام داتارؒ کے 754ویں سالانہ عرس کے موقع پر شہید بینظیر آباد کے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے ضلع بھر میں (پیر) 17 نومبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کی چھٹی ساتھ ہونے کے بعد سٹوڈنٹس اور شہری ایک ساتھ دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 نومبر بروز پیر تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی واضح رہے کہ تین روزہ عرس کی تقریبات 17 نومبر سے 19 نومبر تک تاریخی قصبے جام صاحب میں منعقد ہوں...
ممتاز مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کے ضمانت کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں دوران سماعت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا، جس میں محمد علی مرزا کی ضمانت مسترد کی گئی تھی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ اور دستاویزات کا دوبارہ جائزہ لے کر نیا فیصلہ سنایا جائے۔ مزید پڑھیں: انجینیئر محمد علی مرزا کیخلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج انجینیئر محمد علی مرزا کے وکیل ایڈووکیٹ ڈاکٹر طاہر ایوبی کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ توہینِ رسالت کے کیس میں ضمانت خارج کرنے کے فیصلے...
آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت، علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا.سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کردی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا.عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ 2022 میں...
اسلام آباد:(نیوز دیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا۔ بعدازاں عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈا پور کے خلاف...
— فائل فوٹو چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب نیشنل کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پیر کو اسلام آباد میں ہوگا۔صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان صدر آصف علی زرداری نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر سینیر ممبر نیشنل کونسل پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو فوری چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب کرنے کا اختیار تفویض کردیا ہے۔انہوں نے چیف کمشنر کے انتخاب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی نیشنل کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا حکم دے دیا۔صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان کے احکامات کی روشنی میں جسٹس حسن فیروز نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا۔ بعدازاں عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ...
بھارتیوں کیلئے بری خبر، کینیڈا کا بڑے پیمانے پر ویزے منسوخ کرنے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اوٹاوا(آئی پی ایس ) کینیڈین حکومت نے عارضی ویزہ درخواستوں کو بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے کے اختیارات دینے پر غور شروع کردیا ہے، جس سے بھارت اور بنگلادیش کے شہری زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں اجتماعی طور پر ویزے منسوخ کرنے کا اختیار دیا جائے۔ اس کا مقصد ایسے معاملات میں فوری کارروائی ممکن بنانا ہے جہاں فراڈ، جعلسازی یا نظام کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہوں۔ دستاویزات کے مطابق مجوزہ قانون...
پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کیا ہے۔ احمد جواد کو پیکا قانون کے تحت جی 13 اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، احمد جواد کو عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
27ویں ترمیم کے مسودے پر نواز شریف سے مشاورت ہوگی، سینیٹ سے پاس کروانے کے لیے پی ٹی آئی سے بھی رابطہ ہے: خرم دستگیر
سابق وفاقی وزیرِ خرم دستگیر خان نے انکشاف کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار ہوچکا ہے اور اس پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اس اہم آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ جمعے کے روز سینیٹ میں پیش کیا جائے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ترمیم پیش کرنے کی خواہاں ہے، حتیٰ کہ تحریکِ انصاف سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ ترمیم وسیع تر اتفاقِ رائے سے منظور ہو۔ ان کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومت کو کوئی دشواری نہیں ہوگی، تاہم سینیٹ میں منظوری کے لیے سیاسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری، بالخصوص بھارت سے، اپنے روحانی پیشوا بابا گرونانک دیو جی کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔ یہ تقریبات مذہبی عقیدت اور بھائی چارے کی ایک علامت سمجھی جاتی ہیں، جن میں سکھ برادری اپنے مقدس رہنما کے مزار پر حاضری دے کر ان کی تعلیمات کو یاد کرتی ہے۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے تاکہ وہ ننکانہ صاحب اور دیگر مقدس مقامات پر جا سکیں۔ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی سکھ زائرین کو سرحد پار داخلے کی اجازت دی جاتی ہے تاکہ ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔امیگریشن حکام کے مطابق اس...
قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے احتجاج پر موجود ائیر کرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز نے آج غیر اعلانیہ احتجاج کیا تاہم ضروری امور انجام دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ائیرکرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور انجینئرز سے ضروری پروازوں کی کلیئرنس کرنےکی بھی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرکرافٹ انجینئرز نے معاملات حل ہونے تک صرف ضروری پروازوں کی کلیئرنس کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد آج تمام قومی ائیرلائن کی پروازوں بروقت کلیئرنس کے باعث وقت پر روانہ ہوئی ہ یں۔