چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب پیر کو اسلام آباد میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
— فائل فوٹو
چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب نیشنل کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پیر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان صدر آصف علی زرداری نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر سینیر ممبر نیشنل کونسل پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو فوری چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب کرنے کا اختیار تفویض کردیا ہے۔
انہوں نے چیف کمشنر کے انتخاب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی نیشنل کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا حکم دے دیا۔
صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان کے احکامات کی روشنی میں جسٹس حسن فیروز نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی نیشنل کونسل کا ہنگامی اجلاس پیر 10 نومبر کو نیشنل ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں پاکستان کی تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کے ارکان نیشنل کونسل اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے چیف کمشنر کا انتخاب کریں گے ۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نیشنل کونسل کا انتخاب چیف کمشنر
پڑھیں:
27 ویں ترمیم کا معاملہ: آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت
—فائل فوٹومجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی شریعت کورٹ کی بلڈنگ میں منتقلی کی تجویز ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر فیڈرل شریعت کورٹ کی منتقلی کا امکان ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے سامان دوسری جگہ منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا آج ہونے والا اجلاس بھی اب ہفتے کو ہو گا۔