2025-12-15@07:39:34 GMT
تلاش کی گنتی: 68153
«صوبائی خودمختاری»:
ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں انسداد منشیات اور پوست تلفی مہم برائے 2025/2026 کے سلسلے میں دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز (ملٹری) نے بلوچستان کے اُن دور دراز علاقوں کا دورہ کیا جہاں ممنوعہ فصل کی غیر قانونی کاشتکاری کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی انسداد منشیات مہم کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے، رواں سال فصل بیجنے کے آغاز سے ہی، تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کی بھرپور شرکت اور مشترکہ لائحہ عمل پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی جی اے این ایف کی سربراہی میں،...
اسلام آباد: پاکستان نے سوڈان کے شہر کدوگلی میں اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سوڈان کے شہر کدوگلی میں ہونے والے حملے میں اقوام متحدہ کی عبوری سیکیورٹی فورس برائے ابیئی (UNISFA) کے تحت خدمات انجام دینے والے بنگلا دیش کے 6 امن اہلکاروں کے جاں بحق اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس المناک گھڑی میں جاں بحق اہل کاروں کے...
آئی ایٹ مرکز میں ٹریفک پولیس اہلکار کو مارنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے کیس میں برطانوی نژاد پاکستانی شہری ملزم عاقب خان کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج انوالحسنات ذوالقرنین نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکیل ملزم عاقب کا کہنا تھا کہ میرا موکل برطانوی شہری ہے اس کو پاکستانی قوانین کا علم نہیں تھا۔ یہ دہشتگردی کا کیس ہی نہیں بنتا پولیس نے جھوٹ پر مبنی مقدمہ درج کیا۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ غیر ملکیوں کو پاکستانی قوانین کی زیادہ پاسداری کرنی چایئے، ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا جس سے ثابت ہوتا ہے اس نے ٹریفک اہلکار کو جان سے مارنا تھا۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ...
پولٹری کارٹیل کیس سے متعلق کمپٹیشن اپیلیٹ ٹریبونل نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی اپیل نمٹا دی۔ پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کے لئے کارٹیل بنانے کا الزام ثابت ہونے پر ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا اور پولٹری ایسوسی ائیشن کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنےکا حکم دیا۔ وکیل پولٹری ایسوسی ائیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایسے ہی کیس میں فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے رعایت دی جائے، پولٹری ایسوسی ائیشن کی درخواست پر ٹربیونل نے جرمانہ پانچ کروڑ روپے سے کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کر دیا۔ پولٹری ایسوسی ائیشن کو جرمانہ 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا، کمپٹیشن کمیشن نے پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں گٹھ جوڑ پر...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ٹورنٹو میں عملے کی گمشدگی اور سیاسی پناہ لینے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایک افغان اور پاکستان دشمن اکاؤنٹ کی جانب سے پی آئی اے کی ٹورنٹو پرواز کے تمام عملے کی سیاسی پناہ کی درخواست سے متعلق جعلی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان دشمنی پر مبنی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گمراہ کن ٹوئٹ کا مقصد قومی ائیر لائن اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یاد...
چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد کہ تاریخ میں پہلی بار عالمی ایکسچینجز کیلئے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نئی سوچ کی عکاسی اور ادارہ جاتی تبدیلی ہے، اسلام آباد۔ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجراء نئی سوچ کا عملی قدم ہے، اس فریم ورک کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی نگرانی ممکن ہوگی۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ اسلام آباد۔ پاکستان نے کوئی انوکھا ماڈل متعارف نہیں کرایا، دنیا کے بڑے مالی مراکز اسی طرح کے مرحلہ وار ماڈلز اپناتے ہیں، دنیا کے پہلے تین...
این ایچ ایس (NHS) کے اعداد و شمار کے تجزیے سے انکشاف ہوا ہے کہ انگلینڈ کے اسپتالوں کو رواں موسمِ سرما میں شدید اور خطرناک حد تک گنجائش سے زائد مریضوں کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار زیادہ تعداد میں مریض اسپتالوں کے بستروں پر ’’پھنسے‘‘ ہوئے ہیں۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نیشنل ہیلتھ سروس کو موسمِ سرما کے روایتی بحران کے جلد آغاز کا سامنا ہے، جو فلو کے شدید پھیلاؤ (جسے ماہرین نے ’’فلو نامی‘‘ قرار دیا ہے) کے باعث مزید سنگین ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ میں ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی جانب سے بدھ سے شروع ہونے والی پانچ...
پاکستان بھارت کی پروپیگنڈا فلم دھریندر (Dhurandhar) کے جواب میں ’میرا لیاری‘ کے نام سے فلم بنا کر لیاری کی اصل اور مثبت تصویر دنیا کے سامنے اجاگر کرے گا۔ بھارتی فلم دھریندر میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، ارجن رامپال، آر مادھون اور سنجے دت نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم میں لیاری کو ایک خیالی اور منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں ایک بھارتی جاسوس کراچی کے گینگز کا خاتمہ کرتا دکھایا گیا ہے، فلم میں لیاری کو بھارت کے اندرونی مسائل سے جوڑنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔ اس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ’میرا لیاری‘ کے نام سے فلم پیش کی جا رہی ہے، جسے دھریندر کا ثقافتی اور...
پاکستان نے سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے امن فوجیوں پر ہونے والے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مذکورہ حملے میں اقوامِ متحدہ کی عبوری سیکیورٹی فورس برائے ابیئی میں خدمات انجام دینے والے بنگلہ دیش کے 6 امن فوجی جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس افسوسناک واقعے پر حکومتِ بنگلہ دیش اور اس کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور اس المناک گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ????PR No.3️⃣7️⃣6️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Pakistan Condemns Attack on UN Peacekeepers in Kadugli ????⬇️https://t.co/gzsytFYCrz pic.twitter.com/9wJrA2xFUd — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آسٹریلیا میں یہودیوں کی تقریب میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن دو قومی نظریہ کے دشمنوں اور ہندوستان کے آلہ کاروں کے لیے عبرت ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام مشترکہ دشمن ہندوستان کے عزائم سے آگاہ ہوگئے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 21 دسمبر کو ملک بھر میں بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے دھرنے ہوں گے، اسلام آباد اور صوبائی حکومتیں عوام سے مذاق بند کرکے بااختیار بلدیاتی نظام دیں۔ نائب...
بھارت اور افغانستان کی سازش، سڈنی حملے سے جوڑنے پر بے گناہ پاکستانی نوجوان منظر عام پر آگیا، ویڈیو جاری
بھارت اور افغانستان نے سڈنی میں فائرنگ کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کا پروپیگنڈا شروع کردیا۔ بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی کے رہائشی پاکستانی نوجوان نوید اکرم کو حملہ آور قرار دے دیا۔ نوید اکرم نے ویڈیو پیغام میں پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور کہا کہ اُن کی تصویر استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے۔ نوید اکرم کا کہنا تھا کہ اُن کا دہشتگردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ، بے بنیاد پروپیگنڈے نے ان کی سلامتی اور ساکھ داؤ پر لگادی ہے۔ نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا روکنے کی اپیل بھی کی ہے ۔ This is Naveed Akram. A Pakistani living in Sydney. His identity is falsely...
علی رامے:امریکامیں مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پاکستان اورامریکاکامشترکہ سکیورٹی نظام، پنجاب حکومت کی پاکستان اور امریکاکےسکیورٹی تعاون کےمعاہدےکی منظوری۔ پنجاب حکومت اورسکیورٹی ادارےوزارت داخلہ کیساتھ ہر طرح سےتعاون کریگی، امریکاسےمفرورمجرموں کی نشاندہی و گرفتاری کیلئےمعلومات فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی مشترکہ کارروائیاں کریں گے، جعلی شناخت، انسانی سمگلنگ اور سنگین جرائم کے مقدمات میں تعاون ہوگا۔ امریکی ویزا کے خواہشمندوں کی سوشل میڈیا سکریننگ کا آغاز پنجاب میں چھپے مطلوب اور مفرور افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، بین الاقوامی جرائم کیخلاف پاکستان اور امریکاکا مشترکہ حفاظتی اقدام ہوگا، پاکستان میں سپیشل ٹاسک فورس بھی قائم ہوگی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ہلاک و زخمی ہونے والے شہریوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت آصف زرداری نے واقعے میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے اور ایسے حملوں سے معاشروں کو پہنچنے والے درد و صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا اور دہشت گردی کی ہر صورت کے خلاف پاکستان کے اصولی موقف کو دہرایا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی واقعے پر رد...
پاکستان میں انفلوئنزا وائرس کی ایک نئی قسم کی موجودگی سامنے آئی ہے جسے عوامی سطح پر سپر فلو کہا جا رہا ہے یہ وائرس انفلوئنزا اے ایچ تھری این ٹو کی نئی ذیلی قسم سب کلاڈ کے سے تعلق رکھتا ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وائرس میں جینیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے پاکستان میں دستیاب نمونوں کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ تقریباً ساٹھ فیصد کیسز میں اسی ذیلی قسم کی موجودگی پائی گئی ہے ماہرین کے مطابق یہ کوئی نئی وبا نہیں بلکہ ہر سال پھیلنے والے انفلوئنزا وائرس کی بدلی ہوئی شکل ہے موسم سرما کے دوران پنجاب کراچی اور...
کراچی(نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ 4 مرتبہ سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ماہرین معیشت کا پالیسی ریٹ میں کمی کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں مانیٹری حالات کو نرم کرنے کا امکان نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا دباؤ ہے، جو شرح سود کو مناسب...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں 997 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 862 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور مجموعی طور پر 525 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 389 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جس کے بعد مزید بڑھتے ہوئے 974 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا،...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطحیں عبور کر لیں۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 997 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 862 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم مجموعی رجحان مثبت رہا۔ ایک مرحلے پر انڈیکس 525 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 389 پوائنٹس پر آیا، جس کے بعد دوبارہ تیزی آتے ہی 974 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اب...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایف ایم 90 این ای آر سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ فائر پاور کے اس مظاہرے کے دوران انتہائی تیز ی سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایاگیا، لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بدقسمتی سے ترغر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت اور افغانستان نے سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے منظم پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سڈنی میں مقیم پاکستانی نوجوان نوید اکرم کو جھوٹے طور پر حملہ آور قرار دیا گیا، جس سے گمراہ کن تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی۔نوید اکرم نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اس پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ان کی تصویر اور نام استعمال کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا تشدد کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور اس بے بنیاد مہم نے ان کی ذاتی سلامتی اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بونڈائی بیچ حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے درد کو بخوبی سمجھتا ہے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کیخلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے، مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام اور...
1971 کی جنگ میں مشرقی اور مغربی محاذوں پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ 1971 کی جنگ میں حصہ لینے والے پاک فوج کےغازی لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ (ریٹائرڈ) نے 1971 کی جنگ کی آپ بیتی اور لیفٹیننٹ سالار بیگ کی بہادری کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ 1971 کی جنگ کے دوران میرے بڑے بھائی سالار بیگ، لیفٹیننٹ تھے۔ سالار اکتوبر 1971 میں مشرقی پاکستان میں تعینات ہوئے، میرے والد صاحب فوجی تھے، ان کا ایمان بہت پختہ تھا، 21 نومبر 1971 کو بھارت نے ایسٹ پاکستان پر حملہ کر کے جنگ شروع کی۔ بھارت کو اندازہ ہو گیا تھا کہ مکتی باہنی سے مطلوبہ کامیابی نہیں ملی، غریب پور میں بھارت نے...
مجھے حیرت بھی ہوتی ہے اور دکھ بھی، جب کوئی بیوی، بیٹی یا بہن اپنے ماں باپ کے ساتھ میرے چیمبر میں آتی ہے اور پہلے وہ خاموشی سے ایک طرف بیٹھ جاتے ہیں اور پھر جب انہیں یہ یقین ہوجاتا ہے کہ اب آفس میں صرف وکیل اور وہ ہیں تو پھر آہستہ آہستہ وہ بتلاتے ہیں کہ ان کی بیٹی کو طلاق چاہیے۔ بہت سے کیسز میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ شادی تو بہت دھوم دھام سے اور سب کی شراکت داری سے ہوئی تھی مگر سب سے اہم نکتہ یکسر نظر انداز کر دیا گیا تھا کہ لڑکا اور لڑکی جنہیں ہم اس بندھن میں باندھ رہے ہیں، ان میں لچک اور برداشت کا...
یہ سوال بظاہر سادہ ہے مگر اپنے اندر تہذیبی، سماجی اور فکری رجحان رکھتا ہے کہ جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟ یا یوں کہیے، پاکستان میں شہر اور ادیب کے درمیان وہ بامعنی رشتہ کیوں قائم نہ ہو سکا جو جرمنی جیسے معاشروں میں برسوں سے زندہ ہے۔ یہ محض ایک ادبی اسکیم کا فقدان نہیں بلکہ ہمارے مجموعی رویّے، ترجیحات اور اجتماعی شعور کی عکاسی ہے۔ جرمنی میں شہر بولتے ہیں۔ ان کی گلیاں، ریلوے اسٹیشن، پرانی عمارتیں، جنگوں کے زخم اور تعمیرِ نو کے خواب، سب ادب میں ڈھلتے ہیں۔ ٹاؤن رائٹر اس آواز کو سنتا ہے، جذب کرتا ہے اور لفظوں میں منتقل کرتا ہے۔ مزید پڑھیں:عینی آپا تھیں تو پاکستانی ٹاؤن رائٹرز...
پاکستان میں بھی انفلوئنزا وائرس کی ایسی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جسے سپر فلو کہا جاتا ہے۔ یہ وائرس انفلوئنزا A(H3N2) کی ایک نئی ذیلی قسم (sub-clade K) سے منسوب ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق حالیہ عالمی سطح پر انفلوئنزا A(H3N2) وائرس میں جینیاتی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے کچھ ممالک میں تیزی سے انفلوئنزا کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ اس نئی ذیلی قسم کو عوامی میڈیا میں “سپر فلو” کہا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بھی یہی وائرس پایا گیا ہے اور دستیاب اطلاعات کے مطابق تقریباً 60 فیصد نمونوں میں ذیلی گروپ ‘Sub-clade K’ کی موجودگی دیکھی گئی ہے۔ یہ کوئی نئی وبا نہیں ہے بلکہ انفلوئنزا وائرس کا ارتقا ہے، یعنی ہر سال پھیلنے...
پاکستان بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں (FM-90(N) ER) سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ مزید پڑھیں:امارات اور پاک نیوی کی مشترکہ مشق ’نصل البحر‘ کا آغاز آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کے دوران ہوائی ہدف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور تیاریوں کو تقویت ملی۔ ISPR Rawalpindi, 15 December, 2025: Pakistan Navy successfully conducted a Live Weapon Firing (LWF) of the FM-90(N) ER Surface-to-Air Missile in the North Arabian Sea.@AmirSaeedAbbasi @Aadiiroy2 pic.twitter.com/tIHqg6QB1w — Media Talk (@mediatalk922) December 15, 2025 کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس مشق کا مشاہدہ کیا اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور عملی قابلیت کو سراہا۔...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پی آئی اے کی ایک پرواز کا پورا عملہ لاپتا ہو گیا ہے۔ قومی ایئرلائن نے اس خبر کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے اسے ’پاکستان مخالف عناصر‘ کی جانب سے پھیلایا گیا پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا پی آئی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری بیان میں کہا کہ بعض پاکستان مخالف حلقوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی آئی اے کی ایک مخصوص پرواز کا مکمل عملہ لاپتا ہے، جو سراسر بے بنیاد ہے۔ A tweet, circulated by certain anti-Pakistan...
ملاقات میں کشمیریوں کی دہائیوں سے درپیش مشکلات اور مسلسل عالمی آگاہی کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کاز کے دیرینہ حامی اور ترک رکن پارلیمنٹ استاد مصطفی کایا نے واشنگٹن میں ڈاکٹر غلام نبی فائی سمیت کشمیری رہنمائوں سے ایک ملاقات میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی نے جو ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین بھی ہیں، کہا کہ استاد مصطفی کایا کی میزبانی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے جن کی کشمیر کاز سے غیر متزلزل وابستگی ترکی میں برسوں کی مسلسل وکالت سے ظاہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کایا نے اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ سینٹر (ESAM) کے پلیٹ فارم سے انقرہ اور دیگر...
ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام عظیم الشان نمائش کا انعقاد کراچی ایکسپو میں کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی نمائش پاکستان کی کنزیومر ٹریڈ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔ ساتواں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار اور تاریخی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ نمائش میں 52,000 سے زائد کاروباری و عوامی وزیٹرز کی شرکت، جن میں امپورٹرز، ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز، ریٹیلرز اور کارپوریٹ خریدار شامل تھے۔ شرکاء کی بھرپور شرکت پاکستان کی بڑھتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ پر عالمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ چار روزہ نمائش کے دوران 123 ملین ڈالر سے زائد کے کاروباری معاہدے طے...
فائل فوٹو۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بیچ پر فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اس واقعے کے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کاشکار رہا ہے، آسٹریلیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ صدر پاکستان نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خلاف تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
SANTIAGO: ارجنٹائن کے شہر سنتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ کے چوتھے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ارجنٹائن نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر گرین شرٹس کی مسلسل چوتھی ہار رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی فتح حاصل نہ کر سکی۔ پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے مات دی۔ دوسرے میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو تین ایک سے شکست دی، جبکہ تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے گرین شرٹس کو سات تین سے ہرایا۔ چوتھے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم دفاع اور حکمتِ عملی کے حوالے...
ہاتھ نہ ہونے کے باوجود زہرا عباس نے زندگی میں ہمت اور محنت کی جو مثال قائم کی ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ زہرا عباس دونوں ہاتھوں سے محروم ایک باہمت فنکارہ ہیں، جو اپنے پاؤں سے شاندار پینٹنگز تخلیق کرتی ہیں۔ زہرا عباس اپنے تمام کام ہاتھوں کی بجائے پاؤں کے ذریعے انجام دیتی ہیں، چاہے وہ کھانا کھانا ہو یا روزمرہ کے دیگر معمولات۔ ان کی یہ مہارت اور جادو دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: مہندی کے رنگوں سے مستقبل سنوارنے والی باہمت لڑکی کی کہانی انہوں نے اپنی معذوری کو کبھی کمزوری نہیں بنایا بلکہ اسے اپنی زندگی کا سہارا بنایا۔ زہرا عباس نے ’Without Hands GB Talent‘ کے نام سے اپنی چھوٹی...
بورےوالا اور اس کے گردونواح میں شدید دھند چھا گئی ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ صفر ہو گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دھند کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے اور مسافروں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، اشاروں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میںFM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائر پاور کے مظاہرے کے دوران، پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹ پر اس لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں شریک افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا...
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے پہلے تین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے۔ اگلے10 برس میں ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی خود مختاری مستحکم کر لیں گے۔ تین سے چار کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ تین سے چار کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کرتے ہیں اور پاکستان کا شمار کرپٹو اپنانے والے دنیا کے تین ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بائنانس، ایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا نئی سوچ کا عملی قدم...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ )پنجا ب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبہ میں بغیر کسی خوف کے ہر مذہب کی نمائندگی ہے، جنہوں نے ملک پر 4 سال قبضہ کیے رکھا، ان سے بھی قبضہ چھڑایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں، پنجاب میں 1100 الیکڑک بسیں چل رہی ہیں، پنجاب اور پاکستان کی ترقی واپس آگئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پنجاب اور پاکستان محفوظ ہے، پنجاب کی ثقافت کے تمام رنگ واپس آرہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 30 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو بحال کیا، 25 سال بعد لاہور فروری میں بسنت منائے گا۔
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے سوات میں اطالوی آثارِ قدیمہ مشن کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی اور کلیدی مقرر شرکت کی۔ جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر اس وقت اٹلی کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ آئی سی سی آر او ایم کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان آثارِ قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے دیرینہ شراکت داری کو سراہا اور اسے مشترکہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون، تعلیمی تبادلوں اور ادارہ جاتی روابط...
اسلام آباد(خبرنگار) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف وفود نے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی معاشی سیاسی اور سماجی صورتحال تجارت سرمایہ کاری صنعت معدنیات اور عوامی ریلیف سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفود نے پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے، بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور مائنز اینڈ منرلز کے شعبے کی ترقی سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں سیدال خان نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کا شعبہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور ان قیمتی قدرتی وسائل کے مثر استعمال سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ مائنز اینڈ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع کیلئے سپہ سالار کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں، آپ مودی ہاتھ پر بیعت کرتے تو کریں آپ کو مودی مبارک ہو، جہاد ہے میدان میں اگر ضرورت پڑی تو حاضر ہیں، دفاع سلامتی و استحکام کیلئے مدارس محراب و منبر حاضر ہیں، پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ہوا جس کا بنیادی مقصد ملکی حالات پر غور و خوض کرنا تھا۔ فلسطین سوڈان و کشمیر کے مسئلہ داخلی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان علماء کونسل ملک گیر سطح پر مہم شروع کر رہے ہیں جس کا مقصد خلافت راشدہ کا نظام لانا ہے۔...
SYDNEY: سڈنی کے علاقے بونڈی بیچ پر ہونے والے ہلاکت خیز فائرنگ کے واقعے پر پاکستان، عرب ممالک سمیت ترکی، ایران اور افریقی یونین نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت اور آسٹریلیا سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کاکہنا تھاکہ پاکستان خود دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے، ایسے حملوں سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ سڈنی میں ہونے والے المناک دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی...
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے یہ سال غیر معمولی رہا ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا، جو خطے کی بیشتر منڈیوں سے کہیں بہتر کارکردگی ہے لیکن چند سو کلومیٹر شمال کی جانب فیصل آباد یا گوجرانوالہ کے صنعتی مراکز کا رخ کریں تو وہاں ایک خوفناک خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ یہ خاموشی بند پڑے کارخانوں، رکی ہوئی لومز اور ان صنعتی اسٹیٹس کی ہے جو اپنی سابقہ استعداد کے سائے بن چکے ہیں۔ 2025 کے اختتام پر پاکستان ایک شدید تضاد پر مبنی، تقریباً شیزوفرینک، معاشی حقیقت پیش کر رہا ہے۔ یہ دو متوازی معیشتوں کی کہانی ہے۔ ایک طرف وہ ‘‘میکرو اسٹیبلائزیشن’’ کا بیانیہ ہے...
پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی میں واقع ساحل بونڈی میں یہودیوں کی مذہبی تقریب کے دوران دو مسلح افراد داخل ہوئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 37 کے قریب زخمی ہوئے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: سڈنی حملے کے پس پردہ منظم سازش بے نقاب، پاکستان دشمن پروپیگنڈ جھوٹا نکلا پاکستان نے بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا...
اپنے لیے جیون ساتھی کے انتخاب کا موقع دینے والے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ اب پاکستان میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں رہا۔ اس شو کا فارمیٹ اپنے آغاز سے پہلے ہی متنازع رہا ہے۔ یوٹیوب پر نشر ہونے کے بعد اس شو پر تنقید میں مزید اضافہ ہوا تھا۔ عائشہ عمر کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے اس ریئلٹی شو کو اسلامی اقدار اور پاکستانی ثقافت کے منافی قرار دیا جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس شو کو یوٹیوب سے ہٹانے کے لیے باقاعدہ مہم بھی چلائی تھی اور اب یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔ ریئلٹی شو کی انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بتایا کہ کچھ سیاسی وجوہات کی بنا پر ہمارا پروگرام پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا۔ یاد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات ہمیشہ محض سفارتی یا جذباتی رشتے تک محدود نہیں رہے بلکہ وقت کے ساتھ یہ تعلقات اسٹرٹیجک شراکت داری کی شکل اختیار کرتے چلے گئے ہیں۔ اب یہ شراکت داری ایک نئے اور اہم مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جہاں اقتصادی ترقی اور دفاعی خود کفالت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ حالیہ دنوں میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی مؤثر پالیسیوں کے تحت پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی و دفاعی تعاون میں جو پیش رفت سامنے آئی ہے، وہ نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ پاکستان کی مجموعی معاشی سمت کے لیے بھی خوش آئند قرار دی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز نیشنل لیبر یونین اور پاکستان ہوٹلز ریسٹورنٹس کلبس ٹورزم کیٹرنگ اینڈ الائیڈ ورکرز فیڈریشن کے عہدیداران نے سرینا کوئٹہ ہوٹل لیبر یونین کے مزدور رہنما اور پاکستان ہوٹلز ریسٹورنٹس کلبس ٹورزم کیٹرنگ اینڈ الائیڈ ورکرز فیڈریشن کے نائب صدر علی بخش کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ ویب ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صدر یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن پاکستان اور ممبر گورننگ باڈی سیسی مختار حسین اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کی مسلسل کاوشوں اور خصوصی دلچسپی سے سوشل سیکورٹی کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں ایم آر آئی مشین مکمل طور پر تیار ہو چکی ہے، اور کمپیوٹر ایکسرے مشین بھی بحال ہو کر جلد کام شروع کر دے گی۔ اس اہم بہتری پر ہم کمشنر سیسی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ممتاز شیخ کے بے حد مشکور ہیں۔ ادویات کی فراہمی بھی پہلے کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہم ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، ڈاکٹر اکرم شیخ کی خصوصی محنت، توجہ اور کوششوں کو دل سے سراہتے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پاکستان میں سولر اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی چین کے ’’ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ‘‘ کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی۔ چین کے وفد نے پاکستان میں سولر انرجی اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی تجویز بھی پیش کی۔ ملاقات میں بیجنگ میں ستمبر 2025ء میں ہونے والی پاکستان چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتائج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-01-20 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کردی۔ پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی اور فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ اس مظاہرے سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی ہے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-01-19 کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان حکومت نے باضابطہ دعوت موصول ہونے کے باوجود ایران میں افغانستان سے متعلق ہونے والے علاقائی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایران کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، چین اور روس کے خصوصی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد تکل نے ’’پڑواک افغان نیوز‘‘ کو بتایا کہ اسلامی امارت کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم افغانستان اس اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پہلے ہی مختلف علاقائی تنظیموں، فورمز اور دوطرفہ میکانزمز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-01-8 دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 42ویں اوور میں 150 رنز پرڈھیر ہوگئی، حذیفہ احسن 70 رنز کسیاتھ نمایاں رہے، کپتان فرحان یوسف نے 23 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔قبل ازیں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 41.1 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔بھارتی بلے باز آیوش مہاترے 38، ویبھو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-01-7 سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے میں گرفتار حملہ آور کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے پر پاکستانی نوجوان نوید اکرم منظر عام پر آگیا۔سڈنی میں مقیم نوید اکرم کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے، انہیں مختلف بھارتی، افغان اور اسرائیلی میڈیا چلینز نے بونڈی سے گرفتار دہشت گرد سے جوڑا تھا۔نوید اکرم سے متعلق بالخصوص بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور نیوز چینلز پر گرفتار حملہ ا?ور کی جگہ پاکستانی نوجوان کی تصاویر دکھائی گئیں۔سڈنی میں مقیم نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے پر جواب دیتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا۔ انہوں نے بونٹی میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔نوید اکرم نے بونڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-01-6 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کی جانب سے سڈنی حملے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم سازش بے نقاب ہوگئی اور بے بنیاد پروپیگنڈا جھوٹ ثابت ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پرجھوٹی تصاویر پھیلائیں اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم اور منظم سازش کی۔سڈنی میں پیش آنے والے سانحے کو سیاسی اور پروپیگنڈا جنگ میں تبدیل کرنا ہر صورت میں قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز اور جھوٹے الزامات انسانیت کے دشمن ہیں اور پاکستان کو نشانہ بنانے کی منظم سازش نے حقیقی انسانی کہانی کو نظرانداز کیا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی وڈیوز اور من گھڑت ڈیٹا کے ذریعے پاکستان پر الزام سازی بے نقاب ہوگئی ہے اور کسی بھی مستند...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-01-4 جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے۔بلال اظہرنے 124 کلومیٹر للہ جہلم روڈ کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگلے 6 ماہ میں منصوبے کو مکمل کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی مودی کی زبان بول رہی ہے جس فوج نے پاکستان کو دشمن کے خلاف فتح دلائی، پی ٹی آئی اسی کو نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کے نام پر ریاست پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-01-3 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز بارکھان سے تقریباً 30 کلو میٹر مشرق میں واقع تھا۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم شہریوں نے احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کا رخ کیا، انتظامیہ کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
پاکستان نظامِ مصطفی سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اجلاس سے چیئر مین امام الدین شیخ خطاب کررہے ہیں،دوسری جانب شرکا کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گڈانی کے قریب پاکستان نیوی‘ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کی مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 500 کلوگرام آئس (میٹا میتھامفیٹامین) اور 3ہزار 500غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 13کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 37 ارب روپے کے برابر بنتی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی شراب کو پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا جبکہ منشیات کی یہ کھیپ بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے ضبط شدہ سامان کو باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا۔ ایف بی آر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلسنّت والجماعت کے زیراہتمام خلیفہ بلافصل، سسر رسولِ اکرمؐ، امامُ الصحابہؓ، اولُ المسلمین سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے یومِ وفات (22 جمادی الثانی) کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ تقریبات، سیمینارز، مجالس اور مدحِ صحابہؓکے مطالباتی جلوس نکالے گئے۔ ان جلوسوں کا مقصد سیدنا صدیق اکبرؓکے فضائل و مناقب کو عام کرنا اور صحابہ کرامؓ کی ناموس کے تحفظ کا دوٹوک اعلان کرنا تھا۔ کراچی میں اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی مدحِ صحابہؓ جلوس لسبیلہ چوک سے شروع ہو کر معاویہ سینٹر المعروف تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جلوس کا پہلا حصہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-5-2 گھارو(نمائندہ جسارت) گھارو میں کے الیکڑک انتظامیہ کی جانب سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ 8 سے 9 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جسکی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئی جہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہے وہیں رات کے اوقات میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہر بھر میں کرائم کو روکنے کے لیے لگائے گئے سیفٹی کیمرے ناکارہ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں بڑھتے ہوئے کرائم پر کنٹرول کے لیے ایس ایس پی ٹھٹھہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام دوکاندار اپنی دوکانوں پر کیمرے لگائیں تاکہ کرائم پر کنٹرول پایا جاسکے مگر موجودہ صورتحال سے ایسا لگتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کے لیے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے طالب علموں کو ملکی جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی اسکالر شپس دی جائیں گی ، اس کے لئے ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہو۔ ایل ایل ایم کے لیے عمر کی بالائی حد 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کے لیے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی تکمیل اور 50 فیصد نمبر ضروری قرار دیے گئے ہیں جبکہ اپٹیٹیوٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے‘ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد کہ تاریخ میں پہلی بار عالمی ایکس چینجز کے لیے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا نئی سوچ کا عملی قدم ہے، اس فریم ورک کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی نگرانی ممکن ہوگی‘ پاکستان نے کوئی انوکھا ماڈل متعارف نہیں کرایا، دنیا کے بڑے مالی مراکز اسی طرح کے مرحلہ وار ماڈلز اپناتے ہیں، دنیا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-08-21 کوئٹہ /پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اور پختونخوا میں رواں برس ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے صوبے میں آپریشن اور اہلکاروں کی شہادت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ رواں برس بلوچستان میں 78 ہزار آئی بی اوز کیے گئے، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں 707 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 202 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید اور 280 شہری جاں بحق ہوئے، خاران میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ علاوہ ازیںخیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں ہونیوالے جانی نقصان کی...
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز درانی کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی پی پی امیدوار کی کامیابی دراصل گڑھی یاسین اور شکارپور کے عوام کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تیر کی فتح جمہوریت کی فتح ہے اور مرحوم آغا سراج درانی کے صاحبزادے کی کامیابی عوام کے پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی آغا شہباز علی درانی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-08-9 لوئر دیر( نمائندہ خصوصی)تحصیل بلامبٹ لوئر دیر میں ختمِ بخاری شریف کی ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران تقریباً 500 کے قریب مرد و خواتین علما کرام اور حفاظ کرام نے درسِ نظامی و حفظ کی تکمیل کی، جن کی دستاربندی اور چادر پوشی کی گئی۔تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق، امیر جماعت اسلامی لوئر دیر مولانا اسد اللہ خان، مہتمم مفتی عرفان الدین، مولانا کلیم اللہ اور مولانا احسان اللہ مخلص نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک بہرام خان، سابق ایم پی اے اعزازالملک افکاری، صابر حسین اعوان سمیت کثیر تعداد میں علما کرام، معززین علاقہ اور عوام...
ہر جانب جنرل (ر) فیض حمید کو سنائی گئی سزا کا شور اور غلغلہ ہے ۔ جس طرح غیر معمولی مجرم ہے، اُسی طرح کی سزا بھی غیر معمولی ہے ؛ چنانچہ اِس کا شہرہ اور شور قابلِ فہم ہے ۔ جس دبنگ اور دھماکہ خیز انداز میں 5دسمبر2025کو DGISPRنے پریس کانفرنس کی تھی ، اسی سے یہ بھی اندازے لگائے گئے تھے کہ جَلد ہی کوئی بڑا فیصلہ بھی آنے والا ہے ۔ مذکورہ پریس کانفرنس ایک ہی شخصیت اور ایک ہی سیاسی جماعت کے محور و مرکز پر تھی ۔ لیفٹیننٹ جنرل ، احمد شریف چوہدری، کی مذکورہ پریس کانفرنس کے6 دن بعد جنرل (ر) فیض حمید کو بھی سزا سنا دی گئی ہے :14سال بامشقت کی سزا...
وزیر اعظم شہباز شریف نے اگلے روز نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے،ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈگورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ انھوں نے کہا سرمایہ کار، صنعت کار، تاجر برادری پیچیدہ قوانین غیر ضروری ضوابط اور طویل طریقہ کار سے پریشان تھے، ریگولیٹری فریم ورک کا اجرا کوانٹم جمپ کی حیثیث رکھتا ہے، ان اصلاحات سے کاروباری برادری اور عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔وزیراعظم کے علاوہ پاکستان کے وزیر خزانہ اورنگزیب بھی پاکستانی معیشت کے استحکام کے حوالے سے گفتگو کرتے رہتے ہیں۔انھوں نے بھی اگلے روز...
دبئی میں ملازمت کے نام پر پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے گروہ کااہم کارندہ گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پر کارروائی میں دبئی میں ملازمت کے نام پر لڑکیوں سے جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کو ایف آئی اے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گروہ کے بارے میں دبئی کے وزٹ ویزے پر ہوٹل میں ملازمت کے لئے جانے والی سائرہ نامی لڑکی نے آگاہ کیا۔ لڑکی کی نشاندہی پر انسانی اسمگلر شاہ زیب کو ایف آئی اے نے نے گرفتار کرلیا۔ ملزم شاہ زیب نے ندیم نامی انسانی اسمگلر سے ملنے والی رقم سے لڑکی کے وزٹ ویزے،ٹکٹ اور شو منی کا انتظام کیا۔ شاہ زیب نے چار لاکھ 20 ہزار روپے میں سے 40 ہزار روپے ایئرپورٹ پر کلئیرنس...
تہران: افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا مسلسل خطرہ خطے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا کہ آج ایران کی میزبانی میں منعقد ہونے والے افغانستان کے لیے ہمسایہ ممالک اور روس کے خصوصی نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میں نے تمام شریک ممالک کی اس رائے سے اتفاق کیا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا مسلسل خطرہ خطے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ محمد صادق نے کہا کہ...
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا ’بو‘ گوجرانوالہ میں چوری ہوگیا ہے، پولیس نے ایف آر درج کردی ہے۔ندا ڈار کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور میرے گھر کے باہر سے کتے کو اٹھا کر لے گئے، پولیس پالتو کتے کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کتے کی تلاش جاری ہے۔کچھ روز قبل ندا ڈار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کتے کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ اپنے دوست بو کے ساتھ خوبصورت وقت گزارا، کتے صرف پالتو جانور نہیں، بلکہ خاندان کے حصہ ہیں۔ندا ڈار نے مزید لکھا کہ کتوں کی غیر مشروط محبت اور وفاداری زندگی کو روشن...
سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے میں گرفتار حملہ آور کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے پر پاکستانی نوجوان نوید اکرم منظر عام پر آگیا۔ سڈنی میں مقیم نوید اکرم کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے، انہیں مختلف بھارتی، افغان اور اسرائیلی میڈیا چلینز نے بونڈی سے گرفتار دہشت گرد سے جوڑا تھا۔ نوید اکرم سے متعلق بالخصوص بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور نیوز چینلز پر گرفتار حملہ آور کی جگہ پاکستانی نوجوان کی تصاویر دکھائی گئیں۔ مزید پڑھیں: سڈنی بیچ حملہ، مسلح شخص کو دبوچ کر قابو کرنے والے مسلم ہیرو کی دنیا بھر میں پذیرائی سڈنی میں مقیم نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے پر جواب دیتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام جاری...
اسلام آباد: پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی مؤثر توثیق کر دی ہے۔ پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ (پی آر این) کے مطابق اس مشق کے دوران FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب فائرنگ کی گئی۔ مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو بحری دفاعی نظام کی اعلیٰ کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کامیاب لائیو فائرنگ سے پاک بحریہ کی فائر پاور اور جنگی صلاحیت ایک بار پھر نمایاں ہو کر سامنے آئی...
اسلام آباد: پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے پر شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر اظہار افسو س کیا۔ پاکستان نے بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ سڈنی میں ہونے والے المناک دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہم اس مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہک حملے میں قیمتی انسانی...
اسلام ٹائمز: ہم نے جو لکھا ہے، وہ افسانہ نہیں ہے۔ یہ تمام حقائق ہیں۔ ان اعدادوشمار کو آپ گوگل سے سرچ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ تو آئیے حقیقت پسند بنیں، معروضی حقائق سے انکار نہ کریں، آئیے مان لیں کہ امریکہ زوال کا شکار ہے۔ آئیے یقین کریں کہ دنیا مظلوموں کے فائدے کے لیے تبدیل ہوچکی ہے اور اسلامی انقلاب کے نظریات کی طرف اور بھی تیزی اور مضبوطی سے بدل رہی ہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی سے متعلق تازہ دستاویز اس حقیقت کو کھل کر ظاہر کرتی ہے کہ وائٹ ہاؤس کے حکام کے دعوؤں کے برعکس، امریکہ اب دنیا میں معاشی اور فوجی برتری کھو چکا ہے اور زوال کے راستے پر گامزن ہے۔ تحریر: ڈاکٹر...
بلوچستان میں محکمہ صحت کے ملازمین کا اے آئی حاضری نظام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطا بق تمام اضلاع کے ڈی ایچ کیوز اور میڈیکل کالجز کے ملازمین کی رجسٹریشن کی گئی۔ حکام کے مطابق تمام طبی مراکز کے ملازمین، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اے آئی سسٹم میں شامل کرلیا۔ محکمہ صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کے 36 ہزار میں سے 13 ہزار ملازمین کی رجسٹریشن مکمل ہوگی۔ محکمہ صحت کے مطا بق اس نظام سے اسپتالوں اور صحت مراکز میں حاضری کا نظم بہتر ہوا ہے، غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطا بق محکمہ صحت کے 23 ہزار ملازمین کی رجسٹریشن جاری ہے۔ محکمہ...
سٹی 42 : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر کو ٹیلیفون کیا گیا، انہوں نے سڈنی واقعہ پر اظہارِ افسوس کیا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آسڑیلیا کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلیر مسلمان نے جان پر کھیل کر کئی قیمتی جانیں بچائیں۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر کی گورنر سندھ سے گفتگو میں کہا کہ سڈنی واقعہ سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے۔ آسڑیلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے اظہار تعزیت پر گورنر سندھ سے اظہار تشکر بھی کیا۔ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز
اسلام آباد: بھارتی میڈیا کی جانب سے سڈنی حملے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم سازش بے نقاب ہوگئی اور بے بنیاد پروپیگنڈا جھوٹ ثابت ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پرجھوٹی تصاویر پھیلائیں اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم اور منظم سازش کی۔ سڈنی میں پیش آنے والے سانحے کو سیاسی اور پروپیگنڈا جنگ میں تبدیل کرنا ہر صورت میں قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور جھوٹے الزامات انسانیت کے دشمن ہیں اور پاکستان کو نشانہ بنانے کی منظم سازش نے حقیقی انسانی کہانی کو نظرانداز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12 افراد...
کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کے شہر خضدار میں ہینڈ گرینیڈ دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خضدارکی تحصیل وڈھ میں ایک گھر پرہینڈ گرینیڈ حملے میں ایک بچہ جاں بحق،2 خواتین اوربچےسمیت 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ قبل ازیں کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ 2025 میں بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر78ہزار آپریشن ہوئے، اس دوران 707دہشتگردوں کوہلاک کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے شہدا کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ دہشتگردی میں 200 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔
کراچی: پاکستان کی زینب خان نے 5ویں کیوکوشین ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں زینب خان فل کنٹیکٹ کراٹے کی تاریخ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ زینب خان کا تعلق پاکستان کیوکوشین کراٹے کے بانی مرحوم انعام اللہ خان کے صاحبزادے ہدایت اللہ خان کی زیر نگرانی انعام کیو کشن کراٹے اکیڈمی سے ہے، چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے 40 ممالک کے 750 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پاکستانی ٹیم 18 فائٹرز پر مشتمل تھی، انعام اللہ خان کے صاحبزادے ثنااللہ خان نے مینز سینیئر کی80-کلو گرام کی کیٹیگری کے فائنل میں عراق کے...
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جس پاکستانی نوجوان کو حملہ آور قرار دیا جا رہا تھا وہ خود سامنے آگیا۔ ایک ویڈیو بیان میں نوید اکرم نے کہا کہ میں 2018 سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہ رہا ہوں، اور میں نے یہیں سے ماسٹرز کیا، اور اب ایک کمپنی چلا رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آج سڈنی میں ہونے والا فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، کہیں پر بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے، لیکن بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس حملے کی ذمہ داری مجھ پر عائد کررہے ہیں جو من گھڑت ہے۔ نوید اکرم نے کہاکہ میری فیس بک سے تصویر اٹھا...
تہران میں افغانستان سے متعلق علاقائی اجلاس، پاکستان نے دہشت گردی پر شدید تحفظات اٹھا دیے افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے خصوصی نمائندوں کا ایک اہم اجلاس تہران میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سنجیدہ تدارک پر زور دیا۔ مزید پڑھیں: افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے والے باغی تصور ہوں گے، افغان علما کا اعلان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے کی، جبکہ وفد میں ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اور افغانستان میں پاکستانی سفیر عبیدالرحمان نظامانی بھی شامل تھے۔ پاکستانی وفد نے اجلاس کے دوران واضح مؤقف اختیار کیاکہ افغانستان میں پائیدار استحکام...
مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)۔ پنجا ب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبہ میں بغیر کسی خوف کے ہر مذہب کی نمائندگی ہے، جنہوں نے ملک پر 4 سال قبضہ کیے رکھا، ان سے بھی قبضہ چھڑایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں، پنجاب میں 1100 الیکڑک بسیں چل رہی ہیں، پنجاب اور پاکستان کی ترقی واپس آگئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پنجاب اور پاکستان محفوظ ہے، پنجاب کی ثقافت کے تمام رنگ واپس آرہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 30 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو بحال کیا، 25 سال بعد لاہور فروری میں بسنت منائے گا۔
اس موقع پر ریجنل کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا جن میں حسن رضا ریجنل نائب صدر، یوسف رضا ریجنل جنرل سیکرٹری، میثم رضا ریجنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری، زوہیب حسن ریجنل انچارج محبین، حسنین حیدر انچارج ریجنل پروفیشنل ادارہ جات، عمران حیدر ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن کا پہلا اجلاس عاملہ بعنوان احیائے ثقافت اسلامی و استحکام پاکستان شیعہ میانی ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں رکن مجلس نظارت و سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی، مرکزی ترجمان آئی ایس او پاکستان حمزہ سبزواری نے خصوصی شرکت کی اور اراکین مجلس عاملہ سے گفتگو کی۔ اجلاس کی صدارت ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق نے کی،...
کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کردی۔ پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی گئی، فائر پاور کے اس مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مظاہرے سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بیچ پر فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اس واقعے کے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کاشکار رہا ہے، آسٹریلیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ صدر پاکستان نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خلاف تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں۔