پنجاب بھرکے9تعلیمی بورڈکےقواعدو ضوابط میں ترمیم کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
جنید ریاض: پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے قواعد و ضوابط میں اہم ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت تمام تعلیمی بورڈز کے رولز اینڈ ریگولیشن کو یکساں اور یونیفائیڈ کیا جائے گا۔
اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو درپیش مختلف مشکلات کا خاتمہ کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں الگ الگ قواعد و ضوابط نافذ ہیں، جس کے باعث اسناد رکھنے والے شہریوں کو نام، تاریخِ پیدائش اور دیگر کوائف کی درستگی جیسے معاملات میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قواعد میں فرق کے باعث ایک ہی نوعیت کے کیسز میں مختلف بورڈز کے فیصلے بھی مختلف ہوتے ہیں۔
اگر واٹس ایپ ہیک ہوجائے توسب سے پہلے کیا کریں ؟ این سی سی آئی اے نے طریقہ کار بتادیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اسناد پر 10 سال گزرنے کے بعد نام یا تاریخِ پیدائش میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ لاہور تعلیمی بورڈ میں اس حوالے سے وقت کی کوئی پابندی عائد نہیں ہے اور شہری کسی بھی وقت غلطی درست کرا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بعض تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل سروسز کافی حد تک مؤثر اور فعال ہیں، جبکہ کئی بورڈز میں آن لائن سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس سے امیدواروں کو بار بار دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔
ٹریفک پولیس اہلکار کو مارنے اور خوف و ہراس پھیلانے کا کیس، ملزم درخواست ضمانت خارج
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام تعلیمی بورڈز کے رولز اینڈ ریگولیشن کو یکساں بنانے کے لیے متعلقہ ایکٹ میں ترمیم کا کام شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق نئی قانون سازی کے بعد پورے پنجاب میں تعلیمی بورڈز کے قوانین یکساں ہوں گے، جس سے طلبہ اور سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو یکساں سہولیات میسر آئیں گی اور نظام میں شفافیت آئے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تعلیمی بورڈز کے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔