اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے ایک اہم اور دور رس اثرات کے حامل فیصلے میں واضح کیا ہے کہ پولیس کے سرکاری ریکارڈ میں کسی بھی شہری کی ذات، برادری یا مذہبی حیثیت کا ذکر نہیں کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے تمام صوبوں اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے انسپکٹر جنرلز کو پابند کیا ہے کہ ایف آئی آرز، گرفتاری میموز، برآمدگی رپورٹس، تفتیشی دستاویزات اور چالان سمیت کسی بھی سرکاری تحریر میں شکایت کنندہ، ملزم، متاثرہ فرد یا گواہ کے نام کے ساتھ ایسی کوئی درجہ بندی شامل نہ ہو جو امتیازی یا توہین آمیز ہو۔

عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے، جس کی سربراہی جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے کی، ایک فوجداری مقدمے کی سماعت کے دوران یہ اصول وضع کیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ صرف اسی صورت میں کسی شناختی حوالہ کو شامل کیا جا سکتا ہے جب تفتیشی افسر تحریری طور پر یہ ثابت کرے کہ یہ معلومات جرم کی نوعیت سے براہ راست متعلق اور ناگزیر ہیں۔ بصورت دیگر اس کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

6 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ معاشرے میں اب بھی انسان کی عزت کو اس کے پیشے یا سماجی پس منظر سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے۔ عدالت نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ انسانی وقار کوئی رعایت نہیں بلکہ ہر فرد کا بنیادی اور ناقابلِ تنسیخ حق ہے، جو اسے محض انسان ہونے کے ناتے حاصل ہے۔

فیصلے میں اس رجحان پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ بعض روایتی اصطلاحات اب محض شناخت کے بجائے تحقیر کے لیے استعمال ہوتی ہیں، جو نہ صرف سماجی تقسیم کو گہرا کرتی ہیں بلکہ آئینی مساوات کے اصول سے بھی متصادم ہیں۔ عدالت نے اس تضاد کی نشاندہی کی کہ معاشرہ صفائی جیسے بنیادی کام انجام دینے والوں پر انحصار کرتا ہے مگر انہی افراد کو کمتر سمجھا جاتا ہے۔

عدالت نے عالمی انسانی حقوق کے معاہدات کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ قانون کے سامنے برابری اور امتیازی سلوک کے خاتمے کی ضمانت پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داری بھی ہے۔

فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ نو مسلم یا کسی بھی شہری کو کسی اضافی شناخت کے ذریعے ممتاز کرنا اسلامی تعلیمات اور ملکی قوانین دونوں کے منافی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل فیصلے میں عدالت نے

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم