2025-07-25@13:59:59 GMT
تلاش کی گنتی: 287

«اسٹاک مارکیٹ»:

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں 560 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین معیشت کے مطابق حکومتی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری حلقوں نے اسٹاک مارکیٹ کی اس کارکردگی کو معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں بہتری...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا، جب مارکیٹ کا آغاز 348 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 134,000 پوائنٹس کی سطح سے بھی اوپر چلا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کا سبب ’رزلٹ سیزن ریلی‘ ہے، جس کے تحت سرمایہ کار بڑی کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ آج یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کی جانب سے ششماہی مالی نتائج کا اعلان متوقع ہے، جس میں فی حصص آمدنی 13 روپے اور 5.50 روپے کے ڈیویڈنڈ کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت مالی توقعات کے باعث اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیزی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (بزنس رپورٹر) مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس1200پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ 1 لاکھ 33 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 122ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور54.27فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔بینکاری شعبے میں ہونیوالے منافع اور مضوبط معاشی اشاریوں کی بدولت مارکیٹ مثبت زون میں رہی ،سرمایہ کاروں نے ریکارڈ سطح پر پہنچنے والی ترسیلات زر اور حکومت کی حالیہ قرض نیلامیوں پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں کھل کر سرمایہ کاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 1205 پوائنٹس اضافے سے 133782 پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں آج 94 کروڑ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 122 ارب روپے اضافے سے 16210 ارب روپے ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 33 ہزار 902 رہی۔دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر 284.56 روپے پر بند ہوا ہے۔اسٹیٹ بنک کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 287.50 روپے ہے۔
    امریکا کی معروف چپ ڈیزائنر کمپنی اینویڈیا (Nvidia) نے 4 کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ بدھ کے روز کمپنی کے حصص میں 2.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اسٹاک کی قیمت 164 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مصنوعی ذہانت کی چپ بنانے والی کمپنی اینویڈیا کی فروخت دگنی سے بھی زائد اینویڈیا نے جون 2023 میں پہلی بار ایک کھرب ڈالر کی مالیت حاصل کی تھی، اور صرف ایک سال کے اندر اس نے اپنی قدر 3 گنا بڑھا لی جو...
    گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 133,602.12 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 1,025.14 پوائنٹس یا 0.77 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، یہ تیزی بہتر معاشی اشاریوں کی بدولت جاری رہی۔ مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاور سیکٹر اور ریفائنری جیسے اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی پی آر ایل، حبکو، ایس این جی پی ایل، انڈس موٹر، ہنڈا، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل...
    کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جمعرات کو مارکیٹ کھلتے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 1027 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,33,604 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ دن کے دوران انڈیکس 1,33,774 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو چکا ہے، جو حالیہ دنوں میں اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں بہتری کی واضح علامت ہے۔ ذہن نشین رہے کہ گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 1,32,576 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے، بہتر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 624 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 133,201 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 826 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 132,576 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔(جاری ہے) کاروباری سرگرمیوں میں اس مثبت رجحان کو سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور اقتصادی پالیسیوں میں استحکام کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ زرمبادلہ کی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 7 پیسے کمی...
     پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 33 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 774 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کا گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 826 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 32 ہزار 576 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 7 پیسے کمی آئی، ڈالر 284.47 روپے سے کم ہو کر 284.40 روپے پر آگیا ہے۔
    بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 783 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 132,619.72 پر پہنچ گیا، جو کہ 0.59 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مندی بینکنگ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش، اور ریفائنری جیسے اہم شعبوں میں فروخت کے باعث دیکھی گئی، نمایاں مندی کا شکار ہونے والے بڑے اسٹاکس میں اے آر ایل، این آر ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 134,000 کی سطح عبور...
    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، دوران ٹریڈنگ 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 165 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، دوران ٹریڈنگ 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 165 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعدازاں...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ایک بار پھر شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی بلندی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ بازارِ حصص میں آج پیر کے روز کاروباری ہفتے کا پہلا دن 1066 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 15 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور  1128، 1308، 1442، 1606  اور پھر  1705 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 654 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلند سطح پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے نیا کاروباری ہفتہ ایک خوش کن اور پرجوش آغاز لے کر آیا۔ آج پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے اپنی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔اس غیر معمولی پیش رفت نے نہ صرف حصص بازار میں خوشی کی لہر دوڑا دی بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی ایک نئی توانائی فراہم کی۔مارکیٹ کھلتے ہی ابتدائی لمحات میں ہی مثبت اشارے دیکھنے میں آئے اور سرمایہ کاری کے حجم میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ پہلے ہی گھنٹے میں انڈیکس میں 1066 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے یہ سطح 133,015 پوائنٹس تک جا پہنچی۔...
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 395 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1262 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 31...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے اور جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 262 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ31 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس 6 دن میں مجموعی طور پر 9 ہزار 902 پوائنٹس بڑھا ہے۔ انڈیکس نے اپنی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 32 ہزار 129 بنائی جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 413 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 73 کروڑ شیئرز کے سودے 34 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے بڑھ کر 15 ہزار 910 ارب روپے ہوگئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 روز میں ایک ہزار 114...
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 197 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 2144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 30 ہزار 344 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 1لاکھ30ہزار 300 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کے سرمائے میں 239 ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جبکہ 54.12فیصد حصص کی قیمتیں۔ گی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہر گزرتے دن کیساتھ بلند سطح پر نظر آرہا ہے ،مارکیٹ میں لارڈ کمپنیوں کے نتائج سیزن اچھے آنے کی امید ،سیاسی و معاشی استحکام ،امریکی تجارتی ٹیرف میں کمی یا ریلیف کی توقعات ،مہنگائی میں کمی ،روپے کی قدر میں بہتری اور آنیوالی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نرمی کی امید وہ عوامل ہیں جس کی وجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی شاندار تیزی کا مظاہرہ کیا اور 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 30 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کر لی۔صرف چار دنوں میں انڈیکس میں سوا آٹھ ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو مارکیٹ کی غیر معمولی رفتار اور سرمایہ کاروں کے بلند اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے، جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس نے ایک لاکھ 30 ہزار 545 پوائنٹس کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی اور مثبت رجحان کی بڑی وجوہات میں حالیہ بجٹ کی منظوری، آئی ایم ایف کی زرمبادلہ سے متعلق شرائط کی تکمیل،...
    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 645 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 645 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے...
    مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، وزیراعظم نے مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق منگل کو مالی سال کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، بینچ مارک 100-انڈیکس 2 ہزار 572 پوائنٹس یا 2.05 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ پیر کو کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 248 پوائنٹس یا ایک...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کے پہلی بار ایک لاکھ 27 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ ہنڈرڈ انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ہوا ہے، مارکیٹ میں زبردست تیزی کے نتیجے میں ایک نیا سنگ میل عبور ہوگیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 669 پوائنٹس کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح...
    مالی سال کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 28 ہزار کی نئی حد عبور کر گئی، وزیراعظم کا اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، وزیراعظم نے مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق منگل کو مالی سال کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 11 بجکر 55 منٹ پر بینچ مارک...
    کولاج فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کا بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک 100 انڈیکس 1 لاکھ 27 ہزار کی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ نئے مالی سال کے پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقمآج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار 149 کی بلندی پر بھی پہنچا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیا مالی سال اچھی خبر اور معاشی میدان میں اہم پیشرفت سے شروع ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و...
    ملک میں سیاسی استحکام اور عالمی سطح پر حالات بہتر ہونے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں 100 انڈیکس 1792 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 27 ہزار 419 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں 1163 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس سے انڈیکس 1 لاکھ 26 ہزار 790 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 1 لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط کیا۔ ماہرین کی رائے اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ سلمان نقوی نے کہا کہ معاشی اعشاریے جیسے کرنسی کی مضبوطی، سرمایہ کاری میں اضافہ، اور سادہ اکثریت کی حامل حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج شاندار تیزی کے ساتھ ایک اور نیا سنگ میل عبور کر لیا۔مالی سال 2025-26 کے پہلے روز، یعنی یکم جولائی کو، حصص بازار کا آغاز بھرپور تیزی سے ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا اور مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔ اس تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 757 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 1,26,384 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی مسلسل خریداری کے باعث تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 1248...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے مالی سال 2025-26 کا زبردست تیزی کے ساتھ آغاز کردیا۔ جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز میں ہی کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ منگل کی صبح 10 بج کر 5 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1721.41 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 27 ہزار 348.72 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 1.37 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف کلیدی شعبہ جات میں بھرپور خریداری دیکھی گئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکنگ، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، اور بجلی پیدا کرنے والے ادارے شامل ہیں۔ بڑے سائز کے اسٹاکس...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شاندار تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ پی ایس ایکس کے مطابق منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس میں ایک ہزار 911  پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، جنگ بندی کی خبر پر 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ یہ اضافہ ایسے وقت میں دیکھنے کو ملا ہے جب 11 جون کو بجٹ کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی تھی، اُس روز 100 انڈیکس میں 2,328 پوائنٹس یعنی 1.91 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور 100 انڈیکس نے دورانِ کاروبار تاریخ کی بلند ترین سطح 1,25,000 پوائنٹس عبور کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے دوران انڈیکس میں 566 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,24,945 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ تیزی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ رواں مالی سال کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی 10 بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں شامل رہی، جس نے سرمایہ کاروں کو 55 فیصد تک منافع دیا۔اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 78,445 پوائنٹس سے بڑھ کر 1,25,000 پوائنٹس تک پہنچا، جو کہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔یاد رہے...
    اسلام آباد:وفاقی بجٹ کی منظوری اور ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا اور انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعے کے روز کاروباری ہفتے کے اختتامی سیشن میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1581.77 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ انڈیکس 12 لاکھ 36 ہزار 28 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، گزشتہ روز یہ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 46 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ یہ اضافہ ایک روز قبل قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد سامنے...
    اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 23 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی پالیسی وضاحت، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں استحکام اور مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 283.50 روپے پر آ گئی۔ زرمبادلہ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی روپے پر دباؤ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک 100 انڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔تجارتی سیشن کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا، جس نے 100 انڈیکس کو کاروباری دن کی بلند ترین سطح 123,256.55 پوائنٹس تک پہنچا دیا۔کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 122,761.64 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جو 515.01 پوائنٹس یا 0.42 فیصد کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔اہم شعبوں میں مثبت رجحان دیکھا گیا جن میں آٹو موبائل اسمبلیز، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز اور ریفائنریز شامل ہیں۔ نیشنل ریفائنری لمیٹڈ ، ماری پٹرولیم کمپنی ،...
    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے سبب انڈیکس میں  950 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ کاروباری ہفتے  کے تیسرے دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز ہوتے ہی زبردست رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ابتدائی طور پر 100 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مارکیٹ نے کاروبار کا آغاز کیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 346 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بعدازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مثبت معاشی توقعات کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس میں 358 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 604 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ کاروبار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) اسرائیل، ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈٰیکس6ہزار پوائنٹس بڑھ گیا اوربیک وقت6نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں،کے ایس ای 100انڈیکس 1لاکھ16ہزار سے بڑھ کر 1لاکھ22ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 714ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ہوا جبکہ 85.34فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔کے ایس ای 30انڈیکس میں 5فیصد اضافے کے بعد ایک گھنٹے کاروباری عمل معطل رہنے کے بعد جب مارکیٹ نے ٹریڈنگ کا آغاز گیا تو مارکیٹ 6ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گئی اور دوران ٹریڈںگ انڈٰیکس میں 6558پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا۔ایک دن کی شدید مندی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی امید نے حصص بازار کو نئی توانائی دی، جس کا اثر ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی نظر آیا۔کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور انڈیکس 5878 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 122045 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔ انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے باعث کاروبار کو وقتی طور پر روک دیا گیا تاکہ مارکیٹ میں حد سے زیادہ اتار چڑھاؤ پر قابو پایا جا سکے۔کاروباری روز کے اختتام پر 100...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورت حال کے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں، خاص طور پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 3855 پوائنٹس کی کمی کے بعد 116167 پوائنٹس پر بند ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر مارکیٹ میں 4000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، تاہم بعد میں معمولی ریکوری دیکھی گئی اور انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق یہ اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کی بے یقینی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے پیدا ہونے والے عالمی معاشی دباؤ کی عکاسی کرتا ہے۔حصص بازار...
    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ،اسٹاک مارکیٹ 3.21 فیصد گرگئی، ایک ہی دن میں مارکیٹ اپنی 4 حدیں گنوا بیٹھی۔  ایران، امریکا اسرائیل جنگ کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا،مارکیٹ ایک دن میں1لاکھ 20 ، 19، 18اور17ہزارپوائنٹس کی4 حدیں گنوابیٹھی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندی پر، تمام ریکارڈ توڑ دیے کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس3 ہزار 855 پوائنٹس گرکرایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پربند ہوئی، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ  20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ ’تیل کی قیمت بڑھنے کا خطرہ مارکیٹ پر منڈلا رہا ہے‘ اسٹاک ایکسچینج ایکسپرٹ جبران احمد کا کہنا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے رواں کاروباری ہفتے کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا، جہاں 100 انڈیکس 2,120 پوائنٹس کی واضح کمی کے بعد 1 لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔پورے ہفتے کے دوران مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور انڈیکس 3,133 پوائنٹس کے بینڈ میں گھومتا رہا۔ اس دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 22 ہزار 903 رہی جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 19 ہزار 770 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔اس ہفتے مجموعی طور پر 4.1 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مالیاتی مالیت 117 ارب 81 کروڑ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اتار چڑھاو کے بعد معمولی تیزی دیکھی گئی ،انڈیکس 1لاکھ20ہزار کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے سے زاید کااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 52.35فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوپہلے سیشن کے دوران آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 826پوائنٹس بڑھ گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباو سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔ماہرین کے مطابق بجٹ اناملیز کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری تیزی کے بعد مندی کا شکار ہوگئی۔کے ایس ای 100انڈیکس 400سے زاید پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس 120,000 پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے86ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 58.60فیصد حصص کے قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران خریداری کا رجحان واپس آیا اور انڈیکس 121,745 پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کا دباو غالب آنے سے آٹو موبائل،آٹو موبائل پارٹس ،سیمنٹ ،کیمیکل،کمرشل بینکس ،انجینئرنگ ،فرٹیلائزر،آئل اینڈ گیس ،فارما،پاور جنریسن اور ریفائنری سیکٹرزکے حصص کی فروخت کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو کر منفی زون میں بند ہوئی۔۔کاروبار کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام مسلسل تیسرے دن مندی پر ہوا، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں 463 پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 120002 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران انڈیکس نے 121745 پوائنٹس کی بلند ترین اور 119770 پوائنٹس کی کم ترین سطح کو چھوا۔60 کروڑ حصص کے سودے 20 ارب روپے مالیت کے ہوئے، اور کل 459 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا۔ان میں سے 155 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، جب کہ 269 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر اور فارما جیسے اہم شعبے فروخت کے دباؤ میں رہے، جس کا اثر انڈیکس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار حصص شدید مندی کی لپیٹ میں رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس1500پوائنٹس کم ہو گیا۔اورمارکیٹ 1لاکھ21ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ انڈیکس 120,400 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 170ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 69.57فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ اسرائیل ایران جنگ کے منفی اثرات ،پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ میں خسارہ، برآمدات میں کمی اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی جیسے عوامل نے بدھ کے روز مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا۔ آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز، بجلی پیدا کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کا دن مندی کا شکار رہا، جہاں 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 121971 پر بند ہوا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس 1076 پوائنٹس کے بینڈ میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1.15 ارب شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.98 ارب روپے رہی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 21 ارب روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپ 14780 ارب روپے تک آ گئی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروباری اتار چڑھاو کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں محدود پیمانے پر تیزی رہی اورکاروبار کے اختتام پر انڈیکس122,200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کے سرمائے میں 54ارب روپے سے زاید کا اضافہ ہوا جبکہ 59.87فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان غالب رہا، کے ایس ای-100 انڈیکس نے ابتدائی سیشن میں 760 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) اور پاور جنریشن سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔بعد ازاں اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کی خبروں پر پرافٹ...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ایران پر حملہ، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی بدترین مندی کا شکار ہو گئی، خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تقریباً 2 ہزار پوائنٹس کم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل تنازع کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا۔ ریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 91 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے جو سرمایہ کاروں کے لیے تشویشناک صورتحال ہے۔ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1949 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 143 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال،بیشتر بین الاقوامی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان،ایشیائی منڈیاں ہی نہیں بلکہ یورپی مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار ہیں،چین،جرمنی، فرانس اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی جا رہی ہے،تفصیلات کے مطابق چینی مارکیٹ میں 0.9 فیصد، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 0.92 فیصد اور بھارت کے سینسیکس انڈیکس میں 0.94 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ایشیائی مارکیٹس میں بھی منفی رجحان غالب ہے۔ترکی کی سٹاک مارکیٹ بی آئی ایس ٹی میں 1.7 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سعودی عرب کا تداول انڈیکس 1.4 فیصد نیچے آ گیا۔(جاری ہے)...
    ایران ، اسرائیل کشیدگی: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی، سونے کی قیمت میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کا عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی اثر دیکھا جا رہا ہے ، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش میں سونے کی عالمی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث نکئی انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی ایک فیصد سے زیادہ کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ ادھر ہانگ کانگ کی ہینگ...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وفاقی بجٹ کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت توقعات کے باعث مارکیٹ زبردست تیزی کے  ساتھ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 2328 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس پر ہوا تھا، جو مارکیٹ کی اب تک کی بلند ترین سطح تھی،  تاہم آج جمعرات کے روز بھی مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ابتدا ہی میں 1233 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں تیزی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جمعرات کوکاروباری سرگرمیاں بلندیوں کا ریکارڈ بنانے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہو گئیں اور2366پوائنٹس کی تیزی تک جانے کے باوجود مارکیٹ مندی سے دوچار ہوگئی،انڈیکس میں 200سے زاید پوائنٹس کی کمی ہوئی اور100 انڈیکس 1لاکھ 24ہزار کی سطح پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 42ارب روپے کا خسارہ گئے جبکہ 56.96فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو ابتدائی سیشن میں تیزی دیکھی گئی، آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ریفائنریزسیکٹر میں خریداری بڑھنے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 2366پوائنٹس کے اضافے سے126,718 پوائنٹس کی تاریخی سطح کو چھو...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار آج کاروبار کے آغاز پر ایک لاکھ پچیس ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں1138پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ہنڈرڈ انڈیکس گزشتہ کاروباری روز 124,352پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم آج صبح ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی یہ 125,490 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔تجارتی اور کاروباری برادری کا خیال ہے کہ اس رجحان کے نتیجے میں قومی معیشت مستحکم ہوگی۔ملک میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اشتہار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بجٹ سے وابستہ مثبت توقعات نے کیپٹل مارکیٹ کو زبردست تیزی کی طرف دھکیل دیا۔مارکیٹ میں آج ایک ایسا وقت دیکھا گیا، جب نہ صرف ریکارڈ بنا بلکہ معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے اندازوں سے بھی بڑھ کر کارکردگی نظر آئی، جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 126028 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، جو ملکی مالیاتی تاریخ کا ایک سنگ میل ہے۔یہ غیر معمولی اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک کے کاروباری طبقے میں اعتماد بحال ہوا  اور جس کے تحت...
    مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ابتدا ہی میں 1233 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وفاقی بجٹ کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت توقعات کے باعث مارکیٹ زبردست تیزی کے  ساتھ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بدھ کے روز کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 2328 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس پر ہوا تھا، جو مارکیٹ کی اب تک کی بلند ترین سطح تھی، تاہم جمعرات کے روز بھی مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ابتدا ہی میں...
    ایئر انڈیا کا لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ جانے والا مسافر طیارہ جمعرات کے روز بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد سے روانگی کے چند منٹ بعد حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی سمیت 242  مسافر سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ٹیک آف کے 10 منٹ کے اندر پیش آیا، حادثے کے بعد احمد آباد ایئرپورٹ سے تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ Initial ADS-B data from flight #AI171 shows that the aircraft reached a maximum barometric altitude of 625 feet (airport altitude is about 200 feet) and then it started to descend with an vertical speed of -475 feet per minute. pic.twitter.com/29szCqRcgR — Flightradar24 (@flightradar24)...
    ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 718 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2328 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 352...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے ساتھ ہی انڈیکس نے 1 لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ کاروباری حلقوں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد، مالیاتی پالیسی میں تسلسل اور متوقع معاشی اصلاحات کے باعث دیکھی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال اگر برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں مزید بہتری کا امکان ہے، تاہم عالمی مالیاتی حالات اور ملکی سیاسی منظرنامہ اسٹاک مارکیٹ کی سمت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کاروں نے موجودہ تیزی کو ملکی معیشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے بعد پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بینک وقت دو تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 1لاکھ24ہزار کی سطح عبور کر کے بند ہوا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران124,588پوائنٹس کو چھونے کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 226 ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ہوا جبکہ 59.20 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق بجٹ میں کیپیٹل گین ڈیوڈنڈ پر شرح 15 فیصد برقرار رکھے جانے اور حکومت کی جانب سے بڑے ٹیکس اقدامات نہ کیے جانے پر مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے کاروباری روز سرمایہ کاروں بجٹ میں بڑے ٹیکس اقدامات...
    اسلام آباد میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کو سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد قرار دیا ہے۔ق لیگی وفد سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے، پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 2 ہزار 328 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 24 ہزار 352 کی سطح پر بند ہوا۔انہوں نے مئی میں ترسیلات زر میں اضافے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ ماہ ترسیلات زر میں 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ سال مئی سے 13 اعشاریہ 7 فیصد زیادہ ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اوورسیز پاکستانیوں...
    بدھ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 2296 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 314 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ بدھ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 2296 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 314 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 25-2026ء کا بجٹ پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد پی ایس ایکس...
    وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی اور ترقی کا سفر ایک معجزہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ ملک کی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں، اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کےلیے محنت کرنی ہے۔ وفاقی حکومت جو بھی دے رہی ہے قرض لے کر دے رہی ہے، وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس وقت پوسٹ بجٹ پریس...
    پاکستان اسٹاک ایکسچیبج میں 100انڈیکس نے بلندترین سطح پر ٹریڈ اور بند ہونے کے دو نئے ریکارڈ بنائے، 100 انڈیکس 2 ہزار 328 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، انڈیکس دوران ٹریڈنگ 2ہزار 563 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1لاکھ 24 ہزار 588 کی بلند ترین حد پر ٹریڈ ہوا۔  اسٹاک ایکسچینج میں 477کمپنیوں میں سے282کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 157کمپنیوں کے شیئرز میں کمی آئی، اسٹاک ایکسچینج میں 1 ارب سے زائد مالیتی شیئرز کا کاروباری حجم 46 ارب 69 کروڑ روپے رہا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندی پر، تمام ریکارڈ توڑ دیے اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ محسن مسیڈیا کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بہتر آنے...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار. اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے. وزیرِاعظم بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا. وزیرِاعظم تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا. وزیرِاعظم الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں. وزیرِاعظم اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے محنت کرنا ہے. وزیرِاعظم مہنگائی کی شرح میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر اور بر آمدات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے کو ملکی معیشت کی بحالی اور حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر قرار دے دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی عوام دوست بجٹ پر سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔ “بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا، جبکہ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، شہباز شریف نے کہا کہ “الحمدللہ! ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ پاکستانی عوام نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بے پناہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی بجٹ کے اعلان کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا۔بدھ کو مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں نے اعتماد کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 123,596 کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران تیزی مزید بڑھی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 124,126 تک جا پہنچا۔یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز 17,573 ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کیا تھا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجاویز دی گئیں۔ ساتھ ہی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی شرح میں بھی کمی تجویز کی گئی۔بجٹ 2025-26 میں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 040 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 383 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔ Post Views: 4
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر بند ہوا ہے۔100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 122611 کی نئی ریکارڈ بلند ترین سطح بنائی ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے 21.8 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 14768 ارب روپے ہے۔خیال رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائدکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔نئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے ہوں گے، جبکہ اگلے سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو 6...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث 100 انڈیکس کا رُخ بلندی کی جانب ہے۔ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ منگل کے روز کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس  کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 787 پوائنٹس کے اضافے کے بعد نئی بلند سطح ایک لاکھ 22 ہزار 400 پوائنٹس کو چھو گیا۔واضح رہے کہ...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے اور مثبت بجٹ توقعات پر 100 انڈیکس نئے ریکارڈ کی بلند ترین سطح پر ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 904 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 545 پوائنٹس پر ہے۔ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، منگل کے روز کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس  کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔ مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس...
    عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی منگل کو کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 787 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 22 ہزار 400 پوائنٹس کو چھو گیا یاد رہے کہ 5 جون کو بھی اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں    جاری سودوں میں تیزی  کا رجحان دیکھاجا رہا ہے۔بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 533 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 984 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد میں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا  اور 1358پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 808 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)‌‌اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔ بجٹ سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 22 ہزار کی سطح کو عبور کرگیا،گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 21 ہزار 799 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1573 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کا سابقہ ریکارڈ 1 لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس تھا۔ Post Views: 4
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کھلتے ہی نئی تاریخ رقم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی پانچ سو پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،،اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ اکیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔ خیال رہےکہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کےاختتام پر 1573 پوائنٹس بڑھکر 120451 پوائنٹس پربند ہوئی تھی، بروکرز کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے بجٹ معاملات پر اتفاق ہونےکی خبر سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروبار کےآغاز پر ہی بلند ترین سطح قائم کردی، اسٹاک مارکیٹ میں تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، ایک لاکھ20ہزار 954پوائنٹس سےہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کا آغاز، مارکیٹ کا آغاز 503پوائنٹس اضافے سےہوا۔ اس سےقبل اسٹاک مارکیٹ نے1لاکھ2ہزار796پوائنٹس کا ریکارڈ بنایاتھا۔ ماہر اسٹاک مارکیٹ شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ مسلسل بہترین معاشی پالیسیوں کے باعث آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس ہونے جا رہا ہے صوبوں کے وزراء اعلی اس میں شرکت کریں گے اجلاس میں مائکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے جو مثبت پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اسٹاکس کے اندر...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن شاندار تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ بیس ہزار کی حد عبور کر لی کاروبار کے آغاز پر ہی سو انڈیکس میں آٹھ سو اکتیس پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ بیس ہزار پانچ سو بائیس پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ انیس ہزار چھ سو اکیانوے پوائنٹس پر بند ہوا تھا سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی اشاروں کی بہتری کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 255 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 972 کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، 7 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے ہو گئی۔
    کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 214 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، 9 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے ، 97 پیسے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) روپے کی قدر میں پریشان کن کمی ، ڈالر مزید مہنگا ہو کر ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں آج مسلسل چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 283 روپے سے زائد کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ بین الاقوامی...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں آج مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوران مسلسل مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  آج مارکیٹ میں 623 پوائنٹس کے اضافے سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 717 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 960 پوائنٹس کی برتری کیساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ،ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق 20 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئے تاریخی آسمان پر، 100 انڈیکس نے 120410 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اندازوں کے عین مطابق 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا پہلا گرین سکوک بانڈ لانچ، معیشت کی بحالی پر وزیر خزانہ کا اظہار اطمینان گزشتہ کاروباری ہفتہ میں سرمایہ کاروں اور اسٹاک ایکسچینج ماہرین نے اس بات کا اندازہ لگایا تھا کہ اس کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج یہ تاریخی سنگ میل عبور کر لے گا۔ اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کے مطابق اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں جیسا کہ پہلے کہا گیا تھا کہ اس ہفتے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح 1 لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔(جاری ہے) مالی مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے خوش آئند صورتحال دیکھی جا رہی ہے جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پر آ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مضبوطی اور کرنسی...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح 1 لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔ مالی مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے خوش آئند صورتحال دیکھی جا رہی ہے جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔ اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مضبوطی اور کرنسی کی قیمت میں کمی ملکی معیشت کے لیے مثبت...