نیا دن نیا ریکارڈ! سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی حد پار کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آئے روز ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس سے ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 115 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 847 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔