2025-11-18@15:11:13 GMT
تلاش کی گنتی: 51

«کہ کوئٹہ سے»:

    الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کیجانب سے کاغذات نامزدگی جاری کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع کوئٹہ میں کاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 15 نومبر کو ایک ہی روز میں چاروں ٹاؤنز کے ریٹرننگ افسران نے مجموعی طور پر 205 کاغذات نامزدگی جاری کئے اور 494 درخواستیں وصول کیں۔ ذرائع کے مطابق 13 سے 15 نومبر کے دوران زرغون ٹاؤن میں ریٹرننگ افسران نے 87 فارم جاری کیے، جبکہ 223 کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ چلٹن ٹاؤن میں مجموعی طور پر 16 کاغذات جاری کیے گئے، جبکہ 105 درخواستیں موصول ہوئیں۔ سریاب ٹاؤن میں...
    بعض مبصرین کی رائے ہیں کہ انٹرنیٹ اور راستے پی ٹی آئی کے ہونیوالے جلسے کو روکنے کیلئے بند کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری طور پر حکومت نے اس صورتحال پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل سروسز معطل کر دیئے گئے ہیں، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت متعدد اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں، جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ مبینہ طور پر یہ انتظامات پاکستان تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے کو روکنے کے لئے کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری طور پر حکومت نے اس صورتحال پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان تحریک انصاف اور...
    واقعہ میں جانبحق ہونیوالے حاجی نور محمد کے بیٹے نیاز محمد بڑیچ کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں انکے والد اور بھائی کی لاش کی حوالگی کے سلسلے میں ان سے 35 ہزار کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہسپتال سے حاصل کرنے کے لئے انہیں 16 ہزار روپے کی رشوت دینی پڑی۔ چند روز قبل کوئٹہ میں دھماکے میں حاجی نور محمد اور ان کے بیٹے صابر خان جانبحق ہوئے تھے۔ جن کی لاشیں سول ہسپتال میں موجود تھیں۔ حاجی نور محمد کے دوسرے بیٹے نیاز محمد بڑیچ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپتال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کیخلاف اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو گئی ہیں۔ مشترکہ اجلاس کا انعقاد آج ہوا، جسکے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتیں بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کے خلاف سر جوڑ کر بیٹھ گئیں۔ اپوزیشن لیڈر کی صدارت میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں پارلیمانی اور غیر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ اجلاس کے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ بلوچستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی تھی۔ جس کا انعقاد بلوچستان صوبائی اسمبلی کمیٹی ہال میں ہوا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں...
    کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب سے گزر کر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو دو روز کے لیے معطل کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق 25 اور 26 اگست کو جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی، مسافروں کے ٹکٹ کی رقم واپس کر دی جائے گی۔ ٹرین کی منسوخی سے متعلق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اس لیے ٹرین کو دو روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال بہتر ہونے پر ٹرین کی روانگی سے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا۔
    آج کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں زائرین نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ 7 اگست کو کوئٹہ سے تفتان کیطرف روانہ ہونگے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ زائرین کے راستے میں رکاؤٹیں کھڑی نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے زائرین کرام نے 7 تاریخ کو کوئٹہ سے تفتان کی طرف روانگی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج علمدار بس ایسوسی ایشن کے اراکین، قافلہ سالاروں، مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس علمدار روڈ میں منعقد ہوا۔ جس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں موجود زائرین کرام سات اگست کو کوئٹہ سے تفتان بارڈر کی طرف روانہ ہوں گے۔ انہوں نے حکومت...
    سینیٹ کی تجارت اور خزانہ کمیٹیوں کا کوئٹہ میں مشترکہ اجلاس،پاک ایران تجارت میں درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)چیئرپرسن قائمہ کمیٹی کامرس سینیٹر انوشہ رحمان اورچیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس سلیم مانڈوی والا کی قیادت میں کوئٹہ چیمبر میں اہم اجلاس، کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز، منسٹری آف انڈسٹری اور فنانس کے افسران اور چیمبر آف کامرس انڈسٹری اور بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے ممبران کی شرکت،اجلاس میں پاک ایران تجارت کو درپیش رکاوٹوں پر اعلی سطحی تبادلہ خیال کیا گیا پاکستانی مصنوعات کو نان ٹیرف رکاوٹوں سے نکالنے پر زور، زمینی راستے سے درآمدات پرکاسٹ ویلیو کا جائزہ لیا جائے، بلوچستان میں روڈمیپ انفراسٹرکچر کی بہتری کی...
    فائل فوٹو کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کیا، جاں بحق مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔شاہد رند نے کہا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، یہ ماضی کے واقعات کا ہی تسلسل ہے، یہ پاکستان...
    کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کی طرف سے حملوں اور مسافروں کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے تاہم تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اُدھر بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  جبکہ...
    فائل فوٹو  صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی  پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔اپنے بیان میں رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پہلے طیارے میں فنی خرابی کا کہہ کر پرواز کی روانگی میں تاخیر کی گئی، پھر ٹیک آف کے دوران رن وے پر طیارہ اچانک رک گیا۔صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں موجود افراد خوف و ہراس کا شکار ہوئے، 2 مسافر بے ہوش ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔
    یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد واپس ہزارہ ٹاؤن جانیوالے عزاداروں پر اسپینی روڈ کے مقام پر 40 کے قریب شرپسندوں نے پتھراؤ کیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عزاداروں پر پتھراؤ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد واپس ہزارہ ٹاؤن جانے والے عزاداروں پر اسپینی روڈ کے مقام پر 40 کے قریب شرپسندوں نے پتھراؤ کیا۔ اس موقع پر متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے، جبکہ کسی عزادار کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ خروٹ آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او...
    جلوس عزاء میں 37 ماتمی دستے عزاداری اور ماتمداری کرینگے۔ نماز ظہرین میزان چوک پر ادا کی جائیگی، جبکہ مجالس عزاء کیلئے مرکزی اسٹیج میزان چوک اور امام بارگاہ کلاں کے سامنے لگائے جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ دس محرم الحرام یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری علمدار روڈ سے برآمد ہوگیا۔ جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ کر رہے ہیں، جبکہ علمائے کرام، دیگر عمائدین، انجمن تاجران کے نمائندے اور انتظامیہ کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ مرکزی جلوس عزاء علمدار روڈ سے طوغی روڈ، لیاقت بازار، پرنس روڈ سے ہوتے ہوئے میکانگی روڈ سے دوبارہ علمدار روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ اس...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں سسٹم داخل ہونے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کو مغرب کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ کے کئی علاقوں میں آندھی نے بھی جزوی نقصان پہنچایا۔ شہر قائد کے علاقے قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی اوراطراف میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، معمار، کورنگی، اورنگی، گارڈن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو حادثات بھی پیش آئے۔ اُدھر کوئٹہ کے علاقے مسلم باغ میں تیزآندھی اور بارش سے سردارناصر کالونی میں دیواریں گرنے سے 3 گھروں کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمن حکومت کے تحت قائم کم از کم اجرت کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کم از کم اجرت کو مرحلہ وار بڑھا کر 2027 تک 14.60 یورو (تقریباً 17.10 امریکی ڈالر) فی گھنٹہ کر دیا جائے گا، فی الحال یہ اجرت 12.82 یورو فی گھنٹہ مقرر ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  یہ اعلان کمیشن کی چیئرپرسن کرسٹیانے شونفیلڈ نے برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے یہ فیصلہ مکمل اتفاق رائے سے کیا ہے، مرحلہ وار اضافے کی تفصیل یہ ہےکہ پہلا مرحلہ2025 سے کم از کم اجرت 13.90 یورو فی گھنٹہ ہو جائے گی، دوسرا مرحلہ جنوری 2027 سے کم از کم اجرت 14.60 یورو فی گھنٹہ ہو جائے...
    شرکاء کا کہنا تھا اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی روکنے اور مقامیت کو اولیت ملنے، اخبار مارکیٹ کے مسائل کے حل تک بلوچستان کی اخباری صنعت احتجاج ختم نہیں کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ اخباری صنعت بلوچستان کی تنظیم کی جانب سے عید الاضحیٰ کے دوران بھی پریس کلب کے سامنے علامتی احتجاج جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات و جرائد کے مدیران اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔ شرکاء کا کہنا تھا اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی روکنے اور مقامیت کو اولیت ملنے، اخبار مارکیٹ کے مسائل کے حل تک بلوچستان کی اخباری صنعت احتجاج ختم نہیں کرے گی۔ عیدالاضحیٰ کے روز بھی علامتی احتجاجی کیمپ قائم کرنا ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء...
    پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا، جبکہ ایس ایچ او اور دو راہگیر زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا، جبکہ ایس ایچ او اور دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی...
    —فائل فوٹو کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی مسافر بس کو مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد مسافروں کو اتار کر خالی بس لے گئے ہیں، معاملہ لین دین کا بتایا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بس اور عملے کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا۔لاہور قلندرز کی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرے گی یا ٹرافی ہوگی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے نام، ایونٹ کے فائنل معرکے کیلئے دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شام ساڑھے 7 بجے ان ایکشن ہوں گی۔لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنزسے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، لاہور قلندرز دو بار جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔صدرمملکت آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ گئے، آج قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے۔پی سی بی حکام کے مطابق فائنل کے دوران اننگز کے...
    کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی چمچماتی ٹرافی کیلیے 6 ٹیموں کی جنگ 2 تک سمٹ آئی، اتوار کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہوگا. تفصیلات کے مطابق  ایچ بی ایل پی ایس ایل 10  کا فائنل آج کی شب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، قلندرز نے سب سے آخر میں پلے آف میں جگہ بنائی مگر پہلے کراچی کنگز اور بعد میں کوالیفائر 2 میں ٹورنامنٹ کی مضبوط سمجھی جانے والی دفاعی چیمپئن ٹیم اسلام آباد کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی.  بھارتی جارحیت پر لیگ کی معطلی کے بعد قلندرز کو اہم غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑا، سیم...
    جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ میں کل ہمارا عظیم الشان ملین مارچ ہو گا۔کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی کے میڈیا سیل کے نمائندوں سے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا کو دکھائیں گے کہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل آج فلسطین میں جو ظلم و زیادتی کررہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔ یہ بھی پڑھیے مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ سرباہ جے یو آئی نے کہا کہ پوری دنیا...
    فوٹو اسکرین گریپ : جیو نیوز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں علی مدد جتک محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل ہیں، جبکہ دیگر ٹیم میں ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور...
    سٹی 42 : نوشکی میں ٹرک  میں لگنے والی آگ کی زد میں آکر 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا ہے۔   ذرائع انتظامیہ کے مطابق ایک ٹرک میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اسے بجھانے کی کوشش کررہا تھا، آگ بجھانے کی کوشش کے دوران آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑی سمیت وہاں پر موجود لوگ آگ کی لپیٹ میں آگئے۔  ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق ٹرک اڈے میں آگ کے زد میں آنے والے 50 کے قریب زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا۔  ڈاکٹر ظفر مینگل کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 20 کے قریب لوگوں کی حالت تشویشناک تھی، زخمیوں کو...
    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئٹہ کے خلاف میچ جیتنا چاہیے تھا، اچھا ٹوٹل تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ اچھی کی، بولرز نے عمدہ بولنگ کی اور ہم ان سےخوش ہیں۔ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ حسن علی اپنے اعتماد کو بلند رکھتا ہے، اس سے بہت خوش ہوں، میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، اسٹار کھلاڑی ذمے داری لیں تو آسانی ہو جاتی ہے۔ کراچی کنگز کے بولنگ کوچ نے کہا کہ میں کنڈیشنز کا ماہر نہیں، ہو سکتا ہے موسم کی وجہ سے لو اسکورنگ میچ ہو رہے ہوں۔ ان کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے 27 اپریل کو لاہور میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا جبکہ 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے اور حیثیت ایک قابض ملک کی ہے، جمعیت علمائے اسلام فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ملک بے گناہ عورتوں اور بچوں کو شہید کرتا ہے، کیا کبھی کوئی ملک دفاعی طور پر بے گناہ شہریوں کو شہید کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 27...
    کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مکمل ہونے اور منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بلڈنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر کی بیوٹی فکیشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو بہت خوبصورت بنانے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے صدر، وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مکمل ہونے اور منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفرار بگٹی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بلڈنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر کی بیوٹی فکیشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو بہت خوبصورت بنانے جارہے ہیں، وال چاکنگ اب کوئٹہ...
    اساتذہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کی تعیناتی غیر قانونی ہے، انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونے تک احتجاج جاری رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بورڈ نے محکمہ تعلیم سے منسلک متعدد تنظیموں کے بائیکاٹ کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے۔ بورڈ آفس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نئے ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم سے وابستہ متعدد تنظیموں نے چیئرمین بورڈ کی تعیناتی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے امتحانات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ انکا کہنا ہے کہ چیئرمین کی تعیناتی BBISE ایکٹ 2019 کے برخلاف ہے، احتجاج کا سلسلہ چیئرمین تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی منسوخی تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب اس امر سے طلباء شدید متاثر ہوئے ہیں۔...
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لنکا پریمیئر لیگ اور ایس اے ٹی ٹوئنٹی کھیلی ہے، پی ایس ایل پہلی بار کھیل رہا ہوں۔ کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے اچھی ہوتی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نچلے نمبروں پر بیٹنگ کر چکا ہوں، کسی نمبر پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند سال میں سری لنکا میں پاور ہِٹنگ پر کام کیا ہے۔ واضح...
    کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ اس موقع پر موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور دو جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں، جبکہ نامعلوم دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔...
    اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر...
    مستونگ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ یہ فیصلہ ہم کرینگے کہ کوئٹہ میں کس جگہ بیٹھنا اور احتجاج کرنا ہے، آپ نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے ترجمان حکومت بلوچستان، ڈی آئی جی کوئٹہ اور ڈی سی کوئٹہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہم کریں گے کہ کوئٹہ میں کس جگہ بیٹھنا اور احتجاج کرنا ہے، آپ نہیں کریں گے۔ یہ ہماری مرضی ہے کہ ہم کوئٹہ میں بیٹھیں یا ہاکی گراؤنڈ میں، یہ فیصلہ آپ کا نہیں، ہمارا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ...
    ڈی آئی جی اعتزاز احمد گورایا -  فوٹو: فائل ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ کا کہنا ہے کہ ریاست کی طرف سے اجازت نہیں کہ سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جائے، احتجاج حق ہے، مگر عوامی گزرگاہ کو بند کرنا، املاک کو نقصان پہنچانا کسی کا حق نہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹرین حملے کے بعد آپریشن میں دہشت گردوں کو مارا گیا، پانچ لوگوں کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کی شناخت اور لینے کا حق ورثاء کا ہے، بی وائی سی کے لوگ اسی رات لاشیں لینے پہنچے، اسپتال انتظامیہ...
    بعض صارفین کا کہنا ہے کہ انکی موبائل سروسز معطل ہیں، جبکہ بعض صارفین کیلئے انٹرنیٹ سروسز چند گھنٹے بحال اور چند گھنٹے بند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز کی آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔ کوئٹہ کے متعدد صارفین نے شکایات کی ہیں کہ انٹرنیٹ سروسز بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ بعض نیٹ ورکس کی انٹرنیٹ سروسز چند گھنٹے بحال اور چند گھنٹے بند ہیں۔ صارفین کی جانب سے گزشتہ دو دن سے یہی شکایات ہیں۔ دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
    وزیر  ریلوے حنیف عباسی نے کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس  بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور  سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی جب کہ کوئٹہ  سے جعفر ایکسپریس  ٹرین سروس جمعہ کے روز سے چلائی جائےگی، مسافروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔ انہوں نے کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل بھی روزانہ کی بنیاد پر چلانے کااعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کا واقعہ بہت افسوسناک تھا، سیکیورٹی اداروں نے فوری رسپانس دیا، خودکش بمباروں کو قابو کیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کے ڈی ایس اور پوری ٹیم کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ٹریک کی...
    فوٹو اسکرین گریب نجی ایئرلائن کی پرواز میں سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی نے خاتون فضائی میزبان کو ناک پر مکا مار کر زخمی کردیا، فضائی میزبان کی ناک سے خون بہنے لگا اور ایک دانت بھی ٹوٹ گیا ہے۔واقعہ گذشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 540 میں پیش آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر کوئٹہ اپنی بیٹی کے ساتھ پرواز میں سفر کر رہے تھے، خاتون فضائی میزبان نے مسافر خاتون سے سیٹ بیلٹ باندھنے اور میز بند کرنے کا کہا، مبینہ طور پر مسافر خاتون نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور شور شرابہ کیا۔سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی نے مبینہ طور پر خاتون فضائی میزبان کو ناک پر مکا...
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں واقع بروری کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد امدادی ٹیموں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچی۔ امدادی کارکنوں نے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے شواہد اکھٹے کیے۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا...
    محکمہ ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلئیرنس مل گئی ہے۔ کل سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں اور ٹریک کی مرمت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانیوالی ٹرین سروسز غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اندرون ملک ٹرین سروسز بولان میں پیش آنیوالے واقعہ کے بعد معطل کر دی گئی ہے۔ ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت اور سکیورٹی کلئیرنس کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔ محکمہ ریلویز کوئٹہ کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عمران حیات نے اس حوالے سے بتایا کہ کچھی میں پیروکنری کے قریب ٹریک کی مرمت کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کے انتظار میں تھے۔ ہماری ٹیمیں مچھ اور مشکاف...
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملہ پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو...
    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مسلح حملے کے نتیجے میں 500 مسافر یرغمال بنائے گئے، تاہم سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے اور 155 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا رپورٹس کے مطابق، ٹرین صبح 9:30 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی لیکن جب وہ گڈالار اور پیرو کنری کے قریب پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مچھ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ...
    سٹی42:  کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے  لواحقین کی بڑی تعداد  اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔  سکیورٹی حکام نے خوشخبری سنائی ہے کہ بولان کے ویرانے سے 80 سے زیادہ مسافروں کو بحفاظت بازیاب کر کے کوئٹہ روانہ کیا جا رہا ہے۔   سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن کی اطلاعات ہیں جبکہ کم ازکم 80 یرغمالیوں کو ٹرین سے اتارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اس وقت پانیر ریلوے سٹیشن کے قریب ہیں۔ ٹرین حملہ : کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی اسی یرغمالی رہائی کے بعد کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ کوئٹہ ریلوے سٹیشن...
    گیس لیکج دھماکوں کے چار مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 10 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت متعدد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ پانچ روز کے دوران گیس لیکج دھماکے کے چار واقعات رونماء ہو چکے ہیں۔ جن میں مجموعی طور پر 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت متعدد زخمی ہیں۔ گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں بھی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔ جس میں دو خواتین جانبحق، جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ واقعات کے سلسلے کا آغاز رمضان المبارک میں گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول کے بعد دیکھا گیا ہے۔ پہلا واقعہ کوئٹہ میں پشتون آباد میں، دوسرا...
    کوئٹہ میں مختلف اشیائے خور و نوش کا سرکاری نرخ نامہ نظر انداز کر دیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں مٹن فی کلو 2100 سے2200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر ہڈی بیف فی کلو 1350 جبکہ ہڈی والا گوشت 1000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سرکاری نرخ نامے میں مٹن فی کلو 1900 جبکہ بیف بغیر ہڈی 1050 اور ہڈی والا 925 روپے مقرر ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ دودھ کی فی لیٹر 200 روپے جبکہ دہی کی فی کلو 240 روپے میں فروخت جاری ہے۔ کوئٹہ میں تازہ دودھ کا فی لیٹر سرکاری نرخ 190 اور دہی کا فی کلو 200 روپے مقرر ہے۔...
    کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں بم دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت متعدد افراد شہید پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور زخمیوں کو کوئٹہ سول اسپتال منتقل کردیا۔ ایم ڈی فرما سینیٹر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 9 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ بم ڈسپوزیبل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ مزید...
    بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ جہاں گزشتہ برس دہشتگردی کی لپیٹ میں رہا وہیں سال 2025 بھی عوام کے لئے نئی مشکلات لے کر آیا ہے۔ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے بعد شہر اب سٹریٹ کرائم کی بھی زد میں آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار پر 5 افراد گرفتار محکمہ پولیس بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران کوئٹہ میں قتل کے 10،اغواءکے 19،ڈکیتی کے 4،چوری کے 18 جبکہ لوٹ مار کے21 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ غیرت کے نام پر قتل کا ایک ،گاڑیاں چھیننے اور چوری کے 6 جبکہ موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے 97 واقعات رپورٹ...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع حب میںچھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پو لیس اہلکا ر جاں بحق جبکہ ایس ایچ او زخمی ہو گیا ہے ۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز ساکران کے علا قے میں ایک چھا پا ما ر کا رروائی کے دوران پو لیس اور ملزمان کے ما بین فا ئرنگ کے تبا دلے میں پو لیس اہلکا ر دین محمدمینگل شہید جبکہ ایس ایچ او امین ساسولی زخمی ہو گئے ہیں ۔شہید اہلکار کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ جبکہ زخمی کو علا ج معالجہ کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع...
    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں یا جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ریکارڈ ہوا۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5، سبی میں 7، تربت میں 12 جبکہ ساحلی علاقوں جیوانی میں 10 اور گوادر میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا...
    سرکاری ڈاکٹرز کیجانب سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہ دینے کے باعث غریب عوام اور مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے. اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے بلوچستان کے ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے فیصلے کے خلاف ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال تاحال جاری ہے۔ سرکاری ڈاکٹرز کی جانب سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہ دینے کے باعث غریب عوام اور مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس حکومت کے اس اقدام کو ہسپتالوں کی نجکاری قرار دے رہی ہے۔ دوسری...
۱