شہباز شریف کا آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملہ پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے شہدا کی درجات بلندی اور زخمیوں کو جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی۔
اس ملاقات کے ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر بات ہوگی۔
علاوہ ازیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور پاک بھارت صورتحال بھی اس موقع پر زیرِ بحث آئی گی۔
دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے نے اس ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔