پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی؛ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقا نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گیے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 139 پرآؤٹ ہوگئی۔جیت کے بعد جنوبی افریقا کوسیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس 60 ، جارج لینڈے 36 اور ڈی زور زی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 ،صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا نے
پڑھیں:
ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صحت کی جعلی دستاویزات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، اے بی این نیوز نے شہر میں کام کرنے والے مبینہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ ورک پر افراد کو جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا شبہ ہے۔
رپورٹ نے سرکاری صحت کے ریکارڈ کے غلط استعمال اور صحت عامہ اور بین الاقوامی سفری تعمیل کے لیے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں گے اور اگر دعوے درست ثابت ہوئے تو ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔