2025-08-17@13:28:20 GMT
تلاش کی گنتی: 15176
«طیارے کو»:
آج کے دور میں جہاں ہر اسمارٹ فون کیمرہ بن چکا ہے، روزانہ اربوں تصاویر کھینچی جاتی ہیں مگر ان سب میں ایک تصویر ایسی ہے جسے دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر کا اعزاز حاصل ہے — اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تصویر ایک عام سڑک کے سفر کے دوران لی گئی تھی۔ یہ تصویر ہے Bliss — وہی مشہور سبز پہاڑی اور نیلا آسمان جو Windows XPکا ڈیفالٹ وال پیپر تھا۔ شاید آپ نے بھی سالوں تک اسے اپنے کمپیوٹر پر دیکھا ہو اور کبھی سوچا بھی نہ ہو کہ آخر یہ تصویر کہاں سے آئی اور کس نے لی؟ اس تصویر کے پیچھے کہانی جتنی سادہ ہے، اتنی ہی حیرت انگیز بھی ہے۔...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ آیا کہ جہاز گرانے کے بعد بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے، آرمی چیف نے سعودی وفد سے کہا بھارت چمکتی مرسڈیز اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپرٹرک ہے، دونوں گاڑیوں کے تصادم ہونے پر اندازہ لگالیں نقصان کس کا زیادہ ہوگا؟لاہور میں سیمینار سے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز نے بہترین کارکردگی دکھائی، بھارت جو بھی منصوبہ بندی کرتا تھاہمیں بروقت معلوم ہوجاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے طیارے گرائے گئے اس کے شواہد منٹوں میں ہمارے پاس تھے، مارگرائے جانے والے 6 بھارتی طیارو کی ویڈیوز بھی ہمارے پاس موجود ہیں، بھارتی...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا آرمی کے فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی انجینئر کور کی جانب سے شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں لاشوں کی تلاش ، رابطہ سڑکوں کی بحالی ، اور ریلیف آپریشن میں مدد کرنا شامل ہیں۔ بونیر میں سرچ کے خصوصی آلات سے لیس پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں لاشوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں ۔ لاہور میں چوری کے 36 ہزار اور نقب زنی کے دو ہزار سے زائد مقدمات درج پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بونیر کے گاؤں بشنوئی ، بٹائی کلے، گوکند اور پیر بابا میں راستے کھولنے...
مولانا سید فرخ عباس رضوی کی سربراہی میں لگائے گئے ’’موکب ابالفضل‘‘ میں نذر و نیاز، شربت و پانی کی سبیلوں، میڈیکل کیمپ اور موبائل ٹوائلٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ میں عزاداران سید الشداء امام حسینؑ کی خدمت کیلئے ’’موکب ابالفضلؑ" لگایا گیا۔ تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر مولانا سید فرخ عباس رضوی کی سربراہی میں لگائے گئے ’’موکب ابالفضل‘‘ میں عزاداران امام مظلومؑ کیلئے نذر و نیاز، شربت اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ موکب ابالفضل میں عزاداران حسینیؑ کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں شوگر، بلڈ پریشر و دیگر مختلف ٹیسٹ بلامعاوضہ کئے گئے، جبکہ فرسٹ ایڈ و مخلتف میڈیکل سہولیات بھی فراہم...
مری: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اتوار سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا ساتواں سلسلہ 23 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران بالائی پنجاب راولپنڈی مری گلیات جہلم چکوال اور اٹک میں شدید طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے خدشات ہیں۔ منڈی بہاوالدین، گوجرانولہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ اور فیصل آباد میں بارشیں ہوں گی۔ اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی شدید بارش...
پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے لاہور میں ہونے والی ایک پرائیویٹ LGBTQ پارٹی کو بے نقاب کر دیا جس کے مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بتایا کہ یہ خفیہ پارٹی لاہور میں ایک پرائیویٹ مقام پر منعقد کی گئی تھی۔ ماریا بی کے بقول اس خفیہ پارٹی میں ٹرانس جینڈرز سمیت اسکول کے بچے بھی شریک تھے۔ انھوں نے مزیدبتایا کہ اسکول کے بچوں نے خود انھیں اس پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجی ہیں جن میں شرکا کو شیطانی تھیم والے کپڑوں میں دکھایا گیا۔ ماریہ بی نے اس موقع پر فلمساز سرمد کھوسٹ کی فلم Joyland کا بھی ذکر کیا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں...
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مرینہ خان ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی لاعلمی کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں، جہاں اداکاروں سے ڈراموں اور واقعات پر تبصرہ لیا جارہا تھا، سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مثال کے طور پر اداکارہ حمیرا اصغر کا ذکر کیا۔ اس پر مرینہ خان نے بےپروا انداز میں سوال کیا: "کون حمیرا اصغر؟" عتیقہ اوڈھو نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہی وہ اداکارہ ہیں جن کی لاش کئی ماہ بعد ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ اس دوران میزبان نے ایک اور سوال میں نور مقدم کیس کا ذکر کیا تو مرینہ خان نے...

جماعت اسلامی کی شکایت، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ حکومت کے بی آر ٹی کو تعمیر و مرمت کی ڈیڈ لائن دیدی
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ادارہ اقوام متحدہ گرین کلائمیٹ فنڈ (GCF) کی جانب سے کونسلر محمد طلحہ ذوالفقار کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے اور باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ چند ہفتوں کے اندر اس سڑک کی از سر نو تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا، جسے مقررہ مدت میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے جماعت اسلامی کے منتخب کونسلر محمد طلحہ ذوالفقار کی جانب سے درج کی گئی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ماتحت بی آر ٹی (BRT) حکام کو ہدایت دی ہے کہ دادا بھائی نورو جی روڈ کی تعمیر اور مرمتی کام ہر صورت 25 سے 30 اگست 2025ء...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) یہ معلومات جرمنی کی سوشل افیئرز منسٹری نےدائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کے ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں فراہم کیں۔ مستحق افراد کے لیے ان ادائیگیوں میں اضافے نے ملکی ویلفیئر پالیسیوں کے حوالے سے سیاسی بحث کو ہوا دی ہے، جبکہ ماہرین اسے افراط زر اور معاشی حالات سے جوڑتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے یہ سماجی امداد کسے ملتی ہے؟ بُرگرگیلڈ جرمنی کے بنیادی ویلفیئر پروگرام کا نام ہے اور اس کے تحت اُن افراد کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جو اپنی بنیادی ضروریات (جیسے رہائش، خوراک اور دیگر اخراجات) پورا کرنے کے قابل نہ ہوں۔ یہ پروگرام بنیادی طور...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شارجہ کی کنڈیشنز کھلاڑیوں کے لیے چیلنجنگ ہیں اور افغانستان کو کسی طور ہلکا نہیں لیا جا سکتا، ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک مشکل مرحلہ ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ فائنل انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹرائی سیریز ٹیم کے لیے ایشیا کپ کی تیاری کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کی فارم کو صرف تین میچز کی بنیاد پر جانچنا درست نہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو بھی بعض شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے،...

"معافی وہ مانگیں جنہوں نے 26 نومبر کو اپنے ہم وطنوں پر گولیاں چلائیں"فیلڈ مارشل کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر کے بیان’’سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے‘‘پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا جس کے مطابق سیاسی حوالے سے کئے گئے سوال پر فیلڈ مارشل نے کہاکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، اس حوالے سے انہوں نے سٹیج پر قرآن پاک کی آدم کی تخلیق او رشیطان کے کردار کے حوالے سے آیات کا متن اور ترجمہ سنایا جس سے واضح ہوتا تھا کہ شروع میں فرشتوں کو آدم سے مسئلہ تھا مگر خدا نے آدم کو...
سینیئر ایڈووکیٹ نے درخواست گزاروں کیطرف سے کہا کہ مودی حکومت نے دفعہ 370 کو رد کرنے کے جواز پر سماعت کے دوران مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے سلسلے میں اس عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے جموں و کشمیر کے مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کی درخواست پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔ چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے ونود چندرن کی بنچ نے مرکز کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ اس معاملے میں ظہور احمد بٹ اور عرفان حفیظ لون کی درخواستوں پر آٹھ ہفتوں کے اندر اپنا موقف پیش کریں۔ بنچ کے سامنے تشار مہتا نے...
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 314 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 124 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں 159 مکانات متاثر ہوئے جن میں سے 97 جزوی طور پر جبکہ 62 مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بونیر ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 209 افراد جاں بحق ہوئے۔ دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات،...
سربراہ مسلم لیگ (ض) نے کہا کہ 10مئی کے بعد پاکستان وہاں پہنچ چکا ہے جہاں دنیا ہمیں دیکھ رہی، ایران کے صدر یہاں آ رہے ہیں، جب تک دہشتگردی کو نہیں روکا جائے گا تب تک ملک اقتصادی و معاشی طور پر آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ دہشتگردی کے پیچھے بھارت، را اور موساد سمیت پاکستان دشمن ملوث ہیں، اگر ہندوستان باز نہ آیا تو اب ہمیں پتہ لگ گیا ہے کہ اسکو کیسے سبق سکھانا ہے، اگر کلبھوشن یادیو ٹائپ کی کوئی چیز کی تو پھر ان پر میزائل ماریں گے اور سبق سکھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ بہاولپور کی...
غذر: ایشیا کا سب سے لمبا کڑی کا پل سیلاب کی نذر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز غذر (آئی پی ایس)غذر کی تحصیل اشکومنبھی حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہے جہاں ایشیا کا سب سے لمبا لکڑی کا پل پانی کے ریلوں کی نذر ہو گیا۔ یہ پُل چتورکھنڈ اور دائن گاؤں کو آپس میں ملاتا تھا، اور نہ صرف مقامی آبادی کے لیے آمدورفت کا واحد ذریعہ تھا بلکہ ایک سیاحتی مرکز بھی سمجھا جاتا تھا جسے دیکھنے کے لیے اندرون و بیرون ملک سے سیاح آتے تھے۔ پل کے بہہ جانے سے علاقے کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے اور مقامی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ سیلاب نے تحصیل...
ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے امریکا اور اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ کوئی جارحیت کی گئی تو اس کا جواب جون میں جاری 12 روزہ جنگ سے بھی زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا۔ تسنیم نیوز کے مطابق بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس “نئے سرپرائز” موجود ہیں جو کسی بھی نئی غلطی کی صورت میں بروئے کار لائے جائیں گے۔ ہفتے کے روز جاری ہونے والے بیان میں ایران نے عراق کے ساتھ 1990 کی دہائی میں قیدیوں کی رہائی کی سالگرہ بھی منائی اور امریکا کو “جرم پیشہ اور شیطانی” جبکہ اسرائیل کو “وحشی صہیونی ریاست” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ...
كوئٹہ میں واقع آئی ٹیک پارک میں سینٹر فار ریسرچ پالیسی ڈویلپمنٹ، پیس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز بلوچستان کو-کریئیشن ڈائیلاگس کے دوسرے سیشن کا انعقاد كیا گیا جس کا موضوع ’خواتین کا بااختیار بننا اور بلوچستان کی کو-کریئیشن میں ان کا کردار‘ ركھا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں خواتین صحافیوں پر ڈیجیٹل حملے، ایک خاموش محاذ کی کہانی اس سیشن میں مختلف کمیونٹی رہنماؤں، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کے اراکین اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا كیا گیا تاکہ تعمیری مکالمے کے ذریعے صنفی عدم مساوات کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے اور خواتین کی سماجی، معاشی اور سیاسی شعبوں میں شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس پروگرام كے تحت خواتین كو ایک...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ چین، امریکہ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں میرے والد یاسین ملک کی جان بچائیں۔ بھارت میرے والد یاسین ملک کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا ہے۔ بھارت یاسین ملک کو سچ بولنے کے جرم میں سزا دینا چاہتا ہے۔ میرے والد کو کشمیر کی آزادی کی بات کرنے پر بھارت سزا دینا چاہتا ہے۔ میرے والد نے اپنی ساری زندگی کشمیر کاز کیلئے وقف کی ان کی جان بچائی جائے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سینئر فنکارہ پروین اکبر کے ایک حالیہ تبصرے پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا، جو سوشل میڈیا پر خوب چرچا بن گیا۔ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پروین اکبر نے صنم سعید کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’’وہ مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، گویا ایک ٹام بوائے کی طرح‘‘۔ یہ بیان تیزی سے وائرل ہوا اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ اسی پس منظر میں صنم سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نیا اصطلاحی لفظ ’’آنٹی پرینیور‘‘ شیئر کیا، جو دراصل ’’آنٹی‘‘ اور ’’انٹرپرینیور‘‘ کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب...
حافظ آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں خوفناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر جاں بحق افراد کو گاڑی سمیت جلا دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسد اللہ پور کے قریب پیش آیا جہاں دشمنی کی بنیاد پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسین، محمد عثمان اور رائے شہزاد شامل ہیں، جن کی لاشیں مکمل طور پر جھلس چکی تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جھلسی ہوئی نعشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں واقعے کو پُرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پولیس ہر پہلو سے...
وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں...
امریکی مذاکرات کاروں نے بھارت کے ساتھ طے شدہ تجارتی مذاکرات کی اگست میں ہونے والی میٹنگ منسوخ کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ بھارت سے کیوں ناراض ہیں؟ سابق بھارتی سفارتکار نے بتادیا بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ مذاکرات 25 سے 29 اگست کے درمیان نئی دہلی میں ہونے تھے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطہ برقرار ہے تاہم مذاکرات کے لیے نئی تاریخ کا تعین تاحال نہیں کیا گیا۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی میں بھارت پر 25 فیصد درآمدی محصولات (ٹیرف) عائد کر دیے تھے اور روسی تیل کی خریداری پر بھارت کو مزید...
رہنما ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پنجاب بھر میں پولیس کی عزاداروں کے خلاف کارروائیاں رپورٹ ہو رہی ہیں، تین اور بھی صوبے ہیں مگر وہاں ایسا کچھ نہیں ہو رہا، ن لیگ کی حکومت بتائے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر اس تعصب کی کیا وجہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ احمد اقبال رضوی پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے مرکزی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ایک جید عالمِ دین، مقرر اور تنظیمی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے حوزہ علمیہ قم (ایران) سے دینی تعلیم حاصل کی اور فقہ، اصول، تفسیر اور فلسفہ میں تخصص کیا۔ پاکستان واپسی کے بعد مختلف دینی مدارس اور...
سٹی42: مسلم لیگ ن نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ’ایکس‘ پر کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں، اور وزیراعظم شہباز شریف کے بہت شکرگزار ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ، یہ ٹکٹ پارٹی کی اور پارٹی کے کارکنان کی امانت...
حیدری مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ حکومت کو تاجروں کے مسائل کو فوری طور پر اولین درجے میں شامل کرنا چاہیئے، ٹیکس اصلاحات اور تاجر برادری کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری اور آل تاجران سندھ اتحاد رجسٹرڈ کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے حیدری مارکیٹ کا دورہ کِیا آل تاجران سندھ اتحاد رجسٹرڈ کے مرکزی نائب صدر عبدالقادر سوریہ نے شاندار استقبال کِیا جبکہ کراچی ڈویژن کے صدر جاوید صدیقی،فنانس سیکرٹری آفرین صدیقی، سینئر نائب عبداللہ بٹرا، جوائنٹ سیکرٹری عثمان شیخ، ایونٹ کمیٹی کے کنوینر انور غوری، ساتھ...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ فوٹوگرافرز پر برہم ہوگئیں اور انھیں جھڑک کر بلڈنگ سے باہر نکال دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ ایک رہائشی عمارت میں منعقدہ پِکل بال گیم میں شرکت کےلیے پہنچی تھیں۔ جیسے ہی وہ گاڑی سے اتر کر اندر جانے لگیں، کچھ فوٹوگرافرز بھی ان کے پیچھے عمارت کے احاطے میں داخل ہو گئے۔ اس اچانک مداخلت پر عالیہ نے سخت لہجے میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’آپ باہر جائیں، گیٹ کے اندر مت آئیں، یہ آپ کی بلڈنگ نہیں ہے، گیٹ سے باہر جاؤ۔‘‘ اداکارہ نے بات ختم کرتے ہی عمارت کا دروازہ خود بند کردیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں...
مرینہ خان کے حمیرا اصغر کی دردناک موت سے لاعلمی نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا اور ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ پی ٹی وی ڈراموں میں لازوال کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر مرینہ خان ایک متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ مرینہ خان نے یہ تبصرہ ایک ٹی وی شو میں کیا جہاں وہ ڈراما ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ پر ریویو دے رہی تھیں۔ اس شو میں دیگر سینیئراداکارائیں بھی تھیں۔ اس دوران عتیقہ اوڈھو نے ڈرامے کے ایک سین پر بات کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ سین کس کی یاد دلاتا ہے؟ جس میزبان نے فوراً کہا کہ یہ کیس حمیرا اصغر سے ملتا جلتا ہے جبکہ سمیع...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟ ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے حالیہ کالم پر جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوال کیا کہ معافی کس سے؟ مفافی مانگنے سے نہ صرف سیاسی مصالحت ممکن ہے بلکہ معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟ اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں اڈیالا میں راولپنڈی کی مہمان نوازی ملتی ہے۔ واضح رہے...
وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے، وفاق یا پنجاب سے مدد نہیں ملی: ترجمان وزیراعلی کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے۔ فراز مغل کا کہنا تھاکہ بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں 5ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پیر بابا میں کلاوڈ برسٹ سے تباہی ہوئی ہے 200 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے، وفاقی یا پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھاکہ قومی سانحہ ہے وزیراعظم کو بونیر کے لیے...
اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ 2 ہفتوں کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس 31 اگست تک کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ 2 ہفتوں کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 31 اگست تک کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار بھی 31 اگست تک ڈیوٹی پر موجود رہیں گے جبکہ جسٹس انعام امین منہاس 21 اگست سے 31...

پاک فوج نے باجوڑ اور دیر میں نئے پُل کی تنصیب پرکام شروع کر دیا ، کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے
باجوڑ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا ۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کے باجوڑ روانہ ہو گئے ۔نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے-پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا۔ آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کا بونیر میں سیلاب...
شہر قائد کے علاقے بنارس باچا خان چوک پر ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر آباد بنارس کے قریب ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 35 سالہ شہناز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد انیس الرحمٰن نے بتایا کہ متوفیہ موٹر سائیکل پر کسی قریبی رشتے دار کے ساتھ سوار تھی جبکہ حادثہ بنارس باچا خان چوک پر پیش آیا جس میں خاتون موٹر سائیکل کا توازن بگڑنے پر...
پشاور: خصوصی احتساب عدالت نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار اکاؤنٹ جنرل آفس کے سینئر آڈیٹر رادی اللہ کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر خان نے سماعت کی جہاں ملزم کو پیش کیا گیا، اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم رادی اللہ اکاؤنٹ جنرل آفس میں سینیٹر آڈیٹر ہیں اور ان کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل آئے ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ منقولہ وغیر منقولہ اثاثوں کے ساتھ ساتھ ملزم کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی ہوئی ہے۔ تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوئی ہے لہٰذا مزید...
فراز مغل، فائل فوٹو۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کے دوران ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ وفاق یا پنجاب حکومت سے سیلاب متاثرین کےلیے مدد نہیں ملی ہے۔ این ڈی ایم اے کی پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزرینیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں 5 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پیر بابا میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی ہوئی ہے، 200 افراد اب تک لاپتہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میرے والد یاسین ملک کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا ہے، ان کی جان بچائیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ چین، امریکا، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں میرے والد یاسین ملک کی جان بچائیں۔رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارت میرے والد کو سچ بولنے اور کشمیر کی آزادی کی بات کرنے پر سزا دینا چاہتا ہے۔حریت رہنما کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد نے اپنی ساری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے Raziyah Sultan's Urgent Plea:...
وفاقی وزیر اطلاعات کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد اور وزیراعظم کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، ہم اس رب کے آگے سر بسجود ہیں۔ انہوں نے کہا...
بھارت کے ریٹائرڈ فوجی افسران بھی پاکستان سے جنگ میں مودی کے بے بنیاد دعوؤں کو جھوٹ قرار دے رہے ہیں اور پاک فوج کے مؤقف کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔ میجر جنرل ریٹائرڈ یش مور نے دو ٹوک انداز میں کھل کر کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا نے پاکستان پر کوئی سوال نہیں اٹھایا بلکہ پاکستان آرمی چیف اور پاک فوج کا وقار مزید بڑھ گیا۔ یش مور نے سوال اٹھایا کہ بھارت کب تک اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟ یش مور نے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی، جبکہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کے خلاف آواز نہیں...
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچنے کے بعد فعال ہو گیا ہے اور گراؤنڈ اسٹیشنز کو ہائی ریزولوشن تصاویر بھیج رہا ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ملک کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے زمینی اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کیا اور اب مختلف شعبوں میں بروقت اور معیاری ڈیٹا فراہم کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی انجینیئرز کا تیار کردہ پہلا دیسی ای او۔1 سیٹلائٹ...
پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا، انہوں نے بھارت کی پالیسیوں اور آپریشن سندور میں بھارتی میڈیا کے منفی کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔یش مور نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان آرمی چیف اور پاکستانی فوج کا وقار مزید بڑھ گیا ہے، پاکستانی آرمی چیف کو تو ٹرمپ نے بھی دعوت دی اور پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے۔ انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ بھارت کب تک پڑوسیوں کے ساتھ...
سٹی42: چھ مئی- دس مئی کے معرکہِ حق کے ھیرو، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے ۔ معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کردیا برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں کے استقبالیہ کی تقریب کے موقع پر سینیئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو کے دوران سوالات کے جواب میں آرمی چیف نے کہا, " تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، یہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔" جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب فیلڈ...
کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کے ساتھ 10 برس سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مشعال ملک انہوں نے عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر’کنگرو کورٹ‘ کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔ کشمیر کی خود ارادیت کی جدوجہد کی ایک نمایاں آواز یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی حکام کی گرفت میں ہیں۔...
-کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، سٹی کونسل کے اراکین، مختلف یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور پارٹی کے دیگر عہدیداران سمیت عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کے عوام کے لیے جدید اور پائیدار سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہے گا، یو سی 35 کے وارڈ 1 اور 2 میں سی سی ٹف پختہ...
لاہور:مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیر آباد کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران، شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد کی صورت حال پر آگاہ کیا جب کہ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا...
مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیر آباد کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔اس دوران، شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد کی صورت حال پر آگاہ کیا جب کہ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) نے این اے 66...
کوئٹہ: ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان اور کوئٹہ نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو منظم گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں میں 4 معصوم شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا، گرفتار ملزمان میں رسول باچا، امین اللہ، حشمت علی، طالب حسین اور احسان اللہ شامل ہیں، ملزمان کو تفتان اور لورالائی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث منظم گینگ کا حصہ ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم رسول باچا، امین اللہ اور حشمت علی غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو ایران و ترکی منتقل کرنے میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کو خیبرپختونخوا کے 9 متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنی) اور اچانک سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے شدید غمزدہ ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں، حکومت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل کو متحرک کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات میں...
عثمان خان: سیاسی لیڈر پر فائرنگ کرنے والا اس کا اپنا بیٹا نکلا۔ بدبخت نے ماں کو بھی قتل کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا جاں بحق ہوگئے۔ اب تصدیق ہوئی ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے ہی اپنے والد، والدہ اور بہن بھائی پر فائرنگ کر دی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوئے،ان کی اہلیہ ، بیٹی اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان لیویزحکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کےبیٹے نےکی۔ قاتل واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای)نے شہریوں کو موبائل سم کے حوالے سے خبردار کر دیا۔پی ٹی اے نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیر قانونی سم حاصل کر سکتے ہیں جو فراڈ، غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشتگردی کیلیے استعمال ہو سکتی ہے۔(جاری ہے) پی ٹی اے نے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم کی معلومات فوری پر حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔ نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد معلوم کرنے کیلیے cnic.sims.pk وزٹ کریں۔اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں تو 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں اور معلومات...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین اور روس میں بچوں کی حالتِ زار سے متعلق خط لکھ دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے یہ خط ذاتی حیثیت میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو لکھا ہے۔(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران اپنی اہلیہ کی جانب سے لکھا گیا خط روسی صدر کو دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات جمعہ کو الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈ ورف-رچرڈسن میں ہوئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس خط میں یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں بچوں کے اغوا...
کراچی: سندھ حکومت نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ رابطہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ضرورت کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹ خیبر پختونخوا بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 10 ٹرک راشن بیگس اور دیگر اشیائے خوردونوش فوری طور پر خیبر پختونخوا بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔
—فائل فوٹو ترجمان سپارکو نے بتایا ہے کہ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں فعال ہے۔پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ سیٹلائٹ گزشتہ مہینے 31 جولائی کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ کامیاب لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کرلیا اور اب سیٹلائٹ نے خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کرکے زمین پر بھیجنا شروع کردی ہیں۔ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ، چینی سفارتخانے کی پاکستان کو مبارکبادچینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اسپارکو ترجمان نے مزید کہا کہ مختلف قومی شعبوں کے...
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا pm ajk sardar abdul qayyum niazi WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز مظفر آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم کی 18 اگست تک ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے 26 نومبر احتجاج کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی۔انسداددہشت گردی عدالت نے اسلام آباد پولیس کو عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج محمد علی وڑائچ نے کیس پر سماعت کی، عبدالقیوم نیازی کے تھانہ کراچی کمپنی میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے...
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے نئی قیمت فی لیٹر 272 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اس سے قبل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر تھی۔ حکومت نے پیڑول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا اور فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے جس سے مٹی کے تیل کی...
سروں کے شہنشاہ، قوالی کے بے تاج بادشاہ اور موسیقی کی دنیا کے روشن ستارے استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے. 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کی فضاؤں میں پیدا ہونے والے نصرت فتح عل خان نے اپنے استاد مبارک علی خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کر کے قوالی کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔ نصرت فتح علی خان کی دم مست قلندر علی علی جیسی قوالیاں دنیا بھر میں مقبول ہوئیں اور انہوں نے صوفیانہ کلام کو نئی نسل تک ایک نئے انداز میں پہنچایا۔ 1971 میں حق علی علی سے ملنے والی پہلی عوامی پذیرائی کے بعد انہوں نے ایک ہزار سے زائد قوالیاں، 125 البمز ریلیز کیے اور گنیز...
مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مالا کنڈکی تحصیل بٹ خیلہ میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کو اپنے ہی بیٹے نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جگہ فائرنگ کے واقعے میں ایک بھائی اور بہن جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی جان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں۔یہ فائرنگ خود مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔ پنجاب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی قیادت بشمول صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے ای کامرس سیکٹر کے فروغ اور ملک کی عالمی منڈی میں مسابقت کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کامرس دنیا بھر میں معاشی ترقی کا ایک بڑا محرک بن چکی ہے تاہم عالمی ای کامرس معیشت میں پاکستان کا حصہ اس کی صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسی پالیسیاں اپنائے جو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو سپورٹ کریں،...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کر کے 6معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10لاکھ جرمانہ اور 1مشہور بیورجز فیکٹری بند کروا دی ۔ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی معروف فوڈ انڈسٹریز پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں آگئیں ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لاہور بھر میں کریک ڈائون کیا ، معروف بیورجز انڈسٹری، آئسکریم فیکٹری، کافی،کیک پروڈکشن یونٹس،آئل مل کیخلاف ایکشن،چیکنگ کے دوران 2من شہد،مصالحہ جات،کیمیکلزتلف کر دیئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا، سٹوریج پروسیسنگ ایریا میں مکھیاں، چھپکلیاں، چوہے، فنگس زدہ دیواریں پائی گئیں،...
ویب ڈیسک: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔ 31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔ کامیاب لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے گراؤنڈ سٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان یہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا ۔ ارشد ولی محمد سابق وزیر سیاحت، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور کوسٹل ڈیولپمنٹ (نگران حکومت سندھ رہے ہیں۔ ارشد ولی محمد کو یہ اعزاز ان کی شاندار خدمات، پیشہ ورانہ مہارت، رفاہی سرگرمیوں اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارناموں کے اعتراف میں دیا گیا۔(جاری ہے) بطور وزیر سیاحت نگران حکومت سندھ، انہوں نے صوبے کے ثقافتی ورثے، تاریخی مقامات اور ساحلی وسائل کو اجاگر کیا اور ایسے اقدامات شروع کیے جن سے ایکو ٹورزم، مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور سندھ کی عالمی سطح پر پہچان میں اضافہ ہوا۔ارشد ولی محمد نے پاکستان کی ایوی ایشن، ٹریول اور ٹورزم انڈسٹری کو مستحکم کرنے...
وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں...

اگر کوئی دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کیساتھ خصوصی نشست
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی۔اگر کوئی دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔فوج کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی جس دوران انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کر دی ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہمارے ذہنوں...
اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔ ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔ انہوں...
اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے فخر پی سی بی میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کرکے چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ارکان کی ٹرائنگولر سیریز کے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے۔سلیکٹرز فخر زمان کی دستیابی کے لیے پُرامید ہیں ، کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے،اس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے...
امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے جوبائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن کے بیانات پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق میلانیا کے وکیل الیخاندرو بریٹو نے 6 اگست کو ہنٹر بائیڈن اور ان کے وکیل کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں لگائے گئے الزامات فوری طور پر واپس لیے جائیں اور معافی مانگی جائے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج ہوگا۔ یہ دعوے ایک پروگرام کے دوران کیے گئے تھے، جس کے میزبان اینڈریو کالہان تھے۔ انٹرویو میں ہنٹر بائیڈن نے مصنف مائیکل وولف کے ایک بیان کی بنیاد پر کہا کہ میلانیا ٹرمپ کی...
اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔ ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5...
کراچی: سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔ بھارت کے دو بڑے کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے مئی 2025 اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ دونوں نے یہ فیصلہ بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد کیا تھا تاہم سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے اس معاملے پر بالکل نیا مؤقف پیش کیا ہے۔ کرسن گھاوری نے انکشاف کیا کہ ویرات اور روہت مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن بی سی سی آئی کی اندرونی سیاست نے انہیں مجبور کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی آرام سے مزید...
کراچی(نیوز ڈیسک)ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی پہلے سے موجود تھی مگر بدقسمتی سے ہم سائنس کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتے۔ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد تباہی کے مناظر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر زینب نے کہا کہ ہمارے ہاں بار بار وارننگ دی جاتی ہے لیکن بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث صورتحال المیہ اختیار کر لیتی ہے۔ ہم یا تو خشک سالی کا شکار ہوتے ہیں یا پھر شدید سیلاب کا، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں انتہاؤں سے نمٹنے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کہیں ان کے نام پر جاری موبائل سم کسی اجنبی کے استعمال میں تو نہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق جرائم پیشہ عناصر چوری شدہ ذاتی معلومات کی بنیاد پر آپ کے نام سے غیر قانونی سم نکلوا سکتے ہیں، جو فراڈ، مجرمانہ سرگرمیوں یا دہشت گردی کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی فوری جانچ کریں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk ویب سائٹ پر وزٹ کریں، یا اگر انٹرنیٹ دستیاب نہیں تو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کریں۔...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے جُڑے ’فاریور کیمیکلز‘کہلائے جانے والے PFAS نوعمر افراد کے وزن کم کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزن کم کرنے کے لیے نئی مؤثر گولی آگئی، ایف ڈی اے منظوری رواں سال متوقع حتیٰ کہ اگر وہ وزن کم کرنے کی سرجری (بیریاٹرک سرجری) سے بھی گزر چکے ہوں۔ سائنسی جریدے Obesity میں شائع تحقیق کے مطابق جن نوعمر افراد کے خون میں PFAS کی مقدار زیادہ تھی، وہ سرجری کے بعد کھویا ہوا وزن دوبارہ تیزی سے بڑھانے کا زیادہ امکان رکھتے تھے۔ تحقیق کی مرکزی مصنفہ، بریٹنی بامارٹ، جو یو ایس...
ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول بہن اوربھائی کو ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ملزمہ خاتون کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے، 14 اگست کی دوپہرڈھائی بجے کےقریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نےفون کال کی اور سوال کیا کہ کیا تمہیں پتا چلا کہ میں نے...
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صوبے میں سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرا افسوس ظاہر کیا۔ علامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان مریم نواز نے نواز شریف کی طرف سے بھی تعزیت...
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین کی جنگ کو ختم کروا لیں اور اس عمل میں یوکرین کو اپنی زمین روس کو نہ دینی پڑے، تو وہ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے پر تیار ہیں۔ ہیلری کلنٹن نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ اگر صدر ٹرمپ اس جنگ کو ختم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں، یوکرین کے حقوق اور زمین کا تحفظ کرتے ہیں اور روسی صدر پیوٹن کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں، تو یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہوگی، اور میں انہیں نوبل انعام کے لیے نامزد کروں گی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ مچل گئے، ناروے سے نوبیل انعام کا تقاضا کر دیا یہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی حکومت کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے حالیہ بیانات کو مسترد کیا ہے جن میں نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام اور غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے منصوبوں کا اشارہ دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی عزائم کو یکسر مسترد کرے، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں یہ بیانات قابض طاقت کے ارادے کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی قیادت اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے...
آج سوگ کا منانے کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شہداء کی ڈیڈ باڈیز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور کا بیان باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش کر گیاجس کے نتیجے میں دو پائلٹ سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے ۔ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے بتایاکہ صوبائی حکومت (آج) ہفتہ کو سوگ کا منانے کا اعلان کیا ہے، صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ حادثے کی جگہ پر امدادی...
خلیج تعاون کونسل نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، انسانی امداد کی مسلسل رسائی، اسرائیلی محاصرہ ختم کرنے اور غزہ کی تمام گزرگاہیں کھولنے کا مطالبہ کیا۔ کونسل نے کہا کہ فلسطینی عوام کے جبری انخلا کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیج تعاون کونسل (GCC) نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے " گریٹر اسرائیل " سے متعلق بیانات کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قراردیا ہے۔ کونسل نے اسرائیلی انتہا پسند وزیر سموٹریچ کی جانب سے نئی غیرقانونی بستیوں کے منصوبے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے انکارکی بھی مذمت کی۔ خلیجی وزرائے خارجہ نے واضح...
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ...
پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے خصوصاً ملاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا ویڈیو بیان آگیا۔ پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے خصوصاً ملاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات سے بہت زیادہ جانی و مالی...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدہ خاص طور پر توانائی، کانوں اور معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔امریکی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز محترمہ نٹالی بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ اس سے مارکیٹ تک رسائی میں توسیع، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی جرات مندانہ اور انتہائی ضروری ٹیرف اصلاحات پر روشنی ڈالی جن کا مقصد تجارت کو آزاد بنانا اور ملک کو برآمدات کی قیادت میں...

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو فون ؛ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
سٹی 42: پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کیا،خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں،اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیراعلی...
فلسطینی ریاست کو دفن کرنے کا اسرائیل کا ناپاک منصوبہ، او آئی سی کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)مسلم ممالک کی عالمی تنظیم اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کے مغربی کنارے میں یہودی بستیاں آباد کرکے فلسطینی ریاست کے تصور کو ختم کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے مغربی کنارے میں اسرائیل کے ان ناپاک عزائم کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور منظم جنگی جرم قرار دیا۔او آئی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی منصوبے نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ ان کا مقصد مشرق وسطی...
جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے بچوں اور بڑوں دونوں میں یکساں طور پر مقبول گانے ’بے بی شارک‘ کا برسوں پرانا کاپی رائٹ کیس کا فیصلہ سنادیا۔ اس نغمے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنے جانے والا گانا بھی کہا جاسکتا ہے جس کے ویوز اربوں ہیں۔ امریکی گیت نگار جوناتھن رائٹ دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے 2019ء میں یہ گیت تخلیق کیا تھا اس لیے کاپی رائٹ ان کا ہے۔ جس کے بعد ایک قانونی جنگ چھڑ گئی تھی۔ دوسری جانب کاپی رائٹ رکھنے والی پنگ فانگ نے اس نغمے کارٹون ورژن 2015ء اور 2016ء میں ریلیز ہوا جو دنیا بھر میں بچوں کا ترانہ بن گیا۔ یہاں...
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کو ایک بار پھر میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے پیش کش کی ہے۔ اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں منعقدہ جشن آزادی معرکہ حق کی عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 14 اگست کوئی عام دن نہیں بلکہ طویل تاریخ ہے، جس کے ہر موڑ پر ہمارے بزرگوں کی قربانیاں، شہیدوں کے لہو اور آزادی کے متوالوں کے جوش اور ولولے کی نشانیاں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم، علامہ اقبال، تحریک پاکستان کے تمام قائدین و کارکنان کو سلام عقیدت پیش...
مسلم ممالک کی عالمی تنظیم ’ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے اسرائیل کے مغربی کنارے میں یہودی بستیاں آباد کرکے فلسطینی ریاست کے تصور کو ختم کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے مغربی کنارے میں اسرائیل کے ان ناپاک عزائم کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور منظم جنگی جرم قرار دیا۔ او آئی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی منصوبے نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ ان کا مقصد مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کے امکانات کو بھی نقصان پہنچانا ہے۔ تنظیم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی اقدامات کا فوری نوٹس لے...

صدرمملکت آصف علی زرداری کا یوم آزادی کے موقع پرمختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اورکامیابیوں پر263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر 263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جو 23 مارچ 2026ء کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ جمعہ کو کابینہ سیکرٹریٹ ایوارڈز سیکشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سائنس کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر ڈاکٹر سید حبیب اﷲ شاہ (زراعت) کو ستارہ امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر رافیہ ممتاز کو پی اے پی پی، انجینئر ڈاکٹر مریم جلال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم فراز اور پروفیسر ڈاکٹر اویس یٰسین کو تمغہ امتیاز جبکہ انجینئر رخسانہ زبیری کو ستارہ امتیاز...
عدالت نے اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز) مقامی عدالت نے اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔لاہور کی ضلع کچہری کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی ۔ اینٹی کرپشن نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا ۔اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے اب چالان مرتب کرنا ہے۔ اینٹی کرپشن نے استدعا کی کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے ۔عدالت نے اینٹی کرپشن کی استدعا کو منظور کر لیا اور ملزم...
سٹی42: پشاور میں ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں پھنسے 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ دریائے سوات میں چارسدہ کے علاقے منڈا کے مقام پر کچھ لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے اور انہوں نے ایک ٹیلے پر پناہ لے رکھی تھی تاہم ریسکیو حکام نے انہیں بروقت محفوظ طریقے سے ریسکیو کرلیا۔ دوسری جانب پاک فوج کا سوات اورباجوڑ میں سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن جاری ہے ، پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں...
کوئٹہ: زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے تین وکلا زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زیارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ سے فیصل قریشی ایڈووکیٹ، نثار احمد ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ کی وجہ دو گروہوں کے درمیان اراضی پر تنازع ہے۔
فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، بارشوں اور سیلابی صورتحال سے موبائل ٹاورز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 78 افراد جاں بحقڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق صرف بونیر میں 75 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کر کے متاثرین کی جانیں بچانی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر...
اسلام آ باد: پاکستان نے ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی حکومت کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے حالیہ بیانات کو مسترد کیا ہے جن میں نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام اور غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے منصوبوں کا اشارہ دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی عزائم کو یکسر مسترد کرے، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں یہ بیانات قابض طاقت کے ارادے کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی قیادت اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے اور خطے میں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، مثالی گاں پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی کو مثالی گاوں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔دور دراز علاقوں میں واٹر پمپ لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ...