کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر  وزیرسندھ شرجیل  انعام میمن کا کہنا ہےکہ سندھ کی تقسیم  مشکل نہیں نا ممکن ہے ، سندھ کوئی کیک نہیں ہےکہ اس کو  بانٹ  دیا  جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صوبہ توڑنے کی باتیں فضول ہیں، سندھ کی تقسیم ممکن نہیں ہے، 27 ویں ترمیم کے ایجنڈے میں بلدیات کا ذکر تھا ہی نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں 27 ویں ترمیم کے نکات بیان کیے۔

ایم کیو ایم  رہنما مصطفیٰ کمال کو  جواب  دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا  تھا کہ  بانی ایم کیو ایم کے  پیروکار ان کی طرح ملک کو توڑنے کی باتیں کریں گے، متحدہ اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتی ہے، ایم کیو ایم چاہتی ہےکہ ہم جذباتی جواب دیں اور  وہ سیاست کریں ، وہ ہر وقت اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی باتیں ایک کان سے سنیں دوسرے سے نکال دیں، ایم کیو ایم کی سیاست کے تمام ہتھکنڈے ختم ہوچکے، ایم کیو ایم مثبت سیاست کرے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  یہ جن بلدیاتی انتخابات کا ذکر کر رہے ہیں، انہوں نے زمینی حقائق دیکھ کر بائیکاٹ کیا، انہیں پتا تھا بلدیاتی انتخاب لڑیں گے تو شکست ہوگی۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ آئینی عدالتوں کا ذکر میثاق جمہوریت میں بھی تھا،کوئی مقدس گائے نہیں ہے،  پیپلزپارٹی نےکوئی شق چھپ کر تسلیم نہیں کی۔ 

میرے اثاثے جو آج ہیں وہ وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا، نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شرجیل میمن کا میمن کا کہنا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نہیں ہے ایم کی

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن