جسٹس ثاقب نثار پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکار تھے،شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزام تراشی کی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزام تراشی کی۔ ایم کیو ایم کی مردہ سیاست کو جگانے کو ناکام کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا ایم کیو ایم نے بائیکاٹ اس لیے کیا کہ ان کو پتہ تھا کہ الیکشن ہار جائیں گے۔ ستائیسویں ترمیم بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئیٹ سے شروع ہوئی۔ ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ان کو عوامی سیاست کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے لیکر اب تک سارے ٹیکٹس آپ کے ختم ہو چکے ہیں۔ آپ تعمیری کام کریں ہم آپکے ساتھ ہیں۔ کل وزیر اعلی نے کراچی کے منصوبوں کا دورہ کیا۔ ایم کیو ایم نے تو ستائیسویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہوا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے استعفی دیا۔ میں ان کا ذاتی طور پر احترام کرتا ہوں۔ ہماری جوڈیشری نے ثاقب نثار جیسے ججز بھی دیکھے ہیں۔ ثاقب نثار نے قانون کی دہچیاں اڑائی ہیں۔ ثاقب نثار پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکار بنے ہوئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کہا کہ ایم کی
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔