2025-06-07@17:39:48 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«فیفا ورلڈ کپ»:

    اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ اگلے سال امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ جاری ہے جہاں 48 ٹیموں پر مشتمل میگا ایونٹ میں مزید تین ٹیموں نے جگہ بنا لی۔ اُزبکستان اور اُردن اپنی فٹبال تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اُزبکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ ڈرا کرکے گروپ اے میں ایران کے ساتھ جگہ بنائی۔ گروپ بی کے میچ میں اُردن کو عمان کے خلاف 0-2 سے فتح ملی تھی جبکہ جنوبی کوریا نے عراق کو 0-2  سے مات دی جس کے نتیجے میں اردن نے بھی فیفا ورلڈ کپ کیلئے...
    اردن اور ازبکستان نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ عمان کے خلاف 0-3 کی شاندار فتح نے نہ صرف اردنی ٹیم کو گروپ بی میں سرفہرست 2 ٹیموں میں شامل کیا بلکہ یہ کامیابی ان کے فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا باب بھی رقم کر گئی۔ اس میچ میں علی علوان نے ہیٹ ٹرک اسکور کرکے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ادھر جنوبی کوریا کی ٹیم ’ٹیگوک واریئرز‘ نے بھی عراق کو 0-2 سے شکست دے کر مسلسل گیارہویں بار ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔ اس میچ میں عراق کے علی الحمادی کو ابتدا ہی میں سرخ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد کم جن گیو اور او ہیون گیو...
    ایران نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ گروپ اے میں ایران اور اُزبکستان کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔ ایران کے گروپ اے میں چھ فتوحات اور دو ڈرا کے ساتھ 20 پوائنٹس ہیں۔ خیال رہے کہ ازبکستان کے خلاف میچ سے قبل ایران کو فیفا ورلڈ کپ کے فائنلز میں پہنچنے کےلیے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا۔ واضح رہے کہ جاپان اور نیوزی لینڈ کے بعد ایران میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ 
    جاپان نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اس طرح جاپانی ٹیم ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے فٹبال ورلڈ کپ 2034 کے سعودی عرب میں انعقاد کی بھرپور حمایت کردی جاپان نے اے ایف سی کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں بحرین کے خلاف میچ جیت کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ مذکورہ میچ میں جاپان نے بحرین کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مزید پڑھیے: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟ واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو بطور میزبان ورلڈ کپ 2026 میں جگہ بنا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تناؤ فیفا کلب ورلڈ کپ کو اہم بنادے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر سے اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ امریکی انتظامیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازع پر اثر انداز ہوگی، تاہم یہ ضرور ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارتی تناؤ کی وجہ سے یہ ورلڈ کپ سب کے لیے دلچسپ ضرور ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ تناؤ کی وجہ سے کھیل میں جوش آئے گا، اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے ٹاسک فورس کی منصوبہ بندی...
    امریکی صدر نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے۔ ٹاسک فورس مختلف حکومتی ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف فٹبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹاسک فورس کے لیے اوول آفس میں فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کے ساتھ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا۔ صدر ٹرمپ اس ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نائب سربراہ ہوں گے۔ یہ ٹیم وفاقی حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا 2026...
    پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کے فٹ بالر حارث زیب آکلینڈ سٹی ایف سی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔ 23 سالہ لیفٹ ونگر (جو اس سے قبل برکن ہیڈ یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے تھے) نے آکلینڈ سٹی ایف سی کو جوائن کر لیا ہے اور ٹیم کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ 15 مئی 2001 کو نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث کے والدین دوہری شہریت رکھتے ہیں جو حارث کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے اہل کرتی ہے۔ کیوی کلب نے 2024 میں او ایف سی چیمپئنز لیگ جیت کر 2025 کے فیفا کلب ورلڈ کپ میں...
    آکلینڈ(اسپورٹس ڈیسک )فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستانی پلیئر کی شمولیت یقینی ہوگئی۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر حارث زیب کا نیوزی لینڈ کے کلب “آکلینڈ سٹی” سے معاہدہ ہوگیا۔آکلینڈ سٹی اس سال ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ آکلینڈ سٹی نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئر اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے مقابلہ ہوگا۔حارث زیب نے آکلینڈ سٹی کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کردی ہے۔23 سالہ حارث زیب کو 2023 کے چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستاں ٹیم میں بلایا گیا تھا۔انجری کی وجہ سے حارث زیب ماریشس میں ہونے...
    فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل ہوگا، پاکستان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر حارث زیب کا نیوزی لینڈ کے کلب ’’ آکلینڈ سٹی‘‘ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔ آکلینڈ سٹی اس سال ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ آکلینڈ سٹی نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئر اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے مقابلہ ہوگا۔ حارث زیب نے آکلینڈ سٹی کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کردی ہے۔ 23 سالہ ونگر حارث زیب کو 2023 کے چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں بلایا گیا تھا۔...
۱