واشنگٹن:

فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا میلہ امریکا میں سجنے کو ہے لیکن اس بار میدان میں صرف کھلاڑی نہیں بلکہ "میڈ اِن پاکستان" گیند بھی خوب جلوے دکھانے کو تیار ہے۔

ایڈیڈاس کی جانب سے تیار کردہ آفیشل میچ بال "Club World Cup 25 Pro Ball" اپنی دلکش stars and stripes ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

پاکستان میں تیار ہونے والا یہ بال مکمل طور پر ماحول دوست مواد سے بنایا گیا ہے اور اس میں ایڈیڈاس کی PRECISIONSHELL ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو گیند کی رفتار، اسپن اور پرواز کو مزید بہتر بناتی ہے۔

بال میں موشن سینسر بھی نصب ہے جو فی سیکنڈ 500 بار ڈیٹا بھیجتا ہے جس سے آف سائیڈ فیصلے، پلیئر ٹریکنگ اور ٹچ پوائنٹس کی شناخت میں مدد ملے گی۔

لوگبرو یونیورسٹی برطانیہ میں ہونے والی جانچ میں یہ بال باقی مشہور گیندوں جیسے نائیک، پوما اور مائٹر سے بہتر ثابت ہوا۔ کھلاڑیوں نے اسے "پروفیشنل کھیل کے لیے موزوں" اور "زیادہ درست" قرار دیا۔

ایڈیڈاس کا کہنا ہے کہ گیند کی شکل برقرار رکھنے اور فلائٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے اندر ہائی گریڈ بلیڈر استعمال کیا گیا ہے جس پر کمپنی دو سال کی شیپ گارنٹی بھی دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا میں استعمال ہونے والے زیادہ تر فٹبالز پاکستان میں تیار کیے جاتے ہیں اور یہ بال ایک بار پھر ملک کی فٹبال انڈسٹری کے عالمی معیار کی عکاسی کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ساف انڈر17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان؛ پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی

لاہور:

ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن نے ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھٹان کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم مالدیپ کا سامنا کرے گی۔

چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 25 ستمبر کو شیڈول کیے گئے ہیں جبکہ ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، بنگلا دیش اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ساف انڈر17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان؛ پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: انڈیا کی دستبرداری، پاکستان چیمپئنز فائنل میں پہنچ گئے
  • ایکسپو 2025 اوساکا میں پاکستانی پویلین نے عالمی سطح پر ملکی وقار میں اضافہ کیا، سید فیروز عالم
  • آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی
  • سعید اجمل کا شاندار کارنامہ، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں نئی تاریخ رقم
  • ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا تیسرا میچ برابری پر ختم
  • دنیا کے تیز ترین مکے باز نے 3 عالمی ریکارڈ قائم کر دیے
  • مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز، کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے، قریشی
  • مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز، کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے، نذیر احمد قریشی