2025-06-09@06:33:19 GMT
تلاش کی گنتی: 5621
«بانی پی ٹی ا ئی»:
اسپین کے الکاریز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا دفاع کرنے میں سرخرو رہے۔ پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط فائنل میں الکاریز نے اٹلی کے جینک سینر کو شکست دی۔ پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فیصلہ کن میچ میں اٹلی کے جینک سینر اور اسپین کے کارلوس الکاریز مد مقابل تھے۔ پہلے سیٹ میں سینر نے چھ چار سے برتری ثابت کی۔ دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر اطالوی اسٹار نے سات چھ سے فتح پائی جبکہ تیسرا سیٹ الکاریز نے چھ چار سے جیتا۔ چوتھے سیٹ میں الکاریز سات چھ سے فاتح رہے۔ فیصلہ کن سیٹ میں الکاریز سپر ٹائی بریکر پر کامیاب رہے۔ ویمنز ٹائٹل امریکا کی کوکو گف کے نام رہا۔ کوکو گف...
PARIS: اسپین کے کارلوس الکاریز فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں سرخرو رہے اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اعصاب شکن مقابلے کے بعد اٹلی کے جینک سینر کو شکست دی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فائنل میں اٹلی کے جینک سینر اور اسپین کے کارلوس الکاریز مد مقابل تھے اور ہسپانوی اسٹار کو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔ پہلے سیٹ میں سینر نے 4-6 سے برتری ثابت کی، دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر اطالوی اسٹار نے 6-7 سے فتح پائی، تیسرا سیٹ الکاریز نے 4-6 سے جیت لیا اور پھر چوتھے سیٹ میں بھی الکاریز 6-7 سے فاتح رہے۔ فرنچ اوپن کے...
ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ آزادی نہ ہونے کی وجہ سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جیل میں ہیں تاہم ان کی رہائی کے لیے تحریک کی تیاری کر رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی تحریک کی رہائی عدالتوں سے منسلک ہے اور ہماری عدلیہ آزاد نہیں ہے، ملک میں عدلیہ آزاد نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، ہم نے پہلے بھی تحریک چلائی ہے اور...
سٹی42: پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں لاہور ریجن سے منسلک تینوں زونز کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے سلیکٹرز 10 جون کو مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پاکستان چیلنج کپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا عمل بھی 10 جون تک مکمل کیا جائے گا جس کے بعد زونل ٹیموں کے حتمی اسکواڈز کا اعلان کیا جائے گا۔ ہربنس پورہ: نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ابتدائی مرحلے میں ہر زون کی دو، دو ٹیموں کے لیے 20، 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔
حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا...
عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے۔یہ بات انہوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے عمر ایوب کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عیدِ سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ایثار اور قربانی کا جذبہ اس میں نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں سیاسی قید میں ناحق قید رہنماؤں اور کارکنان کو یاد رکھنا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر...
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاجی تحریک شروع نہ کرے تو بہتر ہے کیوں کہ انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو کوئی غلط فہمی ہے تو وہ بھی دور ہوجائے گی اور وہ اس تحریک سے اپنے کارکنوں کے لیے صرف مشکل ہی پیدا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، تحریک انصاف ذاتی کے بجائے قومی معاملات پر سیاست کرے۔ان کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عیدِ سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ایثار اور قربانی کا جذبہ اس میں نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں سیاسی قید میں ناحق قید رہنماؤں اور کارکنان کو یاد رکھنا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعاگو ہوں۔ ڈیوڈ بیکھم...
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی، وفاق سے ڈائیلاگ کرے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنا رویہ تبدیل اور گالم گلوچ کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اپنی ہی ریاست کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، پوری دنیا میں جھگڑے اور بندوق کے زور پر کوئی چیز پاس نہیں کرا سکتا، انتشار کے بل پر کوئی چیز نہیں منوائی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دنیا میں بھارت کوایکسپوز کر رہےہیں، ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، جنگ کے بعد اب نیا پاکستان...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے مداحوں کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جمعہ کو ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں قومی ٹیم کے کئی نمایاں کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں موجود شائقینِ کرکٹ کو عید کی خوشیوں، صحت اور خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ تہنیتی پیغامات دیے۔ ویڈیو میں جن کھلاڑیوں کے پیغامات شامل تھے اُن میں نئے کپتان سلمان علی آغا، محمد رضوان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، نوجوان بلے باز صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور عامر جمال شامل تھے۔ اگرچہ ویڈیو کو سراہا گیا ہے لیکن شائقین نے ویڈیو میں سابق کپتان...
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جو تحریک شروع کرنے جارہی ہے اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا لہٰذا وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرلے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے خود کو پی ٹی آئی کا پیٹرن انچیف کیوں بنایا؟ علیمہ خان نے بتادیا فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی وزیراعظم کی ملاقات کی پیشکش قبول کرے اور ہمارے ساتھ مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی خوشحالی ہر فرد کامسئلہ ہے...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک میز پر بیٹھیں، چارٹر آف اکانومی پر متفق ہوں۔ عید الاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے تاہم اسے درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی اتفاق اور معاشی ایجنڈے پر ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بدحالی سے نکل کر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جو ہمارے بزرگوں کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ قوم...
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جو تحریک شروع کرنے جارہی ہے ان کو اس سے کچھ نہیں ملےگا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، اپوزیشن وزیراعظم کی ملاقات کی پیشکش کو قبول کرے، اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھےاور الیکشن قوانین میں ترامیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 24 کروڑ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے ساتھ بات کرے، معاشی خوشحالی ہر فرد کامسئلہ ہے۔رانا ثنا...
---فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، انہیں کچھ نہیں ملے گا۔فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی پیشکش کو قبول کرے، ہمارے ساتھ بیٹھے اور الیکشن قوانین میں ترامیم کرے، عمران خان قومی مسائل کو اپنی رہائی سے مشروط کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے خسارے کا سودا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا ہمارے آبا و اجداد کا خواب آج پورا ہوتے نظر آرہا ہے، حکومت کے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور...

عید کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم، مریم نواز کا کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں کمی پر اظہار اطمینان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔ زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لائیو سٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اور پولیس افسروں کو...
اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاست میں اتار چڑھا آتا رہتا ہے۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بانی کے ساتھ تین ملاقاتیں کر چکا ہوں، بانی سے کہا ہمیں اپوزیشن کا الائنس بنانا چاہئے۔فواد چودھری نے کہاکہ ووٹ صرف بانی پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی کی جتنی لیڈرشپ تھی انہیں تو کھڈے لائن لگا دیا گیا، اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ تحریک انصاف کی ناتجربہ کاری تھی، بانی نے آئندہ کا لائحہ عمل بارے شبلی فراز کو بتایا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈا پور کی بھی بانی سے...
مصنوعی ذہانت نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اس کے وہ وہ اثرات نظر آ رہے ہیں جس کا گمان تک نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ایسی ہی ایک ایپ ’چیٹ جی پی ٹی‘ جس کو ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ بنالیا اور اس ےس گھنٹوں پیار و محبت کی باتیں کرتا ہے۔ اس نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تو صارفین کو بحث کا ایک اور موقع ہاتھ آگیا اور سب ہی اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنے لگے۔ یہ ویڈیو نیویارک ہے جس میں میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والا ایک نوجوان اپنے موبائل پر محبت بھری گفتگو کر رہا ہے۔ پیار بھری یہ گفتگو نوجوان کسی مخالف جنس کے ساتھ کر رہا ہوتا تو...
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے، صوبے کو اس کا حق دیا جائے، سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے لیے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج کی خبروں کے بعد حکومت نے بات چیت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت نے الٹا ہم پر مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے، صوبے کو اس کا حق دیا جائے، سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے...
فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور یہ مال بناتے رہیں۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بات کہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم نے وزیراعلیٰ علی امین کو پہلا خط لکھ دیاگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پہلا خط لکھ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت لوٹ مار میں مصروف ہے، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے پُرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیرِ...
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کچی کے علاقے کولپور میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،دہشتگردوں کو نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان پر عزم ہیں ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاکھوں حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا ہے کہ حج ہمیں صبر،استقامت اور ایثار کا پیغام دیتا ہے،سنت ابراہیمی امت مسلمہ میں اتحاد و قربانی کا جذبہ بیدار کرتی ہے۔ کامران ٹیسوری نے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر فتنے اور سازش سے محفوظ رکھے۔انہوں نے کہا کہ قوم حج کے روحانی پیغام کو اپناتے ہوئے قومی یکجہتی کو فروغ دے
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پیٹرن انچیف عمران خان نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ زبیر عمر کو عید کے بعد باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ Tagsپاکستان
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کارکن نکلے گا تو عمران خان کے کہنے پر نکلے گا، غالباً سوچ بھی یہی ہے جو پیٹرن انچیف خود کو قرار دیا ہے، عمران خان نے اور یہ کہا ہے اب میں کال دوں گا اور میں لیڈکروں گا اس احتجاج کو، مجھے لگتا ہے کہ کارکن کیلیے میسج عمران خان صاحب کاچونکہ میں کال دوں گا، میں لیڈ کروں گا لہذا آپ نکلیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو آج بہت زیادہ ہائیپ بنی ہوئی تھی کہ پانچ جون کو رہا ہو جائیں گے اب ایک چیز بالکل واضح ہے چونکہ کیس سیاسی ہیں...
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پیٹرن انچیف عمران خان نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ زبیر عمر کو عید کے بعد باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے اہم رہنماء کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے تصدیق کی ہے...
عرفان صدیقی—فائل فوٹو رہنما مسلم لیگ ن و سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مایوسی کے عالم میں پی ٹی آئی بی ایل اے سے بھی گٹھ جوڑ کر سکتی ہے، کسی طرح کا سیاسی اتحاد بنانا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں۔ بانی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی معاملے کا جواب دیا جائے گا: بیرسٹر گوہرچیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن حکام کی تعیناتی کے معاملے کا جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا...
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔ کراچی کے شہریوں کے اچھی خبر ہے کہ کے الیکٹرک کے...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزاؤں کی معطلی کے حوالے سے 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلیے مقرر ہوا، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہوگا لہٰذا امید ہے کوئی مثبت پیشرفت ہوگی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس کی سماعت نہیں ہوئی تھی روٹین میں ایک مہینے کے اندر فیصلہ ہوتا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیس میں 70 دن بعد ان کی رہائی ہوگئی تھی جبکہ دوسرے کیس میں 51 دن...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ "گورنر انیشیٹیوز" کے تحت سندھ بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے، جس میں مختلف ادارے اور شہری بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور عوام کو بھی اس مشن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے یوم ماحولیات کو تجدید عہد کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر زمین کو آلودگی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو چکی ہے اور اب کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں۔نجی ٹی وی سما کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنی مشکلات کے انبار میں مزید اضافے کے سوا کچھ نہیں ملے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں نہ کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں کوئی پیشکش کی گئی ہے۔عرفان صدیقی کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے جیل میں حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی نمائندے کی کوئی ملاقات نہیں...
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ورکرز کو قربانی کے لیے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اخلاقیات بالکل ختم ہوچُکی ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے سیل کو تالے لگائے گئے ہیں، ان سے ملاقات نہیں کرنے دیتے۔پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی غیرسیاسی خاتون ہیں، اس کے باوجود بھی ان سے...
جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید اور میاں محمود الرشید نے ورکز کے نام خط لکھ دیا۔ رپورٹ کے مطابق خط میں رہنماؤں نے کہا کہ ہماری طرف سے پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز کو بہت عید مبارک ہو، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے اور ظلم زیادتی برداشت کرنے پر آپ کے مشور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آئین اور قانون بحال نہیں ہو جاتا ہم نے اپنی جہدوجہد جاری رکھنی ہے، اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں اور ہماری ہمت قائم رکھے۔
— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی سزاؤں کی معطلی سے متعلق امید ہے کہ عید سے دو دن قبل کوئی مثبت پیشرفت ہوگی۔بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سزاؤں کی معطلی سے متعلق پہلی مرتبہ کیس لگا ہے، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہوگا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرراسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ 8 مئی کو سماعت کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ 17 جنوری کے بعد اب جون آگیا، ابھی تک...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا رد عمل سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ کیا سابق گورنر سندھ محمد زبیر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،...

190ملین پاؤنڈ کیس؛بانی پی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر نے مہلت کی استدعا کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے مہلت کی استدعا کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ بنچ کے سامنے سزا معطلی کی 2اپیلیں زیرسماعت ہیں ،عدالت میں سائفر ، توشہ خانہ جیسے متنازع کیسز آئے،پہلے توشہ خانہ ون، پھر توشہ خانہ ٹو اور پھر 190ملین پاؤنڈ کیس آ گیا، بانی پی ٹی آئی کیخلاف 300سے زائد مقدمات درج کئے گئے،یہ کیسے کیسز ہیں جن میں 6ماہ میں میاں بیوی کو جیل میں رکھا ہوا ہے،یہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیاء کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رہے ہیں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آیا۔(جاری ہے) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ...
ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے کو تیار، اہم رہنما کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا سگنل مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پیٹرن انچیف عمران خان نے گرین سگنل دے...
سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی کردی۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!۔ مختصر ترین فارمیٹ میں ہوم سیریز کے دوران بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنیوالے سلمان علی آغا ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی قیادت کے مضبوط دعویدار ہیں، انہیں سعود شکیل کی جگہ کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔ سلمان آغا اسوقت نائب کپتان کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ ٹی20 فارمیٹ میں انہیں کپتانی دی گئی ہے۔ باسط...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق گورنر سندھ اور نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن انچیف سے مشاورت مکمل کرلی گئی، پیٹرن انچیف نے گرین سگنل دے دیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی تصدیق کردی ، ان کا کہنا تھا آئندہ چند روز میں معاملہ سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی جیب سے ادا کی جاتی ہے سرکاری خزانے سے نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلئے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی...
سابق گورنر سندھ کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن انچیف سے مشاورت مکمل کرلی گئی، پیٹرن انچیف نے گرین سگنل دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن انچیف سے مشاورت مکمل کرلی گئی، پیٹرن انچیف نے گرین سگنل دے دیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی تصدیق کردی، ان کا کہنا تھا آئندہ چند روز میں معاملہ سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا۔
صدر پی ٹی آئی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے سماعت کی، صدر پی ٹی آئی کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے سماعت کی، پرویز الہیٰ کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، وکلاء نے پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست...
سابق گورنرسندھ اور نوازشریف کے سابق ترجمان محمد زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سے راہیں جُدا کرنے والے محمد زبیر کی تحریک انصاف میں جلد شمولیت متوقع ہے۔ محمد زبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق مشاورت کر لی گئی ہے اور انہیں پارٹی میں شامل کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ محمد زبیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور بانی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اس حوالے سے مزید مشاورت کرے گی۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن نے دعویٰ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا تھا بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوتی ہے، مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ بانی سب ترک کردیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر...
پشاور: عید کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلیے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی جیب سے ادا کی جاتی ہے سرکاری خزانے سے نہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمڑیال پی پی 52 ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی شکست پر پارٹی عہدیداران سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت اصف علی زرداری کی لاہور گورنر ہاوس میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات میں آصف علی زرداری نے سیالکوٹ پی پی 50 ضمنی الیکشن پر شکست پر پارٹی عہدیداروں کی کارکردگی پر تنقید کی اور شکست پر جھاڑ پلائی۔ صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے مرکزی اورصوبائی قیادت کو ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور ملک کی موجودہ صورتحال پربات چیت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) انڈونیشیا کے مطابق ملکی افواج کو جدید بنانے کے سلسلے میں کاوشیں جاری ہیں اور وہچینی ساختہ جے ٹینجنگی طیارے خریدنے پر غور کر رہا ہے۔ انڈونیشیا کے مطابق یہ نسبتاً سستے اور جدید صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ ساتھ ہی انڈونیشیا امریکی ساختہ ایف پندرہ ای ایکس طیاروں کی خریداری کو حتمی شکل دینے پر بھی غور کر رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے حالیہ برسوں میں اپنی پرانی فوجی مشینری کو جدید بنانے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔ 2022 میں، انڈونیشیا نے 8.1 ارب ڈالر مالیت کے 42 فرانسیسی رافیل طیارے خریدے، جن میں سے چھ طیارے آئندہ سال فراہم کیے...
جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین—فائل فوٹو عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کا کہنا ہے کہ حکومت بانیٔ پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ زبردستی نہیں کرا سکتی۔کراچی سے جاری بیان میں عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین نے یہ بات کہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں نیا میثاقِ جمہوریت ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے قومی محاذ آزادی ، عام لوگ اتحاد میں ضم ،جولائی ملکی سیاست کیلئے اہم ہے، وجیہہ الدین واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پہلے پی ٹی آئی میں شامل تھے، جہاں اختلافات کے بعد ان کی تحریکِ انصاف کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی تھی، اختلافات بڑھنے کے بعد انہوں نے...
لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سمبڑیال کےضمنی انتخاب میں دھاندلی کے عائد کیے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فافن کی رپورٹ پی ٹی آئی کے لیے کافی ہے اور سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 39ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگاناشرم ناک ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں پی ٹی آئی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا اور فافن...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت مخالف احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کرنا چاہتے ہیں، وہ چونکہ اس وقت پارٹی کے چیئرمین نہیں اس لیے خود کو تحریک انصاف کا پیٹرن انچیف نامزد کردیا۔ راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سے حکومت کو قبول کرنے اور 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ علیمہ خان نے کہاکہ جب بھی احتجاج کی کال دی جائے تو خبریں آنا شروع ہو جاتی ہیں کہ عمران خان کو رہا کیا جارہا ہے۔ عمران خان نے احتجاجی تحریک کو سنبھالنے کی ذمہ داری عمر ایوب کو دی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پنجاب اسمبلی کے حلقے سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی، غنڈی گردی اور بدمعاشی کا بازار سرگرم کیا گیا، آر او دفتر کے سامنے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اور کارکنان نے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں دھاندلا تھا، اس الیکشن میں الیکٹورل پراسیس کو فالو...

ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی نہیں، اسٹیبلشمنٹ کو ہماری ضرورت ،جیل سے خود احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا، عمران خان
ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی نہیں، اسٹیبلشمنٹ کو ہماری ضرورت ،جیل سے خود احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر تمام قانونی اور آئینی راستے بند کر دیے گئے ہیں اس لیے میں اب خود بطور پارٹی سربراہ جیل سے احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا۔بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکانٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے، تحریک انصاف پر تمام قانونی اور آئینی راستے بند کر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن نے مبصر رپورٹ جاری کر دی ،ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کا ووٹ شیئر 41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کا ووٹ شیئر 35 فیصد سے کم ہو کر 29 فیصد رہ گیا،مبصر رپورٹ کے مطابق ووٹر ٹرن آوٹ 50 فیصد تھا جو ضمنی انتخاب میں کم ہو کر 45 فیصد رہ گیا جبکہ جیت کا فرق 8,535 ووٹوں سے بڑھ کر 39,684 ووٹوں تک جا پہنچا۔ فارم 47 رات 1.15منٹ پر پر مکمل کیا گیا جو قانونی حد2.00 بجے سے قبل تھا۔خواتین کا ٹرن آوٹ 47 فیصد سے کم ہو کر 39 فیصد اور...
—فائل فوٹو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج ہے۔سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے درج کر رکھا ہے۔
---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف سے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کا کیس غلطی سے مقرر ہونے کے باعث آج کی کاز لسٹ سے نکال دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق کیس غلطی سے مقرر ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ پیٹرن انچیف، عمران خان کے فوکل پرسن نیازاللّٰہ نیازی نے 24 مارچ کے عدالتی آرڈر پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کرنی تھی۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بھی بینچ کا حصہ تھے۔
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو حج کی سعادت سے قبل غلاف کعبہ کا تحفہ پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی، جس میں سعودی وزیر نے مہمان کو غلاف کعبہ کا تحفہ پیش کیا۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے ملاقات میں حجاج کرام کیلئے شاندار انتظامات پر سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔
---فائل فوٹو رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کےلیے بانیٔ پی ٹی آئی کا رہا ہونا ضروری ہے، رول آف لاء کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کرنا پڑے گا۔اعظم خان سواتی نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جہاں ظلم کا نظام ہو وہاں انصاف کےلیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں، پاکستان کو مضبوط بنانے کےلیے قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی راستہ نہیں۔اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اعظم خان سواتی...
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں سولر پینل کی تنصیب کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جس کے تحت سولر سسٹم کی تنصیب متبادل توانائی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعہ ہی ممکن ہوسکے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سولر سسٹم صرف متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعے نصب کیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 26-2025: سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا کتنا امکان ہے؟ پی ڈی ایم اے کے سربراہ نے اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر سمیت حساس سرکاری عمارتوں پر پہلے سے نصب سولر سسٹم کے فوری جائزے کا بھی حکم دیا تاکہ حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے کسی بھی ممکنہ نقصان...
اسلام آباد: پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن نے مبصر رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ضمنی انتخاب میں چند معمولی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں۔ مبصر رپورٹ کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی جانب سے گنتی کے عمل میں خلل ڈالنے کی رپورٹس موصول ہوئیں۔ مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ میں معمولی کمی آئی جبکہ غیر درست ووٹوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی گئی۔ ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد تھا جو ضمنی انتخاب میں کم ہو کر 45 فیصد رہ گیا جبکہ جیت کا فرق 8,535 ووٹوں سے بڑھ کر 39,684 ووٹوں تک جا پہنچا۔ فارم 47 رات 1:15 پر مکمل کیا گیا، جو قانونی حد 2:00 بجے سے قبل تھا۔ پولنگ اسٹیشن...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو حج کی سعادت سے قبل غلافِ کعبہ کا تحفہ پیش کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی، جس میں سعودی وزیر نے مہمان کو غلافِ کعبہ کا تحفہ پیش کیا۔ گورنر سندھ نے ملاقات میں حجاج کرام کے لیے شاندار انتظامات پر سعودی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شاہی دعوت پر اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ سعودی حکومت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے حجاج، خصوصاً پاکستانی حجاجِ کرام...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی بھارتی حمایت یافتہ 14 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور بہادری کو سراہا۔ صدر نے کہا کہ...
کہتے ہیں 9 مئی پر معافی مانگیں، آج میری 2 بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا اور مجھے باہر بٹھایا گیا، سمبڑیال میں کھل کر دھاندلی ہوئی ہے، انصاف کے ادارے کنٹرول کرلیے گئے ہیں لندن پلان کے تحت 9 مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی، 10 ہزار پی ٹی آئی ورکرز کو جیلوں میں ڈالا گیا،چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی طریقے سے ابھی تک بیٹھا ہوا ہے، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے 9 مئی پر معافی مانگنے کو کہا جاتا ہے اور جب دباؤ بڑھتا ہے تو پھر یہ میرے پاس ٹیمیں بھیجتے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر دونوں بہنوں...
لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ لیڈر شپ کا شاید اس لیے لگتا ہے کہ تھوڑا سا وہ آگے پیچھے ہو گیا تھا ، پہلے جنید اکبر کے پاس ذمے داری تھی، پھر ذمے داری علی امین گنڈاپورکے پاس چلی گئی، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ ذمے داری عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ جائنٹلی شیئر کریں گے تو اس کیلیے سمبولکلی یہ کہتے ہیں کہ عمران خان خود ہی لیڈ کریں، عہدے کی سچی بات ہے کہ میری تو سمجھ میں نہیں آئی ہے، عمران خان کو کوئی عہدے کی ضرورت نہیں، سب کوپتہ ہے کہ پارٹی کے لیڈر وہ ہیں. ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں...
نوٹس کے مطابق جہانزیب مینگل نے اسمبلی میں موثر آواز نہیں اٹھائی، پارٹی اجلاسوں سے غیر حاضر رہیں، جبکہ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچستان اسمبلی کے رکن جہانزیب مینگل کو پارٹی قوائد کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دنوں میں جواب طلب کر لیا۔ بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ جہانزیب مینگل نے بی این پی کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے صوبائی اسمبلی میں موثر آواز بلند نہیں کیا۔ پارٹی کے اجلاسوں میں غیر حاضر رہیں، جبکہ پارٹی سے مشاورت کے بغیر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ نوٹس کے مطابق 15...
علیمہ خان—فائل فوٹو بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ڈونر تنویر احمد کی اپنے بھائی سے 2 ملاقاتوں کی تصدیق کر دی۔علیمہ خان نے دیگر 2 بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان ملاقاتوں کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ تنویر احمد ہمارے ڈونر ہیں، پرانا جانتے ہیں، ان کی بانیٔ پی ٹی آئی سے اکتوبر میں ملاقات کروائی گئی۔علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ تنویر کی بانیٔ پی ٹی آئی سے جس وقت ملاقات کرائی گئی اس وقت میں اور میری بہنیں جیل میں تھیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی نے واضح کر دیا ہے کہ ان کے لیے تمام سیاسی اور قانونی دروازے بند کر دیے گئے ہیں. لہٰذا اب احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی کے بانی نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک کی قیادت خود کریں گے اور اس سلسلے میں تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی۔بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فی الحال احتجاج کے آغاز کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا. تاہم واضح کیا کہ وہ آئندہ سے پارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 کامیاب آپریشن میں 7 دہشت گردوں کو بہادری سے ہلاک کیا، یہ دہشتگرد بھارت کی پراکسی ہیں،بھارت پوری کوشش میں ہے کہ اس خطے کا ماحول خراب ہو، فتنتہ الہندوستان ہمارے ملک کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔(جاری ہے) روبینہ خالد نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،اس ملک سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹا دیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اب اسلام آباد کی کال کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا ہے کہ سارے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک سے...
شبلی فراز—فائل فوٹو تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے 52 ارکان کو نااہل قرار دیا جائے۔یہ بات تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے عمر ایوب اور شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں رکھا جا رہا ہے، انہیں قانون و انصاف کی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے، ان سے فیملی اور دوستوں کو ملنے سے روکا جا رہا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ 5 جون کو کیس لگا ہے، امید ہے کہ اس میں انصاف ہو گا، القادر ٹرسٹ ایسا منصوبہ تھا جو...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج سے متعلق نئے لائحہ عمل پر بات کی ہے۔بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنادیا گیا ہے، ملک گیر احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کے پی میں گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے، احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک برادری سے رابطوں کی ذمہ داری ملی ہے۔بیرسٹر گوہر علی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں، ہائی کورٹ میں پارٹی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں انصاف اور قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں، عمران خان 2 سال سے جیل میں ناحق قید ہیں، اور انہیں وہ سہولیات بھی میسر نہیں جو عام قیدی کو ہوتی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم اور شبلی فراز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہم سوالات اٹھا دیے۔ یہ بھی پڑھیں احتجاجی تحریک سے قبل عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ ہمارے جن لوگوں کو ڈیجیٹل دہشتگرد کہا جاتا تھا وہ بھارت کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر تھے، افواج پاکستان...
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو پارٹی میں نیا مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کو پارٹی کا پیٹرن انچیف بنا دیا ہے، جس کی بیرسٹر گوہر نے تصدیق بھی کردی۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ کے سابق مشیر نے بڑا دعویٰ کردیا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو پی ٹی آئی میں پیٹرن انچیف بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا عمران خان کی نمائندگی کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کو نیا عہدہ دے دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنا دیا گیا ہے اور احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے جب کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک رابطوں کہ ذمے داری ملی ہے۔ میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں اور ہائیکورٹ میں...
عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کو نیا عہدہ دے دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنا دیا گیا ہے اور احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے جب کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج...
---فائل فوٹو راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف نے 6 وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔فہرست میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ، نعیم پنجوتھا اور نیاز اللّٰہ نیازی کا نام شامل ہے۔ذرائع کے مطابق آج بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گی۔
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی،لاہور پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے اور انکار کے باعث پولیس ٹیم فوٹو گرامیٹک،وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کر سکی۔ لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم چار گھنٹے اڈیالہ جیل میں انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔ بانی پی ٹی آئی پہلے بھی 3 مرتبہ لاہور پولیس ٹیم کو ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔
اسرار خان:نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مقدمہ پنجاب پولیس کے انسپکٹر مظہر اقبال کی درخواست پر بیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ۔ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے یوٹیوب چینل اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اس کے خلاف ویڈیوز اپلوڈ کیں، ڈاکٹر شہباز گل نے ویڈیوز میں مدعی مقدمہ اور اسکے خاندان کے خلاف توہین آمیز اور نامناسب الفاظ استعمال کئے ۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ویڈیوز میں مدعی مقدمہ پر...
راولپنڈی: یکم جون کو سیالکوٹ سمبڑیال میں حلقہ پی پی 52 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے 8 فروری 2024 جنرل الیکشن سے زیادہ پی ٹی آئی نے کم ووٹ حاصل کیے. تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فارم 47 میں مرتب کیے گئے الیکشن نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے 78702 ووٹ حاصل کیے جبکہ 8 فروری کے الیکشن میں ان کے والد ارشد وڑائچ نے 58 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے. اس طرح مسلم لیگ ن کے ووٹوں میں 20 ہزار ووٹ کا اضافہ ہوا اب ضمنی الیکشن میں دوسرے نمبر پر آنے والے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ ان بے چاروں کو احتجاج کا رائٹ تو دے دیں اگر وہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کو کرنے دیں، مولانا تو بہت اچھے آدمی ہیں،نوید صاحب کہہ رہے تھے کہ گورنمنٹ ان کو سیریس نہیں لے گی، یقین کریں گورنمنٹ بہت سیریس لے گی گورنمنٹ کے اس احتجاج کو اور اس کے بعد آپ کو یہ آنیاں اور جانیاں پھر نظر آنا شروع ہو جائیں گی،کبھی پرائم منسٹر صاحب جا رہے ہوں گے، کبھی بلاول صاحب جا رہے ہوں گے اور پھر 73 کے آئین کے تناظر میں مولانا مان جائیں گے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے...
ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔ ساجد تارڑ...
قاہرہ میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کیساتھ ملاقات میں مصری وزیر خارجہ نے قابض اسرائیلی رژیم سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) میں شمولیت کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے تاکید کی ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم بھی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) پر دستخط کرے۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت قاہرہ میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافائل گروسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل خطے کا واحد فریق ہے کہ جو نہ صرف ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل نہیں بلکہ اپنی تمام جوہری تنصیبات کو بھی آئی اے ای اے کے...
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) پولیس کے سابق انسپکٹر مظہر اقبال کی مدعیت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر شہباز گل نے میری فیملی کی کردارکشی کی اور لوگوں کو میرے کردار اور رویہ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے موجودہ حکومتی اتحاد (مسلم لیگ ن) کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے۔ جیل میں قید سابق وزیر اعظم کے بقول وہ اس احتجاج کی قیادت خود جیل سے ہی کریں گے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر، جنہوں نے عمران خان کا فیصلہ میڈیا کو بتایا، کا کہنا ہے کہ خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ آنے والی احتجاجی تحریک فیصلہ کن ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی نے انتخابات کے دن سے ہی عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر...
فائل فوٹو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی، تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد تصدق، انسپکٹر سلیم اور انسپکٹر نوید شامل تھے، پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔ 9 مئی کیسز: عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیاڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا 9...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) قومی احتساب بیورو(نیب )نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ کی جانب سے اسلام اباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران پیش ہونے کے لیے پانچ رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر کر دی ہے جو نیب کی جانب سے پیش ہو کر دلائل دے گی۔(جاری ہے) مقرر کی گئی ٹیم میں سردار مظفر احمد خان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں عرفان احمد سہیل عارف، رفع مقصود اور یاسر سلیم رانا شامل ہیں یہ ٹیم اسلام اباد ہائی کورٹ میں پیش ہوگی اور اسلام اباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشرہ بی بی کے حوالے...
سیالکوٹ: پی پی 52 ضمنی انتخاب کے دوران نقص امن کا باعث بننے پر پی ٹی آئی کے 271 کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں پولیس پارٹی پر حملہ، اقدام قتل و دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزمان نے پولنگ اسٹیشن 63 پر پولنگ عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر کے متن میں مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے پولیس پر اسٹریٹ فائرنگ کی، اس کے ساتھ ساتھ سرکاری گاڑی کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔درج مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ کارکنان کے اقدام سے علاقےمیں خوف و ہراس پھیلا، ایف آئی آر میں...
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔ لاہور پولیس کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تو عمران خان نے تفتیش میں تعاون اور ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا۔ عمران خان لاہور پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے اور انکار کے باعث پولیس ٹیم فوٹو گرامیٹک،وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کرسکی۔ لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم چار گھنٹے اڈیالہ جیل میں انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔ عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دے دی لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں عدالتی...
سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، جن میں مرد ووٹرز 1 لاکھ 57 ہزار 725 اور خواتین ووٹرز 1 لاکھ 39 ہزار 460 شامل ہیں۔ انتخابی عمل کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے حلقے میں کل 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 57 مردانہ، 57 زنانہ اور 71 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ...