پی ٹی آئی کا پنجاب میں ماورائے عدالت ہلاکتوں پر اظہار تشویش اور تحقیقات کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں مبینہ ماورائے عدالت مقابلوں کے حوالے سے حکومت سے شفاف عدالتی تحقیقات اور وضاحت کا مطالبہ کر دیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران 670 مقابلے اور 924 ہلاکتیں کیسے ہوئیں اور آیا یہ ریاستی پالیسی کا حصہ ہیں یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز
انہوں نے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر حکومت کی خاموشی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ رپورٹ کو سنجیدگی سے کیوں نہیں لیا جا رہا۔ شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ قانون ہر شہری پر یکساں طور پر نافذ ہوگا اور عدالتوں کی بجائے مقابلوں میں کسی ادارے کو اختیارات کس قانون کے تحت دیے گئے، یہ سوال حکومت کے جواب طلب ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہر ہلاکت کی آزادانہ اور شفاف عدالتی تحقیقات کی جائیں، ورنہ اعتماد کا بحران مزید بڑھ جائے گا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو ماورائے عدالت کارروائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ وہ سی سی ڈی کے حوالے سے وضاحت دیں، کیونکہ قانون سے بالاتر کسی کو اختیار نہیں دیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور: سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاک
انہوں نے کہا کہ شفافیت کے بغیر عوام کا حکومت پر اعتماد متاثر ہوگا، اس لیے ضروری ہے کہ ہر واقعے کی تحقیقات مکمل اور عدالتی دائرہ کار کے مطابق ہوں۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر زور دیا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور مبینہ ماورائے عدالت کارروائیوں کے حوالے سے فوری وضاحت پیش کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس مقابلہ سی سی ڈی ماورائے عدالت قتل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس مقابلہ سی سی ڈی ماورائے عدالت قتل شیخ وقاص اکرم نے ماورائے عدالت سی سی ڈی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔