2026-06-02@19:19:18 GMT
تلاش کی گنتی: 12469

«بتایا کہ»:

    مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام...
    کراچی میں اضافی پانی کا منصوبہ کے فور کی تکمیل میں مزید تین سال لگ سکتے ہے  جبکہ منصوبے کا اصل کام تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا جب وہ ہوگا تو شہر کی مرکزی سڑکیں متاثر ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کو واٹر کارپوریشن حکام کے سینئر افسران نے اس کی تصدیق کی کہ منصوبے میں مزید ڈھائی سال لگ سکتے ہے، اگر کام اسی طرح ہوتا رہے تو اس منصوبے میں وفاق، سندھ حکومت ، بین الاقومی مالیتی اداروں کی فنڈنگ بھی کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ 12 سال پہلے یہ منصوہہ 25 ارب روپے مکمل ہو جانا تھا تاہم اب اس کی لاگت 200 ارب روپے سے زائد ہوچکی ہے اور آنے والے وقت تخمینی لاگت میں مزید اضافہ...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) ‏علیمہ خان کا سہیل آفریدی کو مشورہ، کہا سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جب بھی حکومت کو لگتا ہے عوام کا غصہ اور ٹمپریچر بڑھ رہا ہے، تو یہ خود کو بچانے کیلئے ڈیل کی باتیں اور افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں، حقیقت میں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا ہم سے سوال کرنے کے بجائے حکومت سے جواب طلب کرے کہ عمران خان کو گزشتہ 7 ماہ سے غیر...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔
    سٹی 42 : شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔  ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔  پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ...
     ( ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔  یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک ڈھہ گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔  مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی...
    گلگت: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں. امن کی کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران میں اسکول پر میزائل مار کر بچوں کو شہید کیا گیا اس جنگ میں ایران کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کوئی سیاست دان نہیں. جس نے میری طرح ملک بھر کے دورے کیے ہوں. میں گلگت بلتستان کی ہر تحصیل میں پہنچا ہوں. گزشتہ الیکشن میں خوشی کا ماحول تھا اس الیکشن میں سوگ کا ماحول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی...
    اسلام آباد: نئے بجٹ میں کرپٹو ٹرانزیکشنز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کرپٹو ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والے منافع پر کیپیٹل گین ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپٹو ٹریڈنگ پر 10 سے 30 فی صد تک کیپیٹل گین ٹیکس نافذ کیا جا سکتا ہے اس بارے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مشاورت کے بعد کرپٹو سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تمام ڈیجیٹل کاروبار سے حاصل ہونے والے گین پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کرپٹو لین دین میں کیپیٹل گین ٹیکس کی وصولی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات کے مختلف علاقوں میں چھتیں منہدم ہونے کے دو الگ الگ واقعات میں بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چارباغ کے علاقے گنڈھیرئی میں ایک گھر کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 8 سالہ شیما اور 6 سالہ مناہل جاں بحق ہوگئیں، جبکہ حورین اور ان کی والدہ زخمی ہوئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی ڈیزاسٹر ریسپانس اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی افراد نے ملبے تلے دبے چار افراد کو نکال لیا تھا، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منگلور منتقل...
    —فائل فوٹو پنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے  12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔ پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیارپنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ محکمۂ قانون کا  کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں...
    راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ( Shaheen Shah Afridi) نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور 44.1 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے 61 اور میتھیو شارٹ نے 55 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان...
    تصویر، اے پی پی عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو جانور کو منڈی سے گھر تک پہنچانے کے مسئلے کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے دوران اکثر شہریوں کو مناسب سواری یا گاڑی کا انتظام کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔جانور کی خریداری جتنی خوشی کا باعث ہے، اسے محفوظ اور آرام دہ طریقے سے گھر پہنچانا اتنا ہی بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں سے جانور خریدنے کے بعد لوڈر ڈرائیوروں سے الگ بحث کرنی پڑتی ہے۔لوڈر ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ لوگ مہنگے جانور تو خرید لیتے ہیں لیکن انہیں مناسب کرایہ دینے کے لیے تیار نہیں ہوتے، پیٹرول مہنگا ہے آخر ہم نے بھی گھر کا چولہا جلانا ہے۔شہری اور رکشہ ڈرائیور...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی الائشوں کےلیے ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کر رہی ہے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 20 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت تقسیم کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 35 سے 37 لاکھ جانوروں کی قربانی متوقع ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے پنجاب کے شہریوں سے اپیل کی کہ الائشیں ویسٹ بیگ میں ڈال کر مخصوص جگہ پر رکھیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
    — فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے اختتام پر پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں ’نئے دور کی بین الاقوامی برادری‘ اور ’چین پاکستان سیکیورٹی پارٹنرشپ‘ کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق چین اور پاکستان نے دفاع، سلامتی اور انسداد دہشتگردی تعاون میں مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کردار پر زور دیا گیا ہے۔چین نے پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ اور عزم کا اظہار کیا ہے۔پاکستان اور چین نے سی پیک 2.0 کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گوادر کو علاقائی رابطہ مرکز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی۔وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز کا ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا بڑا اسکور بنایا اور زمبابوے کو جیت کیلئے 255 رنز کا ہدف دیا ۔شمرون ہیٹ میئر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 84 رنز اسکور کیے، جبکہ رومین پاوول نے 35 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ڈیون میئرز نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز  شریف کے مشیر  برائے سیاسی امور  رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کوبتادیا تھا کہ دہشت گرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، افغانستان کو بات سمجھ نہیں آئی تو  ردعمل دیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پرجوپالیسی آج اپنائی گئی ہے اسے پہلے اپنانا چاہیے تھا، اگرچند سال قبل یہ پالیسی اپنائی جاتی تو دہشت گردی کا نام ونشان نہ رہتا، وزیراعظم پاکستان نے 4 ماہ قبل افغانستان کو پیغام دیا تھا، افغانستان کوبتادیا تھا کہ دہشت گرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، افغانستان کو بات سمجھ نہیں آئی تو رسپانس دیا گیا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب جب...
    محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں کے لیے فروری تا اپریل موسمی پیش گوئی میں گلگت بلتستان میں گلیشیئر جھیل کے اچانک پھٹنے (گلیف) کے خطرے کی شدید احتمال کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ مسلسل غیر معمولی درجہ حرارت ہے جو برف اور گلیشیئر کے پگھلنے کی رفتار کو تیز کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز گلگت بلتستان کو کس طرح نقصان پہنچا رہے ہیں؟ پی ایم ڈی کے مطابق گلگت، بُنْجی، چلاس، ہنزہ، غذر اور استور جیسے علاقوں میں دن کے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ اور رات کے کم سے کم درجہ حرارت ایک سے 3.5 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیے گئے۔ خاص...
    ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو کہتے ہیں کہ آپ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں، رانا ثناءاللہ - فوٹو: فائل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متلعق حکومت کے پاس نہ کوئی ڈھیل ہے نہ ڈیل۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی جن کے کیسز بنے تھے انہیں عدالتوں سے ریلیف ملا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جو بہترین علاج ہوسکتا ہے وہ ہوا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اسے ریگولیٹ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی...
    فائل فوٹو  پنجاب کے شہر سرگودھا میں سرکاری افسر کے گھر پر گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں مدعی مقدمہ نے الزام واپس لے لیا۔سرگودھا کی سیشن کورٹ میں 16 سال کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے کیس کی سماعت کے دوران مدعی نےعدالت میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔ سرگودھا: سرکاری افسر کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتیمتاثرہ لڑکی کے والد اور مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ ملازمہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ زیادتی کا مقدمہ غلط فہمی کی بیناد پر درج کروایا تھا، بیٹی کے ساتھ کوئی زیادتی...
    رمضان ایڈیشن کے عنوان سے وسطی لندن میں واقع ایک ہوٹل میں خصوصی بازار کا انعقاد کیا گیا، جہاں رمضان اور عید کے ملبوسات، جیولری، پرفیوم اور دیگر اشیاء ایک ہی چھت تلے دستیاب تھیں۔ اس موقع پر پاکستان ہائی کمشنر کی اہلیہ ڈاکٹر سارہ نعیم کا کہنا تھا کہ 85 سے زائد خواتین ڈیزائنرز کی شرکت سے ہال منی پاکستان کا منظر پیش کر رہا تھا، یہاں خواتین ڈیزائنر بڑی تعداد میں موجود ہیں اور اس قسم کے بازاروں کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے تاکہ ہم اپنے وطن کا اچھا امیج پیش کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ مسلم ممالک کی خواتین سفارت کار بھی یہاں آئیں کیونکہ ہمارا فیشن عرب ممالک میں بھی بہت مقبول ہے، منتظم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلا دیش کے نئے وزیر اعظم طارق رحمان کے وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے چند روز بعد ہی بنگلادیش کی آرمی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔بنگلادیش آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل محمد حفیظ الرحمان کو ترقی دیکر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں 55 انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کرکے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے، میجر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آف فورسز انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ صرف اوپنرز تک محدود نہیں ہونی چاہیے، اگر ابتدائی بلے باز رنز بنانے میں ناکام رہیں تو مڈل اور لوئر آرڈر کو ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف بھرپور مقابلے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال پوائنٹس ٹیبل کے حساب کتاب پر بات نہیں ہوئی بلکہ پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹاپ آرڈر کا کردار اننگز کو استحکام دینا اور اسے لمبا لے کر چلنا ہے، جس پر ٹیم مسلسل کام کر رہی ہے۔ فرحان کے مطابق بولنگ یونٹ اچھی...
    بنگلادیشی آرمی میں اعلی سطح پر بڑی تبدیلیاں، چیف آف جنرل اسٹاف بھی تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز ڈھاکہ (سب نیوز)طارق رحمان کے وزارت عظمی کا چارج سنبھالتے کے چند روز بعد ہی بنگلادیش کی آرمی میں اعلی سطح پر بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل محمد حفیظ الرحمان کو ترقی دیکر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں 55 انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کرکے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔اس...
    کراچی: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، بلاک ڈی فائیو اسٹار چورنگی کے قریب واقع بسم اللہ ریزیڈنسی میں رہائشی فلیٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس میں ایک لڑکا ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے کی زوردار آواز کے بعد عمارت میں رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس موقع پر پہنچا اور حفاظتی اقدامات شروع کیے، جبکہ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم اور ایمبولینسز کو بھی طلب کیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور ایک باؤزر آگ بجھانے کے لیے تعینات کیے گئے، اور عمارت میں موجود رہائشیوں کی محفوظ منتقلی کا عمل جاری ہے۔...
    راولپنڈی: موٹروے پولیس اور  پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے فیصل آباد سے اغواء کیے گیے غلہ منڈی کے تاجر کو بازیاب کروا لیا، اغواء کار تاجر اور گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے۔ حکام کے مطابق 5 نامعلوم افراد خود کو حساس ادارے کا اہلکار بتا کر فیصل آباد کی غلہ منڈی میں آڑھت کا کاروبار کرنے والے تاجر طارق عزیز کو ملت چوک سے اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر موٹروے کے راستے نامعلوم مقام کی جانب لے جا رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس اور پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن  کرتے ہوئے اغوا کاروں کو بلکسر انٹر چینج اور نیلہ انٹر چینج کے درمیان روکنے کی کوشش...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ہم نوالہ ہم پیالہ رہے ہیں، وسائل، اختیارات اور اداروں پر بھی قبضہ ہے، ایس بی سی اے بنایا گیا تو یہی لوگ شامل تھے، کراچی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو جب بند کیا گیا تو ایم کیو ایم کے وزیر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ اس بار شہر میں حادثات کا سلسلہ جاری ہے، گل پلازا کے بعد متعدد واقعات ہوئے، حکومت کی نا اہلی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحۂ گل پلازا کو 1 ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا، تعین نہیں کیا گیا کہ اس میں کتنے لوگ جاں...
    کانفرنس میں حکومت اور انتظامیہ سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بصورت دیگر آل پارٹیز کانفرنس احتجاجی تحریک کا آغاز کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں ضلع کی سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک اہم آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اور قبائلی جھگڑوں کے مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس سے جیکب آباد شہری اتحاد کے جنرل سیکرٹری اور جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر عبدالغنی انصاری، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماء ندیم قریشی، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر صدام حسین کھوسو،...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر جیسے بولرز پاکستان میں بہت ہیں۔ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ سے قبل پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ کافی کھلاڑی یہاں کھیل چکے ہیں لیکن میں کینڈی میں پہلی بار کھیل رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ اس حوالے سے بابر اعظم سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کینڈی میں رنز بنتے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کوچ اور کپتان کا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جس کا دن ہوتا ہے...
    ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حالیہ کارروائیاں اپنے عوام کو سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی سے بچانے کے بنیادی حق کی عکاسی کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو بخوبی علم ہے کہ شدت پسند کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے، سہولت کار اور سرپرست کہاں موجود ہیں اور اگر پاکستان کے اندر خونریزی جاری رہی تو ذمہ دار عناصر بچ نہیں پائیں گے۔ پی ٹی وی کے مطابق، صدر زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حالیہ کارروائیاں اپنے عوام کو سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی سے بچانے کے بنیادی حق کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت میں تعینات امریکی سفیر سرجیو گور اور امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل سیموئل جے پاپارو نے بھارتی فوج کے ویسٹرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔رپورٹ کے مطابق وفد نے آپریشنل تیاریوں اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کو بھارتی میڈیا میں غیر معمولی اہمیت دی گئی جبکہ بعض مبصرین نے اسے سفارتی پیغام رسانی کا حصہ قرار دیا۔  ماہرین کے مطابق ایسے دورے باہمی دفاعی تعاون کے تسلسل کا حصہ ہوتے ہیں، تاہم ان کی میڈیا تشہیر بعض اوقات سفارتی حکمت عملی کا رخ بھی ظاہر کرتی ہے۔عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں امریکا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی وفد اوراپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی میں رواں ہفتہ ملاقات کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں انتخابی اصلاحات سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے، اپوزیشن لیڈر محمودخان اچکزئی نے حکومتی رابطوں سے پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر میں چیمبر رابطوں کے دوران قبل ازوقت انتخابات پر بھی ابتدائی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے اپوزیشن لیڈر سے رابطوں پر پیپلزپارٹی کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا گیا، اپوزیشن لیڈر مستقبل کے رابطوں میں سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔  پنجاب کی ٹیکس آمدنی پہلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں، ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ متعدد ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برفانی طوفان کے باعث تقریباً 5 کروڑ 40 لاکھ افراد کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے اور حکام مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق چھ ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے جن میں نیویارک، نیوجرسی، ڈیلاویئر، رہوڈ آئی لینڈ، کنیٹی کٹ اور میساچوسٹس شامل ہیں۔برفانی طوفان کے باعث ملک بھر میں 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)شمال مشرقی امریکہ کے لاکھوں شہری شدید الرٹ کے تحت ہیں کیونکہ ایک طاقتور بم سائیکلون پورے I-95 کوریڈور میں 18 سے 24 انچ تک برف باری کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس برفیلے ہواؤں کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اور طوفان کی شدت کی وجہ سے دو کروڑ سے زائد انسانی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اس طوفان نے پہلے ہی فضائی ٹریفک کو تہس نہس کر دیا ہے، 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں ہیں جبکہ سیکڑوں پروزایں تاخیر کا شکار ہیں، مجموعی طور پر اب تک 7 ہزار پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں نیویارک، بوسٹن، نیو...
    پاکستانی اداکار گوہر رشید نے اپنی اہلیہ کبریٰ خان سے متعلق ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد خواتین تبدیل ہوجاتی ہیں اور ان کا رویہ ویسا نہیں رہتا جیسے پہلے ہوتا ہے وہ اچانک سے بیوی بن جاتی ہیں۔ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا جس میں ان کے قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ مکہ مرکمہ میں ہونے والے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جو کئی دنوں تک ٹرینڈ کرتی رہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Kübra Khan ???? (@kubra_khan_) بعد ازاں، شوبز شخصیات کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی معیشت ایک بار پھر شدید دباؤ کا شکار ہے جہاں بڑھتے ہوئے قرضوں اور ٹیکسوں کا بوجھ اقتصادی سرگرمیوں کو سست کر رہا ہے۔ماہرین کے مطابق مسلسل مالی بے ضابطگیاں ملک کو بار بار عالمی مالیاتی اداروں، خصوصاً International Monetary Fund کے پاس جانے پر مجبور کرتی ہیں، جہاں وقتی ریلیف تو مل جاتا ہے تاہم بنیادی مسائل جوں کے توں رہتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے تقریباً 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ مالی خسارہ 6 فیصد کی بلند سطح پر ہے، جو زیادہ تر سودی ادائیگیوں پر مشتمل ہے۔ صورتحال اس حد تک سنگین ہو چکی ہے کہ خالص سودی ادائیگیاں...
    اونچ نیچ ۔۔۔۔ آفتاب احمد خانزادہ کچھ سوال ایسے ہوتے ہیں جو انسان سے جواب نہیں مانگتے بلکہ اس کی روح سے دستخط لیتے ہیں۔ نطشے کا تصورِ ابدی واپسی بھی ایسا ہی سوال ہے۔ یہ کوئی کاسمولوجیکل مفروضہ نہیں بلکہ ضمیر پر لکھی گئی وہ دستاویز ہے جس پر انسان کو اپنی پوری زندگی کے ساتھ ہاں یا نہیں لکھنا ہوتا ہے۔ نطشے زرتشت کے ذریعے انسان کو آئینے کے سامنے کھڑا کر دیتا ہے اور کہتا ہے فرض کرو ایک دیو تمہارے سامنے آ کر کہے کہ تمہاری یہ زندگی ہو بہو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دوبارہ آتی رہے گی، ہر جھوٹ ہر بزدلی ہر خاموش سمجھوتا ہر خوف ہر ادھورا خواب ہر رکا ہوا لفظ ابدی ہو...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) حوصلے کی مثال اور عزم کی پہچان بلوچستان کی بیٹی شازیہ بتول نے معذوری کو شکست دے کر تعلیمی اور سماجی میدان میں نمایاں مقام حاصل کر لیا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی شازیہ بتول آج نوجوانوں اور خصوصی افراد کیلئے مشعلِ راہ بن چکی ہیں۔ تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی شازیہ بتول کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مشکلات کو کمزوری نہیں بلکہ اپنی طاقت سمجھا۔ ان کے مطابق عزم، صبر اور مستقل مزاجی وہ اوصاف ہیں جن کے ذریعے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمت جواں ہو تو جسمانی رکاوٹیں خوابوں کی تکمیل میں حائل نہیں ہو سکتیں۔ شازیہ بتول کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ...
    اسلام ٹائمز: رہبرِ معظم کا وہ تاریخی جملہ، جو انہوں نے بحری مشقوں کے بعد کہا تھا، نہ صرف آپکی ایمانی پختگی کا عکاس ہے، بلکہ دراصل اسی خندق والی ثابت قدمی کا جدید روپ اور تجدد کردار ہے۔ جسطرح مولا علیؑ نے عمرو بن عبدود کے سامنے کھڑے ہوکر باطل کے رعب کو ختم کیا تھا، اسی ثابت قدمی سے الہام لیتے ہوئے رہبرِ مستضعفین جہاں آج کے دور میں دنیا کے مظلوموں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اگر تم حق پر ڈٹ جاؤ تو دنیا کا کوئی بھی "بیڑا" تمہارے ارادوں کو نحیف نہیں کرسکتا، بلکہ وہ خود تمہاری استقامت کے سمندر میں ڈوب جائیگا۔ رہبر فرماتے ہیں: "دشمن کے پاس ٹیکنالوجی ہے، لیکن ہمارے پاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)حکومت پنجاب نے اقلیتوں کی مشترکہ جائیدادوں کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے بل برائے سال 2026 پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے۔ بل قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور کے چیئرمین فیلبوس کرسٹوفر کی جانب سے پیش کیا گیا۔قانون سازی کے تحت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتوں کی مشترکہ جائیدادوں کے تحفظ کیلیے بااختیار صوبائی ایکشن کمیٹی قائم کی جائے گی۔ کمیٹی کا چیئرپرسن وزیراعلیٰ کا نامزد کردہ اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ہوگا جبکہ سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260223-01-20 اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان اور متعدد اسلامی ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی کے حالیہ بیان کی مشترکہ طور پر مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینی یا کسی بھی عرب سرزمین پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اس مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، ترکیہ، قطر، کویت، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، عمان، بحرین، شام، لبنان اور فلسطین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ او آئی سی، عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹریٹس بھی اعلامیے کا حصہ ہیں۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیر کے ریمارکس، جن میں مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی کنٹرول کا عندیہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سرحد پار دہشتگردی کیلئے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی، تشدد کے منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھاکہ سرحد پار دہشت گردی کیلئے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی ہے، پاکستان دفاع کے فطری حق کے تحت اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشت گرد گروہوں کو مسلسل جگہ ملتی رہی، افغانستان میں حالات پچھلے دور سے بھی زیادہ تشویشناک اورغیریقینی ہوچکے ہیں اور دوحہ معاہدے کے وعدوں کے برعکس دہشت گرد عناصر کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ نے...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال : فائل فوٹو  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آئین میں صوبے بنانے اور وفاق کی کسی شہر کو لینے کی گنجائش موجود ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم آئین میں رہ کر بات کر رہے ہیں، ایم کیو ایم نے 18ویں ترمیم کی حمایت کی تھی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی حمایت کا مقصد اختیارات صوبوں سے بلدیاتی نمائندوں تک منتقلی تھا، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کو اختیار دینے کو تیار نہیں۔ ایک صوبہ ایسا کرتا ہے جیسے وہ پاکستان کے آئین سے بالاتر ہے، خالد مقبول صدیقی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مکالمہ ہوتا ہے،...
    ویب ڈیسک : صارفین سے غیر مجاز کٹوتیوں پر پی ٹی اے  نے  سخت نوٹس لے لیا، ٹیلی کام صارفین سے غیر مجاز کٹوتیوں اور اضافی چارجز کی وصولی کا معاملہ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے ) کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو انتباہ جاری کردیا گیا۔    پی ٹی اے کے مطابق موبائل ٹیرف میں ردوبدل سے قبل پیشگی منظوری لازمی ہے،سروس کے معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا. پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ویلیو ایڈڈ سروسز کیلئے صارفین کی واضح اجازت لازمی ہے۔ شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ پی ٹی اے...
    ویب ڈیسک : کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز  کے مشترکہ آپریشن "نجات مھران" میں دو ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کر دیا جو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔  کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز کے جاری مؤثر اور مسلسل آپریشن کے نتیجے میں دو ڈاکوؤں نے خود کو بی سیکشن تھانہ میں قانون کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ سرنڈر ہونے والے ڈاکو مختلف نوعیت کے سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ قانون کے سامنے پیش ہونے والے ڈاکوؤں میں شبیر احمد بجارانی اور مولاداد عرف مولا بخش عرف بابو بجارانی شامل ہیں۔ شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی  کندھ کوٹ ضلع میں امن امان کے قیام کیلئے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ...
      لاہور:(دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے۔ لاہور میں اپنے آبادی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا کہنا کہ تمہارے حلقے میں کوئی گلی کچی نہ رہے، پنجاب حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدمات لائق تحسین ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلقہ این اے 120 کو سب سے زیادہ فنڈز دیے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح اور ترقی ہماری ترجیح ہے، گلیوں اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے، امن سے رہیں، اگر کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو افواج اس کا دفاع...
    افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے، اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے۔لاہور میں اپنے آبادی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا کہنا کہ تمہارے حلقے میں کوئی گلی کچی نہ رہے، پنجاب حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدمات لائق تحسین ہیں، وزیر اعلی پنجاب نے حلقہ این اے 120 کو سب سے زیادہ فنڈز دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح اور ترقی ہماری ترجیح ہے، گلیوں اور سیوریج کے نظام کو بہتر...
    فائل فوٹو  پنجاب کے شہر سرگودھا میں سرکاری افسر کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹی مارکیٹ کے قریب گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ لڑکی سرکاری افسر کے گھر پر کام کرتی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گجرات: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، پوسٹ مارٹم کرلیا گیاگجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوھار میں 4 سالہ بچی کو ایک ہفتہ قبل اغواء کرکے قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش 6 روز قبل ایک ویران مکان سے ملی تھی۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا...
    کراچی:(نیوزڈیسک) رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت سندھ پر قابض ہے۔ شہرِ قائد میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستارکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کےخلاف ایک اسمبلی نے قرارداد منظور کی، کیا سندھ پاکستان کے آئین سے متصادم قرار داد منظور کر سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کن موڑ پرب لایا ہے، بانیان پاکستان کی اولادوں کو فیصلہ کرنا ہے، پاکستان کے ضمیر سے جمہوریت پسندوں سے سوال کرتا ہوں، کیا پاکستان کے آئین کو چیلنج کیا گیا؟ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست کا آغاز ادھر تم ادھر ہم سے...
    خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں منظور کی گئی حالیہ قرارداد پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے لیے اب فیصلہ کن وقت آ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اسمبلی میں پاکستان کے آئین کے خلاف قرارداد منظور کی گئی، جو آئین کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی صوبہ آئین سے متصادم قرارداد منظور کر سکتا ہے؟خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور کر کے آئینی حدود کو پامال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سو فیصد سندھ کا بجٹ بنا کر دیتے ہیں،...
    گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی فضائی کارروائی میں افغانستان کے 3 صوبوں ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 7 مبینہ مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 80 سے زائد شدت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملوں میں ٹی ٹی پی سے وابستہ اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن مراکز کو نشانہ بنایا گیا ان میں ننگرہار میں قائم نیا مرکز نمبر 1 اور نیا...
    وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں گرجا گھروں، گردواروں، مندروں سمیت دیگر  اقلیتی عبادت گاہوں اور اداروں کی مشترکہ جائیدادوں کو محفوظ بنانے کیلئے  بڑا اقدام کرتے ہوئے اقلیتیوں کی مشترکہ جائیدادوں کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قانون سازی کے تحت اقلیتی اداروں کے ساتھ ساتھ حکومتی گرانٹ، خیرات، غیر ملکی فنڈنگ سے اقلیتیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے ادارے بھی مشترکہ جائیدادوں میں شمار کئے جائیں گے۔  صوبے میں اقلیتیوں کی مشترکہ جائیدادوں کے تحفظ کا بل برائے سال 2026 پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا۔  بل پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور کے چیرمین فیلبوس کرسٹوفر نے جمع کروایا۔  بل کے تحت صوبے میں بسنے والی تمام...
      پی ٹی آئی رہنما  تیمور سلیم جھگڑا(فائل فوٹو)۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خیبر پختونخوا میں سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بےبنیاد ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی نسخہ نہیں، قومی غربت سے متعلق جو اعداد و شمار سامنے آئے وہ تشویشناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں 22 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے تھے، اب 29 فیصد تک پہنچ چکے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پچھلے 11 سال میں...
    نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کہا ہے کہ پاکستان کی 97 فیصد آبادی کا سرکاری اندراج مکمل ہو چکا ہے، جبکہ رجسٹرڈ شہریوں کی مجموعی تعداد 22 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ مزید پڑھیں: بڑھتی ہوئی آبادی کیساتھ 60 ملین ایکڑ فٹ پانی درکار ہوگا، آبی ذخائر کے عالمی دن پر شیری رحمان کا پیغام نادرا کی سالانہ رپورٹ وزارتِ داخلہ کو پیش کردی گئی ہے۔ ادارے کے ترجمان شباحت علی نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ رجسٹرڈ آبادی میں 48 فیصد خواتین اور 52 فیصد مرد شامل ہیں، جو ملک میں صنفی تناسب کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق 3 کروڑ 19 لاکھ بچوں کی پیدائش یونین کونسلز میں درج کی جا چکی ہے،...
    حج 2026، عالمی طرز پر خدام الحجاج کی جدید تربیت مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) :وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کو پاکستانی عازمین کے لیے تاریخ کا سہل ترین حج بنانے کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انڈونیشیا ، ترکیہ اور ملائیشیا کی بین الاقوامی بہترین روایات پر مبنی ’’خدام الحجاج‘‘ کی 10 روزہ جدید تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ پہلی مرتبہ پاکستانی خدام کو محض روایتی بریفنگ کے بجائے سروے آف پاکستان کے تیار کردہ ڈیجیٹل میپس، ریسکیو 1122 کی لائف سیونگ مہارتوں اور اسلام آباد پولیس کے کراؤڈ مینجمنٹ ماڈیولز کے ذریعے لیس کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد عازمینِ حج کو...
    دبئی (نیوز ڈیسک) امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اپنے سینکڑوں فوجیوں کو قطر اور بحرین کے اڈوں سے واپس بلا لیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ممکنہ لڑائی کے پیشِ نظر اپنے چند سو فوجیوں کو قطر اور بحرین کے اڈوں سے واپس بلانے کا احتیاطی فیصلہ کیا ہے، جسے دفاعی حکمت عملی اور سلامتی وجوہات سے جوڑا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں فوجیوں کی واپسی کا عمل سعودی، خلیجی اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد شروع کیا گیا، اور اس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں فوجی استعداد اور ردعمل کو زیادہ مؤثر انداز سے منظم کرنا بتایا گیا ہے۔ عسکری ماہرین کے خیال میں اس طرح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا دارومدار ان کے اپنے رویے پر ہے، وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ان کی صحت اور طویل عمری کے لیے دعاگو ہیں۔کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حق ہے مگر گالم گلوچ کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی،سیاسی کارکنوں کو چاہیے کہ زبان اور الفاظ کے استعمال میں احتیاط کریں اور ذاتیات پر حملوں سے گریز کریں، بعض سوشل میڈیا صارفین اور سیاسی کارکن اداروں کو نشانہ بناتے ہیں، جو مناسب طرزِ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے اقلیتوں کی مشترکہ جائیدادوں کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قانون سازی کے تحت اقلیتی اداروں کے ساتھ ساتھ حکومتی گرانٹ، خیرات، غیر ملکی فنڈنگ سے اقلیتیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے ادارے بھی مشترکہ جائیدادوں میں شمار کئے جائیں گے۔ صوبے میں اقلیتیوں کی مشترکہ جائیدادوں کے تحفظ کا بل برائے سال 2026 پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا، بل پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور کے چیرمین فیلبوس کرسٹوفر نے جمع کروایا۔ بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ بل کے تحت صوبے...
    بانی تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ جب تک نئی نسل کی تربیت سیدہ کائناتؑ کے اسوہ پر نہیں ہوگی، باوقار اور روشن مستقبل کی تشکیل ممکن نہیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ حضرت امام حسنؑ، حضرت امام حسینؑ اور حضرت زینبؑ جیسی عظیم شخصیات کی تربیت سیدہ فاطمہ الزہراؑ کے مثالی کردار کا عملی ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ سیدہ فاطمہ الزہراء کی حیاتِ مبارکہ رہتی دنیا تک خواتین کے لیے کامل اسوۂ حسنہ ہے۔ آپؑ نے بیٹی، زوجہ اور والدہ کی حیثیت سے صبر، حیا، قناعت اور اعلیٰ کردار کی جو مثال قائم کی وہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، آج کے دور...
    شمال مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آنے کے خدشے کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے طوفان سے نیویارک سٹی، بوسٹن اور دیگر بڑے شہر متاثر ہونے کا خدشہ ہے، نیویارک شہر کے لیے یہ پہلی برفانی طوفان کی وارننگ ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے طوفان اتوارسے مشرقی ساحل کے قریب ’’بم سائیکلون‘‘ میں تبدیل ہوگا، برفانی طوفان کی وارننگ ڈیلاویئر، مشرقی میری لینڈ، نیو جرسی، نیویارک سٹی اورجنوبی نیو انگلینڈ تک جاری کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق فلاڈیلفیا سے نیویارک اور بوسٹن تک ایک فٹ یا اس سے زائد برف باری ہوسکتی ہے، برفانی طوفان سے پر پروازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔ چالیس میل فی...
    برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے ایک کالم میں سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے خبردار کیا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ انتظامیہ کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے کہ دی ہنڈریڈ میں شامل بھارتی ملکیت کی فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کریں۔ کالم میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دی ہنڈریڈ کو ابتدا ہی سے ایک جامع اور ہمہ گیر ٹورنامنٹ کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد نئے اور متنوع شائقین کو کرکٹ کی طرف راغب کرنا تھا۔ ایسے میں اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں کہ نئے بھارتی مالکان سیاسی یا دوطرفہ کشیدگی کی بنیاد پر پاکستانی کرکٹرز کو منتخب نہیں کریں گے تو...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی حافظ گل بہادر سے جا ملے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں خودکش حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نے قبول کر لی، اتحاد المجاہدین کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گروہ کا مرکزی سرغنہ گل بہادر اور اس کے اہم کمانڈر افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، حافظ گل بہادر گروپ افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 4 مارچ 2025 کو رمضان المبارک کے دوران بھی...
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں اتوار کی علی الصبح ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور امدادی حکام کے مطابق دھماکا سحری کے وقت بلاک ای میں حیدری مارکیٹ کے قریب واقع بسم اللہ ریزیڈنسی کی بالائی منزل پر ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان الحق حسیب خان نے بتایا کہ دھماکے کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی، جس کے نتیجے میں 2 فلیٹس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے ایک 15 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا جبکہ 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ One child has been reported dead, while three injured in...
    کراچی؛ گیس سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، ایک فرد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز کراچی (آئی پی اسی) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، بلاک ڈی فائیو اسٹار چورنگی کے قریب واقع بسم اللہ ریزیڈنسی میں رہائشی فلیٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس میں ایک لڑکا ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے کی زوردار آواز کے بعد عمارت میں رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس موقع پر پہنچا اور حفاظتی اقدامات شروع کیے، جبکہ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم اور ایمبولینسز کو بھی طلب کیا گیا۔فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں شہری کے گھر پر پانی کی عدم فراہمی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ہائیکورٹ میں اورنگی ٹاؤن کے رہائشی کے گھر پر پانی کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی نے تو کہا تھا کہ ہم لائن کے ذریعے پانی فراہم کریں گے، تو لوگوں کو پانی کیوں نہیں دے رہے؟ درخواست گزار کے گھر تک پانی پہنچائیں۔ واٹر کارپوریشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرانی لائنیں ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ تو لائنیں بناؤ، کچھ خرچ عوام پر بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی حکومت کا کہنا ہے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو شاہی جانشینی سے ہٹانے کے لیے قانون سازی پر غور کیا جا رہا ہے۔برطانوی وزیر دفاع لیوک پولارڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کی تحقیقات کے نتائج سے قطع نظر یہ اقدام اٹھانا ’صحیح عمل‘ ہو گا۔اگر حکومت قانون سازی کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اینڈریو کے بادشاہ بننے کا امکان ختم ہو جائے گا۔بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات رکھنے پر اینڈریو سے شہزادے کا خطاب اور دیگر مراعات واپس لے لی گئی تھیں۔اینڈریو بادشاہ چارلس کے بھائی ہیں۔ ’شہزادہ‘ کے خطاب سے محروم ہونے کے باوجود وہ جانشینی کے سلسلے میں آٹھویں نمبر...
    ویب ڈیسک:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب دہشتگردوں کے خلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اب دہشتگردوں کیخلاف انکی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کرے گا۔ اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے گزشتہ روز بنوں میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے تانے بانے بھی افغانستان کے گل بہادر گروپ سے ملے تھے۔ آئی ایس پی آر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260222-01-17 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین و قانون بھی اڈیالہ جیل میں قید ہوکر رہ گیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پشاور پریس کلب کے صحافیوں کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کے الیکشن کی طرح کلب نے کبھی اپنا الیکشن ملتوی یا مؤخر نہیں کیا۔اْنہوں نے کہا کہ وفاق ہمارا مقروض ہے ، پریس کلب کی گرانٹ 10 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ کرتا ہوں، ویلی کا ماسٹر پلان ابھی تیار ہونا ہے، صحافیوں کی انڈومنٹ فنڈز 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کرتا ہوں، پی ٹی آئی...
    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے جوہری معاملے کا واحد حل سفارتی مذاکرات اور سفارتی حل تک پہنچنا ہے، لیکن اگر کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے تو ایران اپنے دفاع میں ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا دو سے تین روز میں ممکنہ جوہری معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیں گے، منظوری ملنے پر یہ دستاویز امریکی خصوصی ایلچی کے حوالے کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں جوہری افزودگی روکنے کی پیشکش نہیں کی، نہ ہی امریکا نے ایسا کوئی مطالبہ کیا، دونوں ممالک کے مذاکرات کار تیز رفتار معاہدے پر کام کر رہے...
    بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ انہیں ان لوگوں کی فکر ہے جن کو ابھیشیک کی فارم کی فکر ہے۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ ابھیشیک کی فارم کے لیے اتنے فکرمند کیوں ہیں۔ وہ ان ٹیمیوں سے متعلق سوچتے ہیں جن کے خلاف ابھیشیک کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نے ابھی تک ایک رن بھی اسکور نہیں کیا ہے۔ جب وہ اسکور کرتا ہے تو آپ دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے، یہ ٹیم اسپورٹس ہے۔ اب ٹیم کی ضرورت ہے کہ یہ لڑکا اپنی شناخت کے ساتھ کھیلے اور وہ ایسا کرنے...
    سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب کچھ عناصر کہتے تھے کہ ٹی وی بیچ کر بندوق لو، مگر آج کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے، شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ باشعور ہیں اور وہ جان چکے ہیں کہ گورنر ہاؤس میں کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو اس قرارداد کی مخالفت کرے گا وہ سندھ کی وحدانیت اور پاکستان کی مخالفت کرے گا۔ جام خان شورو نے اعلان کیا...
    شہر قائد کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی، شاہین فورس کے اہلکاروں نے بے گناہ شہری کو روکا اوررشوت نہ دینے پر تھانے لے جاکر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر اُسے ہاف فرائی کی دھمکیاں بھی دیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بنائی گئی شاہین فورس کے اہلکاروں نے غریب آباد پھاٹک کے قریب لگائے گئے ناکے پر شہری کو روک کر مبینہ طور پر رشوت طلب کی۔ شہری نے رشوت دینے سے انکار کیا تو اسے شریف آباد تھانے لے جاکر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے مقابلے میں ہائی فرائی کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ شہری کی شکایت پر ایس ایس پی...
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اس چیز کا گناہ گار ہوں کہ کیا وجہ ہے کہ اتنی سپورٹ اور شہرت کے باوجود ناکام ہو رہے ہیں بار بار، یا تو ہمارے نیتوں میں فرق ہے یا پھر آپس کے اختلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے اندرونی معاملات اچھے ہوتے تو بانی چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوتے،قانون و انصاف نہیں ہے ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اس چیز کا گناہ گار ہوں کہ کیا وجہ ہے کہ...
    سرکاری اسکیم کے تحت حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو روانہ ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تحت سرکاری اسکیم کے عازمین کو “روڈ ٹو مکہ” پراجیکٹ کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ پشاور ایئرپورٹ سے پرائیویٹ عازمین روانہ ہوں گے۔ اس سال تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جس میں گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پشاور سمیت صوبے بھر کے وہ عازمین جنہیں گزشتہ سال حج کی ادائیگی کا موقع نہیں ملا، دوبارہ اس موقع سے مستفید ہوں...
    طورخم بارڈر پر کسٹم کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی برآمد کر لی۔ اس حوالے سے کلکٹر کسٹم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والے ٹرک سے 30 کلو چاندی برآمد ہوئی ہے، اسمگل شدہ چاندی ٹرک کے ٹائروں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ کلکٹر نے بتایا کہ ٹرک افغان خاندان کو افغانستان چھوڑ کر واپس پاکستان آ رہا تھا، افغانستان سے پاکستان داخلے پر امپورٹ ٹرمینل میں تلاشی کے دوران چاندی برآمد ہوئی۔ کلکٹر غلام مصطفیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمد شدہ چاندی کی مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
    وزارتِ خزانہ نے غربت میں اضافے کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ 19-2018ء میں غربت 21 عشاریہ 9 فیصد تھی جو 25-2024ء میں بڑھ کر 28 عشاریہ 9 فیصد تک پہنچ گئی، اسے پاکستان کو درپیش بحرانوں کے تناظر میں سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2019ء کے بعد کورونا وائرس، عالمی اجناس کی مہنگائی اور جغرافیائی کشیدگی نے پاکستانی معیشت پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ 2022ء اور 2025ء کے سیلابوں نے دیہی علاقوں میں روزگار، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تعاون سے 3 اصلاحاتی پروگرام کیے، جو...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے باجوڑ میں ہونے والے ہولناک خودکش دھماکے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے سہولت کاروں اور معاونین کے خلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے ذرائع کے مطابق 3 اہم سہولت کاروں کے سروں کی مجموعی طور پر پانچ کروڑ روپے قیمت مقرر کی گئی ہے اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 16 فروری 2026 کو باجوڑ کی ملنگی پوسٹ پر خودکش حملے میں دو بے گناہ شہریوں سمیت 11 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی معلومات کے...
    رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 4.26 فیصد سے بڑھ کر 5.19 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 12 اشیا سستی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق چکن کی قیمت میں 6.34 فیصد اضافہ ہوا جو رمضان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔ اسی طرح ٹماٹر 3.82 فیصد، لہسن 5.86 فیصد، پیاز 3.83 فیصد، مٹن 0.69...
    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے فخر زمان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ممکنہ طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، تاہم موسم کی خرابی کے باعث بارش میچ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اگر مقابلہ 20 اوورز سے کم کا ہوا تو تینوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی شمولیت کی صورت میں انہیں...
    جسٹس عدنان کریم میمن نے سوال کیا کہ تو پھر ٹینکرز والوں کو پانی کہاں سے ملتا ہے؟ ٹینکرز والے تو پورے کراچی کو پانی پہنچا رہے ہیں، جب ٹینکرز کے ذریعے پانی مل رہا ہے تو لائن کے ذریعے کیوں نہیں دیا جا رہا؟ اس کا مطلب ہے پانی موجود ہے لیکن لائنوں کے ذریعے نہیں دے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر نے تو کہا تھا کہ ہم لائن کے ذریعے پانی فراہم کریں گے۔ سندھ ہائی کورٹ نے اورنگی ٹاؤن میں شہری کے گھر پانی کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اگرچہ میرا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے، لیکن اس وقت میرا دل مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ دھڑک رہا ہے اور میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ سلمان علی آغا نے بوتل اس لیے نہیں پھینکی کہ وہ مجھ سے بات کے دوران غصے میں تھے بلکہ اس اقدام کی اصل وجہ خواجہ نافع کے آؤٹ ہونے کے موقع پر...
    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور—فائل فوٹو سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ہمارے اندرونی معاملات ٹھیک ہوتے تو بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین نہ ہونے کے ساتھ ہماری غلطیاں بھی ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مقبولیت اور سپورٹ کے باوجود ہم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے میں بار بار ناکام ہو رہے ہیں، نیت ٹھیک نہیں ہے یا پھر ہم استعمال ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانیذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے آغاز کو دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے منفرد انداز میں خوش آمدید کہا ہے، جس کے لیے ایک خصوصی اور دلکش ڈوڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ ڈوڈل نہ صرف کرکٹ کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ عالمی سطح پر ٹورنامنٹ کے جوش و خروش کو بھی نمایاں کر رہا ہے۔ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے گوگل کی جانب سے پیش کیا گیا یہ خصوصی ڈوڈل شوخ اور جاذبِ نظر رنگوں، نمایاں گرافکس اور تھری ڈی ڈیزائن پر مشتمل ہے، جس میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیز رفتاری، سنسنی اور میدان کی گہماگہمی کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فیصلہ کن مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جہاں سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔یہ اہم معرکہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے پہلی گیند کرائی جائے گی۔ سپر ایٹ مرحلے میں یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے ایونٹ کے اگلے مراحل کی سمت متعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، کیونکہ یہاں ایک کامیابی پوائنٹس ٹیبل پر مضبوط گرفت دلانے کے ساتھ ساتھ اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔گروپ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمزور...
    راولپنڈی: راولپنڈی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب غلط سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا دوست معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت دانیال کے نام سے کی گئی۔ واقعے کے بعد تھانہ چکری پولیس نے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کو...
    دکانداروں کیلئے ٹینٹ لگا کر عارضی دکانیں بنا دیں،کے ایم سی کی جانب سے بجلی فراہم کی جائیگی دکانداروں اور خریداروں کیلئے پانی اور بیت الخلا کا انتظام ،سیکیورٹی کیلئے 50 سٹی وارڈنز تعینات کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کے لیے کے ایم سی نے پولو گراؤنڈ میں 300 دکانوں کا انتظام کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دکانداروں کے لیے ٹینٹ لگا کر عارضی دکانیں بنا دی گئی ہیں، عارضی دکانوں میں کے ایم سی کی جانب سے بجلی فراہم کی جائے گی، دکانداروں اور خریداروں کے لیے پانی اور بیت الخلا کا انتظام ہے۔ کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی سیکیورٹی کے لیے 50 سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی اور گردہ نکالنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر کے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کاہنہ، اجتماعی زیادتی کا واقعہ حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغواء کر کے پنڈی منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کو گھر میں قید رکھ کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔حنا پرویز بٹ...