افغانستان کوبتادیا تھا کہ دہشت گرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، افغانستان کو بات سمجھ نہیں آئی تو ردعمل دیا گیا، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کوبتادیا تھا کہ دہشت گرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، افغانستان کو بات سمجھ نہیں آئی تو ردعمل دیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پرجوپالیسی آج اپنائی گئی ہے اسے پہلے اپنانا چاہیے تھا، اگرچند سال قبل یہ پالیسی اپنائی جاتی تو دہشت گردی کا نام ونشان نہ رہتا، وزیراعظم پاکستان نے 4 ماہ قبل افغانستان کو پیغام دیا تھا، افغانستان کوبتادیا تھا کہ دہشت گرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، افغانستان کو بات سمجھ نہیں آئی تو رسپانس دیا گیا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب جب دہشت گرد افغانستان سے پاکستان پرحملے کریں گے ردعمل دیا جائےگا، ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کوکہتے ہیں کہ آپ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں، ہم انہیں کہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کوبھرپورسپورٹ کریں۔
اہلیت اور قابلیت میں نقص یا دھوکا دہی پر جج منصب پر رہنے کا حقدار نہیں، طارق جہانگیری جج برطرفی کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری
وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متلعق حکومت کے پاس نہ کوئی ڈھیل ہے نہ ڈیل، بانی پی ٹی آئی کا جو بہترین علاج ہوسکتا ہے وہ ہوا ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اسے ریگولیٹ کیا ہے،ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، بیرسٹر گوہر خان کو شرکت کی درخواست کی گئی مگر انہوں نے انکار کردیا، آپ نے ایک معائنہ کروایا اور ڈاکٹر نے ٹریٹمنٹ کو درست قرار دیا، اس کی بنیاد پر کہا جاتا ہے اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت نے اس وقت بھی کوشش کی جب آپ اقتدار میں تھے، ہم اس ملک کی بہتری کے لیے آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، ہم چاہتے ہیں آپ پارلیمنٹ کا حصہ بنیں کمیٹیوں میں شرکت کریں، آپ میثاق جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمارا ساتھ دیں، آپ سیاسی عمل کا حصہ بننے سے مسلسل انکاری ہیں، آپ نے بھی کیسوں پر عدالتوں سے ریلیف لینا ہے، جو آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں آپ ان سے مذاکرات نہیں کرتے، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں، ہم معاملات کو جمہوری انداز سے بڑھانے کے لیے تیار ہیں، جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا وزیر مملکت عبد الرحمٰن کانجو کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تھا کہ دہشت گرد کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی افغانستان کو دیا تھا کے لیے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔