اسلام آباد:

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ن لیگ عمران خان سے معاملات ٹھیک کرے وعدہ کرتا ہوں حکومت گرانے نہیں دیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ توبہ کرنے کا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا معاملہ زیر بحث رہا ہے ہمیں تشویش تھی ہم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاجی دھرنا دیا پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے تالے لگا کر بند کردیے گئے مثبت احتجاج کرنے کی روایت ڈالنے دیں پارلیمنٹ کو تالے لگانا اور پارلیمنٹرینز کو بند کردیا گیا کیا یہ پارلیمنٹ کی توہین نہیں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے علاج کا مطالبہ کررہے ہیں، جیل میں عمران خان نے قرآن شریف کا ترجمہ اور تفاسیر پڑھی ہیں، عمران خان پر جعلی پرچے ہوئے ہیں، ان سے بہنوں کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، عمران خان کو ایک اور انجکشن لگنا ہے ان سے ملاقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ عمران خان سے معاملات ٹھیک کریں میں وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان