اپنے تہنیتی بیان میں چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ نے کہا کہ رمضان المبارک نہ صرف خالقِ حقیقی سے قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ انسانیت کی خدمت باہمی ہمدردی اور سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا عملی درس بھی دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں امتِ مسلمہ بالخصوص پاکستانی قوم کو رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے آغاز پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس صبر و برداشت ایثار اخوت اور معاشرتی انصاف کا جامع پیغام لے کر آتا ہے، یہ مقدس مہینہ ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بلند ہو کر اجتماعی فلاح محروم اور پسے ہوئے طبقات کی دلجوئی اور معاشرے میں عدل و توازن کے قیام کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک نہ صرف خالقِ حقیقی سے قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ انسانیت کی خدمت باہمی ہمدردی اور سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا عملی درس بھی دیتا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ خدائے واحد اس بابرکت مہینے کے صدقے مملکتِ خداداد کو درپیش معاشی سماجی اور امن و امان کے چیلنجز سے نجات عطا فرمائے، وطنِ عزیز میں خوشحالی استحکام اور قومی یکجہتی کو فروغ دے اور مظلوم و محروم طبقات کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان ہمدردوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک میں صبر رواداری اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائیں، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں اور مل کر ایک مضبوط، پرامن اور منصفانہ معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رمضان المبارک

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار