نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کے مشہور سیاسی اور انسانی حقوق کے علمبردار جیسی لویس جیکسن 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جیسی جیکسن مذہبی اور سماجی کارکن کے ساتھ امریکا کے سیاہ فام اور اقلیتوں کے حقوق کے علمبردار تھے، جیکسن 8 اکتوبر 1941ء میں امریکا کی جنوبی کیرولاینا ریاست میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1984ء اور 1988ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم دونوں مرتبہ انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

1984ء میں جیسی جیکسن شام میں یرغمال بنائے گئے امریکی بحریہ کے پائلٹ کو واپس لانے میں کامیاب رہے تھے، جیکسن نے سال 1984ء میں کیوبا کا دورہ کرکے جیلوں میں قید 22 امریکی اور 26 کیوبن شہریوں کو چھڑوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

اسی طرح خلیجی جنگ 1990ء میں جیسی جیکسن نے عراقی حکومت کی جانب سے یرغمال بنائے گئے امریکی شہریوں کو چھڑوانے میں مدد کی، جیکسن 1991ء تا 1997ء امریکی کانگریس کے غیر منتخب رکن بھی رہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا