2026-07-23@22:16:33 GMT
تلاش کی گنتی: 16118

«پولیس میں»:

    کراچی: شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔  زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا...
    کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔ اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔  23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔  مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔  مدعی کے مطابق دونوں...
    راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔ کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتارپولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام...
    علامتی فوتو گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔
    کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور...
    راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔ پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری...
    کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار تفتیشی حکام کا...
    لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45،...
    کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ مزید پڑھیں کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص...
    فائل فوٹو  کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔
    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا ہے کہ کراچی میں میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے دو ملزمان کو اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ دو روز قبل ولایت علی کالونی میں گھر کے اندر میاں بیوی پر تیز دھار آلے اور پتھر سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 45 سالہ فیروزہ زوجہ مرشد اور 50 سالہ مرشد ولد جلال خان شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے رات گئے کارروائی کے دوران ملزم سہیل عرف اسلم کو زخمی حالت میں جبکہ اکرم عرف لنگڑا کو بغیر زخمی کیے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کے خلاف ڈکیتی، اسلحہ اور موٹرسائیکل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2026ء) لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال اب تک 4 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اقبال ٹائون ڈویژن میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 2132 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ صدر ڈویژن میں 1555 اور سٹی ڈویژن میں 1040 افراد کو حراست میں لیا گیا، شہر کے مختلف تھانوں میں 651 مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور ان کی...
    واشنگٹن: امریکا کی ریاست آئیووا کے شہر مسکیٹین میں ایک افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز مشرقی آئیووا کے شہر مسکیٹین میں پیش آیا، جو دریائے مسیسیپی کے کنارے واقع ہے۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق واقعے کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کا تعلق ایک گھریلو یا خاندانی تنازع سے تھا، تاہم حکام نے ابھی تک تنازع کی نوعیت یا اس کے پس منظر کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ پولیس کو دوپہر کے وقت فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد اہلکار جائے وقوعہ...
    راولپنڈی میں ویسٹریج پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا لیا۔ پولیس کے مطابق چوری کی اس واردات میں 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نقصان ہوا تھا جس میں 9 تولے طلائی زیورات اور 11 لاکھ روپے نقدی شامل تھی۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مدعی مقدمہ کی اہلیہ کا بھتیجا جو ان کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھا اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اس واردات میں ملوث تھا۔ ویسٹریج پولیس نے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد...
    عرفان ملک:لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے رواں سال اب تک 5600 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے. ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 2132 ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ صدر ڈویژن میں 1555 اور سٹی ڈویژن میں 1040 افراد کو حراست میں لیا گیا, شہر کے مختلف تھانوں میں 651 مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی...
    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پٹنہ کے مشلہ پور میں خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں کچھ دیر کیلئے خوف و ہراس پھیل گیا، لوگوں نے پتھراؤ کی بھی اطلاع دی۔ اسلام ٹائمز۔ پٹنہ کے کدم کنواں تھانہ علاقے میں کل دیر رات افراتفری مچ گئی، جب کچھ شرپسند عناصر معروف استاد خان سر کے کوچنگ سینٹر میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ اور لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کی۔ واقعے میں کوچنگ سینٹر میں موجود کئی سامان کو نقصان پہنچا جب کہ وہاں تعینات ایک گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔ سر میں چوٹ لگنے کے بعد اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پٹنہ...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور پولیس پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کر کے دلہا کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور پولیس تشدد میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
    — فائل فوٹو مردان میں اغوا کیے گئے دو بچوں کو ملزمان چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز شیخ ملتون میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کیا تھا۔ پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتلفرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔ ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    — فائل فوٹو پشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کی 2 الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کو واپس اس کے گھر چھوڑ دیا۔ مردان: 3 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان انکے 2 بچے چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرارملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کیا جبکہ ملزمان کے گھر سے لڑکی کی لاش ملی۔فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔
    ​حال ہی میں لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب پولیس کی جانب سے پیش کردہ ایک رپورٹ نے معاشرے میں کھلبلی مچا دی ہے۔ عدالتِ عالیہ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، 2021 سے اب تک درج ہونے والے گمشدہ خواتین و لڑکیوں کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے، جن میں سے اکثریت کے بارے میں پولیس کا مؤقف ہے کہ ان لڑکیوں نے اپنی مرضی سے شادی کر لی تھی۔ یہ خبر صرف عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں، بلکہ ہمارے سماجی ڈھانچے میں موجود گہرے شگافوں کی عکاس ہے۔ رپورٹ کے مطابق 105,244 کیسز رجسٹر ہوئے، جن میں سے 103,351 حل کیے گئے۔ یہ اعداد و شمار بیک وقت اطمینان اور تشویش کا باعث...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود میں بھینس کالونی کے قریب ایک نجی یونیورسٹی کے سامنے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت جاوید عرف راول کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور ماضی...
    شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔  مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں...
     ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔ ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں...
    مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا...
    مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام...
    حکومتِ پنجاب نے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ایک بہترین اور زبردست سہولت والے اقدام کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق اب صوبے بھر میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہر وقت پلاسٹک یا کاغذی ڈرائیونگ لائسنس اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ان کے موبائل فون میں موجود ’ای ڈرائیونگ لائسنس‘ کو قانونی طور پر مکمل قابل قبول قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈی ایل آئی ایم ایس کا جدید ڈیجیٹل نظام پنجاب ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق یہ نیا اور پیپر لیس نظام ’ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی ایل آئی ایم ایس) کے تحت کام کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 16...
    اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی...
    (اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔  اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔
    سٹی 42 : شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔  ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔  پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ...
    سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔  پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔  اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔  غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 
    لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی. انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا...
    کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔
    روم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) اٹلی کے جنوبی علاقے میں 4 پاکستانی کھیت مزدوروں کو ایک منی وین کے اندر مبینہ طور پر زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا، اطالوی پولیس نے اس وحشیانہ قتل کے الزام میں 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ اطالوی اخبار کوریئر ڈیلا سیرا (Corriere della Sera) کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ اٹلی کے جنوبی علاقے کلابریا میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب ایک جلی ہوئی منی وین سے چار پاکستانی کارکناں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، اطالوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان مقتولین کے قتل کے شبہے میں 2 پاکستانی باشندوں کو حراست میں لے لیا، اطالوی پولیس نے گرفتار دونوں پاکستانی ملزمان کو ریمانڈ...
    فائل فوٹو  اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔
    بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر ممبئی میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے جس میں تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی گھڑیاں چوری کرلی گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا، جہاں روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر سے قیمتی سامان اس وقت غائب پایا گیا جب اہل خانہ نے لاکر چیک کیا۔ لاکر کھولنے پر زیورات اور گھڑیاں موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چوری ہوئی ہیں۔ معاملے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جان کی بازی ہار گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن کے ایک گھر میں ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر گینگ ریپ اور بعد ازاں غیر قانونی طبی طریقہ کار کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی ہے، متوفیہ نے ہسپتال میں دم توڑنے سے قبل اپنے بیانات ریکارڈ کرادیئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا حمل ضائع کرنے کے لیے اسے پہلے رائے ونڈ کے ایک نجی کلینک لے جایا گیا، جہاں حالت بگڑنے پر اسے سروسز...
    — فائل فوٹو راولپنڈی میں 13 سو روپے کے لین دین پر 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث دونوں فریقین کے 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ کے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے زین شاہ کو ٹارچر کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا جبکہ مقتول سراج کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول سراج پر گولی چلائی تھی، واقعہ 8 مئی کو تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔ راولپنڈی: دورانِ ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین، بیوی ہی قاتل نکلیراولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں...
    یورپی چیمپئنز لیگ میں پی ایس جی کی کامیابی کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہو گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے 400 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ یورپی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پی ایس جی کی فتح کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن کا ماحول بدامنی اور تشدد میں تبدیل ہو گیا، جہاں مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے، متعدد دکانوں پر حملے کیے اور سڑکوں...
    مٹیاری میں ملاح اور ماچھی برادری کے 2 گروہوں میں جھگڑے کے دوران خاتون سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا ہے، جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق معمولی تلخ کلامی نے پرتششد جھگڑے کی شکل اختیار کی، تمام ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ دونوں فریقین میں جوتوں کی خریداری کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔پولیس نے دونوں گروہ کے 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جو پولیس اسٹیشن کے اندر بھی آپس میں لڑ پڑے تھے۔ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق جھگڑے کو رکوانے کےلیے اطراف کے تھانوں کی پولیس نفری بھی طلب کرلی ہے۔
    فائل فوٹو  اوکاڑہ میں سیٹھ کالونی کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار 3 افراد کی جانب سے ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 25 مارچ 2026 کو ایک ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر ان کی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ درخواست کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خوف و ہراس کے باعث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی گئی، تاہم بعد ازاں بار بار منع کرنے کے...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں میاں بیوی کے قتل کا ملزم سچل سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ساجد مقتولہ کا بھائی ہے،جس نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے شخص فرار ہے۔ کراچی: ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتلپولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر متعدد بار فائر کیے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اُس کی بہن کی منگنی سعید گوپانگ سے ہوئی تھی، بہن نے پسند کی شادی کی تو اس کے منگیتر نے پیسے کی واپسی کا تقاضا کیا۔ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ پیسے واپس نہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔دوحہ کے کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت،وزارت خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبد العزیز الخلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔ اپنے...
    بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک مسلح فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ پنجگور سے قریباً 60 کلومیٹر دور چیدگی کے علاقے دستک میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے 2 گاڑیاں بھی نذر آتش کردی ہیں اور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں سے 2 کی شناخت داؤد اور سالم کے نام سے ہوئی ہے، جو سرحدی گاؤں نکر کے رہائشی تھے، پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    پنجاب پولیس متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز لاہور(سب نیوز)آئی جی پنجاب پولیس نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔آئی جی پنجاب نے 24 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، دوست محمد کوڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ، سجاد حسین کھوکھر کو ڈی پی او جھنگ تعینات کر دیا گیا۔ ارسلان زاہد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی محمد وقار عظیم کو ڈی پی او میانوالی تعینات کر دیا گیا۔ایس پی سپیشل برانچ محمد عابد...
      لاہور: (نیوزڈیسک) پابندی کے باوجود کشادہ سڑکوں پر ویلنگ کرنے والے تین منچلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزمان ساتھیوں کے ہمراہ خطرناک ون ویلنگ کرتے اور اس کی ویڈیو بنواتے تھے، ملزمان گریٹر اقبال پارک کے گرد و نواح سمیت لاہور کی مختلف شاہراہوں پر ویلنگ کرتے تھے۔ ملزمان کو فوٹیجز میں ویلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ایس پی سٹی کے مطابق لاری اڈہ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے تینوں ملزمان کو دھر لیا۔ ملزمان کے زیر استعمال ویلنگ کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا، گرفتار ملزمان میں انس، اویس اور حسن شامل ہیں جن کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال مزید مؤثر بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر سات ہزار چھ سو اہلکار فورس میں شامل کیے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد بڑھتی آبادی، سیکیورٹی چیلنجز اور جدید تقاضوں کے مطابق پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس میں اضافی نفری کی ضرورت کے پیش نظر بھرتیوں کا معاملہ کچھ عرصے سے زیرِ غور تھا اور منظوری کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی تھی۔ حکومتی سطح پر جائزے کے بعد بھرتیوں کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برمنگھم: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مسجد کے باہر پیش آنے والے افسوسناک چاقو حملے میں پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔برطانوی میڈیا اور پولیس حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ذیشان افضل کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر اٹھارہ برس بتائی گئی ہے، نوجوان تراویح کی نماز ادا کرنے مسجد پہنچا تھا اور گاڑی پارکنگ میں موجود تھا کہ اچانک ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کر دیا، نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ قریب موجود تین افراد بھی...
    شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں خواتین کے سامنے سرعام نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی سوشل میڈیا پر خواتین کے سامنے نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر نوٹس لے کر ملزم کا سراغ لگایا گیا۔ پولیس نے ملزم کو نارتھ کراچی کے علاقے اجمیر نگری سے گرفتار کیا جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اُس نے حراست کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ مزید پڑھیں لاہور: راہگیر خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار طالبات کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر اوباش افراد کا وین ڈرائیور پر تشدد راولپنڈی؛ دیور کی خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش،...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پنجگور شہر سے تقریباً 60 کلومیٹر دور پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے، جاں بحق افراد میں سے دو افراد کی شناخت داود ولد عوض جان اور سلیم ولد حاجی فیض محمد کے نام سے ہوئی جو سرحدی گاؤں نکر کے رہائشی تھے بقیہ چار افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں جہاں طبی عملے نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے پنجگورکے علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے چیدگی میں پیش آنے والے واقعہ میں  نامعلوم مسلح افراد نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس میں سوار 6افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حملہ آوروں نے جاتے ہوئے دنوں گاڑیاں بھی نذرِ آتش کردیا جب کہ مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔حملے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی لوگوں نے اپنے گھروں میں پناہ لی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ٹیمیں تقریباً ایک گھنٹے بعد جائے وقوع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں...
    بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی فرد یا گروہ کو پولیس کی کارروائیوں میں غیر قانونی مداخلت یا رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: لیفٹیننٹ جنرل مشفیق الرحمان نے بطور پرنسپل اسٹاف آفیسر عہدے کا چارج سنبھال لیا بنگلہ دیش سیکریٹریٹ میں وزارتِ داخلہ کے ماتحت محکموں اور اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کے قانونی فرائض کی انجام دہی میں کوئی سیاسی دباؤ یا مداخلت نہیں ہونی چاہیے تاہم فورس کے اندر شفافیت اور جوابدہی کو بھی مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوام کو ہراسانی سے بچایا جا سکے۔ وزیر داخلہ نے کہا...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے معاملات جاری تھے اور بھرتیوں کی منظوری کے لیے معاملہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا تھا، حکومت نے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 7 ہزار 600 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی نے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی اور بتایا کہ وزارت خزانہ نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
    برطانوی شہر برمنگھم میں مسجد کے باہر ہونے والے ہولناک چاقو حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان کی شناخت ہو گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے باہر حملے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ ذیشان افضل کے نام سے ہوا ہے۔ 18 سالہ ذیشان افضل برمنگھم کے نواحی علاقے کا رہائشی تھا اور تراویح کی نماز ادا کرنے مسجد پہنچا تھا کہ پارکنگ میں چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا تھا۔ حملے میں ذیشان افضل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمی ہونے والے نوجوانوں...
    حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7ہزار 600نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے معاملات جاری تھے اور بھرتیوں کی منظوری کے لیے معاملہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا تھا، حکومت نے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 7 ہزار 600 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔اس حوالے سے آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی نے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی اور بتایا کہ وزارت خزانہ نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ روزانہ...
      کرک (نیوزڈیسک) فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں زخمی اہلکاروں کو اسپتال لے جاتے ہوئے دوبارہ حملے کا نشانہ بنا کر 3 اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا ۔ ڈی پی او کرک کے مطابق درگہ شہیدان بہادر خیل کے علاقے میں ایف سی قلعہ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی پشین میں کارروائی، 5 خارجی دہشت گرد ہلاک پولیس نے بتایا کہ زخمی ایف سی اہلکاروں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور ریسکیو کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔ دیگر زخمیوں کو اسپتال...
    راولپنڈی: موٹروے پولیس اور  پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے فیصل آباد سے اغواء کیے گیے غلہ منڈی کے تاجر کو بازیاب کروا لیا، اغواء کار تاجر اور گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے۔ حکام کے مطابق 5 نامعلوم افراد خود کو حساس ادارے کا اہلکار بتا کر فیصل آباد کی غلہ منڈی میں آڑھت کا کاروبار کرنے والے تاجر طارق عزیز کو ملت چوک سے اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر موٹروے کے راستے نامعلوم مقام کی جانب لے جا رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس اور پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن  کرتے ہوئے اغوا کاروں کو بلکسر انٹر چینج اور نیلہ انٹر چینج کے درمیان روکنے کی کوشش...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی جب نامعلوم مسلح افراد نے زرغون کنسٹرکشن کمپنی کے کرش پلانٹ (سنگ شکن پلانٹ) پر رات گئے شدید حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے پہلے پلانٹ پر فائرنگ کی اور وہاں موجود موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پلانٹ کے قریب قائم پولیس چوکی پر بھی حملہ کیا، جہاں موجود تین پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع بارکھان کے ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جہاں کمپنی روڈ کنسٹرکشن اور متعلقہ کاموں میں مصروف...
    ڈیلر بوبی کے کارخانے سے گٹکا ماوا آصف نیاپو، نعمان بندانی، سلمان لڈو کے ذریعے فروخت ایس ایچ او شاہد تاج اور اس کا بیٹر کامل لاکھوں ہفتہ لے کر کارروائی کرنے سے گریز، علاقہ مکین (رپورٹ؍ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل’ تھانہ عزیزآباد’ کی حدود میں گینگ آف عزیزآباد کا اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی پولیس کی پہنچ سے دور، ڈیلر بوبی کے کارخانے سے ہزاروں کی تعداد میں گٹکا ماوا آصف نیاپو، نعمان بندانی، سلمان لڈو کے ذریعے علاقے میں فروخت، ایس ایچ او شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل لاکھوں روپے ہفتہ لے کر کارروائی کرنے سے گریز، علاقہ مکین۔ علاقہ ذرائع کے مطابق گینگ آف عزیزآباد کا اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر...
    راولپنڈی میں گرین الیکڑک بس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کرنے والے 13 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرین الیکڑک بس پر اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر کورال سے فوارہ چوک جاتے ہوئے چکلالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب تقریباً 400 ون ویلرز و تماش بینوں نے اچانک ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا تھا۔ اس دوران بس کے کیپٹن نے بس کو فاسٹ ٹریک پر بھگانے کی کوشش کی لیکن ڈنڈے اور پتھر لگنے سے بس کو نقصان پہنچنا، ایک مسافر زخمی ہوگیا اور بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایئرپورٹ روڈ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت شروع کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن...
    لاہور (نیوزڈیسک)کے علاقے اچھرہ میں دکاندار کی جانب سے مبینہ طور پر 20 کلو سونا خود برد کرنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے گرفتار ملزم وسیم اختر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد سعید نے پولیس کی درخواست پر کی۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، لہٰذا اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے...
    شفیق آباد کے علاقہ میں دوران ڈکیتی 32 سالہ نوجوان خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، خالہ زاد بھائی ہی قاتل نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شفیق آباد شاہزیب کمبوہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے چند روز قبل 32 سالہ نمرہ کو چھری کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم دوران ڈکیتی گھر سے 10 لاکھ روپے نقدی بھی لے گیا تھا۔ مقتولہ کا خاوند اپنی...
    اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر فیض آباد کے ٹرانسپورٹ اڈے بند کر دئیے گئے  ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی کے سخت خدشات کی وجہ سے کیا گیا، جس کے باعث بین الصوبائی اور اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔بس اڈوں کی اچانک بندش کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے، ٹرانسپورٹرز نے اس صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مالی نقصان کا شکوہ کیا ہے اور انتظامیہ سے فیصلے پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔بس اڈوں کی بندش کے...
     ویب ڈیسک : فیض آباد کے بس اڈوں کی سکیورٹی خدشات پر بندش کے معاملے پر وفاقی پولیس نے بندش کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی۔ اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر فیض آباد کے ٹرانسپورٹ اڈے بند کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام سیکیورٹی کے سخت خدشات کی وجہ سے کیا گیا، جس کے باعث بین الصوبائی اور اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔  شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی بس اڈوں کی اچانک بندش کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔  دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد کے...
    لاہور: وزیر اعلیٰ کی پنجاب پولیس میں اصلاحات کے تحت پولیس کو چھاپہ مارنے سے قبل تحریری اجازت لینے کے لیے تین اہم فارم متعارف کروا دیے گئے۔ پولیس کو ریڈ سے قبل اجازت نامہ، گرفتاری کا فارم اور ہدایات برائے تفتیش مکمل کرنا لازم ہوگا۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں میں سسٹم بیسڈ فارمز نافذ کر دیے گئے۔ ریڈ پر جانے والی پولیس ٹیم مقدمہ نمبر، نامزد ملزم کی تفصیل، زیر استعمال گاڑی کے کوائف فارم پر لکھ کر دستخط کروائے گی۔ مزید پڑھیں وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس اصلاحات کیلیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن، باڈی کیم اور آن لائن ایف آئی آر کا اعلان حکام کے مطابق گرفتاری فارم میں ملزم کی بیماری، جسم...
    راولپنڈی میں نوجوانوں نے گرین بس پر پتھراؤ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہو گیا۔ گرین بس پر حملے کا واقعہ چکلالہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تھانہ چکلالہ پولیس نے بس کے کیپٹن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، حملہ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان بس پر حملہ آور ہوئے، جنہوں نے گرین بس پر پتھراؤ کیا، ڈنڈے مارے، پتھراؤ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے، گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال 7 موٹر سائیکلیں پولیس نے قبضے میں لے لیں۔
    لاہور:پولیس یونیفارم میں خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر وائرل کرنا ڈرائیور کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا۔ ایس ایس پی اختر فاروق کے مطابق کانسٹیبل ڈرائیور ظفر اقبال نے سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ https://dailymumtaz.com/wp-content/uploads/2026/02/policemantiktok.mp4 کانسٹیبل ڈرائیور کو سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کے حکم سے ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اختر فاروق نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پنجاب پولیس کے تمام ملازمین کو پولیس یونیفارم میں خاص کر کسی گانے پر ٹک ٹاک بنانے سے سختی سے منع کر رکھا ہے۔
    شہر میں کینیڈین شہری حمزہ احمد کو اغوا کر لیا گیا، جو ریسرچ کے لیے لاہور آیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈیفنس اے پولیس نے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حمزہ احمد اپنے دوست یوسف رشید کے گھر ڈیفنس فیز 10 میں مقیم تھے۔ پولیس نے حمزہ احمد کے دوست یوسف رشید کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اور بارکھان میں مسلح افراد کے حملے، 11 مزدور اغوا حمزہ احمد 13 فروری کو پاکستان پہنچے تھے۔ ان کے مطابق، وہ نجی کمپنی کی کیب بک کرکے باہر گئے مگر واپس نہیں لوٹے۔ مقدمہ مدعی کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔ لاہور کے ڈی آئی جی...
    لاہور: ستوکتلہ کے علاقے سے اغوا کیے گئے تاجر کے اہلخانہ سے اغوا کاروں نے رقم کا مطالبہ کر دیا، مغوی کی پیسے کے لیے کی گئی فون کالز کی ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آ گئی۔ آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق مغوی رضوان عمر نے بھائی کو فون کرکے 15 لاکھ کا بندوبست کرنے کا کہا، پیسوں کا انتظام ہونے کے بعد بتائیں گے پیسے کس کو اور کہاں دینے ہیں۔ پیسوں کے لیے پہلے رات 9 بجے اور بعد میں 12 بجے کا وقت دیا گیا۔ کال پر بتایا گیا کہ آپ پیسوں کا انتظام کریں دوبارہ کال کرکے بتائیں گے کہ کہاں پہنچانے ہیں۔ آڈیو ریکارڈنگ میں مغوی رضوان عمر اپنے بھائی سے پیسوں کے لیے...
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او کرک کے مطابق درگہ شہیدان کے علاقے میں ایف سی کے قلعے پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا، کواڈ کاپٹر کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
    لاہور: خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں کاہنہ پولیس نے 12 گھنٹوں میں زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کاہنہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کو ویلنشیاء ٹاون سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران مقدمہ کارروائی کی خود نگرانی کر رہے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق متاثرہ خاتون ڈیفنس روڈ پر واقع نجی سوسائٹی میں رہائش پذیر تھی، خاتون کے جاننے والے نے راشن اور گھریلو کام دلوانے کے بہانے ویلنشیاء ٹاؤن گیٹ 9 پر بلایا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم خاتون کو موٹر سائیکل پر ویلنشیاء ٹاؤن میں واقع زیر تعمیر گھر لے گیا، ملزم نے اپنے دیگر ساتھی سے مل کر خاتون کو اجتماعی...
    کراچی میں کورنگی کراسنگ پل کے قریب آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بائیک سوار ایک بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ  حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تین سالہ بچی ساہرہ جاں بحق ہوئی تھی، پولیس کے مطابق حادثے میں ساہرہ کا ایک سالہ بھائی سبحان اور چچا راج محمد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق بچی کا والد کراچی میں محنت مزدوری کرتا ہے، آبائی تعلق گلگت بلتستان سے ہے، بچی اپنے چچا اور بھائی کے ساتھ جوس خریدنے جارہی تھی۔ کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، حادثے کے زمہ دار ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر زمان ٹاؤن پولیس کے حوالے...
    اغوا کار گینگ سے حساس اداروں کے جعلی سروسز کارڈز، سیکیورٹی فورسز کی وردی، اسلحہ اور واردات میں استعمال ہوئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے کپڑے کے افغان تاجر کو اغوا کرنے والے گینگ کو گرفتار کرکے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی شہید گلفت حسین پولیس نے کی جس میں مغوی  تاجر نیاز ولی ولد یار محمد کو بازیاب کرایا گیا۔ اغواء کار گینگ سے حساس اداروں کے جعلی سروسز کارڈز، سیکیورٹی فورسز کی وردی، اسلحہ اور واردات میں استعمال ہوئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان میں افتخار ولد مقرب خان سکنہ ورسک روڈ، محمد عمر ولد خان سید سکنہ لنڈی کوتل ضلع خیبر اور فرمان اللہ ولد...
    فائل فوٹو راولپنڈی میں اوباش نوجوانوں نے گرین بس پر پتھراؤ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہو گیا۔گرین بس پر حملے کا واقعہ چکلالہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔تھانہ چکلالہ پولیس نے بس کے کیپٹن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، حملہ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ون ویلنگ کرتے ہوئے اوباش نوجوان بس پر حملہ آور ہوئے، جنہوں نے گرین بس پر پتھراؤ کیا، ڈنڈے مارے، پتھراؤ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے، گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال 7 موٹر سائیکلیں پولیس نے قبضے میں لے...
    پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش کے خلاف دائر مقدمے پر 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ صوبے کے ہائی ویز اور مختلف اہم راستے بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عدالت نے اس معاملے پر چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو طلب کیا، جو کچھ دیر بعد عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بند کی گئی ہزارہ موٹروے اور کوہالہ روڈ ٹریفک کے لیے بحال عدالت نے افسران سے پوچھا کہ راستوں کی بندش پر کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تاہم ان کے جواب...
    آسٹریا کے شہر بروناؤ ایم ان (Braunau am Inn) کے جس گھر میں ایڈوولف ہٹلر پیدا ہوا تھا، اسے پولیس اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اس مقام کو غیر جانبدار بنانے کی خواہاں ہے جس کے لیے 2016ء میں ایک قانون منظور کر کے خستہ حال عمارت کو اس کے نجی مالک سے تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ 20 اپریل 1889ء کو پیدا ہونے والے ایڈوولف ہٹلر نے اپنی ابتدائی زندگی کا مختصر عرصہ اسی گھر میں گزارا تھا، یہ عمارت شہر کے وسط میں ایک تنگ اور دکانوں سے گِھری گلی میں واقع ہے۔ گھر کے سامنے نصب یادگاری پتھر پر درج ہے ’امن، آزادی اور جمہوریت کے لیے،...
    —فائل فوٹو غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ جاری ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال میں حساس مقامات، آبادیوں اور بازاروں کی اسکریننگ کی گئی، جس کے دوران 2 اشتہاری ملزمان سمیت 13 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس، ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی سمیت انٹیلیجنس ادارے بھی شریک ہوئے۔ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ جاری، 31 گرفتاراسکریننگ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ضلع اٹک، ضلع چکوال، مری اور ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم 31 افغان گرفتار کر لیے گئے۔ سیکیورٹی حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ پاکستان...
    کراچی:شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 بی، فرحان اسکول کے قریب پاکستان بازار پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی ڈاکو کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عمیر علی کے نام سے کی گئی ہے اور موقع سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہر قائد کراچی کے علاقے غریب آباد، اسحاق آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح ملزمان شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔فائرنگ کے بعد زخمی ڈاکو کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم قریبی شہریوں نے انہیں پکڑ لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو قابو میں رکھ کر پولیس کے حوالے کرنے تک روکے رکھا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ڈاکو کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر سرگودھا کی برہان کالونی میں بیٹے کی جانب سے ماں اور بہن کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ ماں نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس کا بیٹا نشے کا عادی ہے اور گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلِ محلہ کی مداخلت پر ملزم بیٹا فرار ہو گیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
     (طیب مقبول)فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔متوفی کانسٹیبل عمر حیات جوڈیشل گارڈ پر تعینات تھااور ایک سال قبل لیڈی کانسٹیبل سے شادی ہوئی تھی۔گھریلو ناچاقی پر لیڈی کانسٹیبل بیوی نے عمر حیات کیخلاف درخواست دی جس پرعمرحیات نے دل برداشتہ ہوکر چھت سے پھندا لیکر اپنی جان لے لی۔ صدر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی
    پشین+ بنوں+ بارکھان (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی کی بلوچستان کے علاقے پشین میں سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ دہشتگرد پولیس لائن اور کیڈٹ کالج پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ علاوہ ازیں محکمہ انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی تفتیشی ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ زیرِ حراست دہشتگرد کمانڈر اسامہ عرف دانیال عرف باغی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ تفتیشی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارکے احکامات پر رمضان المبارک میں شہریوں کی جانب سے گداگروں کی بڑھتی تعداد کی شکایات پر ایکشن ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت ایکشن، 100 سے زائد گداگر گرفتار*حیدرآباد میں پولیس نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا پولیس کارروائیاں انچارج وومین اینڈ چائلڈ فیسیلیٹیشن سیل ماریہ ساریو کی قیادت میں مختلف علاقوں میں عمل میں لائی گئی جن میں لطیف آباد، آٹو بھان روڈ اور قاسم چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں بازاروں، شاہراہِوں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور کے اکنامک زون تھانے کی حدود میں واقع گاؤں دانورو پھلپوٹو کے رہائشیوں نے اکنامک زون تھانے کے ایس ایچ او شاہد کھشک کی مبینہ زیادتیوں اور دیہاتیوں پر پولیس مقابلوں کے جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاج کی قیادت غلام اصغر پھلپوٹو، قادر بخش، گلزار علی، علی شیر، امداد علی اور شبن پھلپوٹو سمیت دیگر افراد کر رہے تھے مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او شاہد خشک ان کے گاؤں کے لوگوں کے خلاف پولیس مقابلوں کے جھوٹے مقدمات درج کر رہا ہے اور مزدوروں، تاجروں اور...
    کراچی: شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ڈسٹرکٹ ملیر سومار گوٹھ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد افضل کے نام سے کی گئی۔ گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ جمالی پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی پل غریب آباد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ زین دین ولد لال محمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
    کوہاٹ کے کے ڈی اے ڈبل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر مہوش جاں بحق ہوگئیں، جس نے پورے شہر میں صدمے کی لہر دوڑا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر مہوش اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوہاٹ نے احتجاج کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر قاتلوں کو نہیں پکڑا گیا تو پورے پختونخوا کے ہسپتالوں کو بند کر دیا جائے گا۔ترجمان : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پختونخوا pic.twitter.com/4orcwd05JF — Dr.Hafeez Orakzai (@Cardio_Hafeez) February 22, 2026...
    پشاور: پشاور پولیس نے کپڑے کے افغان تاجر کو اغوا کرنے والے گینگ کو گرفتار کرکے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کارروائی شہید گلفت حسین پولیس نے کی جس میں مغوی  تاجر نیاز ولی ولد یار محمد کو بازیاب کرایا گیا۔ اغوا کار گینگ سے حساس اداروں کے جعلی سروسز کارڈز، سیکیورٹی فورسز کی وردی، اسلحہ اور واردات میں استعمال ہوئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ مزید پڑھیں راجن پور پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، مطلوب گینگز کے 13 ارکان نے ہتھیار ڈال دیے اسلام آباد: کوریئر کمپنی کا نمائندہ بن کر گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار گرفتار ملزمان میں افتخار ولد مقرب خان سکنہ ورسک روڈ، محمد عمر ولد...
    اسکرین گرایب بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کرش پلانٹ سے 3 مزدوروں اور 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی کرکے 3 اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے جبکہ 3 مزدور تاحال اغواکاروں کی تحویل میں ہیں۔ایک اور واقعے میں خضدار کی سب تحصیل مولہ میں تعمیراتی کمپنی کے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق اغوا کار مزدوروں کے زیراستعمال گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
    بارکھان : بلوچستان کے ضلع بارکھان میں رات گئے ایک خطرناک حملے میں نامعلوم مسلح افراد نے زرغون کنسٹرکشن کمپنی کے کرش پلانٹ (سنگ شکن پلانٹ) کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین مزدور اغوا اور تین پولیس اہلکاروں کا اسلحہ چھین لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پلانٹ پر شدید فائرنگ کی، جس سے مشینری کو جزوی نقصان پہنچا اور کام کا عمل معطل ہوگیا۔ اغوا ہونے والے تینوں مزدور موسیٰ خیل کے رہائشی ہیں جو پلانٹ میں روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہے تھے۔ حملہ آوروں نے پلانٹ کے قریب قائم پولیس چوکی پر بھی فائرنگ کی اور موجود تین اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعہ ایک دور دراز...
    ویب ڈیسک : کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز  کے مشترکہ آپریشن "نجات مھران" میں دو ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کر دیا جو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔  کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز کے جاری مؤثر اور مسلسل آپریشن کے نتیجے میں دو ڈاکوؤں نے خود کو بی سیکشن تھانہ میں قانون کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ سرنڈر ہونے والے ڈاکو مختلف نوعیت کے سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ قانون کے سامنے پیش ہونے والے ڈاکوؤں میں شبیر احمد بجارانی اور مولاداد عرف مولا بخش عرف بابو بجارانی شامل ہیں۔ شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی  کندھ کوٹ ضلع میں امن امان کے قیام کیلئے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خضدار: بلوچستان میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے 14 مزدور کو اغوا کرلیا گیا ہے جب کہ مسلح شرپسند پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی چھین کر لے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خضدار اور بارکھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مختلف واقعات میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے 14 مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق خضدار سے تقریباً 50 کلومیٹر دور مولہ کے علاقے میں زیرِ تعمیر واٹر چینل منصوبے پر کام کرنے والی ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے حملہ کیا اور کیمپ میں موجود گاڑی میں نو مزدوروں کو زبردستی بٹھایا اور انہیں نامعلوم مقام کی جانب لے...