2026-07-23@23:35:46 GMT
تلاش کی گنتی: 16118
«پولیس میں»:
(نئی خبر)
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام مرکزی گیٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور مرکزی گیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ گیٹ کے باہر بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئیں جبکہ ریڈ زون کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ریڈیو پاکستان چوک پر موجود ہے اور وہاں سے شاہراہ دستور کو بھی مکمل بند کر دیا گیا ہے۔پولیس نے کسی بھی شہری یا ممبر اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی اجازت نہیں دی۔ ممبران اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو ریڈیو پاکستان چوک پر روک لیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان...
پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث پارلیمنٹ جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور اراکین اسمبلی کو بھی آگے بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کی مساجد کی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی سے متعلق بھیجے گئے مراسلے کا باقاعدہ جواب جاری کر دیا ہے۔پولیس کے جوابی مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ عبادت کے اوقات میں ہر مسجد میں کم از کم ایک مسلح سکیورٹی گارڈ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے، اور گارڈ کو مسجد کی حدود میں اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔مراسلے کے مطابق مساجد کے داخلی و خارجی راستوں اور اطراف میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں میں داخلے اور اخراج کے لیے ایک ہی راستہ مختص کیا جائے گا۔مزید کہا گیا ہے کہ مرکزی دروازے کے باہر ریڑھی بانوں، گداگروں اور ٹوپیوں سمیت دیگر اشیاء کی...
کراچی میں ملیر سٹی گانچی مارکیٹ میں سنار کی دکان میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں نامعلوم ملزمان سونار کی دکان کے تالے توڑ کر تجوری لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تجوری میں آدھا کلو سے زائد سونا اور پانچ لاکھ روپے نقد موجود تھے۔ چوری کیے جانے والے سونے کی مالیت تقریبا پونے تین کروڑ روپے ہے۔ واردات رات کے کسی پہر انجام دی گئی۔ صبح سونار کی دکان کے مالک اقبال نے واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی۔ کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کے شواہد اکٹھا کرلیے گئے۔ پولیس نے مارکیٹ کےتین چوکیداروں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
صادق آباد میں کچے کے انتہائی خطرناک ڈاکو گل حسن لولائی نے سرنڈر کردیا، ڈاکو کے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر تھی۔ پولیس کے مطابق کچے کے ڈاکوئو ں کے خاتمے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ڈی پی او عرفان سموں نے بتایا کہ انتہائی مطلوب خطرناک ڈاکو گل حسن لولائی نے سرنڈر کر دیا، جس کی سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ اب تک 171 انتہائی مطلوب ڈاکوں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں، رواں سال آپریشن کے دوران کچے کے 68 خطرناک ڈاکو مارے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 108 ڈاکو...
اسلام آباد: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ مرکزی بھی گیٹ بند کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ گیٹ کے باہر بکتر بند گاڑیاں پہنچا دی گئیں جبکہ اسلام آباد ریڈ زون کو مکمل بند کر دیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری ریڈیو پاکستان چوک پر جمع ہے، ریڈیو پاکستان چوک سے شاہراہ دستور کو مکمل بند کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی شہری اور ممبر اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس جانے نہیں دیا جا رہا۔ پولیس نے ممبر اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو ریڈیو پاکستان چوک پر روک لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان...
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی صحت کے معاملے پر دھرنے کے پیشِ نظر اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور ڈی چوک جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے۔مین شاہراہ دستور کو بھی بلاک کر کے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ڈی چوک سے ریڈ زون جانے والے راستے بھی بند کردیے گئے ہیں۔سرینا چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف آنے والی ٹریفک کو بھی روک لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پیدل جانے والوں کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے مین گیٹ کو بھی بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ...
— اسکرین گریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ٹیچنگ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے باہر 2 گروپوں میں لڑائی سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں تصادم کے باعث اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔پولیس کے مطابق چک 101 شمالی کے 2 گروپوں میں دشمنی کے باعث اسپتال میں جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ اور لڑائی میں راہ گیر سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
— فائل فوٹو راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان کے لیے جوائنٹ سیکیورٹی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اس حوالے سے سی پی او خالد ہمدانی نے احکامات جاری کر دیے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے جوائنٹ پکٹس کا دورہ کیا، انہوں نے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے ہدایات کیں۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی شاہراہوں، موٹر وے، جی ٹی روڈ اور ملحقہ لنک روڈز پر خصوصی ناکے قائم کیے جا رہے ہیں، راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ جاری ہے۔ترجمان...
بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار قدیر کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقہ ڈوگر عمر زائی میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار قدیر کے گھر کو اگ لگا کر اسے اغواء کر لیا گیا۔ پولیس کانسٹیبل سی ٹی ڈی قدیر ولد نور زادہ سکنہ ڈوگر عمر زائی سی پیک پولیس چوکی پر تعینات تھا۔ پولیس کانسٹیبل قدید کی اغوا کی ذمہ داری مسلح تنظیم گیدڑ گروپ ڈومیل نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مغوی پولیس کانسٹیبل قدیر کو مسلح افراد نے ڈومیل میں واقع اکبر علی خان کلے جنگل میں لے گئے مسلح افراد نے سوشل میڈیا پر مغوی پولیس اہلکار قدیر کی اغوا کی...
پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے احتجاج کا اعلان کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ بند کر دیے گئے ہیں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اور اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے قیدی وین اور بکتر بند گاڑی بھی پہنچا دی گئیں ہیں۔ریڈیو پاکستان چوک سے شاہراہ دستور کو مکمل بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھارتی نفری ریڈیو پاکستان چوک پر جمع ہو گئی ہے۔ پولیس کسی بھی شہری اور ممبر اسمبلی کو پارلیمنٹ کی طرف جانے نہیں دے رہی۔پی ٹی آئی کے...
کراچی کے علاقے مشرف کالونی کے گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی گھر میں مہمان آئی ہوئی تھی، فائرنگ کاواقعہ صبح تقریبا ساڑھے 6 بجے پیش آیا، ابتدائی طو پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں فائرنگ سے جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور بیٹا شامل ہیں، مقتول عابد ڈرائیور اور مانسہرہ کا رہنے والا تھا، واقعے میں مقتول عابد کی سالی زخمی ہوئی۔زخمی خاتون کے مطابق عابد کے ہم زلف نے حملہ کیا، مقتول عابد نے اپنی ایک بیٹی ملزم دانش کو گود دی تھی، بیٹی کے معاملے...
چھانگا مانگا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اغوا ہونے والی2 کمسن بہنوں کو بازیاب کروا لیا۔تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے دوران گشت مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تو ملزمان نے 2 کمسن بچیوں کے اغوا کا اعتراف کرلیا، ملزمان کی نشاندھی پر پولیس نے دونوں مغوی بچیاں برآمد کر لیں جن کی شناخت عروج فاطمہ عمر 16 سال اور منیسہ فاطمعہ عمر 12 سال سے ہوئی۔ملزمان نے بچیوں کو لاہور سے اغواء کیا تھا، ملزمان کی شناخت شان علی اور غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں، دونوں بہنوں کے اغوا کا مقدمہ لاہور میں تھانہ نواں کوٹ میں والد کی مدعیت میں درج ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے...
—فائل فوٹو شیخوپورہ کے تھانہ صدر کے نزدیک 2 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے علاقے عیسیٰ نگری کے نزدیک پیش آیا۔ڈکیتی کا شکار ہونے والے دونوں کانسٹیبلز کا تعلق ڈولفن اسکواڈ سے ہے۔ لاڑکانہ: ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیاڈاکو پولیس اہلکاروں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں سے ڈاکو سرکاری رائفل، موٹر سائیکل، وائرلیس سیٹ، 2 موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے۔ڈاکوؤں کی شناخت دلاور ڈوگر اور عباس ڈوگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
قصور(نیوز ڈیسک) چھانگا مانگا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اغوا ہونے والی 2 کمسن بہنوں کو بازیاب کروا لیا۔ تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے دوران گشت مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تو ملزمان نے 2 کمسن بچیوں کے اغوا کا اعتراف کرلیا، ملزمان کی نشاندھی پر پولیس نے دونوں مغوی بچیاں برآمد کر لیں جن کی شناخت عروج فاطمہ عمر 16 سال اور منیسہ فاطمعہ عمر 12 سال سے ہوئی۔ ملزمان نے بچیوں کو لاہور سے اغواء کیا تھا، ملزمان کی شناخت شان علی اور غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں، دونوں بہنوں کے اغوا کا مقدمہ لاہور میں تھانہ نواں کوٹ میں والد کی مدعیت میں درج ہے۔...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تعمیر ہاسٹل کے دورے کیے۔تفصیلات کے مطابق 15 برس سے زیر التواء اسلام آباد جیل کا منصوبہ صرف ایک برس میں تکمیل کے قریب ہے۔ 85 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ صرف 2 ماہ بعد فنکشنل ہوگیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل جیل اور زیر تعمیر ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرکس کا معائنہ کیااور تعمیراتی کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں جدید ماڈل جیل کا قیام سیکیورٹی کے پیشِ نظر بہت ضروری ہے۔ نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید انفراسٹرکچر کے...
ویب ڈیسک:وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تعمیر ہاسٹل کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل جیل اور زیر تعمیر ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا،انہوں نے بیرکس کا معائنہ کیااورتعمیراتی کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں جدید ماڈل جیل کا قیام سیکیورٹی کے پیشِ نظر بہت ضروری ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید انفراسٹرکچر کے قیام سے پولیس تربیت کا معیار مزید بلند ہوگا، ہاسٹل کی تکمیل سے پولیس افسران کو بہترین رہائشی سہولتیں مہیا کی جا سکیں گی۔وزیر...
کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے، جاں بحق افراد کی شناخت 60 سالہ عابد علی، 50 سال مریم، اور 20 سالہ زوہیب کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں میاں،بیوی اور بیٹا شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی اور لڑائی جھگڑے کا لگ رہا ہے، کرائم سین...
بلوچستان بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور مختلف سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ بلوچستان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی مہم کے دوران 164 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 231 ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے۔ بلوچستان پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 151 پستول، 20 کلاشنکوفیں، گولیاں اور میگزین برآمد ہوئے ہیں جبکہ 9 مغوی بھی بازیاب کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 ہزار 845 کلو چرس، 2 کلو 443 گرام آئس اور 114 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تعمیر ہاسٹل کے دورے کیے۔ تفصیلات کے مطابق 15 برس سے زیر التواء اسلام آباد جیل کا منصوبہ صرف ایک برس میں تکمیل کے قریب ہے۔ 85 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ صرف 2 ماہ بعد فنکشنل ہوگیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل جیل اور زیر تعمیر ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرکس کا معائنہ کیا۔ تعمیراتی کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جدید ماڈل جیل کا قیام سیکیورٹی کے پیشِ نظر بہت ضروری ہے۔ نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید انفراسٹرکچر...
کراچی: سائٹ سپرہائی وے اسکیم 33 نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈاکوؤں کی پراسرار فائرنگ سے نوجوان لڑکا جاں بحق ہوگیا تاہم نوجوان کا قتل معمہ اختیار کر گیا، سوسائٹی کی سیکیورٹی کو دیکھتے ہوئے گھر والوں کا بیان مشکوک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے کے علاقے میرٹھ سوسائٹی اسکیم 33 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 16 سالہ ایان ولد عمران کے نام سے کی گئی، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتول ایان کو سامنے سے پیٹ میں ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب سے کراچی آنے والی مسافر ٹرین ملیر 15 کے قریب پٹری سے اتری، تاہم خوش قسمتی سے کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق ٹرین کے چند ڈبے حادثے کے دوران پٹری سے اتر گئے، جس کے فوری بعد پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین کی بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر چڑھانے اور ٹریک کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر متاثر رہی۔
ویب ڈیسک: سندھ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ کراچی سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سمیر نور کو ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے افسر شاہ زیب کو ایس ایس پی حیدرآباد جبکہ فدا حسین شاہ کو ایس ایس پی میرپور خاص تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کشمور محمد مراد کو ایس ایس پی شکارپور کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات Ansa Awais Content Writer
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور بیٹا شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والی لڑکی گھر میں مہمان آئی ہوئی تھی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، فائرنگ کاواقعہ صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے پیش آیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ Mohsin Naqvi نے اسلام آباد ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تعمیر ہاسٹل کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 15 برس سے زیرِ التواء اسلام آباد ماڈل جیل کا منصوبہ اب صرف ایک برس میں تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے اور فیز ون کا 85 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔ حکام کے مطابق منصوبہ آئندہ دو ماہ میں فنکشنل کر دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے جیل کی بیرکس کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جدید ماڈل جیل کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاقت آباد چار نمبر کی فرنیچر مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔چھیپا حکام کے مطابق کارروائی سپرمارکیٹ پولیس نے کی، اور زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت نوید اور وسیم کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی شہر ممبئی کے علاقے شیواجی نگر میں 19 سالہ لڑکی کو دن دیہاڑے قریب سے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر محبت کے تنازع (لو ٹرائنگل) کا نتیجہ ہے۔ مزید پڑھیں: محبوب نے شادی کے اصرار پر خاتون کو قتل کر کے دفنا دیا مقتولہ کی شناخت شفا شیخ کے نام سے ہوئی ہے، جسے فرقانیہ مسجد کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شفا کو منگل کی دوپہر ایک مقامی خاتون نے ملاقات کے بہانے بلایا تھا۔ ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان کسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ملزمہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق گولی انتہائی قریب...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مشرف کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں کراچی، لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ عابد علی، 50 سال مریم، اور 20 سالہ زوہیب کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ فاطمہ...
ویب ڈیسک:کراچی میں ملیر 15 کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ریلوے کے عملے نے ٹریک بحال کرکے ٹرین کو روانہ کردیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرین پنجاب سے کراچی آرہی تھی۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچے اور ٹریک کو بحال کرنے کے بعد ہزارہ ایکسپریس کو کینٹ اسٹیشن کے لیے روانہ کیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق آخری دو بوگیوں کو ٹرین سے علیحدہ کرکے روانہ کیا گیا، بوگی پٹڑی سے اترنے کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات
مظفرگڑھ: تحصیل جتوئی میں حوالات میں قید ملزم پر تشدد کرنے پر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں پولیس نے حوالات میں قید ملزم پر تشدد کرنے پر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مظفرگڑھ کے ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، تھانے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو کے ذریعے تشدد کی ویڈیو کو افسرانِ بالا نے خود بھی دیکھا۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی کی پالیسی ہے کہ تھانوں میں زیرِ حراست ملزمان پر تشدد نہیں ہوگا اور صرف جدید طریقۂ تفتیش سے ملزم سے تفتیش کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں پولیس اہلکاروں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جام شورو(نمائندہ جسارت)جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کے قریب گوٹھ محمد کھوسو میں کپڑے فروخت کرنے والی خاتون صابرہ پٹھان کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیاتھا،بہیمانہ قتل کے خلاف جامشوروسیاسی و سماجی رہنما حاجی واحد بخش بھلائی اور دیگر سماجی تنظیموںنے احتجاجی ریلی نکالی اور شہر کا گشت کرنے کے بعد جامشورو ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین حاجی واحد بخش بھلائی،ڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو کے صدر عرفان برفت، دکاندار رہنما رحیم جمالی، سماجی رہنما این بی کھوسو، آزاد سنجرانی کے اے آئی اے رہنما مولانا انور بلیدی اور دیگر نے کہا کہ پولیس نے پہلے قاتل کو گرفتار کیا لیکن کسی کسی بااثر شخصیات...
پشاور (این این آئی)پشاور میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس کے مطابق دھماکا ریٹائر ڈی آئی جی فصیح الدین کے کرایہ کے کوارٹر کے باہر کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گوجرانوالہ؍ حافظ آباد؍ کامونکی؍ فیروز والہ (نمائندگان) مبینہ مقابلوں میں چار ملزم ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے گاؤں ونی کا رہائشی شخیق کوٹ سرور کے قریب ساتھیوں سمیت سی سی ڈی پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا ۔کامونکی کے گاوں پکی کوٹیلی حمید پور موٹروے پل کے قریب مقابلے میں ملزم محبوب عرف بوبی رانا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ملزم بوبی رانا ساکن ڈالیانوالہ حافظ آباد می دشمنی کے سبب اپنی ایک ٹانگ کٹ جانے سے معذور تھا، واہنڈو پولیس نے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ غازی ککہ فیروز والہ کے علاقہ دو خطرناک ملزم محمد علی اور مشتاق ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کینٹ لاہور کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ چھیپا حکام کے مطابق سپرمارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد چار نمبر کی فرنیچر مارکیٹ میں کارروائی کی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ مزید پڑھیں کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، زخمی ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا کراچی، لیاری میں پولیس اور رینجرز کا بڑا کومبنگ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد گرفتار پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت نوید اور وسیم کے ناموں سے کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والا ملزم دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر سیون سی میں پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت جلیل کے نام سے ہوئی۔ مزید پڑھیں کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار کراچی، سعدی ٹاؤن میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان مقابلے کے بعد گرفتار پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 20 سے زاید لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، عدالت نے پیش رفت رپورٹس طلب کرلیں۔ پولیس رپورٹ میں لاپتا شہری شاہ میر کا پولیس مقابلے میں مارے جانے کا انکشاف ہوا، عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے 19 فروری کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ شاہ میر پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے،درخواست گزار کاکہنا تھا کہ شاہ میر کو مقابلے کے 2 روز قبل حراست میں لیا گیا، حراست میں لیے گئے شہری کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر عدالت نے اظہار حیرت کیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) لائنز ایریا میں بجلی کی شکایت دور کرنے والی کے الیکٹرک کی ٹیم کو مسلح ملزمان نے اغوا کر کے واردات کے لیے استعمال کیا۔ ملزمان نے مغوی ملازمین اور گاڑی کو آرام باغ میں چوری شدہ تانبا لوڈ کرنے کے لیے استعمال کیا، تاہم جی پی ایس ٹریکر کی مدد سے پولیس نے بوٹ بیسن کے قریب ناکہ بندی کر لی۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان گاڑی اور مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے تینوں ملازمین کو بحفاظت بازیاب کر کے چوری شدہ سامان تحویل میں لے لیا ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
کراچی: شہر قائد کے حساس علاقے لیاری میں رات گئے سیکیورٹی اداروں نے بڑا مشترکہ کومبنگ/سرچ آپریشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے لیا، متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانوں منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے مطابق آپریشن لیاری کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں کیا گیا، جس میں پولیس اور سندھ رینجرز نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ متعلقہ ایس ایچ اوز اپنے عملے کے ہمراہ موجود رہے۔ حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ہاٹ اسپاٹ پوائنٹس، گھروں اور رہائشی ہوٹلز کی تلاشی لی گئی جبکہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کی آن دی اسپاٹ جانچ پڑتال کی گئی۔...
حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں شادی کی ایک تقریب اس وقت خوف و ہراس میں بدل گئی جب بارات کی آمد پر جدید خودکار ہتھیاروں سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد کھلے عام جدید اسلحہ لہرا کر فضا میں گولیاں برسا رہے ہیں جبکہ پس منظر میں اونچی آواز میں میوزک بج رہا ہے۔ فائرنگ کی تیز آوازوں سے پورا علاقہ گونجتا رہا، تاہم تقریب میں شریک افراد بظاہر بلا خوف و خطر اس عمل کو جاری رکھتے دکھائی دیے۔ مزید پڑھیں سی ٹی ڈی حیدرآباد...
کوئٹہ میں آج بسنت کا تہوار منایا جائےگا، پولیس کا کہنا ہے کہ شہری بسنت کو محفوظ اور پُرامن انداز میں منائیں۔انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کی ہدایت کی گئی۔واضح رہے کہ تقریباً 2 دہائیوں بعد لاہور میں بسنت کی تقریبات کی واپسی نے شہر بھر میں جوش و خروش کی فضا قائم کی۔اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں اور چھتوں پر جمع ہوئے اور پتنگ بازی کی سرگرمیاں عروج پر رہیں۔
لاہور: سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے بہادر پولیس شہداء کی نویں برسی کے موقع پر پنجاب پولیس نے اپنے عظیم سپوتوں کو سلام پیش کیا اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ شہداء چیئرنگ کراس پنجاب پولیس کے بہادر شہیدوں سے تجدیدِ عہد کا دن ہے اور ان کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی۔ آئی جی پنجاب کے مطابق 2017ء میں آج ہی کے دن لاہور کے فیصل چوک مال روڈ پر دہشتگرد حملے میں پولیس...
فائل فوٹو کراچی میں ملیر 15 کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرین پنجاب سے کراچی آرہی تھی۔پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ چکے ہیں اور ٹریک کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
خیبر کے علاقے باڑہ بازار میں اے این پی کے جلسے کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی جہاں اے این پی کے کارکنوں اور مخالفین کے درمیان تشدد سے کئی کارکنان زخمی ہوگئے، پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے کارکنوں کو منتشر کیا۔پولیس کے مطابق باڑہ بازار میں اے این پی کے ضلعی صدر کی زیرصدارت جلسہ منعقد کیا گیا تھا ، صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب بعض مخالفین نے وہاں پہنچ کر نعرے لگائے جس کے بعد دونوں طرف سے ہاتھاپائی اورتشدد شروع ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور مسلح افرادکی طرف سے ہوائی فائرنگ جاری رہی جس کے بعد پولیس نے صورتحال پر قابوپالیا۔عوامی نیشل پارٹی کے میاں افتخار...
شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں سادہ لباس پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران اہلکار کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ بی کے علاقے سائٹ ایریا میں فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ایس ایچ او سجاد خان کے مطابق آرٹلری میدان تھانے میں ہیڈ محرر نصیر موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جارہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کی جس پر اس نے اپنے پاس موجود اسلحے سے ملزمان پر فائرنگ کی۔ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع...
قائد آباد اسپتال چورنگی کے قریب کار سوار شہری کی ٹریفک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز شیخ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے فون ریسیو کرنے سے گریز کیا تاہم ڈی ایس پی ٹریفک کاشف ندیم نے بتایا کہ واقعے کو ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر طاہر خان دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکار ابرار مہران ہائی وے ٹریفک پولیس چوکی پر تعینات ہے جسے اسپتال چورنگی کے قریب ٹریفک کنٹرول کرنے کے دوران کار سوار شہری سے تلخ کلامی ہوئی جس پر کار سوار نے ٹریفک پولیس اہلکار کو تھپڑ مار...
پولیس کے مطابق شہری سے موبائل فون چھیننے کے دوران قریب موجود ایک نوجوان نے ملزمان کو دیکھ لیا، جس پر رہزنوں نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور فقیر آباد میں موبائل چھیننے کی واردات کے دوران رہزنوں کو دیکھنے والے نوجوان کو گولی مارنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔ پولیس کے مطابق شہری سے موبائل فون چھیننے کے دوران قریب موجود ایک نوجوان نے ملزمان کو دیکھ لیا، جس پر رہزنوں نے فائرنگ کر دی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کی۔ ایس پی فقیر آباد کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر ملزمان کی شناخت کر لی گئی تھی۔ بعد ازاں پولیس مقابلے کے دوران دونوں رہزن...
جامشورو کے پہاڑی علاقے محمد کھوسو سے موصول ہونے والی یہ خبر محض ایک قتل کی واردات نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی بے حسی، پولیس کی روایتی غفلت اور محنت کش خواتین کے عدم تحفظ کی ایک لرزہ خیز داستان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ سے آئے مزدوروں کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں قتل، تقسیم کی بھیانک کوشش سندھ کا ضلع جامشورو، جسے علم و دانش کا مرکز کہا جاتا ہے، آج ایک ایسی محنت کش ماں کے خون کا گواہ ہے جس کا جرم صرف اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کی جدوجہد تھا۔ لسبیلہ کی 26 سالہ صبرین عرف صبرو پٹھان، جو 3 بچوں کی ماں اور حاملہ تھیں اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ ان کی تشدد...
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ عوام کا ریاستی نظام پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ اوورسیز کشمیریوں کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے 30،30 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اربوں روپے کا آپٹیکل فائبر منصوبہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوام کو خوشخبری سنا دی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات...
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے قصبے ٹمبلر رج میں ہونے والی ایک ہولناک اسکول فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے 18 سالہ خاتون کو مرکزی ملزم قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمہ نے اسکول پر حملے سے قبل اپنی والدہ اور سوتیلے بھائی کو گھر میں قتل کیا اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔ رائٹرز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمہ، جس کی شناخت جیسی وان روٹسیلار کے نام سے کی گئی، ماضی میں ذہنی صحت کے مسائل کا شکار رہی اور صوبائی مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے تحت مختلف اوقات میں اس کا معائنہ بھی کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔...
ٹریفک حکام نے موٹر وہیکل آرڈنینس میں ترامیم کے بعد ڈھائی ماہ میں 12 ارب 55کروڑ روپے اکٹھے کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس نے ڈھائی ماہ میں 34 لاکھ 95 ہزار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کئے۔ جرمانوں کی مد میں شہریوں کے 6 ارب 27 کروڑ کے چالان کئے گئے۔ 45 لاکھ 75 ہزار لائسنس رینیول اور نئے لائسنس کے اجرا پر6ارب 27کروڑ سے زائد کا ریوینیو اکٹھا کیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر7 لاکھ 7 ہزار گاڑیاں و موٹر سائیکلیں بند کیں۔ 2 ہزار7 پولیس کی گاڑیوں کے چالان اور5 سو75 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ دیگر سرکاری محکموں کی ٹریفک قوانین کی خلاف...
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ای میل بھیجنے والے نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ظاہر کیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل اداکار رنویر سنگھ کو بھی واٹس ایپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے وائس نوٹ کے ذریعے دھمکی موصول ہوئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے ممکنہ روابط کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی 60ویں سالگرہ پر کھلے عام موٹرسائیکل پر سیر، ویڈیو وائرل پولیس کے مطابق آیوش شرما کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ شکایت درج...
کراچی: پاپوش نگر صرافہ بازار میں واقع نجی بینک کے باہر فائرنگ سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چلیدہ خول برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون اور گرفتار سیکیورٹی گارڈ مبینہ طور پر آپس میں دوست تھے اور دوران تفتیش گرفتار گارڈز نے بتایا کہ مقتولہ خاتون اسے بیلک میل کر رہی تھی اور اسی وجہ سے اس نے فائرنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر تھانے کے علاقے پاپوش نگر صرافہ بازار میں واقع نجی بینک کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا...
گزشتہ منگل کو مغربی کینیڈا میں ایک ہولناک اسکول فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ حملہ آور 18 سالہ خاتون تھی جو ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھی۔ پولیس کے مطابق اس نے اپنے سابقہ اسکول پر حملہ کرنے سے قبل اپنی والدہ اور سوتیلے بھائی کو قتل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: برٹش کولمبیا کے اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک؛ مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا تاہم حکام نے اس اندوہناک سانحے کے محرکات کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی، یہ واقعہ کینیڈا کی تاریخ کے بدترین اجتماعی قتل عام میں شمار کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون کی شناخت جیسی وین روٹسیلار کے نام سے ہوئی ہے۔ 10 dead,25 injured after shootout...
بنگلا دیش کے ضلع گوپال گنج میں قومی انتخابات کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب دیسی ساختہ بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق جمعرات کی صبح پیش آنے والے اس واقعے کی تصدیق مقامی پولیس نے کی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک پولنگ سینٹر پر ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل...
—فائل فوٹو عارف والا کے نواحی گاؤں بلاڑہ قصوریہ میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی مقتول عامر کے ساتھ چند روز قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔رات گئے مقتول کو راستے میں کار سوار ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ لاہور: معمولی جھگڑے پر ٹک ٹاکر خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار صوبۂ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں معمولی جھگڑے کے باعث ٹک ٹاکر خاتون شوہر کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھیں۔ بعد ازاں ملزمان عامر کو مردہ حالت میں گھر کے باہر پھینک گئے۔پولیس نے ملزم اعظم اور اسکے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد دس زخمیوں سمیت 13 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن کے قریب مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، ادھر اتحاد ٹاؤن پولیس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر B-3/5 مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر...
اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے سکول میں فائرنگ کر کے 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والی حملہ آور کی شناخت 18 سالہ لڑکی وین روٹسیلا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور لڑکی ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھی، فائرنگ کے بعد ملزمہ نے خودکشی کرلی، ملزمہ مقامی رہائشی تھی اور اسے جائے وقوعہ پر خود کو گولی مارنے کے باعث مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں طلبہ اور ایک استاد بھی شامل ہیں، سکول کے علاوہ مزید 2 افراد، جو ملزمہ کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں، قصبے کے ایک گھر سے مردہ پائے گئے، اس قصبے کی آبادی تقریباً 2,400 افراد پر مشتمل ہے۔...
ڈی آئی خان (نیوز ڈیسک) دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہدا کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی، شہدا کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نماز جنازہ میں عسکری، پولیس افسران، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت رشتے داروں نے شرکت کی، نمازِ جنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے تھے، تھانہ پنیالہ کی حدود وانڈہ بڈھ میں دہشت گردوں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا افتتاح کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ملکی سطح پر پہلی بار شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے، ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی۔ موقع پر شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چوری شدہ گاڑیوں کی بھی تصدیق ہو گی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن ہو گی، تجاوزات ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی...
خیبر: ضلع خیبر کی ذکریا مارکیٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی فرنچائز کے قریب دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی تصدیق پولیس نے کردی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا جس سے قریبی فرنچائز کو جزوی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے واقعہ رات گئے پیش آیا، جس کے باعث مارکیٹ بند تھی اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق رات کے سناٹے میں دھماکے کی زور دار آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کے 24 دہشتگرد ہلاک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھرکی( نمائندہ جسارت +مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں قائم بند اور پنجاب کے علاقے کھمبڑا کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی اقدامات اور ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کو کچے کے علاقے میں جاری میگا آپریشن ’’نجات مہران‘‘ سے متعلق جامع بریفنگ میں ڈی آئی جی ناصر آفتاب اور بریگیڈیئر ندیم (رینجرز سندھ) نے آپریشن کے اہداف، حکمت عملی، پیش رفت اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ جدید ٹیکنالوجی،ڈرون سرویلنس اور انٹیلی جنس...
دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا کہ بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے سے 3 دہشت گرد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
ایس ایس پی ویسٹ کے ذریعے معطل پولیس اہلکار سیف الرحمان اور ممتاز علی کو بحال کروالیا تھانہ پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ ایس ایچ اوز نے منشیات و گٹکا ماوا کی ہفتہ وصولی کیلئے بحال کروایا (رپورٹ ایم جے کے)ضلع ویسٹ’ اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی معطلی اور بحالی کسی مذاق سے کم نہیں، ایس ایس پی ویسٹ کے ذریعے معطل پولیس اہلکار سیف الرحمان اور ممتاز علی کو ایس ایچ او نے اپنے تھانوں میں بحال کروالیا، تھانہ اقبال مارکیٹ اور تھانہ پاکستان بازار ایس ایچ اوز نے ان دونوں کو علاقے سے منشیات و گٹکا ماوا کی ہفتہ وصولی کے لیے بحال کروایا۔ علاقہ باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260212-8-4 حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدر آباد عدیل حسین چانڈیو نے کہا ہے کہ حیدرآباد پولیس کی جرائم کی ریکوری اور ٹریسنگ کا تناسب اطمینان بخش ہے اور پولیس صنعتی علاقوں میں سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین زبیر گھانگرا کی دعوت پر ایسوسی ایشن کے دفتر میں صنعتکاروں اور پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتکار اپنی فیکٹریوں، مین چوکوں، گلیوں اور سڑکوں پر معیاری سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور انہیں مناسب بیک اپ کے ساتھ ایک سینٹرلائزڈ اور انٹیگریٹڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدر آباد (کامرس ڈیسک) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے کہا ہے کہ حیدرآباد پولیس کی جرائم کی ریکوری اور ٹریسنگ کا تناسب اطمینان بخش ہے اور پولیس صنعتی علاقوں میں سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین زبیر گھانگرا کی دعوت پر ایسوسی ایشن کے دفتر میںصنعتکاروں اور پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتکار اپنی فیکٹریوں، مین چوکوں، گلیوں اور سڑکوں پر معیاری سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور انہیں مناسب بیک اپ کے ساتھ ایک سینٹرلائزڈ اور انٹیگریٹڈ سسٹم سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ کے مرمتی کام میں سست روی، ٹریفک کی بندش نے مزید 4 معصوم افراد کو نگل لیا، دو خواتین، ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے، حادثہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر کوء ٹہ گلاب ہوٹل کے پاس ہوا جہاں پر موٹر سائیکل ٹرالر کی زد میںآ گئی اس حادثے میں ٹرالر سے کچل کر 58 سالہ مسمات ماروی زوجہ محمد ابراہیم، 24 سالہ مسمات ساجدہ زوجہ محمد سجاد، 23 سالہ محمد عرفان ولد محمد ابراہیم اور, 4 سالہ محمد مدنی ولد محمد سجاد ٹرالر سے کچل کر جاں بحق ہو گئے ہالانی پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کاتعلق سگیوں شہر سے تھا جو ہالانی جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (جسارت نیوز) جیکب آباد میں پولیس رپورٹنگ روم رہائش گاہ میں تبدیل،برسوں سے غیر فعال،عوامی شکایات کا نظام مفلوج،شکایت درج کرانے کے لیے بنائے گئے کمرے اب آرام گاہیں بن گئے، انصاف کا دروازہ بند!، سول لائن ،صدر ،ائیرپورٹ تھانہ سمیت دیگر تھانوں کی رپورٹنگ روم بند ،مقرر عملہ گم ،آئی ٹی انچارج رپورٹنگ روم کو فعال کرنے میں ناکام تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عوامی شکایات کے فوری اندراج اور ازالے کے لیے قائم کیے گئے پولیس رپورٹنگ رومز برسوں سے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض تھانیداروں نے ان رپورٹنگ رومز کو مبینہ طور پر رہائش گاہوں میں تبدیل کر دیا ہے، جبکہ مقرر کردہ عملہ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (جسارت نیوز) ڈاکوؤں کے سرینڈر اور پولیس آپریشن بے سود؟ امن ناپید، وارداتیں جاری ، سرینڈر کی تصویریں بنیں، مگر سڑکوں پر خوف کم نہ ہو سکا!شہری سڑکوں پر نکل آئے،پتھر موڑ پر ڈکیتی کی واردات کے خلاف روڈ بند کرکے احتجاج ٹائر جلاکر پولیس کے خلاف نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے سرینڈر اور جاری آپریشن کے دعوؤں کے باوجود ضلع میں امن و امان کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ چوری، رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔گزشتہ روز شہر کے اہم علاقے پتھر موڑ پر امجد ڈومکی سے 125موٹر سائیکل دو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ / محمد علی فاروق ) سندھ پولیس کے ایک سینئر افسر نے پیشہ ورانہ چیلنجز اور داخلی مسائل کی وجہ سے انسپکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ایس آئی او ابراہیم حیدری انسپکٹرفرید خان نے سندھ پولیس میں انسپکٹر انویسٹی گیشن کے طور پر اپنے استعفیٰ کی درخواست پیش کی ہے، جس میں انہوں نے انویسٹی گیشن آفیسرز کو درپیش متعدد مسائل کا ذکر کیا ہے ۔ اپنے استعفے میں انہوں نے کہا کہ “پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مجھے معاشرے میں انصاف اور توازن برقرار رکھنے کے لیے مقرر کیا، لیکن بدقسمتی سے انویسٹی گیشن آفیسر کو بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایس آئی او ابراہیم حیدری فرید خان نے انکشاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے پانچ زخمی حالت میں ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔پہلا واقعہ اتحاد ٹاؤن کے عابد آباد قبرستان روڈ پر پیش آیا جہاں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی ڈاکو کو گرفتار کیا۔ زخمی ڈاکو کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی کے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور کے الیکٹرک کے عملے کے درمیان تلخ کلامی کے باعث جھگڑا ہو گیا، جس دوران دونوں اداروں کے عملے کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑا اس قدر شدت اختیار کر گیا کہ مشتعل افراد ایک دوسرے سے دست و گریباں ہوگئے۔ پولیس کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم کسی بھی فریق کی جانب سے گرفتاری عمل میں نہ آئی۔ایس ایچ او تھانہ اجمیر نگری، فیض الحسن کے مطابق علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا، اور اسی آپریشن کے دوران اینٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک ) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں مبینہ خاتون حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ برٹش کولمبیا میں ٹمبلر رج کے ایک ہائی اسکول میں پیش آیا ۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ اسکول سے 6 افراد کی لاشیں ملیں جب کہ واقعے میں ایک زخمی شخص اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مزید 2 افراد ایک گھر میں مردہ پائے گئے جن کے بارے میں خیال ہے کہ ان کا تعلق بھی فائرنگ کے واقعے سے ہی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں شدید زخمی ہونے والے 2...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260212-01-13 پشاور/ ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں دہشت گردوں کے پولیس پرحملے‘ ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید‘ ڈی ایس پی شدید زخمی ‘ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3حملہ آور مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے وانڈہ بڈھ میں دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے ایس ایچ او تھانہ پنیالہ فہیم ممتاز اور دیگر 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ حملے میں ڈی ایس پی پہاڑ پور حافظ محمد عدنان شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار زخمیوں سمیت مجموعی طور پر آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی ملزم کو گرفتار کیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت محمد کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری کارروائی میں خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی تھری میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو حراست میں لیا۔ مزید پڑھیں...
کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن سے لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے دو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے سعدی ٹاون سے مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 3 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فون کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم چائے کے ہوٹل پربیٹھے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس موقع پرپہنچ گئی ، پولیس کودیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کی...
فائل فوٹو پشاور میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیس کے مطابق دھماکا ریٹائر ڈی آئی جی فصیح الدین کے کرایہ کے کوارٹر کے باہر کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملوں کے سامنے بلوچ غیورعوام اورسیکیورٹی فورسز ایک آہنی دیوارثابت ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو سیکیورٹی فورسز اور عوام کے باہمی اتحاد اورعزم نے خاک میں ملادیا۔ بلوچستان پولیس کےبہادرافسر اے ایس آئی محمود الرحمٰن نے دفاع وطن کیلئےجام شہادت نوش کیا۔ شہید کے بھائی نےفتنہ الہندوستان کےسرپرست بھارت کو واضح پیغام دیا کہ بھائی کا شہادت کے عظیم رتبے پر فائزہونا قابل فخر ہے، اسکو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ بھائی نے کہا کہ اے ایس آئی محمودالرحمٰن شہید نے فرض کی ادائیگی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ، اے ایس آئی محمود الرحمنٰ شہید کی بلوچستان کے امن کی خاطر دی گئی لازوال قربانی ہرگز رائیگاں...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق جیکسن پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان آپس میں ماموں بھانجے ہیں، ان میں لین دین کا تنازع تھا۔ پولیس کے مطابق آج جرگے کے دوران فریقین میں جھگڑا اور فائرنگ ہوئی۔
اسپیشل پولیس ٹیم اور مقامی پولیس نفری نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی مجرم اشتہاری نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر پولیس پارٹی پر بہ نیت قتل اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی حدود میں پولیس اور خطرناک مجرم اشتہاری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہلاک ہوگیا، جبکہ پولیس پارٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ خطرناک مجرم اشتہاری کفایت اللہ ولد حیات اللہ سکنہ براگی تجوڑی اپنے ٹھکانے پر موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی آئی...
ملزمان نے خاتون کو نوکری کے بہانے بلایا اور پھر تین چھوٹے بچوں سمیت اغوا کرکے شوہر سے تاوان وصول کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے خواتین کو جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے 2 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے خاتون اور 3 بچوں کو بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ویسٹ زون پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے بروقت احکامات و فوری ایکشن پر عزیز آباد پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے دو ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او شاہد تاج نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت طلحہ اور شان کے ناموں سے کی گئی، ملزم...
مصر میں معمولی گھریلو جھگڑے نے قتل کی ایک ہولناک واردات کا روپ دھار لیا جس نے پورے خاندان کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ٹیم گھریلو جھگڑے کی اطلاع ملنے پر ایک اپارٹمنٹ پہنچی تھی جہاں ایک کمرے سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات اور ملزمہ سے پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی کہ میاں بیوی کے موبائل فونز کی بیٹری کم تھی۔ دونوں کے درمیان موبائل فون چارجنگ پر لگانے کے لیے پہلے میں، پہلے میں کا جھگڑا شروع ہوا جو ہاتھا پائی تک جا پہنچا تھا۔ ملازمہ نے بتایا کہ جب شوہر نے زبردستی اپنا موبائل لگالیا تو خاتون خانہ شدید غصے میں آگئیں اور کیچن سے چاقو لا کر شوہر...
عزیز آباد پولیس نے خواتین کو جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے 2 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر کے خاتون اور 3 بچوں کو بازیاب کروالیا۔ ترجمان ویسٹ زون پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے بروقت احکامات و فوری ایکشن پر عزیز آباد پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے دو ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او شاہد تاج نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت طلحہ اور شان کے ناموں سے کی گئی ۔ ملزم طلحہ اس سے قبل قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار ہوچکا ہے اور گلزار ہجری کا رہائشی ہے جبکہ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی۔فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈی آئی خان میں پولیس پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے۔ دہشت گردی کے بزدلانہ حملوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔اس سے قبل صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر...
ڈیرہ اسماعیل خان میں وانڈہ بڈھ میں دہشت گردوں نے دوران آپریشن پولیس پر فائرنگ کردی، جس سے ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے فرض کی راہ میں شہادت کا بلند رتبہ پایا، پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں...
پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈی آئی خان میں پولیس پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے۔ دہشت گردی کے بزدلانہ حملوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔اس سے قبل صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے...