پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹس پر سخت سیکورٹی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام مرکزی گیٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور مرکزی گیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ گیٹ کے باہر بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئیں جبکہ ریڈ زون کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ریڈیو پاکستان چوک پر موجود ہے اور وہاں سے شاہراہ دستور کو بھی مکمل بند کر دیا گیا ہے۔پولیس نے کسی بھی شہری یا ممبر اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی اجازت نہیں دی۔ ممبران اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو ریڈیو پاکستان چوک پر روک لیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا دھرنا پرامن ہوگا اور بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کرائی جائے۔محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ پہلے انہیں بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہے اور ملک میں اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں، ان کا علاج کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس معاملے کو الجھائے بغیر حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔