2025-11-12@17:33:58 GMT
تلاش کی گنتی: 10888
«آر جے ڈی»:
ڈی آئی خان (نیوز ڈیسک) پاکستان کسٹمز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی کارروائی میں مسافر بس سے 91 کروڑ روپے مالیت کی 15.2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ منشیات سرکاری گودام میں منتقل کرنے کے دوران کسٹمز کے عملے پر شر پسندوں نے حملہ کیا اور فائرنگ کر دی۔ ایف بی آر نے بتایا ہے کہ کسٹمز کی ٹیم کی بروقت کارروائی سے اہلکار اور ضبط کی گئی منشیات محفوظ رہی۔
فوٹو: سوشل میڈیا خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے بدھ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں پشاور میں تعینات امریکا کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان اور پاک افغان سرحدی صورتحال بھی گفتگو بھی کی گئی۔ گورنر کے پی نے امریکی ناظم الامور کو خیبر پختونخوا کی روایتی شال پہنائی۔
پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن جرگہ کا اعلامیہ
پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن جرگہ کا اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے امن جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔ امن جرگے کے شرکا کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، شرکا کا استقبال اسپیکربابرسلیم سواتی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے کیا۔ جرگہ کے شرکاگورنرفیصل کریم کنڈی، سابق گورنرغلام علی کوپولیس نیسلامی پیش کی جبکہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو پولیس کے دستے نے سلامی...
تاجک وزیرِ دفاع کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تاجکستان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل امام علی عبدالرحیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر تاجک وزیر دفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان برادرانہ تعلقات کے حامل ممالک ہیں، دونوں ممالک خطے میں امن واستحکام...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کےدوران حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم احمد رضا کو آدم جی نگر سےگرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے، چھاپہ مارکارروائی میں ملزم سے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے...
ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف نے C/16 کا ایوارڈ سنا دیا ، 1078 پلاٹس کے حقدار،،، 47 حویلیاں کا رقبہ کم ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر
ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف نے C/16 کا ایوارڈ سنا دیا ، 1078 پلاٹس کے حقدار،،، 47 حویلیاں کا رقبہ کم ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف نے سی سولہ کے بی یو پی کے ایوارڈ کا اعلان کر دیا، 1078 پلاٹس کے حقدار ، 47 حویلیاں کا رقبہ کم قرار دیا گیا۔سب نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق سپارکو کی جانب سے 1125حویلیوں کا سروے دیا گیا تھا جن میں سے47حویلیاں 300سکویئر فٹ سے کم واقع ہوئی ہیں۔1078شہریوں کے ناموں کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق وہ پلاٹ لینے کے اہل قرار پائے ہیں۔سی سولہ کے ایوارڈ میں...
پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کلیہ سائنس کی سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کو ڈین آف سائنس مقرر کر دیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کی جانب سے اس تقرری کا محکمۂ بورڈ و جامعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈاکٹر بلقیس گل سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان مرحوم کی اہلیہ ہیں، وہ اپنی ریٹائرمنٹ 30 اپریل 2028ء تک وائس چانسلر رہیں گے۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے واضح کیا ہے کہ فروری 2024 میں حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 23 فیصد نہیں بلکہ اوسطاً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بیان میں وضاحت کی گئی کہ 32 فیصد کا اعداد و شمار گزشتہ دو سالوں میں ہونے والے مجموعی اضافے کی نمائندگی کرتا ہے، صرف ڈریگولیٹریشن کے بعد کے عرصے کی نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ 15 فیصد کے حقیقی اضافے میں تقریباً 2.5 فیصد پیداواری یونٹس کی توسیع اور نئی مصنوعات کی تعارفی قیمت شامل ہے، جس کا مطلب ہے کہ موجودہ ادویات پر اصل اثر تقریباً 13.5 فیصد کے قریب...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دو ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کہ علاقے میں دہشت گرد موجود ہیں جو ریاست مخالف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے، جب کہ ان کے دیگر دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار...
رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم احمد رضا سے ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے آدم جی نگر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے اہم کارندے احمد رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی سے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم احمد رضا سے ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم احمد رضا منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے، ملزم کے خلاف موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم برآمد کرنسی کے حوالے سے ایف...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایم ڈی کیٹ امتحانات اور داخلوں کی رجسٹریشن پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار میڈیکل طلبہ کے وکیل راجا رضوان عباسی کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت دی ہے، دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ بنیادی طور پر صوبائی نوعیت کا ہے کیونکہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیمی امور سے متعلق زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔ جسٹس...
راولپنڈی: پیر ودھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص بلیک میل کر کے مجھ سے زیادتی کرتا رہا۔ پیرودھائی پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔ ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم مل کر نہیں بیٹھیں گے تو مسئلہ کا حل نہیں نکلے گا۔ پشاور میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کو ایک ہال میں جمع کرنے پر اسپیکر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سمجھتا ہوں کہ ہمیں ماضی کو بھلانا ہوگا، مستقبل کا سوچنا ہو گا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی ہے یا بدقسمتی کہ ہمارے پڑوس میں افغانستان ہے، ہمارے تمام شعبہ زندگی کے لوگوں نے شہادتیں پیش کیں، جب تک صوبائی حکومت، وفاق اور سیکیورٹی ادارے ساتھ نہیں بیٹھتے امن اور ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو درست سمت پر ڈالنا ہوگا، ہم...
—فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم مل کر نہیں بیٹھیں گے تو مسئلہ کا حل نہیں نکلے گا۔پشاور میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہصوبہ بھر کو ایک ہال میں جمع کرنے پر اسپیکر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سمجھتا ہوں کہ ہمیں ماضی کو بھلانا ہوگا، مستقبل کا سوچنا ہو گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی ہے یا بدقسمتی کہ ہمارے پڑوس میں افغانستان ہے، ہمارے تمام شعبہ زندگی کے لوگوں نے شہادتیں پیش کیں، جب تک صوبائی حکومت، وفاق اور سیکیورٹی ادارے ساتھ نہیں بیٹھتے امن اور ترقی ممکن نہیں۔ بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کے ساتھ مل کر فیصلے کرنے ہوں گے: وزیراعلیٰ سہیل...
— فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ پالیسی بدلنے کے معاملے پر پی ایم ڈی سی حکام کو نوٹس جاری کر کے 14 نومبر کو عدالت میں طلب کر لیا۔عدالت میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار میڈیکل طلبا و طالبات کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل راجا رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ پچھلے سال امتحان کا طریقہ کار آسان تھا اس بار پالیسی تبدیل ہوگئی، نئی پالیسی میں تبدیلی سے پچھلے سال پاس ہونے والوں کو مسائل ہوئے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ قانون کی جو خلاف ورزی ہوئی ہے وہ بتائیں ہم آرڈر کردیں گے۔ جس پر درخواست گزار کے وکیل راجا رضوان عباسی نے بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار طلبہ کے وکیل راجا رضوان عباسی کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت دی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاملہ بنیادی طور پر صوبائی نوعیت کا ہے، کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیم کے بیشتر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ یہ تو صوبائی معاملہ ہے، اب اسے وفاق میں لانے کی بات ہو رہی ہے۔ ہر...
سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
ترجمان کے مطابق ملزم 2010ء میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد قیوم محسود کے گروپ میں شامل ہوا اور 2012ء میں عابد مچھڑ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں شامل رہا۔ ملزم کے اکثر ساتھی کراچی آپریشن کے دوران رینجرز اور پولیس مقابلوں میں مارے اور گرفتار ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے کراچی کے علاقہ شیر شاہ سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم محمد نور عرف خم ولد ولی خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں عابد...
راولپنڈی کی تاریخ کا پہلا عالمی سہولتوں کے معیار سے آراستہ سوئمنگ پول تعمیر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے جدید ترین سہولیات پر مبنی سوئمنگ پول اور پلیئرز ہاسٹل کا افتتاح کردیا۔ صوبائی وزیر کھیل نے راولپنڈی میں ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان کیا اور ایسے منصوبے صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلانے کا بھی عزم کیا۔ فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ پلیئرز ہاسٹل کی تعمیر پر 18 کروڑ 10 لاکھ روپے لاگت آئی۔ ہاسٹل میں 80 بستروں سمیت کھلاڑیوں کے لیے جدید رہائشی و تربیتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوئمنگ پول کی تعمیر پر 21 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت...
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20اور کویت کرکٹ کا شاندار اشتراک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز ہر بھجن سنگھ، وقار یونس سمیت دیگر لیجنڈز کی موجودگی نے تقریب کو یادگار بنا دیاکویت سٹی : ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 اور کویت کرکٹ بورڈ کے درمیان تاریخی شراکت کا جشن کویت سٹی میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب میں معروف کرکٹرز اور تبصرہ نگاروں ہر بھجن سنگھ، وقار یونس اور سابق نیوزی لینڈ کرکٹر سائمن ڈول نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں بورڈز کے اعلیٰ حکام کے علاوہ امارات کرکٹ بورڈ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ہر بھجن سنگھ، وقار یونس، اور سائمن ڈول جیسے لیجنڈز کی موجودگی نے تقریب کو یادگار...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا بتدریج آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق شارٹ فائلر، کم ٹیکس دینے اور اصل آمدنی چھپانے والوں کا ڈیسک آڈٹ کے ذریعے سراغ لگایا جائے گا۔ ڈیسک آڈٹ میں جن ٹیکس دہندگان کی نشاندہی ہوگی انکا فیزیکلی آڈٹ کیا جائے گا۔ خفیہ آمدن یا غلط گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پہلے مرحلے میں 7 سے 10لاکھ گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ ہوگا۔ تنخواہ دار اور کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے گوشوارے بھی شامل ہیں۔ ایف بی آر گوشواروں میں غلط بیانی اور چھپائی گئی آمدن کی نشاندہی کرے گا جبکہ بڑے سرمایہ دار، سی ای اوز...
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں علت نمبر 10/25 انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ زرائع سی ٹی ڈی کے مطابق مقدمے میں قتل اقدام قتل سمیت سنگین جرم کی دفعات بھی شامل ہیں۔ مقدمے میں شہدا اور زخمیوں کی تعداد بھی شامل کی گئی، خوف و ہراس دھماکے کے باعث گاڑیوں کے نقصان کو بھی مقدمے کے متن میں شامل کیا گیا۔
حیدرآباد: انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی مچھر مار اسپرے کیاجارہاہے، شہری اس دوران فیومیگیشن سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-19 سیف اللہ
سٹی42: لیسکو میں میٹرز کے بعد دیگر میٹریل کی قلت شدت اختیار کر گئی، کمپنی کے پاس میٹرز کے بعد ٹرانسفارمرز کی کمی پیدا ہو گئی ہے۔ خاص طور پر 100 کے وی اے اور 50 کے وی اے ٹرانسفارمرز کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے۔ کمپنی نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیمانڈ نوٹسز کے تحت پرانے ٹرانسفارمرز استعمال کریں۔ مزید برآں، ڈی فیوز سیٹ کا اسٹاک بھی ختم ہو چکا ہے۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے لیسکو نے گزشتہ 3 ماہ سے سنگل فیز میٹرز کے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز کا اجرا نہیں کیا، جس کے باعث صارفین ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے بعد دفاتر کے چکر لگانے...
اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ امتحانات اور داخلوں کی رجسٹریشن پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار میڈیکل طلبہ کے وکیل راجا رضوان عباسی کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بنیادی طور پر صوبائی نوعیت کا ہے کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیمی امور سے متعلق زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔...
خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج خیبر پختونخوا اسمبلی ہال میں ہوگا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی میزبان ہوں گے۔ پی ٹی آئی پارلیمانی وفد کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو امن جرگے میں شرکت کی دعوت، صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہوکر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے حالات متقاضی ہیں کہ سب مل کر آگے بڑھیں، قیامِ امن کے لیے صوبائی حکومت کا امن جرگہ خوش آئند ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی امن جرگہ میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا ایئر کوالٹی انڈیکس 455 تک جا پہنچا، لاہور کے علاقے راوی روڈ کا اے کیو آئی 855، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف، 742، ماڈل ٹاؤن 682 اور ساندہ روڈ کا 618 ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں بہاولپور کا ایئر کوالٹی انڈیکس...
اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا سنگل بنچ کا آرڈر معطل کر دیا۔ عدالت نے استفسار کیاکہ جس کیس میں سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا آرڈر جاری ہوا اس میں استدعا کیا تھی؟، جس پر فریقین کے وکلاء نے کہاکہ ہماری درخواست میں رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کی استدعا گئی تھی، عدالت نے استفسار کیاکہ کیا آپ سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے فیصلے کا دفاع کریں گے؟، جس پر وکلاء نے کہاکہ نہ ہماری استدعا تھی کہ سی ڈی اے کو تحلیل کریں، نہ اس فیصلے کا دفاع...
ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار اور لیجنڈری ہیرو دھرمیندر طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں چل بسے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکار کی ٹیم نے منگل 11 نومبر کی صبح ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی آخری فلم ’اکیس‘ میں اداکاری کی تھی جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ دھرمیندر نے 1960 میں فلم ’دل...
لاہور: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے سان فرانسسکو میں واقع ایک نئی سائنسی کمپنی، پریونٹیو کے ماہرین خفیہ طریقے سے بذریعہ جین ایڈیٹنگ ایسا ’’ڈیزائنر بے بی ‘‘تخلیق کرنے کو تحقیق وتجربات کر رہے جو نہ صرف تمام بیماریوں اور پیدائشی نقائص سے پاک ہو گا بلکہ ذہانت کا اعلی معیاربھی رکھے گا۔ گویا جین ایڈیٹنگ کی مدد سے اس کی سبھی ناقص جین نکال دئیے جائیں گے، مگر ایسی تحقیق امریکہ میں غیر قانونی ہے اسی لیے چوری چھپے کی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی، اوپن آئی کی سربراہ، سام آلتمان اور کرپٹوکرنسی ایکسچینج، کوائن بیس کے شریک بانی، برائن آرمسٹرانگ نے پریونٹیو میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نصیرآباد کے علاقے تھانہ چھترکی حدود کنڈھی سے نامعلوم مسلح افراد نے 2 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت خادم اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے رہائشی ہیں اور مقامی ٹھیکیدار عطا محمد کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کیلیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مزید 600فلسطینی طلبہ کوتعلیم کے لیے پاکستان لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن نے 15 ارب روپے کی ری بلڈ غزہ مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ 23 لاکھ فلسطینیوں کی زندگیوں کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔ الخدمت فاؤنڈیشن اب تک 8 ارب 10 کروڑ مالیت کا امدادی سامان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو فراہم کر چکی ہے۔ ری بلڈ غزہ کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن غزہ کی سرحد کے قریب فیلڈ اسپتال کے قیام، یتیم بچوں کی سرپرستی، صاف پانی کے منصوبے، اسکول اور پناہ گاہیں بنانے، زخمی فلسطینیوں کا علاج پاکستان میں کرانے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں نامزد عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت ایک بار پھر کسی کاروائی کے بغیر 13 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔گزشتہ روز علیمہ خانم اور ان کے وکلا ایک بار پھر عدالت پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے نویں مرتبہ علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ ملزمہ کی جایداد سے متعلق صوبائی و وفاقی اداروں نے رپورٹ بھی جمع نہیں کرائی ۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-01-9 راولپنڈی ( آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ نشانہ بازی میں مہارت، عسکری تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے،ملٹری کالج جہلم نظم و ضبط، قیادت اور حب الوطنی کی تربیت کا ایک معتبر ادارہ ہے جس نے مسلح افواج اور ملک کے لیے نامور سپوت پیدا کیے۔ 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور وطنِ عزیز کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جہلم آمد پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر راولپنڈی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (اسپورٹس ڈیسک) اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔پاکستانی باکسر برانز میڈل کے حقدار رہے ہیں ، مردوں کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں قدرت اللہ کو مصر کے باکسر نے3-2 سے شکست دی ۔خواتین کی 60 کلو گرام کیٹیگری میں سیمی فائنل میں فاطمہ زہرہ کو ازبکستان کی باکسر نے ہرایا۔ شکست کے بعد دونوں باکسرز کو ایونٹ میں برانز میڈل ملے گا۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 40 سال سے زائد عمر کے 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت جارح مزاج آل رانڈر عبدالرزاق کریں گے۔لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کو ٹیم کا مینٹور نامزد کیا گیا ہے جبکہ جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم منیجر ہوں گے۔آئی ایم سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم عبدالرزاق (کپتان) ، فواد عالم (نائب کپتان) ، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت(وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ۔ وزیر صحت فہد الجلاجل کے مطابق ماضی میں روایتی گاڑیوں کے ذریعے میڈیکل سیمپل یا دوائیں ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے میں ڈیڑھ سے 3گھنٹے لگتے تھے، تاہم اب ڈرون کے استعمال سے یہ وقت صرف 5سے 10منٹ رہ جائے گا۔ وزیرِ صحت نے مزید بتایا کہ تمام عازمین حج کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ہدایات کا مقصد صحت کا تحفظ اور متعدی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے انٹرویو کے دوران اچانک بجلی چلی گئی جس کے باعث برطانوی اخبار دی گارڈین کا انٹرویو مختصراً منقطع کرنا پڑا۔ انٹرویو کے آغاز پر بجلی بند ہوگئی جس کے چند لمحوں بعد جنریٹر کے ذریعے بحال کی گئی، تاہم انٹرویو کے دوران دو بار بجلی منقطع ہوئی، جس کی وڈیو گارڈین کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ۔ دوسری بار بجلی بند ہونے پر زیلنسکی نے تاریکی میں بات جاری رکھی، بعد ازاں بجلی جنریٹر کے ذریعے بحال کی گئی اور انٹرویو مکمل کیا گیا۔صدر نے اس موقع پر کہا کہ ایسی بجلی کی بندشیں اب یوکرین کے عوام کے لیے معمول بن چکی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبر (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے دارالحکومت میلبورن میں خاتون اور بچہ ندی میں گر کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بیان میں بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے تلاش کے بعد 33 سالہ خاتون اور 7 سالہ لڑکے کو ندی سے بے ہوشی حالت میں نکالا، تاہم طبی عملہ ان کی جانیں بچانے میں ناکام رہا۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاتون اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب وہ بچے کو بچانے کی کوشش کر رہی تھی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے کینیڈا سے تعلقات کی بحالی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ ہم کینیڈا کے ساتھ تعاون دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اس ملاقات نے دوطرفہ تعلقات کو کشیدگی کے بعد دوبارہ درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں سمندری طوفان ’کلمیگی کے باعث شدید ساحلی کٹاؤ سے صدیوں پرانے جہاز کا ملبہ ظاہر ہوگیا۔ جہاز پہلی بار 2023 ء میں ہوئی آن کے ساحل کے قریب دریافت ہوا تھا۔ 57 فٹ لمبا یہ جہاز تقریباً مکمل حالت میں محفوظ پایا گیا، جس کا مضبوط لکڑی کا ڈھانچہ صدیوں تک سمندری طوفانوں اور لہروں کا مقابلہ کرتا رہا، تاہم حکام کے بازیابی سے پہلے ہی اسے دوبارہ سمندر نے ڈھانپ لیا تھا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم نے 160 سے زائد ممالک کی حمایت سے امارات کی شیخہ ناصر النویس کو 2029ء تک کے لیے ادارے کی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔ یہ تقرر تنظیم کے پروٹوکول کے مطابق نامزدگی اور انتخابی عمل کے تمام مراحل کو مکمل کرنے کے بعد گزشتہ مئی میں ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے ان کی ابتدائی نامزدگی کے بعد ہواہے۔ شیخہ ناصر النویس اس شعبے میں 16 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی ہدایت پر مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کے لیے نماز استسقا ادا کی جائے گی۔ شاہی دیوان کی جانب سے نماز استسقا کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق جمعرات کے روز ملک بھر میں نماز استسقا ادا کی جائے گی۔سعودی شاہی دیوان کا کہنا ہے کہ عوام توبہ و استغفار کریں، صدقہ، نماز، ذکر الٰہی میں کثرت کریں، لوگوں کیلیے آسانیاں پیدا کریں۔ واضح رہے کہجب نہریں خشک ہوجائیں، انسان و حیوان کے پینے کی ضرورت نیز کاشت کی ضرورت کے لیے پانی میسر نہ ہو تو ایسی صورت میں نماز استسقا مسنون عمل ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے علاقے اسٹون لی میں ٹرک اور گاڑی میں تصادم سے ایک نوجوان اور 2 بچے ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بیان میں بتایا کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا جس کی اطلاع پر ایمرجنسی سروسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ،حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ گاڑی میں سوار ایک اور شخص زخمی حالت میں پھنس گیا،جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ٹرک ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی نے بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فتنہ الخوارج کے 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے دیگر 2 ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوئے ہیں، جن سے متعلق سرچ آپریشن جاری ہے۔
بنوں(نیوزڈیسک) سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیےکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی نے بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فتنہ الخوارج کے 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے دیگر 2 ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوئے ہیں، جن سے متعلق سرچ آپریشن جاری ہے۔
گورنر نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ صوبے کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر،...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، محبوب شاہ اور دیگر شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں امن جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی اور گورنر سے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ ہونے کے ناطے امن جرگہ میں آپ کی شرکت و رہنمائی...
شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان نے تنظیمی احباب اور سادات برادری سے مشاورت کے بعد این اے حلقہ 185 ضمنی الیکشن میں سردار دوست محمد خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ غازیخان کے مسئولین نے این اے 185 ڈیرہ غازیخان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی حمایت کا اعلان کر دیا، شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان...
پشاور:(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، محبوب شاہ اور دیگر شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں امن جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی اور گورنر سے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ ہونے کے ناطے امن جرگہ میں آپ کی شرکت و رہنمائی...
فائل فوٹو بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کسی رہنما یا فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا، نعیم حیدر پنجوتھا سمیت تمام رہنما بانی چیئرمین سے ملاقات کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔بانی چیئرمین کی تینوں ہمشیرہ علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔دوسری طرف راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیے گئے تمام کارکنوں کو چھوڑ دیا ہے۔
برطانیہ (نیوزویب )طرز زندگی میں معمولی تبدیلیاں ڈیمنشیا کے خطرے کو کم سکتی ہیں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی سادہ سرگرمیاں بھی ڈیمنشیا (نسیان اور یاداشت میں کمی) کے خطرات کو 39 فیصد تک کم کرسکتی ہیں، اسکے علاوہ طرز زندگی میں دیگر تبدیلیاں کرکے آپ اس بیماری کے خطرات کو کم سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق اس کے کافی شواہد ملے ہیں کہ ذہنی اور جسمانی طور پر متحرک رہنا اور صحت بخش و متوازن غذا کا استعمال یادداشت کی کمزوری سے بچاؤ کے بہترین طریقوں میں سے ہیں۔ سائنس دانوں نے ان روز مرہ سرگرمیوں میں ایک دلچسپ عنصر موسیقی سننا شامل کر دی ہے۔ ملبورن میں آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے محققین کی جانب...
راولپنڈی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ...
کیڈٹ کالج وا نا میں بھارت کے آلہ کار دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے کالج سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو بچا کر باہر نکالنے کے آپریشن کی ویڈیو فوٹیج سامنے آ گئی جس میں پاک فوج کے جوان معصوم بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےنطر آ رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی آج وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا تو اس وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد کالج میں موجود تھے۔ بچوں اور سویلین ملازموں کی بڑی تعداد کی...
وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران مہمان ٹیم کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں اور اس میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ راولپنڈی:وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ مینا خان آفریدی کو پبلک سروس کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کی نامزدگی کے لیے سرچ کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 18 میں ڈپٹی کوارڈینیٹر پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر لطیف الرحمٰن کو تبدیل کر دیا۔ ڈپٹی کوارڈینیٹر ای او سی پولیو ایریڈیکیشن محکمہ صحت کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ Tagsپاکستان
قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈی جی گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ملاقات
قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈی جی گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے)کے ڈائریکٹر جنرل، مسٹر گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ایک اہم ملاقات ۔ ملاقات کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)کو حتمی شکل دینی ہے۔نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے ایم او یو کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں این سی اے کے مثبت ردعمل اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ...
ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے یتیم طلبا کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا اور بیچلر اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے فرنٹیئر ویمن کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے طالبات اور یتیم بچوں کے لیے مفت اعلیٰ تعلیم کے منصوبے کا افتتاح کیا، جبکہ ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے یتیم طلبہ کو بھی مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کے ذریعے 55 ہزار طالبات مفت تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ انہوں نے بیچلر اور ماسٹر...
راولپنڈی: سود و مبینہ بھتہ خوروں سے دل برداشتہ خاتون کی پراسرار موت کے بعد انصاف نہ ملنے پر شوہر نے بھی خودکشی کرلی، اہل خانہ نے لاش کے ساتھ ایس پی کے دفتر پر احتجاج کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے میں سود و مبینہ بھتہ خوروں سے دل برداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی تھی اور شوہر کے لیے ویڈیو پیغام موبائل میں ریکارڈ کردیے تھے، پولیس معاملے کی تفتیش کررہی تھی۔ یہ پڑھیں : راولپنڈی میں سود خوروں کی شادی شدہ خاتون سے متعدد بار زیادتی، کروڑوں ہتھیائے اور زہر دے کر مار ڈالا آج خاتون کے شوہر شیراز آفتاب نے بھی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ...
— فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔عدالت میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سی ڈی اے کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سوال کیا کہ جس کیس میں سی ڈی اے کی تحلیل کا آرڈر جاری ہوا اس میں استدعا کیا تھی؟وکلاء نے اس سوال کے جواب میں عدالت کو بتایا کہ ہماری درخواست میں رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کی استدعا تھی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے فیصلے کا دفاع کریں گے؟ جس پر وکلاء...
پنجاب میں سی سی ڈی نے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کو جڑ سے اکھاڑ کے رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکام نے اس کامیابی پر 8 شہروں کی سی سی ڈی ٹیموں کے لیے 4 کروڑ 75 لاکھ نقد انعامات کی سفارش کی ہے فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پر 1 کروڑ 50 لاکھ نقد انعام کی تجویز جبکہ ملتان میں وسیم کلہاڑا گینگ کے صفائے پر 80 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ اسی طرح ساہیوال کے لوری گینگ کے خلاف کاروائی پر 50 لاکھ انعام، لاہور گینگ ریپ کے ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر 50 لاکھ انعام اور حافظ آباد گینگ ریپ کے ملزمان کی ہلاکت پر بھی 50 لاکھ انعام کی تجویز...
طاہر جمیل:افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل جاری ہے. حالیہ پاک افغان کشیدگی کے بعد شہر سے تاحال 639 افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام افراد غیر قانونی طور پر صوبائی دارالحکومت میں رہائش پذیر تھے۔ڈی پورٹ سے قبل ان افراد کو ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ ہولڈنگ کیمپس میں رکھا گیا، جہاں نادرا ٹیموں نے ان کا بائیو میٹرک ڈیٹا مکمل کیا,بائیو میٹرک کے ذریعے افغان شہریوں کی غیر قانونی رہائش کی تصدیق کی گئی۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی فی الحال مزید 60 مشکوک شہریت کے حامل افراد کیمپوں میں موجود ہیں، جنہیں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ڈی پورٹ یا ریلیز کرنے کا فیصلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جو دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ ون ڈے سیریز آج سے 15 نومبر تک جاری رہے گی، جبکہ اس کے بعد 17 سے 29 نومبر تک ٹرائی نیشن سیریز کا انعقاد ہوگا، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس سیریز میں ٹیموں کی فارم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی تاکہ آئندہ بڑے ٹورنامنٹس کے لیے تیاری مکمل ہو سکے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب کریز پہ موجود ہیں۔ پہلا اوور اسیٹھا فرنینڈو نے کرایا، جس میں صرف ایک رن بنا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ سری لنکا کی قیادت چریت اسالانکا کر رہے ہیں جبکہ کمیل مشارا اپنے ون ڈے کیریئر کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ میچ دن رات کے...
عدالت نے شیخ رشید کو عمرہ روانگی سے روکنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو طلب کر لیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے سے روکنے کے معاملے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لی, عدالت نے وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 نومبر کو جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔سماعت کے دوران جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دی$ے کہ یہ توہینِ عدالت کا ٹرائل چلے گا اور جو بھی ذمہ دار ہوا اسے سزا یا جزا ملے گی۔عدالت نے استفسار کیا کہ...
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سی ڈی اے کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران سی ڈی اے کی جانب سے ایڈوکیٹ کاشف علی ملک پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ “جس کیس میں سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا حکم دیا گیا، اس میں استدعا کیا تھی؟”فریقین کے وکلا نے بتایا کہ ہماری درخواست...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے کیش لیس معیشت کے منصوبے پر پیش رفت سست روی کاشکار ہے، کیونکہ اب تک ملک بھر میں 7 لاکھ سے کم ریٹیلرز ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے منسلک ہوسکے ہیں۔ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ کے مطابق ان میں سے صرف 39 ہزار تاجر اسلام آبادکے علاقے میں فعال ہیں، حکومت نے جون 2026 تک 20 لاکھ تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نیٹ ورک سے جوڑنے کاہدف مقررکیا ہے، تاہم یہ ہدف تاجروں کی مزاحمت کے باعث مشکل نظر آرہاہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے کیش لیس اکانومی منصوبے کی نگرانی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہرکیانی کو سونپی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ ملک میں کرنسی کے گردش میں...
پاکستان اپنی وائٹ بال کرکٹ میں جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 3 میچز کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کرے گا۔ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 13 اور 15 نومبر کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے، جبکہ ٹاس 2 بجے ہوگا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی فارم واپس آنے سے ڈریسنگ روم کا اعتماد بحال ہورہا ہے، شاہین شاہ آفریدی یہ سیریز پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کامیاب ہوم سیریز کے بعد ہو رہی ہے، جہاں میزبان ٹیم نے ٹی20 اور ون ڈے دونوں سیریز 2-1 سے جیتیں۔ یہ شاہین شاہ آفریدی کے لیے ون ڈے کپتان کے طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے ’’کیش لیس معیشت‘‘ کے منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار سست پڑ گئی ہے اور اب تک ملک بھر میں صرف سات لاکھ سے بھی کم ریٹیلرز ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک ہو سکے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے جون 2026 تک کم از کم 20 لاکھ تاجروں کو اس نظام میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، تاہم تاجروں کی جانب سے مزاحمت کے باعث یہ مقصد حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں اس وقت صرف 39 ہزار تاجر ڈیجیٹل ادائیگی...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب کیش لیس معیشت کی طرف پیش قدمی پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی، انہوں نے زور دیا کہ ملک کو عالمی سطح پر جاری ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ رہنا ہوگا۔ وزیراعظم نےگذشتہ روز اسلام آباد میں کیش لیس معیشت کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ پاکستان نے پہلے دن سے ہی ڈیجیٹلائزیشن کو ترجیح دی ہے اور اس کے نتائج اب ظاہر ہونے لگے ہیں۔ سموگ' فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن' 26 مقدمات' متعدد گرفتار اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا...
کراچی: شہر قائد میں نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی کے رہائشی علاقے میں ایک مرتبہ پھر بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق روزانہ رات کے اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی جاتی ہے جس سے علاقے میں تاریکی چھا جاتی ہے اور لوگوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے۔ علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے ان کے لیے کھڑکیاں اور دروازے کھولنا مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ رات کے وقت ڈینگی مچھر کا خوف ہوتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں تازہ ہوا کے لیے کھڑکیاں کھولنا پڑتی ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس کی بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی، کیش لیس معیشت کے وضح کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے اقدامات پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، شرکا کو وزیرِ اعظم کے کیش لیس معیشت کے وژن کے تحت حکومتی اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کو کیش لیس کرنے کے لیے جاری اقدامات کا ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہوگا، مکمل طور پر کیش لیس معیشت اور غیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں 3 لاپتا افرادکی بازیابی کیلیے نئی درخواستوں کی سماعت، عدالت نے فریقین سے 4 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سندھ حکومت،آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخوست گزار کے وکیل کا عدالت میں کہناتھا کہ سعد عالم فیروز آباد تھانے کی حدود میں بال کٹوانے گیا تھا واپس نہیں آیا، شہری عبد الصبغت تین سال بعد جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا سہراب گوٹھ سے لاپتا ہوگیا، آصف علی ایف بی ایریا کے علاقے سے یکم نومبر سے لاپتا ہے بازیاب کرایا جائے۔ علاوہ ازیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کویٹو(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک ایکواڈور میں واقع مچالا جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہنگاموں کے بعد ابتدائی طور پر 4اور بعد میں 27 مزید لاشیں جیل کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔جیل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پا لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیتاکہ ہلاکتوں کی اصل وجوہات اور تشدد کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔ایکواڈور: جیل میں خونیں تصادم کے بعد سیکورٹی اہل کار تعینات ہیں انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے کینری جزائر کے حصے ٹینیرائف میں سمندری لہروں نے تباہی مچادی،جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندر کی سطح میں اچانک اضافے سے آنے والی تیز لہروں نے سیاحوں کو بحر اوقیانوس میں کھینچ لیا۔ ڈوبنے والے ایک 43 سالہ شخص کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا کر اسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ حکام نے لوگوں کو سمندری لہروں اور تیز ہواؤں کے بارے میں خبردار کیا ہے جبکہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ساحلی پٹی سے دور رہیں اور اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے 400ورکشاپوں اور 300گوداموں کو سیل کردیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ اس کا مقصد شہری منظر کو بہتر بنانا اور ورکشاپس، گوداموں اور بازاروں کے کام کے ماحول کو منظم کرنا ہے۔ میونسپلٹی نے وضاحت کی کہ یہ مہم وسیع دوروں کے ذریعے جاری ہے جن کے نتیجے میں 2500 سے زیادہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں بندش، اصلاح، نوٹس جاری کرنا اور خلاف ورزیوں کا اندراج شامل ہے۔ یہ تمام اقدامات مکہ مکرمہ میں شہری منظرنامے کے فروغ اور محفوظ کام کے ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی ملائیشیا سرحد کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ ڈوبنے والی کشتی میں تارکین وطن سمیت تقریباً 70 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکیں جب کہ13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔تھائی حکام نے 4 لاشیں نکالیں جن میں 2 بچے شامل ہیں ،جب کہ ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے 7 لاشیں نکالیں ۔ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے تھائی اور ملائیشین حکام کا مشترکہ آپریشن جاری ہے دوسری جانب 230 مسافروں کو لے جانے والی ایک اور کشتی کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاع ہے۔تھائی لینڈ: کشتی ڈوبنے کے باعث ہلاک ہونے والے تارک وطن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کی نامور ائرلائن ایمرٹس نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایمریٹس نے امریکی مسافروں سے درخواست کی ہے کہ ہوائی اڈے پر تاخیر کے پیشِ نظر فلائٹ سے کم از کم 4 گھنٹے قبل پہنچ جائیں۔ ا ئرلائن نے امریکا سے روانہ ہونے والے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ سیکورٹی اسکریننگ کے اوقات میں توسیع کی وجہ سے اپنی طے شدہ پروازوں سے چار گھنٹے پہلے ہوائی اڈوں پر پہنچ جائیں۔ یہ ایڈوائزری ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باہر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش اور آپریشنل چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے صوبے بادغیس کے ضلع بالا مرغاب میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ صوبائی پولیس دفتر نے بیان میں بتایا ہے کہ واقعہ جنگوں کے دوران پھٹنے سے رہ جانے والابم پھٹنے سے پیش آیا۔ افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے تقریباً 1150 مربع کلومیٹر رقبے پر اب بھی بارودی سرنگیں اور گزشتہ جنگوں کے دوران بچ جانے والے بم موجود ہیں۔افغانستان دنیا کے اْن ممالک میں شامل ہے جو بارودی سرنگوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی آرمی چیف رچرڈ نائٹن نے کہا ہے کہ برطانیہ نے بلجیم کو ماہرین اور سازوسامان بھیجنا شروع کر دیا ہے تاکہ اس ڈرون حملے سے نمٹنے میں مدد کی جا سکے جس کی وجہ سے ہوائی اڈے عارضی طور پر بند ہو گئے ہیں۔بلجیم کے ہوائی اڈوں اور فوجی اڈوں پر گزشتہ ہفتے ڈرونز دیکھے گئے تھے۔ حالیہ مہینوں میں ان ڈرونز نے پورے یورپ میں نمایاں خلل پیدا کیا ہے۔ رچرڈ نائٹن نے بتایا کہ ان کے ہم منصب نے مدد کی درخواست کی تھی ،جس کے بعد اہلکاروں اور ساز و سامان کی تعیناتی پر اتفاق کیا گیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-03-6 محمد مطاہر خانگزشتہ چند برسوں سے ڈینگی وائرس پاکستان کے مختلف صوبوں میں وقفے وقفے سے اپنے اثرات دکھاتا رہا ہے، مگر رواں سال سندھ میں اس وبا نے خطرناک حد تک شدت اختیار کر لی ہے۔ محض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار مزید قیمتی جانوں کے ضیاع نے نہ صرف عوام بلکہ ماہرین ِ صحت کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس طرح رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔ اس صورتحال نے سندھ حکومت، محکمہ صحت، اور بلدیاتی اداروں کے لیے ایک سنگین امتحان کھڑا کر دیا ہے کہ آیا وہ اس بڑھتے ہوئے خطرے پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں۔ محکمہ...
عرصہ دراز سے ادھورا بی آر ٹی پروجیکٹ جہاں شہریوں کیلیے پریشانی و اذیت کا باعث ہے‘ وہیں اس میں کھڑے پانی سے ڈینگی مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے‘ حکام توجہ دیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
حیدرآباد(نیوزڈیسک)صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں ڈینگی سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، صوبے میں ڈینگی سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے ہلاکت حیدرآباد میں رپورٹ ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے ایک ہزار 212 کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق حیدر آباد میں 447، کراچی میں 765 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں ماہ سندھ میں ڈینگی کے 7 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ میں ڈینگی وائرس کی صورتحال تشویشناک صورت اختیار کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی وائرس کے باعث ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے باعث مزید ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی کے ایک ہزار 212 نئے کیسز سامنے آئے، جن میں سب سے زیادہ کیسز کراچی اور حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 765 جبکہ حیدرآباد میں 447 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں ماہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدر آباد:راولپنڈی ،اسلام آباد کی طرح حیدر آباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی ڈینگی کے حوالے سے صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے،تازہ واقعے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ گزشتہ روز ایس آئی ڈی ایچ اینڈ آر سی میں ایک نوجوان لڑکی ڈینگی بخار کے باعث ہلاک ہو گئی، جس کے بعد صوبے میں اکتوبر سے ہونے والی اموات کی تعداد 26 ہو گئی۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 19 سالہ لڑکی کورنگی کی رہائشی تھی، ذرائع کے مطابق لڑکی کو دورے پڑنے پر اہل خانہ ہسپتال لائے تھے۔ایس آئی ڈی ایچ کے سینئر ڈاکٹر کے مطابقلڑکی ڈینگی اینسفلیٹس کے ساتھ اسپتال پہنچی، جو ڈینگی بخار کی ایک نایاب اور شدید پیچیدگی ہے، ڈاکٹر نے...
جنوبی پنجاب کے صحرائی علاقوں میں 6 سے 9 نومبر تک منعقد ہونے والی تھل جیپ ریلی 2025 کے اختتامی دنوں میں ایک غیر معمولی تنازع سامنے آیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار بخت کی جانب سے ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، جس پر پارٹی رہنماؤں نے جیپ ریلی کا بائیکاٹ کردیا۔ دوسری جانب ڈی سی لیہ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت کہانی قرار دیا ہے۔ تھل جیپ ریلی کا 10واں ایڈیشن شاندار طریقے سے منعقد ہوا، جس میں 100 سے زائد مرد و خواتین ریسرز نے شرکت کی۔ ریلی کا اختتام 9 نومبر کو...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی نے 8ویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر قائم مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ جج امجد علی شاہ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ علیمہ خان اوران کے وکلاء آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے 8ویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق صوبائی اور وفاقی اداروں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر پنجاب ریونیو بورڈ...