ڈی آئی خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ساجد بلوچ: ڈیرہ اسماعیل خان کے جنوب مغربی پہاڑوں میں ایک اندوہناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ تحصیل درابن سے ملحقہ کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقے داناسر کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے آنے والی ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
پولیس اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔