کلفٹن :نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پرسوئے افراد پر کارچڑھادیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-16
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن عبداللہ شاہ غازی کے مزار آئی کون ٹاور کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، حادثے کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوئے۔ حادثہ کار نمبربی آر ٹی 926 ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا ۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ کار میں سوار دو افراد سمیت چار زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کریم اورشبیر احمد کے نام سے کی گئی جب کہ زخمیوں میں24سالہ مدثر ولد غلام یاسین ،38سالہ شکیل ولد مزمل حیات ،37 سالہ طاہر علی ولد خدا بخش بلوچ اور38سالہ احد شامل ہیں۔گاڑی میں 2 افراد احد اورطاہر علی سوار تھے۔ گاڑی کا ڈرائیو احد نشے میں دھت تھا جب کہ گاڑی طاہر علی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔زخمی کار ڈرائیور اور ساتھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔تاہم پولیس نے ڈرائیور کو اسپتال سے حراست میں لے لیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے کار کو تحویل میں لے کر فرانزک معائنے کے لیے بھجوا دیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کواسپتال کی سردخانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق فٹ پاتھ پر متعدد مزدور روزانہ رات کو قیام کرتے ہیں اور حادثے کے وقت دونوں متوفی افراد وہیں سو رہے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مزار کے اطراف ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنایا جائے تاکہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فٹ پاتھ پر
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 ویں اور آخری (CJCSC) ہوں گے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) ہوں گے جو 27 نومبر 2025ء کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کریں گے۔
آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں، ان کے بعد کوئی CJCSC نامزد نہیں کیا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 7 چیئرمینوں کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے مقرر کیا تھا یا انہوں نے ان کے تحت خدمات انجام دیں۔
ذرائع نے ہفتے کے روز دی نیوز کو بتایا کہ جنرل مرزا اس عہدے پر اپنے 3 سال مکمل کر رہے ہوں گے جبکہ مرحوم جنرل اقبال خان سب سے طویل عرصے تک CJCSC رہے جنہوں نے 3 سال اور 344 دن تک یہ عہدہ سنبھالا۔
ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اس عہدے پر صرف 50 دن گزارے، جنہوں نے کم ترین مدت تک یہ عہدہ سنبھالا کیونکہ وہ اسے قائم مقام چارج کے طور پر سنبھال رہے تھے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کو وزیراعظم شہباز شریف نے مقرر کیا تھا جبکہ جنرل شمیم عالم، جنرل جہانگیر کرامت، جنرل پرویز مشرف، جنرل خالد شمیم وائیں، جنرل اشفاق پرویز کیانی، جنرل راشد محمود اور جنرل زبیر حیات محمود کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے مقرر کیا تھا یا انہوں نے اپنے متعلقہ دورِ ملازمت میں ان کے تحت خدمات انجام دیں۔
پہلے CJCSC جنرل محمد شریف تھے جنہیں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1 مارچ 1976ء کو مقرر کیا تھا۔ ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد سروہی نیوی سے تھے جبکہ پاکستان ایئر فورس (PAF) سے صرف ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان نے بطور CJCSC خدمات انجام دیں۔