حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خود گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار کو روندتی ہوئی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خود گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی بھی شامل ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور نشے میں دھت تھا۔ پولیس نے زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:

شہرِ قائد کراچی میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں شیشہ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ محمد شعیب اقبال جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرے واقعے میں فائرنگ سے ایک اور شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

ایک اور فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت شارع مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سلواکیہ: دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم، درجنوں زخمی
  • کراچی: بےقابو کار نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد کو کچل ڈالا، 2 جاں بحق، 4 زخمی
  • کراچی؛ نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، 2 جاں بحق، 4 شدید زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • گجرات؛سکول بس کوحادثہ،ڈرائیور، ٹیچر اور طلبا سمیت 12 افراد زخمی
  • روس: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک، 3 شدید زخمی
  • کراچی: ہیوی ٹریفک حادثے میں ایک اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • شیرشاہ پراچہ برج پر ہیوی ٹرالر بے قابو‘ فٹ پاتھ توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا
  • داغستان، روس کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک،3شدید زخمی