ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریم چوپڑا طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریم چوپڑا کو سینے میں انفیکشن کے باعث گزشتہ ہفتے (8 نومبر) ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا۔

وہ گزشتہ تین روز سے طبی نگرانی میں ہیں، ان کے اہلِ خانہ کے مطابق اب ان کی طبیعت میں واضح بہتری آ رہی ہے۔ انہیں اگلے تین سے چار دنوں میں اسپتال سے فارغ کیے جانے کی توقع ہے۔

پریم چوپڑا بھارتی سنیما میں اپنے منفرد منفی کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ’چوہدری کرنیل سنگھ‘ (1960) سے کیا تھا، یہ فلم نیشنل ایوارڈ یافتہ قرار پائی۔

اسی دوران انہوں نے ہندی فلموں میں بھی قدم رکھا اور ’شہید‘ (1965) میں ایک مثبت کردار کے ذریعے پہچان حاصل کی، تاہم انہیں اصل شہرت شائستہ مگر خطرناک ولن کے روپ میں ملی، جس نے انہیں 70ء اور 80ء کی دہائی کے مقبول ترین اداکاروں میں شامل کر دیا۔

60ء کی دہائی کے آخر سے 90ء کی دہائی کے وسط تک پریم چوپڑا نے دو راستے، (1969)، کٹی پتنگ، (1970)، دو انجانے (1976)، دوستانا (1980) اور کرانتی (1981) جیسی کامیاب فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

اپنے چھ دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر میں وہ 300 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔ ان کی راجیش کھنہ کے ساتھ جوڑی نے بالی ووڈ میں کئی سپر ہٹ فلمیں دیں اور ان کے ساتھ 19 فلموں میں مرکزی ولن کا کردار ادا کیا۔

پریم چوپڑا حال ہی میں رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ میں دیکھا گیا ہے، بھارتی سنیما میں ان کی خدمات پر انہیں کئی ایوارڈز اور اعزازات ملے، وہ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکاروں میں منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پریم چوپڑا فلموں میں بالی ووڈ

پڑھیں:

کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے

فائل فوٹو۔

جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے