Islam Times:
2025-11-10@20:14:05 GMT

انتہاء پسند بن گویر ایک خطرناک فاشسٹ یہودی ہے، یائیر لیپڈ

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

انتہاء پسند بن گویر ایک خطرناک فاشسٹ یہودی ہے، یائیر لیپڈ

غاصب صیہونی رژیم کے اپوزیشن لیڈر نے انتہاء پسند اسرائیلی وزیر اندرونی سلامتی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے "کلنک کا ٹیکہ" قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے سربراہ حزب اختلاف یائیر لیپڈ نے غاصب صیہونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر کو "نسل پرست" اور قومی و بین الاقوامی "آفت" قرار دیا ہے۔ یائیر لیپڈ نے یہ ریمارکس صیہونی پارلیمنٹ (کنیسٹ - Knesset) میں اپنی "یش عتید" (Yesh Atid - مستقبل موجود ہے) نامی سیاسی پارٹی کے نمائندوں کے ساتھ تقریر کے دوران کہے۔ 
اسرائیلی پولیس پر بن گورنر کے غلبے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قومی سلامتی کا وزیر ایک "انتہا پسند"، "نسل پرست" اور باروچ گولڈسٹین کا "جنونی حامی" ہے کہ جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بن گویر پوری یہودیت و صیہونزم کے لئے "کلنک کا ٹیکہ" اور "ایک خطرناک یہودی فاشسٹ" ہے، یائیر لیپڈ نے اعلان کیا کہ بن گویر زیادہ دیر تک اندرونی سلامتی کا وزیر باقی نہیں رہے گا کیونکہ آپ کا فرض؛ اسرائیل میں "مظاہروں اور جمہوریت کے حق" کا تحفظ ہے۔ یائیر لیپڈ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بن گویر تنقید سے بالاتر نہیں نیز لوگوں کا منہ بند کروانے کے لئے اُسے پولیس کو استعمال کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

واضح رہے کہ باروچ گولڈسٹین ایک انتہاء پسند صیہونی تھا کہ جس نے 25 فروری 1994 کے روز الخلیل میں حرم ابراہیمی (مسجد ابراہیمی) میں 29 فلسطینیوں کو قتل اور 150 کو زخمی کر دیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق بن گویر سے متعلق "یہودیت اور صیہونزم کے لئے کلنک کا ٹیکہ" اور "ایک خطرناک یہودی فاشسٹ" کے جیسے یائیر لیپڈ کے یہ ریمارکس، عبری یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی گرفتاری پر سامنے آئے ہیں کہ جسے چند روز قبل ہی بن گویر پر شدید تنقید کے باعث گرفتار کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انتہاء پسند رژیم کے بن گویر

پڑھیں:

لبنان پر جنگ کے بادل پہلے سے کہیں زیادہ گہرے ہیں، صیہونی اخبار کا دعویٰ

اپنے ایک تبصرے میں صیہونی اسٹریٹجک ماہر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے لبنان میں نشانہ بنانے والے اہداف کی فہرست تیار کر لی ہے۔ جن میں جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب‌ الله کے ٹھکانے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار "معاریو" کے اسٹریٹجک ماہر "آوی اشکنازی" نے خبر دی کہ صیہونی رژیم، لبنان پر حملے کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان میں نشانہ بنانے والے اہداف کی فہرست تیار کر لی ہے۔ جن میں جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب‌ الله کے ٹھکانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بیروت کی بلند عمارتیں، درہ لبنان اور دریائے لیطانیہ بھی صیہونی اہداف میں شامل ہیں۔ آوی اشکنازی کے مطابق، لبنان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، جنگ کے قریب ہونے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ معاریو ہی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس وقت حزب‌ الله، جنوبی لبنان میں اپنی صلاحیتیں بڑھا رہی ہے۔ اسی دعوے کو بنیاد بنا کر اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہے اور آئے روز صیہونی رژیم، نہتے لبنانی شہریوں، عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیل کے جنگی جرائم یہیں پر ختم نہیں بلکہ صیہونی فوج کی کوشش ہے کہ وہ کسی دراندازی کے ذریعے حزب‌ الله کو غیر مسلح ہونے پر مجبور کرے۔

متعلقہ مضامین

  • ہم نے ایران کے میزائل اور جوہری خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے، نیتن یاہو کا دعوی
  • رفح کی سرنگوں میں حماس فورسز کی موجودگی سے اسرائیل کو لاحق خوف
  • EU کیجانب سے لبنان پر صیہونی حملوں کی مذمت
  • لبنان پر جنگ کے بادل پہلے سے کہیں زیادہ گہرے ہیں، صیہونی اخبار کا دعویٰ
  • حزب اللہ لبنان کسی نئی جنگ کے لیے پوری طرح تیار
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا ضلع گاندر بل میں آزادی پسند کشمیریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاﺅن
  • مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی سر چڑھ کر بولنے لگی، کھلے عام دھمکیاں
  • مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی سر چڑھ کر بولنے لگی، کاھلے عام دھمکیاں
  • ’’اسلام کو دنیا سے مٹا دیں گے‘‘ مودی سرکار  کی ہندوتوا پالیسی سر چڑھ کر بولنے لگی، کھلے عام دھمکیاں