SSUکا دہشت گردی کی سے نمٹنے کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-3
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل سیکورٹی یونٹ (SSU) کے کمانڈوز کی جانب سے آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سی او ڈی کراچی میں ایک روزہ ہوسٹائل انوائرمنٹ اویئرنیس ٹریننگ اور سیلف ڈیفنس سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد طلبہ کو ناگہانی اور دشمنانہ حالات میں خود کو محفوظ رکھنے اور مؤثر ردعمل دینے کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔ تربیتی سیشن کے دوران ایس ایس یو کمانڈوز نے دہشت گردی کی فرضی کارروائی کا عملی مظاہرہ کیا جس میں طلبہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی حکمتِ عملی اور ریسکیو و ایویکیوشن طریقہ کار سکھایا گیا۔ اس موقع پر مارشل آرٹس کے ذریعے سیلف ڈیفنس کی تکنیکس بھی سکھائی گئیں جن میں طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مسلسل مندی: غیر یقینی حالات نے سرمایہ کاروں کو پریشان کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مندی کا سلسلہ برقرار رہا جب کہ غیر یقینی صورتحال نے مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا۔
ہفتے کے دوران مارکیٹ کے چار کاروباری سیشن مندی کی لپیٹ میں رہے جبکہ صرف آخری سیشن میں معمولی تیزی دیکھی گئی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران انسٹیٹیوشنز اور میوچل فنڈز کی جانب سے بڑے پیمانے پر حصص کی فروخت جاری رہی جس سے مارکیٹ میں دباؤ بڑھا۔
اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ کے باعث اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ بھارت سے متصل سرحدی علاقوں میں فوجی مشقوں سے بڑھتی کشیدگی اور افغان جانب سے اشتعال انگیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید کمزور کیا۔
لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے غیر تسلی بخش مالیاتی نتائج کے باعث بھی حصص فروخت کا رجحان نمایاں رہا جب کہ کچھ مثبت خبروں ، جیسے دسمبر تک پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی تکمیل اور آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی منظوری کی توقعات کے باوجود سرمایہ کار محتاط دکھائی دیے۔
مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی سرمایہ کاری میں 2 کھرب 74 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مارکیٹ کی مجموعی مالیت گھٹ کر 182 کھرب 86 ارب 83 کروڑ 37 لاکھ روپے کی سطح پر آگئی۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 2,038.83 پوائنٹس کی کمی کے بعد 159,692.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا رجحان آئندہ ہفتے بھی غیر یقینی سیاسی اور علاقائی حالات، خصوصاً بھارت و افغانستان کی صورتحال اور آئی ایم ایف کی پیش رفت پر منحصر ہوگا۔