وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
اسلام آباد (این این آئی‘ خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک عالمی امن، خوشحالی اور علاقائی تعاون پر یقین اور مسلم امہ کے اتحاد ویگانگت کیلئے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے عزت و تکریم اور خیر سگالی کے پیغامات دیئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ریاستی دہشت گردی اور خود مختار ممالک کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور ایران بد قسمتی سے دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، دونوں ممالک پوری دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی مفاد کے مختلف شعبوں بالخصوص معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کا خواہش مند ہے۔ سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے وزیراعظم ‘حکومت اور پاکستان کے عوام کا حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں بھرپور تعاون اور حمایت پر دلی تشکر کا اظہارکیا۔ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی حمایت کو ایرانی عوام بے حد سراہتے ہیں، پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد پہ یقین رکھتے ہیں۔ ایرانی سپیکر نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ساتھ مثبت تعاون کو سراہتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے اکتوبر کی ترسیلات زر میں 11.
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی‘ نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کاراباخ کی آزادی کی جنگ میں آذربائیجان کی فتح کو حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام ، خصوصاً بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے امید کی کرن قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات آذر بائیجان کے صدارتی محل میں ہوئی جس میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی جو آرمینیا کے خلاف کاراباخ کی آزادی کی 44 روزہ جنگ میں تاریخی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان کی فتح حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام خصوصاً بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو اپنی سہولت کے مطابق دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کی۔ وزیراعظم نے اس سال کے شروع میں آرمینیا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر صدر علیوف کو سراہا۔ صدر الہام علیوف نے کاراباخ کے علاقے پر غیر قانونی قبضے کے خلاف منصفانہ جدوجہد میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ سرپرستِ اعلیٰ آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان کے سرکاری دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستی باہمی احترام، ثقافتی ہم آہنگی اور اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی ہے، جو دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے صدر الہام علیوف اعظم محمد شہباز شریف نے اعظم شہباز شریف ا ذربائیجان کی اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ا سرمایہ کاری دونوں ممالک مختلف شعبوں کرتے ہوئے تعاون کو کے مطابق انہوں نے ممالک کے ایران کے کو مزید کے ساتھ ا ئی ٹی کے لیے فتح کی
پڑھیں:
وفاقی وزیر مصدق ملک کا معیشت کی مضبوطی کے لیے برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے پر زور
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔کراچی میں "دی فیوچر سمٹ” کے نویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اور حکومت نوجوانوں کو باصلاحیت اور کارآمد شہری بنانے کے لیے ان پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے سازگار ماحول، معیاری تعلیم اور بہتر صحت کا نظام فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اشتہار