2025-11-21@01:49:21 GMT
تلاش کی گنتی: 1330
«ہنگامی صورت حال»:
پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی، اسٹارٹ اپس اور اے آئی سے عالمی معیار کا ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو فروغ، ملک میں ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں 43 سافٹ ویئر ٹیک پارکس، 400 سے زائد ٹیک کمپنیز اور 85 انکیوبیٹرز شامل ہیں۔ پاکستان میں نئی کمپنیوں (اسٹارٹ اپس) کی تعداد 4,100 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیاں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یو اے ای، سعودی...
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ سال مون سون رواں سال سے 26 فیصد زیادہ شدید ہو گا۔ مصدق ملک اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے پریس کانفرنس کی۔ مصدق ملک نے کہا کہ اگلے سال مون سون سیزن زیادہ شدت سے آئے گا۔ اور اگلے دو سو دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہئے۔ اس سال سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ ہمارا نکاسی کا نظام موجودہ موسمی شدت کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ہے۔ طویل مدتی حکمت عملی کے تحت پانچ سال میں موسمیاتی مطابقت کا حامل انفراسٹرکچر تیار...
اپنے ایک بیان میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بیروت، اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر کاربند رہنے کے باوجود مورد مذمت و تنقید ٹہرا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ اسرائیلی دشمن، نہتے لبنانی شہریوں اور املاک کو مسلسل اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ جس کی تازہ ترین مثال الطیری میں ہونے والا حملہ ہے۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ لبنان، اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر کاربند رہنے کے باوجود مورد مذمت و تنقید ٹہرا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ سلامتی کونسل میں لبنان، اسرائیل کے خلاف اپنی شکایات درج کرواتا رہے۔ انہوں نے صیہونی رژیم...
آئندہ 10 سال میں دنیا میں کوئی کینسر سے نہیں مرے گا لیکن پاکستان میں لوگ مررہے ہوں گے، وزیر صحت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے خسرہ و روبیلا ویکسین مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے تعاون سے حکومت کو آسانیاں ملتی ہیں، عالمی اداروں کے تعاون پر مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے بڑی آبادی والے ممالک میں شامل ہیں، بیماریوں سے بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوتی ہیں، ویکسین سے ہم ان کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔خسرہ اور روبیلا کی بیماری لاحق ہونے سے بچے اندھے اور دماغی مفلوج ہوسکتے ہیں، والدین اپنے...
افغانستان کے تاجروں کو پاکستان کے بجائے متبادل راستے تلاش کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو کہ ایک مشکل کام ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ یہ کہنا تھا پڑوسی ملک افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا جو کچھ دن پہلے کابل میں افغان تاجروں سے ملاقات میں انہیں واضح طور پر بتا چکے تھے کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بہتر ہونے کے امکانات محدود ہیں اور اس کا اثر تجارت پر مزید پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان نیا زرعی تجارتی معاہدہ، بلوچستان کے زمینداروں اور پھل سبزی فروشوں کو تحفظات کیوں؟ ملا برادر سے ملاقات کے بعد افغان تاجر کافی پریشان ہیں۔ ملا برادر کے بیانات اور افغان تاجروں کی پریشانی...
پیپلزپارٹی نے بلدیاتی بل پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم ختم ہوگی، بلدیات سے متعلق ترمیم آئے گی اور منظور ہوگی، کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، اسے چارہ نہیں دو گے تو کیسے چلے گا،مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام سے متعلق بل پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم ختم ہوگی اور سندھ میں صوبہ بھی بنے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور منظور بھی ہوگی۔مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی کو مقامی حکومتوں کے معاملے پر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ 18ویں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی انتہاپسند وزرا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس کے دوران دائیں بازو کے وزرا کو فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت برقرار رکھنے کا یقین دلا دیا۔نیتن یاہو نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی دباؤ کے باوجود فلسطینی ریاست کے خلاف مؤقف میں ذرہ برابر فرق نہیں آیا ، دہائیوں سے جاری مخالفت جاری رہے گی۔حماس سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہے آسان...
کراچی (نیوزڈیسک) مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نظام سے متعلق بل پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم بھی ختم ہوگی اور سندھ میں صوبہ بھی بنے گا۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ آنے والے مہینوں میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم بھی آئے گی اور منظور بھی ہوگی۔ مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو معاملے پر آن کیمرہ بات چیت کی دعوت بھی دی اور کہا کہ جس طرح آپ 18ویں ترمیم کا کریڈٹ لیتے ہیں، بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم کا بھی کریڈٹ لیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 27ویں ترمیم میں اس بل کو شامل کرنے کےلیے تیار نہیں تھی، حکومت نے کہا کہ اس بل کو آئندہ ترمیم میں...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کی ’محرومیوں‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ایک دودھ دینے والی گائے ہے اسے چارہ نہیں دیں گے تو کس طرح چلے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے عوامی حقوق کے لیے ہر سیاسی جماعت کے پاس جا کر اپنا مؤقف رکھا اور بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی ترمیم کو حکومت میں شامل ہونے کی واحد شرط قرار دیا تھا۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی ترمیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-17 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کو مستقل طور پر آباد ہونے کے لیے درخواست دینے سے پہلے 20 سال انتظار کرنا پڑے گا۔اس پالیسی کا اعلان سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود کی جانب سے آج کیا جائے گا، پناہ گزینوں کی پالیسی میں بڑی تبدیلی اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سرحدیں عبور کرکے آنے والوں اور پناہ کی درخواستوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ان منصوبوں کے تحت جن لوگوں کو پناہ دی گئی ہے انہیں صرف عارضی طور پر ملک میں رہنے کی اجازت دی جائے گی، ان کی پناہ گزینوں کی حیثیت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور جن کے آبائی...
احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکۂ حق فوج نے جیتا، معرکۂ ترقی ہم سویلینز کو جیتنا ہو گا۔شکر گڑھ کے موضع بدھن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت شکست کا بدلہ لینے کے لیے دہشت گردی کروا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پنجاب میں ترقی کے انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، پالیسیوں کی کامیابی کے لیے امن، سکون اور استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت دہشت گردی کو تحفظ دے رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قربانی کے جذبے نے ہمیں معرکۂ حق میں کامیابی...
پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو نمایاں کامیابیوں اور ٹینس کے لیے خدمات کےاعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن فار ٹینس پرفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نواز دیا۔ اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر اعصام الحق اور 5 سال تک 10 بہترین رینکنگ کے حامل دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں اے ٹی پی ٹورز منتظمین کی جانب سے سب کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔ اعصام الحق نے 18 ٹور لیول ڈبلز اعزازت حاصل کیے، جن میں دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز بھی شامل ہیں، اعصام الحق اے ٹی پی کا آرتھر ایش ہیومینٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔...
ٹریون (ویب ڈیسک )پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو نمایاں کامیابیوں اور ٹینس کے لیے خدمات کےاعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن فار ٹینس پرفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نواز دیا۔ اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر اعصام الحق اور 5 سال تک 10 بہترین رینکنگ کے حامل دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں اے ٹی پی ٹورز منتظمین کی جانب سے سب کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔ اعصام الحق نے 18 ٹور لیول ڈبلز اعزازت حاصل کیے، جن میں دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز بھی شامل ہیں، اعصام الحق اے ٹی پی کا آرتھر ایش ہیومینٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار...
بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں فلموں میں بار بار مار کھانے والے کرداروں کی وجہ سے ان کے والد نے انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا۔ ایک تازہ انٹرویو میں نوازالدین نے بتایا کہ سرفروش اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی فلموں میں ان کی پٹائی والے مناظر والد کے لیے باعث شرمندگی بن جاتے تھے، جب کہ گاؤں والے بھی انہیں طعنے دیتے تھے کہ ان کا بیٹا فلموں میں ہمیشہ مار کھاتا نظر آتا ہے۔ اداکار نے کہا کہ اس دور میں انہیں چور، جیب کترے اور کمزور کردار ہی ملتے تھے اور وہ اچھے رول کے لیے جدوجہد کر رہے تھے مگر والد نے واضح...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اور ہنگامی اجلاس 23 نومبر کو طلب کر لیا ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن، حکومتی رویے اور مذہبی اداروں کے مستقبل سے متعلق پالیسی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، حکومتی اقدامات اور مختلف جماعتوں کے درمیان بدلتے سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا...
رائے ونڈ ( این این آئی )رائے ونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع آج (اتوار) اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا ،اختتامی دعا سے قبل مولانا عبدالرحمان آف بمبئی کارکنان کو خصوصی ہدایات دیں گے جبکہ اختتامی دعا مولانا محمد ابراہیم ہی کروائیں گے۔دعا کے بعد شرکاء اپنے علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے ،شرکائے اجتماع کی سہولت کے لئے ریلوئے اسٹیشن پر محکمہ ریلوئے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تمام نان سٹاپ ٹرینوں کے سٹاپ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ رش کی صورت میں بکنگ کائونٹر کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے ۔شرکاء اجتما ع کی سہولت کے لئے مقامی کارکنان کی جانب سے خدمت کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے جہاں زائرین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر: آل سندھ وکلاء کنونشن میں ہنگامہ آرائی کے بعد 5 افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔کنونشن 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کے طور پر سکھر ڈسٹرکٹ بار میں منعقد کیا گیا تھا۔کنونشن میں موجود ایک گروہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نعرے بازی شروع کی، جبکہ وکلا ایک دوسرے گروہ نے صدر کے حق میں نعرے لگائے۔ذرائع کےمطابق صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی، جب سادہ لباس میں ملبوس افراد نے مداخلت کی اور ان کے اور وکلاء کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔دریں اثنا، احتجاج کرنے والے کچھ وکلاء نے مبینہ طور پر 5 باہر سے آنے والے افراد (سادہ کپڑوں میں ملبوس وکلاء کنونشن میں داخل ہوئے تھے)...
ویب ڈیسک : وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ 5 سے 7 سال میں 95 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سےجاری دستاریز کےمطابق روزگار کے موقع ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد سےپیدا ہونگے،اکتوبر 2025 میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 12 ترقیاتی منصوبےمنظورکئے، منصوبوں کا تعلق توانائی،پانی،زراعت، گورننس،صحت،تعلیم سمیت دیگر شعبوں سےہیں، 6 بڑے ترقیاتی منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دستاویز کےمطابق بڑے منصوبوں سے 2 ہزار 501 فوری نئی نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے،4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کے 1000 ارب میں سے 330 ارب کے اجراء کی منظوری دی گئی،وزارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-23 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 4.15 فیصد ہوگئی جبکہ قلیل مدتی مہنگائی میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیا سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایک ہفتے میں چکن 20.33 فیصد مہنگا ہوئی جبکہ ٹماٹر 12.03 اور کیلے کی قیمتوں میں 2.32 فیصد کا اضافہ ہوا، آلو 1.08 اور کوکنگ آئل0.38 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی دوران دال مسور، بیف، مٹن، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 6.65 اور دال...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 4.15 فیصد ہوگئی جبکہ قلیل مدتی مہنگائی میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں چکن 20.33 فیصد مہنگا ہواجبکہ اٹماٹر 12.03 اور کیلے کی قیمتوں میں 2.32 فیصد کا اضافہ ہوا،آلو 1.08 اور کوکنگ آئل 0.38 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی دوران دال مسور،بیف،مٹن،ایل پی جی اور جلانےوالی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھیں، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 6.65 اور دال چنا 2.61 فیصد سستی ہوئی...
ملاقات کے دوران اسلامی تعلیمات کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی و تعلیمی میدانوں میں مشترکہ کوششوں پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو نمائندہ رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حکیم الٰہی کی حیدرآباد آمد، جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر سے ملاقات نمائندہ رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حکیم الٰہی کی حیدرآباد آمد، جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر سے ملاقات نمائندہ رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حکیم الٰہی کی حیدرآباد آمد، جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر سے ملاقات نمائندہ رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حکیم الٰہی کی حیدرآباد آمد، جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر سے ملاقات نمائندہ رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حکیم الٰہی کی حیدرآباد آمد، جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر سے ملاقات نمائندہ رہبرِ انقلاب...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 116 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے تک جا پہنچا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 228 روپےاضافے سے 5662 روپے ہوگئی۔ عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں تیزی دیکھی گئی ہے جہاں انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 83 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 207 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘
بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی نے عوام کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ طلبہ، تاجر، صحافی اور آن لائن سروس فراہم کرنے والے ہزاروں افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ کوئٹہ کے نوجوان فوڈ ڈلیوری رائیڈر داؤد احمد کی آنکھوں میں بے بسی صاف جھلکتی ہے، جو کہتے ہیں کہ ہم روز کماتے ہیں اور روز کھاتے ہیں، لیکن انٹرنیٹ بند ہونے سے ہمارا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومتِ بلوچستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو 16 نومبر تک مکمل طور پر معطل کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ اقدام...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی بہار کی انتخابی فضا ایک بار پھر لفظوں کے تیروں سے گونج رہی ہے ۔ اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی بھارتی سیاست میں الزامات، جوابی حملے اور حب الوطنی کے نعروں نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے ۔ بی جے پی رہنما رمیش بدھوری کے حالیہ بیان نے اس فضا میں خاصا اشتعال پیدا کیا ہے ، جب انہوں نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان کی آواز کی بازگشت کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق راہول گاندھی کے بیانات نہ صرف ملک کے نوجوانوں کے مواقع چھین رہے ہیں بلکہ سیاسی مفاد کے لیے غیر ملکی بیانیے کو تقویت دے رہے ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے...
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس آج کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا معاملہ زیر غور آئے گا، اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ حکومت کی جانب سے کابینہ ارکان کو اجلاس کے لیے دستیابی یقینی بنانے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے مشہور ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اگلے ایک یا دو سال تک فٹبال کے میدان میں سرگرم رہیں گے۔پرتگال سے تعلق رکھنے والے عظیم کھلاڑی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کے پچھلے بیان کو غلط سمجھا گیا، میں نے مذاقاً کہا تھا کہ جلد کا مطلب 10 سال ہے، دراصل میرا مطلب ایک یا دو سال تھا۔رونالڈو نے کہا کہ فٹبال میں عمر بڑھنے کے ساتھ وقت بہت تیزی سے گزرتا ہوا محسوس ہوتا ہے، مگر وہ اب بھی بہترین جسمانی حالت میں ہیں، مسلسل گول کر رہے...
اویس کیانی :وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے حوالے سے تمام کابینہ اراکین کو آگاہ کر دیا گیاہے۔ اجلاس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے اجلاس کا وقت اور جگہ بعد میں بتائی جائے گی،اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے انٹرویو کے دوران اچانک بجلی چلی گئی جس کے باعث برطانوی اخبار دی گارڈین کا انٹرویو مختصراً منقطع کرنا پڑا۔ انٹرویو کے آغاز پر بجلی بند ہوگئی جس کے چند لمحوں بعد جنریٹر کے ذریعے بحال کی گئی، تاہم انٹرویو کے دوران دو بار بجلی منقطع ہوئی، جس کی وڈیو گارڈین کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ۔ دوسری بار بجلی بند ہونے پر زیلنسکی نے تاریکی میں بات جاری رکھی، بعد ازاں بجلی جنریٹر کے ذریعے بحال کی گئی اور انٹرویو مکمل کیا گیا۔صدر نے اس موقع پر کہا کہ ایسی بجلی کی بندشیں اب یوکرین کے عوام کے لیے معمول بن چکی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب اعظم نے کراچی میں تجاوزات کے نام پر بیروزگاری آپریشن کی پرزور مذمت کی ہے اور اسے تاجروں کا معاشی قتل عام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی تجاوزات کے حق میں نہیں مگر تجاوزات کے نام پر تاجروں کو بیروزگار نہیں ہونے دیں گے۔ محبوب اعظم اسمال ٹریڈرز کے دفتر میں تاجروں کے رہنماؤں سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس سے اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد، سینیئر نائب صدر سید لیاقت علی، پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی، الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن ایم اے جناح روڈ کے صدر سید نوید احمد، کراچی اسپورٹس مارکیٹ...
. . سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ عالمی سیاحت کا شعبہ اس وقت 357 ملین سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے. انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 2034 تک مزید 90 ملین نئی نوکریاں پیدا ہوں گی، تاہم 40 ملین کی کمی فوری حل کی متقاضی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض میں Tourise کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیر نے کہا کہ یہ مسئلہ حال ہی میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی زیرِ بحث آیا، اور اسے حل کرنے کے لیے سرکاری ونجی شعبوں کے اشتراک سے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں 50 سے زائد ممالک کے وزرائے سیاحت شریک ہیں، جو سیاحت...
اپنے ایک انٹرویو میں شام پر قابض باغیوں کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چونکہ اسرائیل نے گولان ہائٹس پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے اسلئے ہم صیہونی رژیم کے ساتھ ڈائریکٹ مذاکرت نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ دمشق پر قابض باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے دعویٰ کیا کہ "شام"، "اسرائیل" کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے، تل ابیب سے براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا۔ ابو محمد الجولانی نے فاکسنیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار اُس وقت کیا جب وہ حال ہی میں امریکہ گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے اسرائیل کے ساتھ بلا واسطہ کسی بھی مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا۔ تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ امریکی...
(فائل فوٹو) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ عرفان صدیقی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے، اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027ء تک تھی۔ عرفان صدیقی کا شمار صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ خارجہ امور کی سینیٹ کمیٹی کے چیئرپرسن تھے جبکہ بزنس ایڈوائزری، ہیومن رائٹسس، انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ، داخلہ اور منشیات کنٹرول سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن تھے۔
کتب میلے میں 3 سو 25 سے زائد کتابوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جہاں قومی اور بین الاقوامی پبلیشرز کی کتابیں رکھی جائیں گی، جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد کی اس میلے میں شرکت کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 5 روزہ 20واں کراچی عالمی کتب میلہ سجنے کو تیار ہے۔ چیئرمین پاکستان بک سیلرز ایسوسی ایشن کامران نورانی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ رواں سال 18 دسمبر سے 22 دسمبر تک ایکسپو سینٹر میں لگایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میلے میں 3 سو 25 سے زائد کتابوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جہاں قومی اور بین الاقوامی پبلیشرز کی کتابیں رکھی جائیں گی، جبکہ 5 لاکھ...
کراچی:(نیوزڈیسک)سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام روشن کیا۔...
— فائل فوٹو کراچی میں 5 روزہ 20واں کراچی عالمی کتب میلہ سجنے کو تیار ہے۔چیرمین پاکستان بک سیلرز ایسوسی ایشن کامران نورانی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ 18 دسمبر سے 22 دسمبر تک ایکسپو سینٹر میں لگایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس میلے میں 3 سو 25 سے زائد کتابوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے جہاں قومی اور بین الاقوامی پبلیشرز کی کتابیں رکھی جائیں گی جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد کی اس میلے میں شرکت کی توقع ہے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اور میلے کے کنوینئر وقار متین، وائس چیئرمین ندیم مظہر، چیئرمین اردو بازار ٹریڈ ایسوسی ایشن ساجد یوسف، امینہ سید اور...
کراچی: سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام...
ہنزہ ویلی کے دور دراز گاوں شمشال میں برسوں تک سینکڑوں خواتین کی جانیں بچانے والی لعل پری آج خود کینسر کے مرض سے لڑ رہی ہیں۔ لعل پری ایک وقت ہنزہ کے نواحی علاقے میں واحد ڈاکٹر، نرس، دائی، ڈسپنسر اور ویکسینیٹر تھیں۔ مگر اب لعل پری خود 2002 سے برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہے۔ ضلع ہنزہ کے گاؤں شمشال سے تعلق رکھنے والی لعل پری کی کہانی آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ایکس (ٹوئیٹر) صارف محمد عارف (@ArifRetd) نے اپنی پوسٹ میں اس حوالے سے لکھا، ’جن پر فرشتے بھی رشک کرتے ہیں۔ یہ محترمہ لعل پری ہے جو وادی ہنزہ کے دور دراز گاؤں شمشال کی واحد ڈاکٹر، نرس، دائی، ڈسپنسر، ویکسینیٹر اور...
افغان طالبان سے کشیدگی، ترک وفد اسی ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا: اردگان بات چیت جاری رہنی چاہئے، ایران
انقرہ+ اسلام آباد+ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان، وزیر دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ صدر اردگان نے یہ اعلان آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ مذاکرات میں فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی کے طریقہ کار پر اتفاق نہ کر سکے۔ علاوہ ازیں استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات...
لاہور‘ اسلام آباد (این این آئی+خبر نگار ) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔لاہور میںمزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ رینجرز کی جگہ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ مہمان خصوصی نیوی کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ مزار اقبال پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسروں، سیلرز اور نیوی سویلینز نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ ملکی سلامتی، بقاء اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں تقریبات، عظیم شاعر کی تحریک پاکستان اور اُمہ کیلئے خدمات کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 804 تسبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی،بس اْس کے آنے کی دیر ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 27 ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا، اس ترمیم سے آپ آزاد عدلیہ کو گرفتار کر رہے ہیں، علامہ اقبال کا آج یوم پیدائش ہے، علامہ اقبال کے خواب والے پاکستان کے ساتھ ہم کیا کرنے جا رہے ہیں؟۔پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسی قانون سازی کوئی پہلی بار نہیں ہورہی، میں تو حکومت کو کہتا ہوں آپ مزے کریں اور اس کو...
میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک مسافر کی جیب میں رکھا لیتھیئم پاور بینک اچانک پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی، جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ قانتس ایئرلائن کے بزنس لاؤنج میں پیش آیا، جہاں پاور بینک نے زیادہ حرارت پیدا ہونے کے باعث آگ پکڑ لی، اچانک دھواں بھر جانے کے بعد لاؤنج میں موجود تقریباً 150 افراد کو فوری طور پر باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایئرپورٹ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو شاور روم میں لے جا کر آگ بجھائی، ابتدائی طبی امداد کے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاغ خواجہ آصف نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف لڑائی جاری ہے، اگر متحد نہ ہوئے تو سب اسی مشکل میں مبتلا ہوں گے جس میں فلسطین،غزہ اور کشمیر کے مسلمان ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ وجاوید بنائیں، تمام پاکستانیوں کو علامہ اقبال کے کلام کی تعبیر بننا ہوگا، علامہ اقبال وقائداعظم قوم کے محسن ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ضرور یاد رکھتی ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جائیں وہ منزل کھودیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج...
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئرایڈمرل سہیل احمد عزمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے پاکستان رینجرزاورپاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزاراقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پاکستان رینجرزپنجاب کا دستہ مزاراقبال پرفرائض سے سبکدوش ہوکر رخصت ہو گیا۔ گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر...
فائل فوٹو شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے۔لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔یومِ اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں۔علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے اپنا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا، ان کے اشعار اور افکار نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔ واضح رہے کہ اقبال منزل میں...
شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش، گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ کمانڈر پاکستان نیوی سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پرُ وقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبالؒ پر سلامی دی۔ جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گیا۔ پاک...
سال 2026 قریب آتے ہی، بلغاریہ کی مشہور پیش گو بابا وانگا کی متوقع پیش گوئیاں پھر سے لوگوں کے درمیان گردش کرنے لگی ہیں۔ ان میں سے کچھ دعوے نہ صرف حیران کن ہیں بلکہ عالمی سطح پر اثر انداز ہونے والی تبدیلیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔ مشرق میں جنگ اور مغرب میں تباہی بابا وانگا کی سب سے تشویشناک پیش گوئی یہ ہے کہ مشرق میں ایک بڑی جنگ چھڑنے والی ہے، جس کے اثرات مغرب تک پہنچ کر وسیع تباہی کا سبب بنیں گے۔ اگرچہ اس پیش گوئی کی تفصیلات زیادہ واضح نہیں، لیکن کئی لوگ اسے عالمی سطح پر ہونے والی جغرافیائی کشیدگی کے طور پر دیکھتے ہیں، جس کا اثر یورپ اور شمالی امریکا...
سال 2026 کے قریب آتے ہی پیش گوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور انٹرنیٹ پر بلغاریہ کی مشہور پیش گو خاتون بابا وانگا کی مستقبل کے حوالے بتائی جانے والی باتیں گردش کرنے لگ گئی۔ 2026 سے متعلق بابا وانگا کی پیش گوئیاں درج ذیل ہیں: مشرق کی جنگ جو مغرب میں تباہی پھیلائے گی بابا وانگا کی سب سے تشویشناک پیش گوئی یہ ہے کہ مشرق میں ایک بڑی جنگ کا آغاز ہوگا، جو مغرب میں وسیع پیمانے پر تباہی کا سبب بنے گی۔ اگرچہ تفصیلات مبہم ہیں، لیکن بہت سے لوگ اس کو ممکنہ طور پر ایک عالمی سطح پر اثرانداز ہونے والے جغرافیائی سیاست کے تنازع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہ پیش گوئی ایشیا میں بڑھتی...
دفترِ برائے انسانی حقوق نے جمعے کے روز مطالبہ کیا ہے کہ قابض صہیونی رجیم کی جانب سے جنوبی مغربی کنارے میں واقع فلسطینی گاؤں کی تباہی فوراً بند کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ہم الخلیل کی پہاڑیوں میں واقع فلسطینی گاؤں اُمالخیر کو تباہ کرنے کے حکم کے فوری خاتمے کے بارے میں اقوامِ متحدہ کے دفترِ برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے روکا جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گاؤں اُمالخیر کی مسماری، مغربی کنارے کے الحاق کو مضبوط کرنے کے لیے اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اقدامات کی ایک نمایاں مثال ہے۔قطری ٹی وی الجزیرہ کے مطابق، بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ...
لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس ایمرجنسی نمبر 999 پر کی جانے والی صرف 15 فیصد کالز واقعی ہنگامی صورت حال سے متعلق تھیں۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے والے بعض افراد نے اس لئے بھی کال کی کہ ان کے کمرے میں مکڑی گھس آئی ہے، کسی نے بتایا کہ ان کا کتا واپس گھر نہیں آیا، جبکہ کسی نے شکایت کی کہ ڈلیوری ڈرائیور کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں ہے۔ میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ جولائی 2024 سے جولائی 2025 تک 1.87 ملین کالز نے کال ہینڈلر کا قیمتی وقت لیا اور انہیں حقیقی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے سے روکا۔ فورس...
کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل 2 دن کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج جمعرات کے روز 37 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 7 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 122روپے بڑھ کر 3لاکھ...
مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئی، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ59فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے جن کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مہنگی،12 کی قیمتوں میں کمی آئی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4اعشاریہ 18فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 18اشیائے ضروریہ مہنگی،12کی قیمتوں میں کمی آئی، ایک ہفتے میں انڈے 8روپے 33پیسے فی درجن مزید مہنگے ہوئے، بڑا گوشت 10روپے 66پیسے،چھوٹا گوشت 2 روپے 52...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انہیں نوٹ کرنا چاہیئے کہ الیکشن کمیشن نے انکے کسی بھی الزام کا جواب نہیں دیا ہے، جس میں جعلی ووٹ اور جعلی تصاویر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈر و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جنریشن زیڈ (جین زیڈ) اور ہندوستان کے نوجوانوں کے سامنے ثابت کریں گے کہ نریندر مودی انتخابات میں دھاندلی کر کے وزیراعظم بنے۔ نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس ملک کے نوجوانوں اور جنریشن زیڈ کو واضح طور پر دکھائے گی کہ کس طرح بی جے پی انتخابات میں چوری کرتی ہے۔...
سنگا کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے پاکستان کے لیے سلور میڈل جیت کرتاریخ رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں ہونے والے ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر16 ایونٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے فائنل میں تھائی لینڈ کی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم مضبوط حریف ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ تھائی لینڈ کی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ لیاری فٹبال اکیڈمی کی جانب سے واحد گول مزمل نے کیا۔ Benjamarachanusorn Crowned #SingaCup2025 U16 Champions After Dramatic Finalhttps://t.co/lVSekHKjgC The #SingaCup 2025 U16 tournament concluded in thrilling fashion as Benjamarachanusorn School (Thailand) edged Lyari Football Academy (Pakistan) in a tense & closely fought final...
امریکہ (ویب ڈیسک )ہاورڈ ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زائد العمر افراد اگر روزانہ صرف 3,000 قدم بھی چلیں تو یہ عمل ان میں دماغی غیر فعالیت کو روک سکتا ہے، یعنی ایسے افراد میں الزائمر بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ بڑی عمر کے افراد کی جانب سے یومیہ تین ہزار قدم چلنے سے ایسے لوگوں کو بھی فائدہ ہوا جو دماغ میں ’ایمیلوئیڈ بیٹا’ نامی پروٹین کی زیادہ مقدار رکھتے تھے– مذکورہ پروٹین کی زیادتی ہی الزائمر کی بڑی وجہ سمجھی جاتی ہے، اس پروٹین کی اضافی مقدار اسی طرح کی دوسری بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ طبی ویب سائٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق ہارورڈ...
صدر آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات؛جلدالجزیرہ کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا
سٹی 42: صدر آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل ناصر بن فیصل بن خلیفہ الثانی کی دوحہ میں ملاقات ہوئی ۔ صدر زرداری نے قطر کی میزبانی اور قطری قیادت سے ہونے والی مفید ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ الجزیرہ کا معروضی صحافت اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کے حق میں قطر کے اصولی مؤقف اور امنِ غزہ کیلئے قیادت کو سراہا۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن ناصر بن فیصل الثانی نے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر پاکستان کے شکر گزار ہونے کا اظہار...
سٹی 42: وطن عزیز کے معروف گیت نگار محمد ناصر انتقال کر گئے محمد ناصر کئی سالوں سے علالت کا شکار تھے۔وہ کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔ مرحوم محمد ناصر کی نماز جنازہ کوثر مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ محمد ناصر کے مقبول گانوں میں ہوا ہوا خوشبو لٹا دے۔ میں نے تمہاری گاگر سے۔ آجانا دل ہے دیوانہ سمیت کئی مقبول گیت شامل ہیں ۔
بھارت میں ہریانہ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے لیے استعمال ہونے والی ایک برازیلی ماڈل کی آئی ڈی والے تنازعے نے ایک نیا موڑ لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہریانہ انتخابات: برازیلی ماڈل کے متعدد ووٹس، راہول گاندھی نے مودی حکومت کی دھاندلی کا پردہ فاش کردیا جمعرات کو ایک خاتون ووٹر جنہیں راہول گاندھی کے بیان کے بعد توجہ حاصل ہوئی نے این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ووٹر کارڈ پر موجود تصویر اصلی ہے جب کہ کانگریس رہنما نے جس کارڈ کو جعلی قرار دیا اس پر لگی تصویر کسی اور کی ہے۔ اپنا نام منیش بتانے والی خاتون نے کہا کہ میرے ووٹر کارڈ پر میری ہی تصویر ہے لیکن جس...
سنگا کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی لیاری فٹبال اکیڈمی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر16 سیمی فائنل میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے انڈونیشیا کی مضبوط ٹیم ٹاپ ٹینگ ایبولا کو 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل پر نظریں جمالیں۔ سیمی فائنل میں فتح پاکر سلور میڈل یقینی بنانے والی لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم اب گولڈ میڈل کے لیے مقابلہ کرے گی۔ سیمی فائنل میں مضبوط حریف ٹیم کے خلاف کامیابی لیاری سے تعلق رکھنے والے نو عمر کھلاڑیوں کی انتھک محنت، عمدہ ٹیم ورک کے ساتھ کوچنگ اسٹاف طارق تاج اور زبیر فیض...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سونے کی قیمتوں میں 2 روز کمی کے بعد آج ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں قیمتیں مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں اوپر چلی گئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 37 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے نئی عالمی قیمت 4 ہزار 7 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔عالمی نرخوں کے اس اضافے کے اثرات براہِ راست پاکستانی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط سونا فی تولہ 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کی نئی بلند سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 3 ہزار 122 روپے کے اضافے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی لیاری فٹبال اکیڈمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے انڈر-16 ایونٹ کے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کی مضبوط ٹیم ٹاپ ٹینگ ایبولا کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اب وہ گولڈ میڈل کے لیے میدان میں اتریں گے۔یہ کامیابی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ بن گئی ہے۔ سیمی فائنل میں فتح لیاری فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی انتھک محنت، بہترین ٹیم ورک اور کوچنگ اسٹاف طارق تاج اور زبیر فیض کی شاندار حکمتِ عملی کا نتیجہ رہی۔ اکیڈمی کے...
بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح
بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی، بریگیڈیئر (ر) ابوبکر، بریگیڈیئر (ر) بدر، کرنل (ر) ڈاکٹر رشید اور ای ایف اے کے اراکین کی جانب سے نئے کلینک کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خالد منصور ایرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کلینک کا مقصد عوام کو معیاری، جدید اور سستی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ بریگیڈیئر (ر) ابوبکر اور بریگیڈیئر (ر) بدر نے کہا کہ کلینک میں انتہائی...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ ???? Post-match spirit! Hugs and handshakes all around between teammates and opponents ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/HSxr0flitb — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2025 پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ???? Post Match Ceremony moments ???? ???????? Winning...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کے دل جیت لیے۔لیاری کے نوجوان فٹبالرز نے انڈر 16 کیٹگری میں مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ انڈونیشیا کی معروف ٹیم سیمین پادانگ ایف سی سے ہوا اور مقررہ وقت تک میچ سخت مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم فیصلہ کن پنالٹی شوٹ آؤٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے زبردست مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔ٹیم کے گول کیپر کاشف نے ایک یقینی گول روک کر ٹیم کی جیت میں...
کراچی: لیاری فٹبال اکیڈمی نے اپنے شاندار کھیل کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سنگا کپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر 16 ایونٹ میں اکیڈمی کی ٹیم نے فائنل فور میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کی معروف ٹیم سیمین پادانگ ایف سی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ یہ مقابلہ مقررہ وقت تک 0-0 سے برابر رہا، لیکن پھر پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے فیصلہ کیا گیا۔ لیاری فٹبال اکیڈمی نے 2-3 سے فتح حاصل کی، جس میں گول کیپر کاشف کا اہم کردار...
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے بی جے پی لیڈروں پر پنڈت جواہر لال نہرو کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ہر غلطی کا الزام نہرو پر ڈال دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بہار ریاست کے مغربی چمپارن کے والمیکی نگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی این ڈی اے حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کی حالت ایسی ہوگئی ہے جیسے برطانوی راج کے زمانے میں تھی۔ ان کے مطابق این ڈی اے بہار میں "ووٹ چوری" کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ وہی زمین ہے جہاں سے مہاتما گاندھی نے آزادی کی تحریک...
آسمان پر آج سال کا سب سے روشن اور بڑا سپر مون جلوہ گر ہوگا، جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ رواں سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہے، جو اپنے غیر معمولی حجم اور چمک کے باعث نمایاں رہے گا، آج چاند معمول سے 16 فیصد زیادہ روشن لگے گا۔ ماہرین کے مطابق سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار کے سب سے قریب فاصلے پر پہنچ کر مکمل چاند کی حالت میں ہوتا ہے، اس موقع پر چاند عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔ ترجمان کے مطابق آج شام 6...
اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جب 2021ء میں طالبان کی حکومت آئی تو پاکستان کی طرف سے جا کر کہا گیا کہ ہم یہاں ایک چائے کے کپ کےلیے آئے ہیں، وہ کپ آف ٹی ہمیں بہت مہنگا پڑا، ایسی غلطیاں نہیں کرنی چاہئیں۔سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات 2012ء سے بھی زیادہ بڑھ گئے ہیں، متقی صاحب کی کل 6 مرتبہ کال آئی، اُن سے کہا کہ آپ سے صرف ایک چیز چاہیے کہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، اُن سے کہا کہ آپ نے مشکل میں ڈال دیا ہے، حکومت نے کلیئر فیصلہ کیا ہوا ہے، ہم آخری دم تک لڑیں گے۔اسحاق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے درمیان ایک اہم اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل مینجمنٹ سے ملاقات کے دوران اس اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا تھا، جسے قبول کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں پی ایس ایل 2026 اور 2027 سے متعلق مختلف خدشات اور تحفظات پر تفصیلی غور کیا جائے گا، جبکہ پی سی بی حکام ان معاملات پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔ اس موقع پر تمام چھ فرنچائزز، بشمول ملتان سلطانز، کو مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان نے کمرشل معاملات، ایونٹ ونڈو اور ای وائی ایویلیوایشن رپورٹ پر بریفنگ کا مطالبہ کیا ہے،...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ اُمید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا۔لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں پیش ہوا، کیس کو 8 سال ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے 120 مرتبہ تاریخ لی، آج ان کے وکیل مصروفیت کی وجہ سے نہیں تھے، ہم نے درخواست کی کہ ہمارا بیان ریکارڈ کر لیا جائے۔عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نے پانامہ کیس میں 10 ارب کی پیشکش کی، یہ من...
کراچی:ویرانی بنی بھولی بسری یاد فیصل آباد کا میدان پھر آباد ہوگیا،17 سال بعد وینیو پر انٹرنیشنل میچ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ آج ہوگا۔ گرین شرٹس فتح کی راہ پر گامزن رہنے کیلیے پراعتماد ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے نئی طرز میں کپتانی کے کامیاب آغاز کیلیے کمر کس لی ہے۔ بیٹنگ لائن کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ٹاپ آرڈر پر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوگی، بولنگ اٹیک بھی حریف سائیڈ کے جلد قدم اکھاڑنے کی کوشش کرے گا۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے ٹریننگ سیشن میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، ٹرافی کی رونمائی بھی کردی...
کراچی(ویب ڈیسک) آغا خان میوزک ایوارڈز 2025 میں استاد نصیرالدین سامی کو ’پیٹرنز ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔ مطابق استاد نصیرالدین سامی کوخیّال گائیکی کے قدیم صوفی سلسلے کو زندہ رکھنے پر عالمی سطح پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آغا خان میوزک ایوارڈز 2025 میں ’پیٹرنز ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔ آغا خان میوزک ایوارڈز کی تقریب لندن میں 20 سے 23 نومبر تک منعقد ہوگی اور پاکستان کے سامی خاندان اور بھارت کے وارثی برادران کویہ پیٹرنز ایوارڈ 21 نومبر کو دیا جائے گا۔ واضح رہے سامی خاندان کی موسیقی نے پاکستان کی کلاسیکی روایت کو عالمی سطح پر روشناس کرایا۔
‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ جیسی یادگار فلموں کی اداکارہ ڈایان لیڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
امریکی اداکارہ اور 3 بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی ڈایان لیڈ89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی بیٹی اور مشہور اداکارہ لورا ڈرن نے تصدیق کی کہ لیڈ کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر وفات پا گئیں۔ ڈایان لیڈ نے اپنے 7 دہائیوں پر مشتمل فنی سفر میں مضبوط، ذہین اور پیچیدہ کردار نبھائے۔ انہوں نے فلموں ‘ایلِس ڈز نٹ لِو ہئیر اینی مور’، ‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ میں اپنی شاندار اداکاری پر آسکر کی نامزدگیاں حاصل کیں۔ وہ ٹی وی اور فلموں میں 120 سے زائد کردار ادا کر چکی تھیں، جن میں ‘چائنا ٹاؤن’، ‘سِٹیزن رُوتھ’، ‘جائے’ اور ‘این لائٹنڈ’ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: لاسی اور لاسٹ اِن اسپیس جیسی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کا اسٹیٹس 2024میں جمع کرائے گئےگوشواروں کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر حکام کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کی ایک بڑی تعداد کوغیر فعال قرار دینے سے متعلق کچھ میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک گمراہ کن رپورٹ گردش کررہی ہے۔ ایف بی آر یہ واضح کرتا ہے کہ جن ٹیکس دہندگان نے مقررہ وقت کے اندر توسیع کی درخواست جمع کروائی ہے انہیں ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست سے نہیں نکالا گیا سال 2025 کےلیے فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست ٹیکس سال 2024...
ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی اور صرف اکتوبر میں ایک اعشاریہ آٹھ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ ٹماٹر، پیاز، سبزیوں، آٹے اور انڈوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتیں بڑھیں۔اکتوبر کا مہینہ مہنگائی کے اعتبار سے ستمگر ثابت ہوا، حکومت نے مہنگائی کا تخمینہ پانچ سے چھ فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا لیکن سالانہ شرح چھ اعشاریہ دو چار فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی چھ...
ریاستی وزیراعلیٰ ریڈی نے رنگا ریڈی ضلع کے کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مزید تیزی لائیں تاکہ متاثرہ لوگوں کو فوری اور موثر امداد مل سکے۔ اسلام ٹائمز۔ تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع کے چیویلا منڈل میں ایک المناک سڑک حادثے میں بس میں سوار 20 افراد کی موت ہوگئی جب کہ درجنوں مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حیدرآباد بیجاپور شاہراہ پر چیویلا منڈل کے مرزا گوڈا کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تانڈور ڈپو کی ایک آر ٹی سی بس سیدھے مٹی سے لدے ایک ٹپر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ ٹکر اتنی بھیانک تھی کہ ٹپر پر لدی مٹی بس کے اندر گری جس سے...
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 015ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 393 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 5ہزار 152روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 4ہزار 417روپے کی...
کراچی: سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 015ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 393 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 5ہزار 152روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر آج بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی پیر کے روز قیمتوں میں بڑی چھلانگ دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 15 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے اثرات براہِ راست پاکستان کی مارکیٹوں میں بھی دیکھنے میں آئے۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر بڑے شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے تک جا پہنچی۔اسی طرح 10...
استنبول ( نیوزڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ اجلاس آج منعقد کیا جا رہا ہے جس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کریں گے۔ غزہ اجلاس میں 8 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ترکیہ سمیت پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای شامل ہیں، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔ غزہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر حالیہ پیشرفت اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک وزیر خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی سے فرار کیلئے بہانوں کی کوششوں اور حالیہ جارحیت کو اجاگر کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا...
سدابیز نے اعلان کیا کہ وہ اطالوی فنکار موریتزیو کیٹیلان کے تخلیق کردہ خالص سونے کے ٹوائلٹ ’امریکا‘ کو نیلامی کے لیے پیش کرے گا۔ سدابیز ایک بین الاقوامی کارپوریشن ہے جو فنِ لطیفہ اور اعلیٰ معیار کی آسائشی اشیا کے عالمی رہنما ادارے کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یہ اپنی عالمی شہرت یافتہ آکشن ہاؤس یعنی نیلام گھر کے باعث مشہور ہے، جو 1744 سے سرگرمِ عمل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض میں بازوں کی سالانہ نیلامی، 2 باز 5 لاکھ 78 ہزار ریال میں فروخت نیلام گھر کے مطابق یہ فن پارہ ’فن اور مالیت کے تصادم پر ایک گہرا تبصرہ‘ ہے۔ Cattelan’s “America” (2016), the 101.2-kilogram solid gold toilet, will be auctioned for its bullion value, with...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ آبادگار بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت 4700 روپے فی من اور گنے کی قیمت 500 روپے فی من مقرر کی جائے۔ بورڈ نے پیاز کی فصل کی تباہی کی بڑی وجہ زرعی تحقیق کی کمی کو بھی قرار دیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ آبادگار بورڈ کا اجلاس صدر محمود نواز شاہ کی زیر صدارت حیدرآباد میں ہوا، جس میں ڈاکٹر محمد بشیر نظامانی، عمران بزدار، محمد اسلم مری، طھ میمن، یار محمد لغاری، ارباب احسن، عبدالجلیل نظامانی، مراد علی شاہ بکیرئی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں کاشتکاروں نے زراعت سے متعلق اہم مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ زرعی تحقیق نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے نئی...