کراچی میں ڈینگی کیسز کی صورت حال انتہائی خطرناک
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں ڈینگی کیسز کی صورت حال انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کر لی، صرف جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں 70 سے 80 مریض ڈینگی پازیٹو آئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں، خاص طور پر جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی دیکھی گئی ہے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ایمرجنسی میں آنے والے 300 مریضوں میں سے 70 سے 80 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی کا پھیلاؤ پورے صوبے میں شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ اس کی بڑی وجوہات میں صحت مند ماحول کی عدم فراہمی اور اسپرے مہمات کا نہ ہونا شامل ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق صرف پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 195 مریضوں میں ڈینگی پازیٹو پایا گیا۔ڈینگی سے ہونے والی اموات کا اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں ڈینگی سے کل 37 اموات رپورٹ ہوئیں۔اکتوبر میں 13 اموات جن میں حیدرآباد میں 4 ، ٹنڈو محمد خان میں ایک ، کراچی کورنگی میں 1 ، کراچی ملیر میں 3 ، کراچی ایسٹ میں 2 اور کراچی ویسٹ میں 2 ہوئیں۔نومبر میں 24 اموات سامنے آئیں ، جن میں حیدرآباد میں 15 ، ٹنڈو اللہ یار میں ایک ، کراچی کیماڑی میں 3 ، کراچی ساؤتھ میں 1 ، کراچی کورنگی میں 1 ، کراچی سینٹرل میں اور کراچی ویسٹ میں ایک ریکارڈ کی گئی۔خیال رہے ڈینگی کے مریض عام طور پر تیز بخار، جسم میں شدید درد اور پلیٹیلیٹس کی کمی کے ساتھ اسپتال پہنچتے ہیں۔ ایسے مریضوں کے لیے فوری پلیٹیلیٹس ٹرانسفیوژن بھی فراہم کی جاتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ڈینگی
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔