اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معاشی بحالی کے کلیدی محرک کے طور پر نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ منگل کو یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں  منعقدہ ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سازگار کاروباری ماحول کو فروغ دینے میں چیمبر کے فعال کردار کو سراہا اور خواتین کاروباریوں کی مؤثر طریقے سے سپورٹ کرنے پر وومن چیمبر کی تعریف کی  ۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا معاشی  منظر نامہ نمایاں طور پر مستحکم ہوا ہے۔ ترسیلات زر 38 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں، جو اب تک کی بلند ترین سطح  پر  ہیں اور توقع ہے کہ یہ 40 بلین ڈالر سے تجاوز کر جایں گئی، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے تیزی سے پاکستان کو ایک قابل عمل ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر دیکھ رہے ہیں  ۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان کی پہلی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی منظور کر لی گئی ہے، جس میں لیبر فورس میں کم از کم 35 فیصد خواتین کی شمولیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے ‘ آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے   کہا کہ آئی سی سی آئی نے پیشہ ورانہ تربیت، صنعت کاری، اور روزگار کی تخلیق بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کے لیے مسلسل عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔سردار طاہر محمود نے مزید کہا کہ ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مضبوط پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت داری ناگزیر ہے ۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر ایوب  نے بھی ملکی ترقی میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی ‘محترمہ عمیرہ گیلانی نے ان خواتین کی کامیابی کے بارے میں بات کی جن کو انھوں نے بااختیار بنانے کے لیے سرپرستی اور رہنمائی فراہم کی۔اس موقع پر آئی سی سی آئی کے نائب صدر عرفان چوہدری، ایگزیکٹو ممبران محترمہ فاطمہ عظیم، ذوالقرنین عباسی، اسحاق سیال، ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور خواتین تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اور خواتین کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار